Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو سالانا رپورٹ پیش

    سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو سالانا رپورٹ پیش

    سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو سالانا رپورٹ پیش۔

    سندھ ہیومین رائٹس کمیشن کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ کو رپورٹ دی۔

    کمیشن کی چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے چیف سیکریٹری سندھ کو کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا

    رپورٹ میں 2019-20 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 728 شکایات موصول ہوئی۔ غیرت کے نام پر قتل، اغوا، گھریلو تشدد، ہراسمینٹ اور جبری شادیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کمیشن نے ازخود نوٹس اور درخواستوں پر بر وقت کاروائی کی۔ کمیشن نے سکھر میں دفتر کا آغاز کیا ہے اور ویب سائٹ بھی لائونچ کی ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔ کمیشن صوبے میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کے باری میں آگاہی مہم چلائے۔

    انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کہ کئے حکومت سندھ کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

  • سندھ حکومت کو بھی کسی فلاحی ادارے کے حوالے کیا جائے

    سندھ حکومت کو بھی کسی فلاحی ادارے کے حوالے کیا جائے

    ملیر میں ایمبولینس خراب ہونے سے بچی کے انتقال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا اظہار افسوس،

    ایمبولینس کی خرابی کا علم ہونے کے باوجود اسی ایمبولینس میں انتظامیہ نے بچی کو جناح ریفر کیوں کیا؟

    بچی کی ہلاکت کا مقدمہ وزیرصحت، ایم ایس میمن گوٹھ اسپتال پر درج کیا جائے،

    محکمہ صحت ٹھیکے پر غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے کیا گیا ہے، سندھ حکومت کو بھی کسی فلاحی ادارے کے حوالے کیا جائے،

    وزیرصحت صرف مراعات اور کرپشن سے لطف اندوز ہونے کے لیے موجود ہیں، سندھ حکومت ایک خاندانی مافیا کے رحم و کرم پر موجود ہے،

    ایمبولینسز مریضوں کی بجاء وزراء اور افسران کی خدمت میں مصروف ہیں، اپوزیشن لیڈر کا متاثرہ جاموٹ خاندان سے افسوس و تعزیت کا اظہار.

  • سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے درخواست دینے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    سندھ میں اساتذہ کی نوکری کیلیے درخواست دینے والے افراد کیلئے بڑی خبر

    سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا، ٹیسٹ 13 ستمبر سے 26ستمبر تک لئے جائیں گے ، 4لاکھ سےزائد امیدوار اساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان کردیا اور آئی بی اےسکھر نے جی ایس ٹی ٹیسٹ 13 سے19ستمبر کو لینے اور پی ایس ٹی ٹیسٹ 19ستمبر سے 26ستمبر کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 4لاکھ سےزائد امیدواراساتذہ کی نوکریوں کیلئے ٹیسٹ دیں گے ، امیدواروں سے ٹیسٹ کوروناایس اوپیزکےتحت لئےجائیں گے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمت کا حصول کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا، جس کے بعد ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔

    سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگانیوالے امیدوار تحریری ٹیسٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے

  • سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا کوہ سیلمان ٹرائبل ایریا کا ہنگامی دورہ

    سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا کوہ سیلمان ٹرائبل ایریا کا ہنگامی دورہ

    سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کا کوہ سیلمان ٹرائبل ایریا کا اچانک دورہ، 37واٹر سپلائی سکیمیں اور 68واٹر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ اور فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار کوہ سیلمان ٹرائبل ایریا کے ہنگامی دورہ کے موقع پر کیا۔ متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او بھی موجود تھے۔

    اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام صاف پانی کی سکیموں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔ کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ عوامی رابطہ مہم کو بہتر بنانے کے لیئے دفتر میں کنڑول روم بھی بنا دیا گیا ہے۔ جس پر عوام شکایات درج کروا سکتی ہیں۔نمبر 061-9330382پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی صورت بھی پلانٹس کوبند نہیں ہونا چاہیے ۔

    آفیسران فیلڈ میں نکل کر مانیٹرنگ کو بہتر بنائیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہوسکیں ۔ کوہ سیلمان کی تاریخ کی سب سے زیادہ صاف پانی کی سکیمں جاری ہیں۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی تک اقدامات جاری رکھے گے۔ جنوبی پنجاب کی عوام تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں۔ جلد ازجلد اور شفاف انداز سے ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

  • حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

    حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی

    حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی،

    کوئٹہ:صوبائی حکومت نے بلوچستان کے محکمہ زراعت، تعلیم، اطلاعات، ایس اینڈ جی اے ڈی، خوراک، جنگلات، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے 213 افیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی۔ صوبائی حکومت نے تمام قواعد، افیسران کی سروس ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر اور سخت جانچ پڑتال کے بعد انہیں اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی۔صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 16 جون اور 6جولائی 2021 کو چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت منعقد ہوئے تھے اور اجلاس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آن افسران کی ترقی کی منظوری دے دی۔ جن میں 19گریڈ کے 13 آفیسران کو 20 گریڈ میں, 18 گریڈ کے 82 آفیسران کو 19 اسکیل میں جبکہ 17 گریڈ کے 87 افیسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔ ان افیسران میں سینئربیورو کریٹس، ایگریکلچرسٹ، اساتذہ وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم و نسق کے بی سی ایس گروپ کے سہیل الرحمن، سیدال خان لونی اور بی ایس ایس گروپ میں بابر خان، ریاض احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ محکمہ اطلاعات کے کامران اسد اور عبدالوحید زہیر کو 19 گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔حکومت بلوچستان نے 213 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی.

  • رول 17 کے تحت بھرتیاں شروع

    رول 17 کے تحت بھرتیاں شروع

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رول 17 اے کے تحت بھرتیاں شروع کردیں-

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے 8 بچوں میں جونئیر کلرک بھرتی کے آرڈرز تقسیم کیئے-قبل ازیں 8 ملازمین کے بچوں میں نائب قاصد تعیاتی کے آرڈرز بھی تقسیم کئیے جاچکے ہیں -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار احمد خان بھی موجود تھے-

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچے ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں ایسے معاملات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی-انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ رول 17 اے کے تحت بھرتیاں جلد از جلد مکمل کریں-

  • طلبا کے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب

    طلبا کے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب

    محکمہ تعلیم سندھ کے احکام پر نجی اسکولوں نے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل طلب کرنا شروع کردیے ہیں۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے والدین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلیے ای میل بھیجنا شروع کردی ہیں۔

    نجی اسکولوں نے والدین کو 28 اگست تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماں، باپ دونوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرائیں۔

    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے اعلان کے مطابق صرف 100 فیصد ویکسی نیشن کرانے والے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن بھی لازمی ہوگی۔

  • کورنگی پولیس مقابلہ مشکوک بن گیا، مقتول کے اہلخانہ کا دھرنا

    کورنگی پولیس مقابلہ مشکوک بن گیا، مقتول کے اہلخانہ کا دھرنا

    کورنگی صنعتی ایریا میں گزشتہ رات ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک بن گیا، مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم کے اہلخانہ لاش لے کر پریس کلب پہنچ گئے، ایس ایس پی کورنگی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گزشتہ رات پولیس مقابلے میں ایک نوجوان کی ہلاکت سوالیہ نشان بن گئی۔

    موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر مقتول کے اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے جس کے بعد ایس ایس پی کورنگی نے مشکوک مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کے اہل خانہ لاش لے کر پریس کلب پہنچ گئے تھے، مظاہرین نے لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہر بھی پریس کلب پہنچ گئے۔

    اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر شہزاد چانڈیو اور اس کے دوست کو روکا، شہزاد چانڈیو کے دوست کو گھر سے کاغذات لانے کا کہا۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ شہزاد کے پاس رجسٹریشن والی موٹرسائیکل تھی، پولیس شہزاد کو تھانے لائی ہی نہیں، صبح مقابلے میں مارے جانے کا علم ہوا۔

    اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ مقابلے میں شامل اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کی جائیں، پولیس اہلکاروں کی معطلی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوا، ہلاک ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    بعد ازاں لواحقین نے پریس کلب کے باہر جاری احتجاج ختم کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا گیا ہے۔ لواحقین میت کے ہمراہ پریس کلب سے گھر واپس روانہ ہوگئے۔

