Baaghi TV

Author: +9251

  • چڑیا گھر کی انٹری فیس بھی بڑھا دی گئی

    چڑیا گھر کی انٹری فیس بھی بڑھا دی گئی

    محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے حیران کن طور پر بہاولپور چڑیا گھر میں داخلہ ٹکٹ کی قیمت 6 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردی ہے، بچوں کی ٹکٹ 4 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کردی ھے، جبکہ افسوسناک پہلو یہ بھی ھے کہ سہولیات میں کوئی خاطر خواہ اظافہ نہیں کیا گیا ہے، جانوروں کی محدود سی تعداد ہے، صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، کمزور اور لاغر جانوروں کی موجودگی ہے، سیاحوں کے لئے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے، رہی سہی کسر ٹکٹ کی قیمتوں میں 8 گنا اضافے نے پوری کردی ھے، یہ قدم سیاحت کو فروغ دینے کی بجائے سیاحوں کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے.

    چوہدری محمد کامران، جہانگیر بٹ، جام وقاص فرید اور دیگر نے باغی نیوز کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے اس قدم پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے.

    غلام محمد قریشی باغی نیوز بہاولپور

  • ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے بین الصوبا ئی اور صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

    ٹرانسپورٹرز کا کراچی سے بین الصوبا ئی اور صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

    کراچی سے بین الصوبا ئی اور صوبہ سندھ کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈوں کی اندرون کراچی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کو کراچی کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور عوام،ٹرانسپورٹرز اور اس شعبے سے منسلک ہزاروں خاندان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لہذا ان تمام مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان اڈوں فوری طور پر بحال کیا جائے۔
    ان خیا لات کا اظہارٹرانسپورٹز کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے اتوار کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے اڈے 16 ماہ قبل کورونا وبا کے ممکنہ پھیلا کو روکنے کے لئے بند کئے گئے تھے۔ٹرانسپورٹز نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور حکومت سندھ سے بھر پور تعاون کیا اور حکومت کے اعلان کردہ SOPs پر بھر پور عمل کیا۔
    اجلاس کہ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر انکو اڈے کھولنے کی اجازت دے دی جاتی ہے تو حکومت کے اعلان کردہ SOPs پر بھر پور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    اڈے کھولنے سے ایکطرف عوام کی مشکلات دور ہونگی تو دوسری طرف ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے جس سے ڈرائیورز، کنڈیکٹرز، ہاکرز، مستری، ورکرز اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کی مالی مشکلات بھی دو رہوں گی۔ انہوں نے کراچی میں صدر، کینٹ اسٹیشن، ایم اے جناح روڈ،پٹیل پاڑہ، قیوم آباد، لی مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں تمام اڈے بند ہیں اور بسوں اور ویگنوں کو کراچی شہر میں داخلے کی جازت نہیں دی جا رہی ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    انہوں نے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سے اپنی ہو نے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پیر تک اڈوں کو کھول دیا جائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے گا بصورت دیگر ہم اگلے اجلا س میں اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے دیگر نمایاں عہدیداروں میں محمد حنیف خان مروت ، حاجی رف نیازی ، ظفر نیازی ، حاجی محمد عاشق ، منظور بروہی ، سعد رسول ، ندیم گجر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور اس کی معلومات حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہیں : مفتی محمد جان نعیمی

    عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور اس کی معلومات حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہیں : مفتی محمد جان نعیمی

