Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو کی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید

    بلاول بھٹو کی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹرز مولانا تنویر الحق تھانوی، طاہر مشہدی، سابق اراکین اسمبلی علی راشد، وقار شاہ، منوہر لعل، سمیتا افضال، سلیم بندھانی اور خلیل اللہ نے ملاقات کی۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے سوشل میڈیا سیل کی سابق انچارج تحسین عابدی، ممتاز نوحہ خواں ایس ایم نقی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق نائب چیئرمین نجیب ولی نے بھی ملاقات کی۔

    معروف اسکالر اور علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم کے صاحبزادے علامہ محمد علی عابدی اور پی ٹی آئی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عزیز نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، وزیربلدیات اور نجمی عالم بھی موجود تھے۔

  • پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں بہت مسائل ہیں اس سے انکارنہیں کر سکتے، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، کراچی تبدیل ہوچکا ہے، شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے بعد کام بہتر ہورہے ہیں، جگہ جگہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں، کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور چند ہونے والے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ضلع وسطی کچرے کا ڈھیر تھا، کراچی کےعوام تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو پہچان چکےہیں، عمران خان اور ایم کیوایم نے شہرمیں نہ تو ایک اینٹ لگائی اور نہ ہی ایک قطرہ پانی فراہم کیا، ہمارے پاس وسائل کم ہیں،وفاق ہمیں اپنا حق نہیں دے رہا، حکومت سے پوچھتے ہیں کہ شہر کو دیا گیا 11 سو ارب کے پیکیج کا کیا ہوا؟ سندھ نے اپنے وسائل سے پانی کی قلت کا خاتمہ کیا ہے، ہم شہر کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے جمہوری روایت کو زندہ رکھا، مردم شماری کا معاملہ طے ہوتے ہی ہم لوکل باڈیزانتخاب کرانےکو تیار ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے حق روزگار پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ایک کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت لوگوں سے روزگار چھین چکی ہے، پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف پہلے روز سے مقابلہ کیا ہے، پی ڈی ایم کو غیرجمہوری حکومت کو ہٹانے کا راستہ دکھایا تھا لیکن انہوں نے اس راستے کا انتخاب نہیں کیا یہ ان کی مرضی تھی۔ پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے جلسے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

  • افغان طالبان کے انکار کے بعد امریکہ کی آنکھیں کھل گئیں: 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانے کا وعدہ

    افغان طالبان کے انکار کے بعد امریکہ کی آنکھیں کھل گئیں: 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانے کا وعدہ

    کابل :افغان طالبان کے انکار کے بعد امریکہ کی آنکھیں کھل گئیں: 31 اگست تک افغانستان سے نکل جانے کا وعدہ ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی وارننگ کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے انخلاء یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    افغان طالبان کی دھمکی کے بعد امریکا اپنے ارادے بدلنے پر مجبور ہو گیا، امریکی صدر کا افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کیلئے مقررہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے افغانستان سےانخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدربائیڈن نے آج واشنگٹن میں اعلان کیا کہ امریکا اکتیس اگست تک افغانستان سےانخلا مکمل کرلےگا۔

    قبل ازیں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ ڈیڈ لائن سے قبل تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افغانستان سے انخلا کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور رواں ماہ کے اختتام تک تمام امریکی افواج کو نکال لیا جائے گا۔ ہم یقینی طور پر رواں ماہ کے اختتام پر نظریں لگائے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کو افغانستان سے نکالے گئے افراد کو رکھنے کے لیے اضافی بیسز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

    دوسری جانب افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل میں غیرمعمولی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی ایئرفورس سمیت مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور دیگر 106 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا، جن میں 98 پروازیں مختلف ملکوں کی ایئرفورسز کی تھیں۔”

    کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کے بورڈ کے مطابق ہوائی اڈے کے رن وے خاص طور پر رات کے وقت انتہائی مصروف رہے۔ افغانستان کے مقامی وقت 22 اگست کی رات 10 بجے سے لے کر 23 اگست کی رات 10 بجے تک کابل ایئر پورٹ پر 55 طیاروں کی لینڈنگ ہوئی جبکہ ان میں 52 نے ٹیک آف کیا۔امریکی ایئر فورس کے سب سے زیادہ 67 طیاروں کی آمد اور روانگی ہوئی ہے۔

    رائل ایئر فورس کی 10 لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئے، ترکش ایئر فورس کے 3، اسپین ایئر فورس کی دو، رائل نیوزی لینڈ ایئر فورس کی 2، رائل آسٹریلین ایئر فورس کی 4 لینڈنگ اور ٹیک آف ہوئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گلوبل ایکس کی 6 پروازوں کی آمد و روانگی ریکارڈ کی گئی۔ افغانستان کی کمرشل ایئر لائن کم ایئر کی بھی 3 لینڈنگ اور ایک ٹیک آف ہوا۔ کال سائن کے بغیر 4 طیاروں نے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ جارجیا سے بھی 4 کارگو طیاروں کی آمد اور روانگی مانیٹر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران کابل ائیرپورٹ کے ذریعے ہزاروں افراد کا افغانستان سے اںخلاء ہوا۔

  • موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے دروازے پر نوجوان سے موبائل فون چھین لیا

    موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے دروازے پر نوجوان سے موبائل فون چھین لیا

    کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 20 میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے دروازے پر نوجوان سے موبائل فون چھین لیا۔ملزمان کے خوف سے ایک شہری بائیک چھوڑ کر بھاگ گیا۔
    ملزمان نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگرگولی نہ چل سکی۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک پہن رکھا ہے۔متاثرہ شہریوں نے واردات کی درخواست سمن آباد تھانے میں دے دی۔پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔

  • جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌

    جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌

    واشنگٹن : جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا شروع ہوگیا ہے اور ایک جعلی ویکسینیشن کارڈ 25 سے 200 (4 ہزار سے 32 ہزار روپے) ڈالر تک میں مل رہا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سےکورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹاویرینٹ) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامعات اور کالجوں میں طلبا کو کورونا ویکسین لگوانےکا پابندکیا جا رہا ہے۔

    ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہے۔

    خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے درجنوں اساتذہ اور طلبا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن کے جعلی کارڈ کتنی آسانی سے دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

    ماہرین نے جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس طرح ڈیلٹا ویرینٹ کو قابو کرنا مشکل ہوجائے گا جو کہ پہلے ہی تیزی سے امریکا میں پھیل رہا ہے۔

  • ٹوکیو میں معذوروں کی لمپک گیمز کا آغاز:پاکستان کے 2 کھلاڑی شریک

    ٹوکیو میں معذوروں کی لمپک گیمز کا آغاز:پاکستان کے 2 کھلاڑی شریک

    ٹوکیو:ٹوکیو میں معذوروں کی لمپک گیمز کا آغاز ، پاکستان کے 2 کھلاڑی شریک ،اطلاعات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیرا لمپک گیمز (معذور کھلاڑیوں کے مقابلوں) کا آغاز ہوگیا ہے ، ان کھیلوں میں پاکستان کی 2 رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

    جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والے پیرالمپکس میں پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں ، گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی اور فیصل آباد کی انیلہ عزت بیگ پیرا لمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

     

    جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والے پیرالمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ 29اگست کو ڈسک تھرو میں ایکشن میں ہوں گی جبکہ حیدر علی بھی اسی ایونٹ میں 3ستمبر کو قسمت آزمائیں گے ، دونوں کھلاڑیوں نے 2019میں دبئی میں ہونے والے ورلڈ پیرا گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

     

    پیرالمپکس میں 162 ملکوں کے تقریباً ساڑھے چار ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جو 22 کھیلوں میں 539 تمغوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ تائی کوانڈو، اوربیڈ منٹن کے کھیل بھی اس بار گیمز میں شامل ہیں۔پیرا لمپکس 24 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گے جبکہ ٹوکیو میں بڑھتے کووڈ کیسز کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ ہے ۔

