Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں 15سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے کو تیار

    کراچی میں 15سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے کو تیار

    15سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے کو تیار ہے ، ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کا آغاز 90روز میں شروع ہوجائے گا ، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس منصوبے کے آغاز میں تمام رکاوٹیں دور کردیں ، 78ارب روپے کی خطیر لاگت کے ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کا آغاز 90روز میں شروع ہوگا۔

    اس حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے معاہدے پر ٹرانس کراچی اورکنسٹرکشن فرم کےنمائندے نے دستخط کیے، کراچی کے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر انٹرنیشنل ڈونرز نے فنڈنگ کی ہے، کراچی ریڈ لائن ماس ٹرانزٹ بس پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہوگا۔

    اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ماڈل کالونی براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک ریڈ لائن میٹرو چلے گی، 26کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24اسٹیشنز ہونگے 213 بسیں چلیں گی۔

    اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ گرین کلائمٹ فنڈ نے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے 11ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے، ریڈ لائن میٹرو بس کے لئے بھینس کے گوبر سے ایندھن بنایاجائے گا، بھینس کالونی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا یومیہ 20ہزار کلو گیس کی پیداوار ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بس منصوبے میں سندھ حکومت کا شیئر 75ملین ڈالر ہے، کراچی میں پہلی مرتبہ طویل ترین سائیکلنگ ٹریک بنایاجائے گا، ریڈ لائن اور بی آرٹی کے روٹ کے ساتھ سائیکلنگ ٹریک ہوگا۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ تھرڈ جنریشن بی آرٹی سسٹم ریڈ لائن بی آرٹی میں استعمال ہوگا جبکہ ریڈ لائن بی آرٹی کے روٹ پر ڈرینج لائن کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر بھی ہوگی۔

    خیال رہے ریڈ لائن بس منصوبہ گزشتہ 8سال سے زیر التوا تھا ، 2020میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی کوششوں سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔

  • ویکسین نہ کرانیوالے اساتذہ اوردیگرملازمین کے خلاف اہم فیصلہ ہوگیا

    ویکسین نہ کرانیوالے اساتذہ اوردیگرملازمین کے خلاف اہم فیصلہ ہوگیا

    لاہور: ویکسین نہ کرانیوالے اساتذہ اوردیگرملازمین کے خلاف اہم فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر کےسکولوں میں3794 اساتذہ نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    ادھر محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق لاہورکےپرائیویٹ سکولز کے508 اساتذہ نےکورونا ویکسین نہ کرائی جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سےتعلیمی اداروں میں 98فیصد اساتذہ کی ویکسین ہونےکا دعویٰ کیا گیا ہے،

    ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2فیصداساتذہ کی ویکسی نیشن کیلئےمحکمہ سکول ایجوکیشن نےسختی شروع کردی، حکومتی رپورٹ کے مطابق 6 لاکھ27 ہزار سرکاری وپرائیویٹ اساتذہ کی ویکسی نیشن ہو چکی جبکہ کورونا سےبچاؤ کی ویکسین نہ لگوانےوالے اساتذہ میں زیادہ تر خواتین ہیں۔

    واضح رہے کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار5 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی جبکہ3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کےاعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ۔

  • افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی:اس کی یقین دہانی کروا دی گئی:شیخ رشید

    افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی:اس کی یقین دہانی کروا دی گئی:شیخ رشید

    اسلام آباد : افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی:1122 کواسلام آباد میں لارہےہیں:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں،

    افغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغان طالبان نے یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،

    اس موقع پر شیخ رشید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پاک افغان سرحد پر موجود افغان شہریوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، لوگوں کو کابل ائیر پورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں، چمن پر باب دوستی اور طورخم سرحدیں کھلی ہیں، اب تک ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے اور 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔

    پاکستان آنے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کیخلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، سی پیک کمپنیوں کو پاک فوج سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں۔ افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے سی پیک مزید اہم ہوگیا ہے، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا۔