    انجمن فیضان ختم نبوت کراچی ومرکزی جماعت اہلسنت کراچی کے تحت دارالعلوم غوثیہ مہریہ کیٹل کالونی میں 25اگست 1900ء یوم فتح مبین کی یاد میں ختم نبوت و تاجدار کربلا کانفرنس سے مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے امیر مفتی اعظم سندھ حضرت مفتی محمد جان نعیمی ،سینئر نائب امیر کراچی علامہ مفتی غلام یٰسین گولڑوی ،علامہ مفتی شفاعت رسول نعیمی ،صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی ،علامہ قاضی احمد نورانی ،علامہ زبیر ہزاروی ،مفتی خرم اقبال رحمانی ،مفتی سید اکبرالحق قادری، الحاج سعید صابری ،علامہ فیاض نقشبندی ، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور اس کی معلومات حاصل کرناہر مسلمان کی ذمہ داری ہیں ۔
    عقیدہ ختم نبوت اساس ایمان اور مدار ایمان ہے۔اس پر ایمان لانا ضروریات دین میں سے ہے ۔جس پر پوری امت مسلمہ کا اجماع ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اور پاسبانی میں امت مسلمہ کی زندگی مضمر ہے ۔تاریخ اسلام شاہد ہے کہ امت مسلمہ نے کبھی بھی کسی جھوٹے مدعی نبوت کو برداشت نہیں کیا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا اور کسی بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔
    حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دین اسلام کا تحفظ کیااورظالم جابر کے سامنے آپ نے کلمہ حق کو بلند کیا واقعہ کربلا حق وباطل کامعرکہ تھا ۔25اگست 1900ء کوبرصغیر ہندوستان میں جب مرزا قادیانی نے مجدد العصر حضرت تاجدار گولڑہ قبلہ عالم سیدنا خواجہ پیر مہر علی شاہ گیلانی کو تحریری مناظرے کا چیلنج دیا تو آپ نے اس کے چیلنج کو قبول کیااور آپ لاہور تشریف لائے لیکن مرزا قادیانی آپ کے مقابلے میں نہ آیا آپ نے فتنہ قادیانیت کے خلاف قلمی جہاد کیااورآپ نے فتنہ قادیانیت کو شکست دے کر عالم اسلام پر عظیم احسان کیا اور اس فتنے کے مکروفریب سے عوام الناس کو آگاہ کیا اور اس وقت کے تمام مسلمانوں نے آپ کو اپنا قائد منتخب کیا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مشائخ گولڑہ شریف کی خدمات برصغیر کی دینی وملی تاریخ کا ایک روشن اور تاریخ ساز باب ہے ۔
    ہمارے اکابرین اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضاخان ،پیر سید جماعت علی شاہ ،علامہ سید ابوالحسنات محمد احمد قادری ،علامہ عبدالستار خان نیازی ،علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ودیگر علماء نے اس فتنہ کی سرکوبی کے لئے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور اکابرین اہلسنت نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں آئینی وقانونی طور پرقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔
    ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا جائے اور قادیانیت کی حقیقت سے لوگوں کو خبردار کیا جائے۔ امت مسلمہ کے لئے قادیانیت سب سے بڑا فتنہ ہے۔مرزا قادیانی اور اس کے پیروکاروں کا اسلام اور اہل اسلام سے کوئی واسطہ نہیں انہیں شعائر اسلام کے استعمال سے روکا جائے ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے اور ان کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے ۔
    اس موقع پرصاحبزادہ حافظ محمد فیاض گولڑوی ، مفتی محمد حسین نعیمی ،صاحبزادہ مولانا ریاض گولڑوی ،علامہ قاری رفیق چشتی گولڑوی ،علامہ عبداللہ کامل نعیمی ،علامہ امین نعیمی ،علامہ اطہر نقشبندی ،علامہ متین عباس قادری ،قاری محمد ادریس قاضی ،شیخ عبدالوحید یونس ،علامہ عارف گولڑوی ،علامہ شبیر احمد نقشبندی ،علامہ حبیب الرحمن گولڑوی ، چوہدری ذوالفقار علی بھٹو،علامہ سعید احمد قادری ،ملک ریحان ،حاجی جاوید امام قادری ،زبیر عالم قادری ،حافظ حبیب اللہ سعید ،مولانا راشد ،مولانا سجاد نعیمی ،مولانا عارف ،وسیم خان نورانی ،ملک مبین سعیدی ،محمد عمر جت ،حاجی زمان ،حاجی ریاض ، محمد واصف ،عبدالحفیظ اشرفی نے شرکت کی ۔

  • لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود لڑکوں کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، میرا

    لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود لڑکوں کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، میرا

    اداکارہ میرا اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں کی زینت بن جاتی ہیں۔ یا یوں کہیں کہ میرا جی کو خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے۔ ملک میں مینار پاکستان واقعے پر جہاں فنکاروں کے مذمتی پیغامات سامنے آرہے ہیں، وہیں میرا جی نے اس معاملے پر ایسا بیان دیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی کہہ رہی ہیں’’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں‘‘۔
    سوشل میڈیا پر میرا جی کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور لوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ میرا بہت چالاک ہیں جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتی ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک

    .سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے باعث ملک بھر میں لڑکیوں سمیت درجنوں نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اورچند ماہ کے دوران صرف کراچی میں 10 افراد ٹک ٹاکرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان نسل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور اس میں ایڈونچر شامل کرنے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے، ویڈیو بنانے کے شوق میں کوئی اپنی ہی رائفل کا شکار ہوا اور کوئی چلتی ٹرین کے سامنے آکر دنیا سے رخصت ہوا، میڈیا پر ایسے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود عوام میں شعور بیدار نہیں ہوا اور تسلسل کے ساتھ یہ واقعات اب بھی جاری ہیں جس کے سبب ملک بھر میں درجنوں اور کراچی میں چند ماہ کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے ایک ہی واقعے میں 4 ٹک ٹاکرز، قائد آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی کی ہلاکت ہوئی جب کہ سعید آباد میں ٹک ٹاکر بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ بھی رونما ہوچکا جب کہ ان گنت واقعات میں سیکیورٹی گارڈز اپنی ہی گولیوں کا شکار ہوئے۔
    اسی طرح کئی ایسے واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کرکے ایک دوسرے کی جان لی گئی بلکہ کئی تو ایسے افراد بھی جان سے گئے جو کہ محض بندوقیں اپنے سینے یا اپنے سر پر رکھ کر ویڈیو بنارہے تھے۔

    کراچی میں رواں برس فروری میں گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان ، عامر اور ان کے دو دوست سجاد اور ریحان مارے گئے۔
    جون کے آخری ہفتے میں قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں اسحاق نامی ملزم نے اپنی ٹک ٹاکر اہلیہ رمشا کو ویڈیو بنانے سے کئی مرتبہ منع کیا لیکن وہ نہ مانی اور پھر اس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نہ صرف اس کی اہلیہ بلکہ اسے بچانے کے لیے آنے والی اس کی ماں کوثر بھی ماری گئی۔

    گلشن معمار میں سیکیورٹی گارڈ انور ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے رائفل سینے پر رکھ کر چلاتے ہوئے اس جہاں سے چلا گیا، گزشتہ برس کے آخر میں بھی گلستان جوہر کے علاقے میں سلام نامی سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا، دو روز قبل سعید آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر بیوی پر اس کے سابق شوہر ذیشان نے تیزاب پھینک دیا اور کئی واقعات میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔

    اگر پورے ملک میں مجموعی صورتحال دیکھی جائے تو کئی لوگ نہروں میں، سوئمنگ پول میں چھلانگیں لگاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں اور کبھی چلتی ٹرین کے سامنے آکر اپنے آپ سے ہی جینے کا حق چھین لیتے ہیں، غرض یہ کہ لوگ ٹک ٹاک ایپ پر کسی مثبت سرگرمی کے بجائے خطرات سے کھیلنے کی ویڈیو زیادہ بناتے ہیں۔

    شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی حکومت کئی مرتبہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرچکی ہے اور اب جب اس قسم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو حکومت کو اس پر مستقل پابندی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

  • کالعدم تنظیم کے ہاتھوں اغوا نوجوان عبدالحفیظ ولد محمد موسی بلوچستان سے کراچی پہنچ گیا

    کالعدم تنظیم کے ہاتھوں اغوا نوجوان عبدالحفیظ ولد محمد موسی بلوچستان سے کراچی پہنچ گیا