  • سگریٹ نوشی سے انکار ،زندگی سے پیار  تحریر: فضیلت اجالہ

    سگریٹ نوشی سے انکار ،زندگی سے پیار تحریر: فضیلت اجالہ

    سگریٹ نوشی ،وہ سستہ نشہ ہے جو خاموش قاتل کا کام کرتا ہے،سگریٹ کے دھویں میں موجود تقریبا 4000 زہریلے کیمیائ مادے نا صرف سگرین نوش کیلیے سلو پوائزن کا کام کرتے ہیں بلکہ اسکے ارد گرد رہنے والے اسکے پیاروں کی صحت کی تباہی کا باعث بھی بنتیے ہیں،سگریٹ نوشی کے باعث 60 لاکھ سالانہ اموات میں سے چھ لاکھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو خود سگریٹ نہی پیتے لیکن ایسے لوگو کہ ساتھ رہتے یا اٹھتے بیٹھتے ہیں جو سگریٹ نوشی کے عادی ہیں
    نوجوان نسل کسی بھی قوم کیلیے قیمتی اثاثے کی حیثت رکھتی ہے ،اور آج کے نوجوان کا سب سے بڑا المیہ سگریٹ یا تمباکو نوشی ہے جس نے نظام زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے
    ہماری بدقسمتی کہے یا ہماری غفلت کا نتیجہ کہ ہماری نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی کا رحجان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ دو کروڑ نوے لاکھ پاکستانی دن رات اس زہر کو اپنی رگوں میں اتارنے میں مصروف ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ سگریٹ نوشوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن میں ناصرف مرد بلکہ عورتیں بھی شامل ہیں
    یہ وہ زہر ہے جو ہماری نسل نوجواں کی رگوں میں سرائیت کر کے بہت سے والدین کو انکی سگریٹ نوشی میں مبتلا اولاد کے مستقبل اور بچاؤں سے ناامید کرچکا ہے ۔
    سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی جن میں سے سر فہرست ڈپریشن ہے ،بعض اوقات والدین کی زرا سی غفلت اور تربیت میں لاپرواہی کی وجہ سے بھی بچے سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔
    نا صرف نوجوان بلکہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں چھوٹے بچے بھی ہاتھ میں سگریٹ پکڑےنظر آئیں گے ،اسکی بنیادی وجہ بے احتیاطی ،لاپرواہی اور اپنے فرائض سے کوتاہی ہے
    جب ایک باپ اپنے بیٹے سے سگریٹ منگواتا اور اسکے سامنے ہی سگریٹ نوشی کرتا ہے تو وہ یہ کیسے سوچ لیتا ہے کہ اسکا بیٹا ایسا نہیں کرے گا، پہلی زمانے میں ایک عام تاثر تھا کہ سگریٹ ،پان،تمباکووغیرہ کا استعمال صرف جاہل اور ان پڑھ لوگ کرتے ہیں لیکن اکیسویں صدی نے اس کو غلط قرار دے دیا ہے جہاں استاد جیسی عظیم شخصیت جسے روحانی باپ کا درجہ دیا جاتا ہے نا صرف طلبہ و طالبات کی موجودگی میں سگریٹ نوشی کرتا ہے بلکہ ایسے گھناؤنے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جہاں استاد طالب علموں کو نشہ آور چیزیں مہیاں کرنے میں ملوث پایا گیا ۔
    شروع شروع میں نوجوان صرف شوق میں یا تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر اور بعض اوقات مختلف پریشانیوں سے بھاگ کر سکون کی تلاش میں سگریٹ کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہیں جو بہت جلد ضرورت کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے ،سگریٹ کا دھواں انسانی صحت کیلیے انتہائ خطرناک ہے ،اس میں موجوف نکوٹین مختلف اقسام کے کینسر کا سبب بنتا ہے- بکثرت تمباکو نوشی سے
    دل اور خون کی رگوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جو گردوں میں خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ گردوں کو مکمل تباہ کردیتا ہے تمباکونوشی سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا امکان 14 فیصد بڑھ جا تا ہے۔اس کے علاوہ دماغ کا کینسر ،منہ کا کینسر ،پھیپھڑوں کا کینسر اور ٹی بی جیسے مہلک امراض بھی سگریٹ نوشی کا تحفہ ہیں
    ملک پاکستان جہاں روٹی 12 روپے کی اور سگریٹ دو روپے کا ملتا ہو ،جہاں آدھی سے زیادہ عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کرتی ہے وہاں سالانہ 100 ارب سے زیادہ سگریٹ نوشی کی مد میں خرچ ہوجانا ناصرف باعث افسوس بلکہ قومی المیہ اور مقام فکر ہے ،اگر ہمیں اپنا مستقبل محفوظ بنانا ہے ،ملک پاکستان کو ترقی کی شاہراؤں پہ گامزن دیکھنا ہے تو ہمیں اپنے آج کو یعنی اپنے بچوں کو اس موزی لعنت سے دور رکھنا ہوگا ،روزانہ کی بنیاد پہ سگریٹ نوشی کا شکار ہونے والے 1200 بچوں کو موت کی طرف قدم بڑھانے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کیجیے ،ناصرف خود سگریٹ نوشی ترک کیجیے بلکہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی اس لت سے چھٹکارا پانے میں مدد فراہم کیجیے ،خاص طور پر سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر یا ایسا مواد شئیر کرنے سے گریز کریں جس سے سگرٹ نوشی کی لت کو تقویت ملے
    زندگی کو محفوظ بنائیں،اور تمباکونوشی سے خود کو اور دوسروں کو بھی بچائیں،اس کیلیے حکومت اور عوام کو مل کر اقدام کرنے ہونگے ،میری حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں اور ٹیکس میں اضافہ کیا جائے ،عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پت سخت پابندی اور جرمانہ مقرر کیا جائے ،سکول کالجز کے نزدیک ،گردونوح میں موجود تمام دکانوں پر سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی جائے ،
    ” ہماری نوجوان ہمارا قیمتی سرمایا ہمارا آنے والا کل ہیں ،اور اس کل کو تابناک بنانے کیلیے ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو سگریٹ نوشی اور منشیات کے زہر سے بچانا ہے جو کہ مار پیٹ یا زور و زبردستی سے نہی بلکہ پیار اور سمجھداری سےممکن ہے “نوجوانو،بچوں،بوڑھوں سب کو سگریٹ نوشی کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کریں اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے پہ مائل کریں
    اپنے لئے نہیں تو اپنے پیاروں کے لئے جیئے،،