    اس حوالے سے واقعے کے تفتیشی افسرایس پی لانڈھی نے بتایا کہ واقعے کی انکوائری دوروزمیں مکمل کرلی جائے گی، پولیس اہلکاروں پر الزام ثابت ہوا توقانونی کارروائی ہوگی۔

  • حالات بدل گئے:طالبان نےکابل ائیرپورٹ چلانےکیلیے تکنیکی مدد مانگی ہے، ترک حکام کا دعویٰ

    حالات بدل گئے:طالبان نےکابل ائیرپورٹ چلانےکیلیے تکنیکی مدد مانگی ہے، ترک حکام کا دعویٰ

    انقرہ :حالات بدل گئے:طالبان نےکابل ائیرپورٹ چلانےکیلیے تکنیکی مدد مانگی ہے، ترک حکام کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ترک حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ افغان طالبان نے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعدکابل ائیرپورٹ چلانےکے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔

    برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ترک حکومت کے2 عہدیداروں نے بتایا ہےکہ طالبان نے غیر ملکی فورسزکے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کو چلانےکے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے لیکن ان کا اصرار ہےکہ ترکی کی فوج بھی 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک مکمل انخلا کرلے۔

    ترک عہدیدار نےکہا ہےکہ طالبان کی مشروط درخواست کو قبول کرنا ترکی کے لیے مشکل فیصلہ ہے۔ترک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر خبر ایجنسی کو مزید بتایا کہ ترک مسلح افواج کے بغیر کابل ائیرپورٹ پرترک ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانا ایک پُرخطرکام ہے۔

    ترک عہدیدار کے مطابق غیر ملکی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

    خیال رہےکہ ترکی کی جانب سے متعدد بار امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی سنبھالنے کے ارادوں کا اظہار کیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

  • افغان طالبان کے پاس 100سے زائد روسی فوجی ہیلی کاپٹر موجود ہیں: روس

    افغان طالبان کے پاس 100سے زائد روسی فوجی ہیلی کاپٹر موجود ہیں: روس

    ماسکو:افغان طالبان کے پاس 100سے زائد روسی فوجی ہیلی کاپٹر موجود ہیں:اطلاعات کے مطابق روس کی اسلحہ برآمد کرنے والی ایک سرکاری کمپنی کے سربراہ نے کہا ہےکہ طالبان نے 100 سے زیادہ روسی ساختہ ہیلی کاپٹروں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔

    روسی سرکاری کمپنی کے سربراہ نے کہا ہےکہ طالبان دیکھ بھال کیلئے ماہر عملہ نہ ہونے اور اسپیئر پارٹس تک بہت کم رسائی کی وجہ سے انہیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔افغان فوج کو زیر کرنے کے بعد طالبان نے اسلحے اور گاڑیوں کے بڑے ذخیرے پر بھی قبضہ کر لیا ہے جس میں کم از کم 100 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

    برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ یہ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر امریکا نے افغان مسلح افواج کے لیے خریدے تھے کیونکہ یہ نسبتاً سستے ہیں جب کہ انہیں امریکی ساختہ UH-60 بلیک ہاکس کی نسبت اُڑانا بھی آسان ہے۔

    انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی سرکاری کمپنی روسوبورون ایکسپورٹر کے سربراہ الیگزینڈر میخیونے کہا کہ افغانستان میں ہیلی کاپٹروں کا بیڑا بڑا ہے جس میں مختلف قسم کے 100 سے زیادہ Mi-17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ روسی سرکاری کمپنی کے سربراہ کی جانب سے افغانستان میں روسی ساختہ ہیلی کاپٹروں کی تعداد کا تخمینہ اس سے قبل رپورٹ شدہ تعداد سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

    افغانستان کی تعمیر نو کے امریکی اسپیشل انسپکٹر جنرل (سگار) کی جولائی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغان فوج کے پاس 56 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے صرف 32 قابل استعمال تھے۔افغانستان میں موجود ایم آئی 17 روس کے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کا برآمدی ورژن ہے ، جو روس میں 2 پلانٹس کازان اور اُلان اُدے میں تیار کیے جاتے ہیں۔