    کالعدم تنظیم کے ہاتھوں اغوانوجوان عبدالحفیظ ولد محمد موسی بلوچستان سے کراچی پہنچ گیا،کم وبیش دوماہ 24دن بی ایل اے کی قید میں رہنے والے نوجوان نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،بچوں سمیت آبائی گھربارچھوڑکرکراچی آنے والانوجوان روزگارکوبھی ترس گیا.
    تفصیل کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دوماہ سے زائدعرصہ کالعدم تنظیم کے زیرعتاب رہنے والے نوجوان عبدالحفیظ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسے بی ایل اے کے کارندوں نے اغوا کیا تھا اور وہ دوماہ چوبیس دن ان کی قید میں رہابعدازاں ان کے چنگل سے ازاد ہوگیا،عبدالحفیظ کاکہناتھاکہ اغواکاروں نے اسے دوران قید ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوشش کی جس سے انکارپراس پرروزتشدد کاجاتااوراہل خانہ کومارنے کی دھمکیاں دی جاتیں جبکہ بی ایل اے نے اپنی حراست میں رکھ میرا نام مسنگ ہرسن میں ڈال رکھا تھا بی ایل اے کے کارندوں کے عتاب کاشکاررہنے والے نوجوان نے بتایاکہ وہ روزانہ کی ظلم بربریت سے تنگ آکرکراچی ہجرت کرنے پرمجبورہوگیاہے ،نوجوان عبدالحفیظ کاکہناتھاکہ وہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے کارندوں کی آئے روزکی دھمکیوں کے سبب وہ اپناگھربار،زمینیں اورکاروبارچھوڑکرکراچی آیاہے،پریس کلب کے باہرمظاہرہ کرنے والے بے کس نوجوان عبدالحفیط نے وفاقی حکومت ،قانون نافذکرنیوالے اداروں اورسندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اسے اوراس کے گھروالوں کو فوری تحفظ فراہم کیاجائے اوراس کاازالہ کیاجائے ،نوجوان نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ بی ایل اے کے کارندوں سے اس کاگھراوراس کی زمیں آزادکراکر انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

  • پی ٹی آئی کی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے متعلق مہم جاری

    پی ٹی آئی کی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے متعلق مہم جاری

    ی ٹی آئی کی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے متعلق مہم تیزی سے جاری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے علاقوں میں دورے اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے سندھ بلوچ سوسائٹی وارڈ 10میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
    کارنر میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہے، پانی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے کے فور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سندھ حکومت نے شہر قائد کیساتھ ہمیشہ ناانصافی کی۔ حکومت 13سال این ایف سی پر قابض رہی اور پی ایف سی کو نظر انداز کیا۔
    انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے پارٹی نے امیدواروں کا انتخاب غوروفکر سے کیا۔

    تحریک انصاف نے جو امیدوار منتخب کیے انہیں عوامی مسائل بخوبی معلوم ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عوام کے حقیقی نمائندے ثابت ہوں گے۔ کارنر میٹنگ سے پی ٹی آئی کے بلال غفار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام موجود نہیں ہے۔ ہم نے اسمبلی میں بااختیار بلدیاتی نظام لانے کیلئے بل پیش کردیا ہے۔
    ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں براہِ راست مئیر کے انتخابات کروائے جائیں۔ سندھ میں 30 سے زائد بلدیاتی ادارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے نوجوان طبقے کا انتخاب کیا ہے۔ کپتان کے نوجوان عام اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کپتان کے کھلاڑی عوام کے دکھ تکلیف کو سمجھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے عوام ماضی کی جماعتوں کو مسترد کرے گی۔ کنٹونمنٹ الیکشن میں کپتان کا بول بالا ہوگا .

  • لاہورکے ایک بہت بڑے سرکاری ہسپتال میں‌ خاتون سے غیراخلاقی حرکات

    لاہورکے ایک بہت بڑے سرکاری ہسپتال میں‌ خاتون سے غیراخلاقی حرکات

    لاہور:لاہورکے ایک بہت بڑے سرکاری ہسپتال میں‌ خاتون سے غیراخلاقی حرکات ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتال میں خاتون سے غیراخلاقی حرکات کی کوشش کے معاملے کا مقدمہ ‏درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نازیباحرکات کی کوشش کا واقعہ پنجاب انسٹیویٹ آف کاڈیالوجی (پی آئی ‏سی) میں پیش آیا جہاں مریض کے ساتھ آئی خاتون سےنازیبا حرکات کی کوشش کی گئی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون سے 3 افراد نے غیراخلاقی حرکات کی کوشش کی اور شور ‏مچانے پر پی آئی سی کےعملے نے خاتون کی جان چھڑائی۔

    شادمان پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم ذوالقرنین کو ‏گرفتار کر لیا اور اسے مزید تفتیش کیلئےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا۔واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

  • پاکستان نےافغان کرکٹرز کو ویزے جاری کرکے بہترتعلقات کی بنیاد رکھ دی

    پاکستان نےافغان کرکٹرز کو ویزے جاری کرکے بہترتعلقات کی بنیاد رکھ دی

    اسلام آباد:پاکستان نےافغان کرکٹرز کو ویزے جاری کرکے بہترتعلقات کی بنیاد رکھ دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے برادراسلمی ملک افغانستان کے کرکٹرز کوویزے جاری کربھی دیئے ہیں‌،

