Baaghi TV

Author: +9251

  • قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا

    جمیکا قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلی،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے لمبی کرکٹ کھیلنے کے بعد پاکستان واپس لوٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ادھر قومی کرکٹ سکواڈ آج ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔

    کرکٹ سکواڈ کے ارکان جمعرات اور جمعہ (27 اگست) کی درمیانی شب لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے ، قومی ٹیم پہلے جمیکا سے پاکستان آنے کے لیے لندن جائے گی ۔ قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی اظہر علی ، لیگ سپنر یاسر شاہ ، پیسر محمد عباس اور نسیم شاہ فی االحال وطن واپس نہیں آئیں گے۔

    یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے اینٹیگا روانہ ہوگئے جب کہ عباس اور اظہر علی بالترتیب ہمپشائر اور سمرسیٹ کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 1-0 سے جیتی جب کہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کر دی

  • نیشنل میڈیکل اسپتال کے باہر تیماداروں سے سادہ لباس اہلکار تلاشی کے بہانے ایک لاکھ ،اسی ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے

    نیشنل میڈیکل اسپتال کے باہر تیماداروں سے سادہ لباس اہلکار تلاشی کے بہانے ایک لاکھ ،اسی ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے

    ڈیفنس میں نیشنل میڈیکل اسپتال کے باہر تیماداروں سے کار سوارسادہ لباس اہلکار تلاشی کے بہانے ایک لاکھ ،اسی ہزار لوٹ کرفرار ہوگئے ، اہلکار کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس پیٹی بھائی کی حمایت کررہی ہے یہ بات ڈیفنس کالا پل کے قریب این ایم سی اسپتال میں لاڑکانہ سے اپنے مریض افروز لانے والے انصار نے بتائی کہ چودہ اگست دن کو بارہ بجے میرا بھتیجافہمید اپنے دیگر رشتے داروں کے ساتھ اسپتال کے سامنے پارک میں بیٹھا ہوا تھا اس دوران کارمیں سوارسادہ لباس اہلکار آئے اور انھوں سب کی تلاش لی اس دوران فہمید کے پاس چارلاکھ روپے تھے اس میں سادہ لباس اہلکاروں نے گنتی کے دوران ایک لاکھ اسی ہزارروپے نکال لئے اور کہا یہ رقم منشیات سے حاصل کی گئی ہے اور تمھارے خلاف بھی مقدمات درج کیا جائے گا ، انصار نے بتایا کہ اس طرح اہلکاروں نے ڈرایا دھمکایا اور ایک لاکھ اسی ہزارروپے لیکر فرارہوگئے اس حوالے سے ڈیفنس تھانے پہنچے جہاں ایک اہلکار کو میرے بھتیجے اور رشتے داروں شناخت کرلیا اور ایس ایچ او اعظم راجپر کو تمام صورتحال سے آگاء کیا اورلیکن انھوں نے پولیس اہلکارکی حمایت کی کہ یہ وہ اہلکار نہیں ہے ہمیں پہنچانے میں غلطی ہوئی ہے ، اس حوالے سے پولیس کے اعلی افسران کو درخواستیں ارسال کی گئی لیکن کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی رقوم واپس کرائی گئی ، ایس ایچ او اعظم راجپر نے نے بتایا کہ انصار ، فہمید اور اسکے رشتے داروں کوغلط فہمی ہوئی ہے جس کو پہنچان رہے ہیں وہ اہلکار نہیں تھا پولیس کو شبہ ہے کہ جعلی پولیس اہلکاروں نے ان رقم جعلسازی سے حاصل کی ہے پولیس انھیں مقدمہ درج کرانے کا کہے رہی ہے لیکن وہ مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتے۔

  • بلاول پنجاب کا دورہ کریں گے

    بلاول پنجاب کا دورہ کریں گے

    موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تحت بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور میاں شہباز شریف سندھ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف خصوصی دورے پر27 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی میں ہم خیال سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے جبکہ ان کی پیرپگارا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
    ذرائع کے مطابق 28 اگست کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا۔ 29 اگست کو پی ڈی ایم کے تحت باغ جناح کراچی میں جلسہ عام ہوگا۔ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے پنجاب کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو پنجاب میں مختلف تنظیمی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

  • افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوگیا

    افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

    چیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

    اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملے پر ان کیمرا سیشن کرائی تھی، ہ مارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، ہم مشترکہ اجلاس یا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے،

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس ملک میں ہریالی اور سرسبز اورشاداب پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، آج یہاں پر 15ہزار پودے لگائے ہیں، عمران خان ماحولیات کیلئے خاص قسم کی سوچ ، جذبہ رکھتے ہیں عمران خان 10سال کیلئے سوچتا ہے اور اپوزیشن بدقسمتی سے 10مہینے بعدکاسوچتی ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کیلئے پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار سے زائد شہید ہوئے ، ہم نے امریکاکے اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی

  • افغانستان میں صحافی محتاط ہوکر کام کریں: طالبان ترجمان

    افغانستان میں صحافی محتاط ہوکر کام کریں: طالبان ترجمان

    کابل: افغانستان میں صحافی محتاط ہوکر کام کریں: طالبان ترجمان ،اطلاعات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    کابل میں غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ میڈیا کو افغانستان میں کام کرنے کی مکمل اجازت ہے، جب حکومت بن جائے گی تو صحافیوں کو نقل وحرکت کی سہولت دیں گے لہٰذا صورتحال ابھی واضح نہیں ہے تو صحافی محتاط ہوکر کام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے رہے ہیں، صحافی دنیا کو افغانستان کی اصل تصویر دکھائیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 10 دن پہلے کی سکیورٹی صورتحال کا آج سے موازنہ بھی کریں۔

    اس موقع پر طالبان ترجمان نے اپنے 3 ساتھیوں کے ہمرا صحافیوں کے مسائل بھی سنے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں غیرملکی صحافی رپورٹنگ کرتے ہوئے منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں اورمختلف قسم کے شبہبات پیدا کرنے کی کوشش کررہےہیں ،

  • زمان ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    زمان ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    کراچی کے علاقے کورنگی، زمان ٹائون میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں گرفتار کیئے گئے دہشت گرد بڑی کارروائی کے لیے دستی بم لے جا رہے تھے کہ ان کا پولیس سے مقابلہ ہو گیا اور وہ گرفتار کر لیئے گئے۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایاکہ ان دہشت گردوں نے 13 اگست کو دودھ کی دکان پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہو گیا تھا۔

  • راجہ اظہر کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

    راجہ اظہر کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے گھارو کے قریب جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

    راجہ اظہر نے کہا کہ فرض شناس بہادر بیٹوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

  • تاریخ کی سب سے ناکام سندھ حکومت ہمیں ملی ہے، خالد مقبول صدیقی

    تاریخ کی سب سے ناکام سندھ حکومت ہمیں ملی ہے، خالد مقبول صدیقی

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تاریخ کی سب سے ناکام سندھ حکومت ہمیں ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بہت بڑی تباہی کی طرف جا رہے ہیں، آپ کی چوری پکڑیں تو کہتے ہیں کام نہیں کرنے دیتے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے الزام لگایا ہم کام نہیں کرنے دے رہے، بلاول بھٹو بتائیں اندرون سندھ نے کون سے کام کیے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ 1998 کی مردم شماری پر سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں، سندھ کی شہری آبادیوں کو آدھے سے بھی کم دکھایا گیا، مردم شماری کی سب سے بڑی بینفشری پیپلزپارٹی رہی ہے، سندھ کے شہری علاقوں کی مردم شماری میں ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گیا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروانے سے معذرت کرلی ہے، 2017 کی مردم شماری میں ناانصافی اور دھوکا کیا گیا، ماضی میں ہونے والی واردات کی وجہ سے عدالتوں میں گئے۔

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخاب کی مدت ختم ہونے کے بعد عبوری میئر لایا جاتا ہے، بلدیاتی الیکشن مدت ختم ہونے بعد 90 روز میں کروائے جاتے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی :24 گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی :24 گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی :24 گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوان شہید ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ آج صبح سوپور میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر اور سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران مسلح نوجوانوں نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی۔

    ادھر کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم اور نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہے۔

    مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فوج نے وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل معمول کی بات بن گئے ہیں تاہم غیور کشمیری اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

  • پی ٹی آئی کے اقتدار کے تین سال : ایف بی آر کا چھٹا چیئرمین تعینات

    پی ٹی آئی کے اقتدار کے تین سال : ایف بی آر کا چھٹا چیئرمین تعینات

    اسلام آباد :پی ٹی آئی کے اقتدار کے تین سال : ایف بی آر کا چھٹا چیئرمین تعینات ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے ڈاکٹرمحمداشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا ، ڈاکٹر محمداشفاق احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ 21 میں ان لینڈریونیوسروس کےافسرہیں۔پی ٹی آئی نے اپنے دوراقتدار میں چھٹا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرمحمداشفاق نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیے گئے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹر محمداشفاق احمد نے چیئرمین ایف بی آر کا چارج سنبھال لیا۔

    وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر محمد اشفاق کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی ، ڈاکٹرمحمداشفاق گریڈ21 میں ان لینڈریونیوسروس کےافسرہیں۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے 3سالہ دور میں اب تک 5 ایف بی آر چیئرمینز کو ہٹا چکی ہے، پی ٹی آئی نے ڈاکٹر جہانزیب کو پہلا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا، ڈاکٹر جہانزیب اگست 2018 سے مئی 2019 تک چیئرمین ایف بی آر رہے۔

    جس کے بعد مئی 2019 شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ، شبر زیدی کے استعفیٰ کے بعد نوشین جاوید اپریل 2020 سے جولائی 2020 تک چیئرپرسن ایف بی آر رہیں پھر جاوید غنی جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک چیئرمین ایف بی آر رہے ۔