Baaghi TV

Author: +9251

  • پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ویکسینیشن سے متعلق اسکولوں سے ڈیٹا طلب کرنا شروع کردیا

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ویکسینیشن سے متعلق اسکولوں سے ڈیٹا طلب کرنا شروع کردیا

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق نجی اسکولوں سے ڈیٹا طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل فارم کے ذریعے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا ویکسینیشن سے متعلق تفصیلات طلب کی جا رہی ہے۔

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے مطابق ڈیٹا طلب کر کے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو کورونا ویکسینیشن سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں گے۔

    پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے 23 اگست کو وزیر تعلیم کو عملے کی 100 فیصد کورونا ویکسینیشن مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 100 فیصد ویکسینیشن کروانے والے اسکولوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی، 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت ہوگی۔

  • امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : مرادعلی شاہ

    امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : مرادعلی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن ومان سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ محرم الحرام اور یوم آزادی پرامن برقرار رکھنے پرسیکیورٹی فورسزکو مبارکباد دیتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال کے پیش نظر پولیس ضروری اقدامات کرے، صوبے میں بڑی محنت سے امن قائم کیا ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس ماہانہ جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ میڈیا پرجاری کرے اور غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس ، ڈی آئی جی شرقی ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ایچ کیوز پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی غربی کیپٹن (ریٹائرڈ) عاصم ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی اوروزیراعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی نے شرکت کی ہے۔

  • تبدیلی سرکار بھی تبدیل نا لاسکی تحریر راحیلہ عقیل

    تبدیلی سرکار بھی تبدیل نا لاسکی تحریر راحیلہ عقیل

    پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے ڈنکے جتنے زور شور سے بجے تھے لگتا تھا بس خان صاحب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھتے ہی جادو کی چھڑی گھمائیں گے اور فورا نیا پاکستان وجود میں آجاے گا جتنے خواب پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو دکھائے تھے وہ سارے تو کچھ ماہ میں ہی چکنا چور ہوئے سو ہوئے مزید عوام مہنگائی بوجھ تلے دب گئی۔۔۔۔۔۔۔

    جہاں الیکشن سے پہلے عوام نواز شریف، آصف علی زرداری کو کوستی تھی وہی عوام دوسالوں میں نوازشریف، زرداری کی حکومت کی تعریفیں کرنے لگی انکو یاد کرنے لگی
    خان صاحب نے تو جیسے قسم کھائی ہوئی تھی کہ حکومت آتے ہی سیاسی انتقام لینا ہے پھر کیوں نے دوسری جماعتوں سے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر حکومت بنانی پڑے ۔۔۔۔۔۔۔ جگری دوست کو جہاز کے ساتھ روانہ کردیا جہاں جو بکا خریدا حکومت بنائی اور پھر شروع کردیا احتساب ۔۔۔۔۔بڑے بڑے دعوے وعدے سارے ایک طرف دو سالوں تک تو عوام کو یہی سنایا گیا نواز شریف ،زرداری چور سب کچھ لوٹ کر لے گئے ہمارے پاس کچھ نہیں ملک کیسے چلے گا ۔۔۔ خودکشی کرلونگا قرضہ نہیں مانگو گا ! یوٹرن جو نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں چلیں جی !آپ نے گھبرانا نہیں ہے! خطابات عوام کو سنا سنا کر دو سالوں تک خوش کرتے رہے عوام مہنگائی بوجھ تلے دب کر خان صاحب کو کوستی رہی۔ تمام تر کرپشن کے غربت مہنگائی بےروزگاری ، عدالتی ناکام نظام، پولیس کی کارکردگی، سب گزری حکومتوں پر ڈال کر اپنے وزیروں کو آگے کردیتے وزیر بھی ماشاءاللہ ہر جمعے تو خان صاحب کی کابینہ میں تبدیلی ہوتی جو وزیر جتنا میڈیا پر آکر خان صاحب کی کھل کر تعریف کرتا وہ اگلے جمعے اہم وزارت پر ہوتا ۔۔۔۔۔۔