    ادھرافغان کرکٹرز کے متبادل ٹریول پلان میں براستہ پاکستان سری لنکا کا سفر شامل ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز اگلے ماہ سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    سیریز کی میزبانی افغانستان نےکرنی ہے تاہم افغانستان کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سری لنکا میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سیریز کے انعقاد پر اب تک سوالیہ نشان ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ‏پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کردیا ہے، دعا ہےکہ افغان کرکٹ ٹیم اپنےعوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔

    دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے طالبان رہنما انس حقانی سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر کرکٹر نور علی زدران اور افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او اسد اللہ خان بھی موجود تھے۔

    طالبان رہنما نےافغان ٹیم کے مسائل سُنےاور کرکٹ کے حوالے سے حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

  • افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے:اوآئی سی

    افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے:اوآئی سی

    ریاض :افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے:اطلاعات کے مطابق اوآئی سی نے اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہافغانستان چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے

    ذرائع کے مطابق اوآئی سی کے اجلاس میں اعلامیہ جاری کیا گیا کہ افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس افغانستان کی صورتحال پر منعقد کیا گیا، اجلاس نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

    اجلاس میں رکن ممالک نے افغانستان میں قیام امن،سلامتی، استحکام اور ترقی می امداد کے عزم کی تجدید کی، اجلاس نے او آئی سی کے افغانستان پر عزم،اسلامی کانفرنس، مکہ ڈیکلریشن 2018،وزرائے خارجہ اجلاس اور عالمی علما کانفرنس کی قراردادوں کی تجدید کی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے مستقبل کی افغان قیادت سے بین الاقوامی برادری کی قومی مفاہمت،بین الاقوامی کنوینشنز، معاہدوں، اقوام متحدہ چارٹر میں وضح کردہ اصول حکمرانی کی توقعات کو اجاگر کیاہے۔

    اجلاس نے اسلامی اصولوں،انسانی حقوق کے عالمی ڈیکلئریشن کے مطابق انسانی جانوں کے تحفظ، افغان عوام کے احترام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے افغانستان کی ابتر ہوتی انسانی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا، ابتر ہوتی صورتحال بے گھر افراد، مہاجرین کے بہاؤ کا باعث بن رہی ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ بے گھر افراد، مہاجرین کے بہاؤ، کوویڈ 19 صورتحال اور قحط کی صورتحال میں رکن ممالک، اسلامی مالیاتی ادارے و شراکت دار جن علاقوں میں ضرورت ہو امداد کریں۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے جو شہری افغانستان سے انخلاء چاہتے ہیں انہیں محفوظ انخلاء کے آپریشنز میں تعاون پر زور دیاہے۔اعلامیہ کے مطابق تمام افغان فریقین اور نمائندوں کے مابین ملک کے مستقبل کے تعین کے لیے باہمی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ تمام فریقین پر افغان عوام کے مفاد ،تشدد میں کمی،سلامتی کی بحال، اور دیرینہ امن کے لیے کام کرنے کےلیے دباؤ ڈالتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق افغانوں کے لیے افغانوں کی قیادت میں امن عمل, وسیع البنیاد مفاہمت اور دیرینہ سیاسی حل کی او آئی سی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

    اجلاس افغانستان کی مستقبل کی قیادت، عالمی برادری اور بین الاقوامی برادری پر زور دیتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیمون کا استعمال نہ کرنے دی جائے۔

    اجلاس افغانستان اور افغان عوام کی سخت مشکلات کے مدنظر تمام کوشیشوں کو افغان عوام کی خوشحالی و ترقی میں برؤے کار لانے پر زور دیتا ہے، عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے اندرونی معاملات مین مداخلت کیے بغیر اس کی سوشیو اکنامک ڈیویلپمنٹ میں امداد کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس بین الافغان اختلافات کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیتا ہے،او آئی سی سیکرٹیریٹ کے ایک وفد کے امن کے پیغام کے ساتھ دورہ افغانستان پر زور دیتا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق وفد دورہ افغانستان میں امن استحکام،قومی مفاہمت کی حمایت کے پیغام کے ساتھ کرے گا۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ او آئی سی اس نازک موقع پر افغانستان کے ساتھ کھڑی ہے۔