  • آئی جی اسلام آباد نے ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ تھانہ جات کے لئے مختص کرنے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا

    آئی جی اسلام آباد نے ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ تھانہ جات کے لئے مختص کرنے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ کیا ,تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کی ان کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا ،فرنٹ ڈیسک پر موجود عملے سے شکایات کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی ،تھانے میں کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو مناسب جگہ منتقل نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ایس ایس پی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کھڑی گاڑیوں و موٹر سائیکلز کو فوری طور پر مناسب جگہ منتقل اورقابل شناخت گاڑیوں کو جلد از جلد اصل مالکان کے حوالے جبکہ عدم شناخت والی گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو متعلقہ اداروں سے ملکر آکشن کرنے کے انتظامات کئے جائیں مقدمات میں مطلوب گاڑیوں وموٹرسائیکلز کو بھی دیگر جگہوں پر فوری منتقل کیا جائے مزید انھوں نے کہا کہ زونل ایس پیزروزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ تھانے میں گزاریں اورشہریوں کو درپیش مسائل کو سن کر ان کے حل کو یقینی بنائیں ،تھانوں کے اندرونی حصوں کو صاف ستھرا، سرسبز وشاداب اور خوبصورت بنایا جائے تاکہ کام کی غرض سے آنے والے شہریوں کو تحفظ کے احساس کے ساتھ دوستانہ ماحو ل فراہم کیا جا سکے ، رہائشی بیرکس خصوصی طور پر واش رومز کی صفائی ستھرائی پر توجہ دی جائے ، زیر تفتیش مقدمات اور زیر التواءچالان کو جلد از جلد یکسو کیا جائے ،انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے۔

  • پنجشیر کے 3اضلاع پر قبضہ کر لیا:طالبان کا دعویٰ‌ : وادی کے اندرداخل نہیں ہونے دیں گے:شمالی اتحاد

    پنجشیر کے 3اضلاع پر قبضہ کر لیا:طالبان کا دعویٰ‌ : وادی کے اندرداخل نہیں ہونے دیں گے:شمالی اتحاد

    کابل :پنجشیر کے 3اضلاع پر قبضہ کر لیا:وادی کے اندرداخل نہیں ہونے دیں گے:شمالی اتحاد نے افغآن طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا ، اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں طالبان اورمزاحمتی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں‌ ۔

    تفصیلات کے مطابق وادی پنجشیرمیں طالبان اورمزاحمتی فوج کے درمیان رات بھر جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اُدھر طالبان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر کی مزاحمتی فورس کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے اور پنجشیر کے 3 اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہناہےکہ پنجشیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں اور با اثر افراد بار بار جنگ نہ کرنےکے پیغامات بھجوارہےہیں۔جبکہ دوسری طرف شمالی اتحاد جس کی قیادت احمد ضیا مسعود کررہےہیں‌ کا کہنا ہے کہ وادی کے اندرداخل نہیں ہونے دیں اوراگرداخل ہوئے توطالبان کوزندہ واپس جانے نہیں دیں گے

     

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجشیر میں مزاحمتی فوج نے پہاڑوں اور گھاٹیوں پر دفاعی موچے قائم کرلیے ہیں۔مزاحمتی فورس کی قیادت کرنے والے سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے وادی پنجشیر میں آج عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور سیرینڈر نہ کرنے کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب مسعود فاونڈیشن کے ایڈوائزر کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی پنجشیر میں بندوق کے زور پر داخل نہیں ہو سکتا، یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں طالبان کو مشکل ہو گی۔
    طالبان نے پنجشیر کے کچھ علاقوں پر قبضہ کیا تھا تاہم وہ علاقے اب واپس لیے جا چکے۔ احمد مسعود جنگ نہیں چاہتے جبکہ قطر اور پاکستان بھی افغان طالبان کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان نے غیر ملکی افواج کو 31 اگست تک ہر صورت افغانستان سے نکل جانے کی وارننگ دی

  • امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے:پاکستان کے ساتھ مل کرکچھ کرنا چاہتے ہیں:روس

    امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے:پاکستان کے ساتھ مل کرکچھ کرنا چاہتے ہیں:روس

    ماسکو: امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے:پاکستان کے ساتھ مل کرکچھ کرنا چاہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کاکردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس، پاکستان، امریکا اور چین افغانستان میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں، امریکی افواج کو وسطی ایشیا میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغان پنا ہ گزینوں کو وسطی ایشیا بھیجنے کا امریکی منصوبہ ان ممالک کے استحکام پر سمجھوتا کرے گا، امریکا نے افغانستان کے خلاف جس وسطی ایشیائی ملک میں فوجی اڈہ بنایا وہ ملک خود نشانہ بن جائے گا۔