    کراچی کے لیے بڑے بڑے پیکچ صرف اعلانوں تک محدود کراچی میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں پاکستان تحریک انصاف نے کیسے جیتی اس بات سے کراچی والے باخوبی واقف بتانا ضروری نہیں ، اتنی سیٹیں ملنے کے بعد بھی وزیراعظم کو کراچی نظر نا آیا نا ہی انکے نکمے ایم پی اے ، ایم این اے ، کو خیال آیا، جوش آیا تھا علی زیدی کو کراچی کا کچرا صاف کرینگے لاکھوں روپیہ ہضم کرکے بیٹھے ہیں کراچی جوں کا توں ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے وہ کارکن جنہونے کراچی میں اس جماعت کو بہت سپورٹ کیا آج وہ بھی تنگ ہیں تو سوچیں عوام کا کیا حال ہوگا کہیں کوئی کام ہوتا نظر نا آیا سوائے ایک دو علاقوں میں ،

    کرپشن کرپشن کا شور کرکے ووٹ تو مل گیا لیکن چلائیں کیسے حکومت ؟
    دوسروں جماعتوں سے جمع کیے لوٹے حکومتی مدت ختم ہوتے ہی کہیں اور نکل جائیں گے خان صاحب آپ عوام کو کیا جواب دینگے کس بنیاد پر دوبارہ ووٹ مانگیں گے ؟ یا پھر نے 2018 والا طریقہ دھرایا جاے گا ؟؟
    اپنی ہی حکومت کے خلاف کنٹینر پر چڑھ کر ووٹ مانگا جاے گا ؟ یا پھر عوام کو یہ کہہ کر پاگل بنایا جاے گا کے ہماری تو پہلی حکومت تھی جناب کہا گیا بائیس سال کا تجربہ دکھائیں عوام کو اپنی کارکردگی بنائیں نیا پاکستان ختم کریں مہنگائی، بےروزگاری نوکریوں کے جو ٹرک بھر بھر کر نکلے تھے وہ ابھی تک پہنچے نہیں ! ہوسکتا ہے پیٹرول ختم ہوگیا ہو آپ نے مہنگا جو اتنا کردیا ہے ۔۔۔۔ ماڈل ٹاؤن کے لیے انصاف مانگے والے سانحہ ساہیوال پر گونگے بہرے بنے رہے اس وقت آپکو انصاف یاد نہیں آیا یا کرسی پر بیٹھ کر انسانیت ختم ہوجاتی ہے ؟ طاقتور کے لیے قانون مذاق غریب کے لیے قانون سخت زینب کے قاتل کو پھانسی ہوئی آپ کی حکومت میں کتنے ذیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ؟
    روزانہ ریپ کیسز سامنے آرہے کیوں سختی سے کام نہیں لیا جارہا ؟ تاریخ میں یاد رکھا جاے گا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صرف اور صرف کرپشن کرپشن کرپشن کا شور کرنے سے شروع ہوئی اور اسی پر ختم ۔۔۔۔۔۔۔عوام ایک بار پھر سوچ سمجھ لیں کرپشن کے نعروں سے آپکے بچوں کا پیٹ نہیں بھرے گا

  • شاہ لطیف ٹائون میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے دو ٹینکر جل گئے

    شاہ لطیف ٹائون میں حادثاتی طور پر آگ لگنے سے دو ٹینکر جل گئے

    کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں نیشنل ہائی وے پر آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو ٹینکر جل گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .
    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملیر میں نیشنل ہائی وے پر شاہ لطیف ٹائون تھانے کے قریب ویلڈنگ کرنے کے دوران شعلہ بھڑکنے سے ایک ٹینکر کو آگ لگ گئی جو تیل کی وجہ سے پھیل گئی اور برابر میں کھڑے ہوئے ایک اور ٹینکر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، وہاں جمع ہونے والے لوگوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر آتشزدگی سے کافی دور کردیا۔فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کو طلب کیا، فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، آگ بجھائے جانے تک ٹینکر کافی حد تک جل چکے تھے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق آگ حادثاتی طور پر لگی تھی جس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • شہر کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایک اعزاز بھی ہے اور ایک چیلنج بھی : بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

    شہر کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایک اعزاز بھی ہے اور ایک چیلنج بھی : بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ ایک اعزاز بھی ہے اور ایک چیلنج بھی ، ابھی عہدے کا چارج بھی نہیں لیا تھا کہ تنقید شروع کردی گئی، مجھے بلدیاتی امور کا تجربہ نہیں ہے لیکن میرے نیت صاف ہے، یہ بات انہوں نے انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کی 60 ویں سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ESUP کے کلیم امام، افشاں لالانی اور دیگر نے بیرسٹر مرتضی وہاب کا استقبال کیا، مختلف ممالک کے ڈپلومیٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجو د تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میں شہر میں پلا بڑا ہوں ، یہ میرا شہر ہے اور مجھے اس شہر اور ملک سے محبت ہے میں کسی تنازعے میں پڑنے کے بجائے شہر کی ترقی اور بہتری کے لئے کام کروں گا، مسائل بے انتہا ہیں لیکن میں مسائل پر بات نہیں کروں گا بلکہ میں ان کے حل کی بات کروں گا، انہوں نے کہا کہ گاربیج، پانی، سیوریج، لنک روڈز، ایکسپریس ویز، ٹرانسپورٹ کے معاملات کراچی کو درپیش ہیں میری کوشش ہوگی کہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کروں، میں یہاں کراچی کے لوگوں سے درخواست کرنا چاہتاہوں کہ وہ ان کاموں کو بہتر طور پر حل کرنے کے لئے میرا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور اس کے مسائل بھی اسی طرح بہت زیادہ ہیں لیکن یہ سارے مسائل حل ہونے چاہئیں اور میری کوشش ہوگی کہ جن مسائل کا میں نے ذکر کیا ہے ان کو جلد سے جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو اس موقع پر انگلش اسپیکنگ یونین آف پاکستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

  • بلاول بھٹو نے شہریوں کے مسائل سنے، سیلفیاں بنوائیں

    بلاول بھٹو نے شہریوں کے مسائل سنے، سیلفیاں بنوائیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حسن اسکوائر، غریب آباد، لیاقت آباد، سندھی ہوٹل، چونا ڈپو، گولیمار، گلبہار، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، دھوراجی، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
    اس دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھوراجی میں واقع کڈنی ہل پارک میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا جبکہ پی ای سی ایچ ایس میں نکاسی آب کے منصوبے کا معائنہ بھی کیا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غلام رسول ٹیرس گارڈن بھی گئے، جبکہ وہ ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے موقع پر دکان داروں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر دکان داروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں جبکہ دورے کے دوران انہیں ڈرائی فروٹ کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔

  • مشکل  کی اس گھڑی میں افغانستان سے عملے کے محفوظ انخلاء پر آئی ایم ایف پاکستان کا شکر گزار

    مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان سے عملے کے محفوظ انخلاء پر آئی ایم ایف پاکستان کا شکر گزار

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کوخط بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان سے ادارے کے عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کوخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ، وزیرِ دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

    خط میں مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کےفیملی ممبران کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہوں، پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین شراکت داری پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔

  • زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کرکٹ گئیر کا تحفہ

    زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کرکٹ گئیر کا تحفہ

    زلمی فاونڈیشن کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کٹ گئیرز (کرکٹ کا مکمل سامان اور کٹس) کا تحفہ ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی جانب سے زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا ۔ترکی ویمن کرکٹ ٹیم 2023ویمن ورلڈ ٹی 20کوالیفائر میں شریک ہوگی ۔زلمی فاونڈیشن کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کو کرکٹ گئیر ( کرکٹ کا مکمل سامان اور کٹس) فراہم کردی گئی ۔

    ترکی ویمن کرکٹ ٹیم 2023ویمن ورلڈ ٹی 20کوالیفائر میں شریک ہوگی ۔ ترکی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے کرکٹ گئیر فراہم کرنے پر زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا اور کٹس میں تصاویر بھی جاری کیں۔پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مظبوط ہوں گے۔

    زلمی فاونڈیشن اور ترکی ڈیولمپنٹ اسپورٹس برانچز کے درمیان 2018میں ایم او پر دستخط ہوئے تھے ۔پی ایس ایل فور میں ترکی کے دو کرکٹرز تجربے کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجود تھے۔پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل اور ترکی میں پاکستان کے سفیر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہے اور کھیلوں کے زریعے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا ۔

  • پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ 109 رنز سے جیت گیا : تین میچوں کی سیریز برابر

    پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ 109 رنز سے جیت گیا : تین میچوں کی سیریز برابر

    کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈینز یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں 109 رنز سے شکست ہوئی۔

    میچ میں شاہین آفریدی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 جب کہ مجموعی طور پر اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز فواد عالم چھائے رہے، وہ 124 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ سمیت کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا، بریتھ ویٹ 39 رنز پرپویلین لوٹئ۔ نکروما بونر 2، روسٹن چیز 0، جرمین بلیک ووڈ 25 رنز، کائل میئر 32، جیسن ہولڈر 47، کیمروچ 7 اور جوشوا ڈی سلوا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ٹیسٹ کے چوتھے روز کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے تھے جب کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6،محمد عباس نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کیں۔

    پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 152 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی، عمران بٹ 37 اور عابد علی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 22، بابر اعظم 33، حسن علی 17 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی اور یوں میزبان ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جیسن ہولڈ اور الزاری جوزف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کریگ بریتھ ویٹ اور کائل مئیرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • دفاعی چیمپین پاکستان نیوی نے پاکستان ایئرفورس کو افتتاحی میچ میں ہرا دیا

    دفاعی چیمپین پاکستان نیوی نے پاکستان ایئرفورس کو افتتاحی میچ میں ہرا دیا

    انٹرسروسزہاکی چیمپین شپ:دفاعی چیمپین پاکستان نیوی نے پاکستان ایئرفورس کو افتتاحی میچ میں4-2 گول سے شکست دیدی، ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی گروپ کیپٹن احمد سعید قاضی افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ نیوی کے کھلاڑی اکبر علی کی جانب سے دو شاندار فیلڈ گول سکور کئے گئے پاکستان ایئر فورس کی جانب سے محمد انیس کا شاندار کھیل
    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی پاکستان ایئر فورس کے زیراہتمام انٹرسروسز ہاکی چیمپین شپ کا افتتاح ہوگیا۔

    افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین پاکستان نیوی نے پاکستان ایئر فورس کو ایک دلچسپ مقابلہ میں 4-2 گول سے شکست دیدی۔ افتاحی میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایکدوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ دفاعی چیمپین پاکستان نیوی کی جانب سے کھیل کے 9ویں منٹ میں محمد نعمان نے پینلٹی کارنر پر سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ پی اے ایف ٹیم کی جانب سے جوابی طور پر کھیل کے 15ویں منٹ میں محمد انیس نے پینلٹی کارنر پر شاندار گول سکور کرکے نیوی کی برتری کا خاتمہ کردیا۔نیوی کی جانب سے کھیل کے 32ویں منٹ میں اکبر علی نے فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو ایکبار پھر پرتری دلادی۔

    کھیل کے 37ویں منٹ میں نیوی کے محمد صابر نے فیلڈ گول سکور کرکے نیوی کی برتری کو مستحکم بنا دیا۔44ویں منٹ میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے مشتاق نے پینلٹی کارنر پر گول کیا جبکہ کھیل کے 45ویں منٹ میں نیوی کی جانب سے اکبر علی نے فیلڈ گول سکور کرکے اہنی ٹیم کو فتح دلائی۔ اس میچ کو ایمپائرز حافظ عاطف ملک انٹرنیشنل اور یاسر خورشید انٹرنیشنل نے سپراوائز کیا جبکہ سبطین رضا نے ریزرو ایمپائر کی ذمہ داریاں سرانجام دی۔ رانا ساجد اور حمزہ طفیل نے بطور ججز اپنے فرائض نبھائے جبکہ علی عباس اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر تھے۔

    انٹرسروسز میگا ایونٹ کو بہترین اور موثرانداز میں منعقد کرانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کہنہ مشق ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرنگ پینل کو ایونٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جبکہ ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجرسید ذوالفقار حیدر ایونٹ کے ایمپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    انٹرسروسز ہاکی چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پاکستان ایئر فورس گروپ کیپٹن احمد سعید قاضی تھے۔ معزز مہمان خصوصی کا سٹیڈیم آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف کرایا گیا۔
    ڈبل لیگ کی طرز پر کھلائے جانے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر سات میچزکھیلے جائینگے