    پچھلے ایک ماہ میں جو واقعات ہو رہے ہیں اس سے واضح ہو رہا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم ہر صورت سی پیک مکمل کریں گے، چینی شہریوں پر حملوں کے واقعات کے 4 کیسوں میں کچھ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 40 چینی کمپنیوں کو پاک فوج کی سکیورٹی دی گئی ہے، چینی سفیر کو باور کروایا کہ چینی شہریوں کو مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔

  • کرکٹ کے میدان میں بہتری ضروری:عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کےلیے رمیزراجہ پرنظریں جمالیں

    کرکٹ کے میدان میں بہتری ضروری:عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کےلیے رمیزراجہ پرنظریں جمالیں

    اسلام آباد :کرکٹ کے میدان میں بہتری ضروری:عمران خان نے پی سی بی چیئرمین کےلیے رمیزراجہ پرنظریں جمالیں ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی اور سابق معروف کھلاڑی رمیز راجہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ہے ۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ملاقا ت کے دوران وزیر اعظم نے احسان مانی کو اگلے تین سال کے لئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کیا ہے

    ادھر پی سی بی ذرائع کےمطابق وزیر اعظم رمیز راجا کا نام بطور ممبر بورڈ آف کوگورنرز کو بھجوائیں گے۔ملاقات ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔

  • لگتا ہے کورونا نے سندھ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کرلی ہے

    لگتا ہے کورونا نے سندھ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کرلی ہے

    ‏لگتا ہے کورونا نے سندھ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کرلی ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے بیان میں کہا کورونا پی پی کے مخالفین، اسکولوں میں ہی دورے کررہا ہے وزیرتعلیم سندھ وزیراعلیٰ مافیا کے سامنے بے بس ہیں

    جیالوں کی منظم مافیا سندھ کی تعلیم پر تالے لگانا چاہتی ہے.‏پرچی پر آئے قائدین سندھ کے بچوں کو جہالت میں دھکیل رہے ہیں،

    سابق وزیرتعلیم نے کل سیاسی طلباء کو بلاکر نشست لگائی. پیپلزپارٹی کے جلسوں اور میٹنگز میں کورونا نہیں آتا

    کورونا کی آڑ میں صوبائی حکومت سندھ سے تعلیم کا خاتمہ چاہتی ہے.‏اگر نوجوان پڑھ گئے تو وہ بھٹو کا چورن نہیں بیچیں گے.

    معیشت کے بعد اب تعلیم پیپلزپارٹی کی تیر کے نشانے پر ہے.سندھ حکومت کے سندھ دشمن اور تعلیم دشمن فیصلے قبول نہیں

    سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سخت عوامی و سیاسی رد عمل سامنے آئے گا.

  • راولپنڈی کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

    راولپنڈی کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

    راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر 2کا الیکشن ملتوی کردیا گیا، آزاد امیدوارثمینہ کوثر کے انتقال کےباعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا،باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری راولپنڈی الیکشن کمیشن قیصر محمود نے کہا کہ آمدہ اطلاع کے مطابق وارڈ 2 کی امیدوار ثمینہ کوثر جن کا انتخابی نشان کھڑکی تھا کا انتقال ہوگیا، جس کے باعث کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے ،قیصر محمود نے کہا کہ اگلے 60 دن کے بعد یا جب الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گاالیکشن ہوں گے۔یاد رہے ثمینہ کوثر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تھیں لیکن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث انہوں نے بطور آزاد امیدوارالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ثمینہ کوثر نے کاغذات نامزدگی واپس کروانے تھے لیکن راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث کاغذات واپس نہیں کر پائیں۔

  • مجیب الرحمن شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاء الرحمٰن شامی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    مجیب الرحمن شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیاء الرحمٰن شامی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    مجیب الرحمن شامی کے بڑے بھائی ضیاء الرحمٰن شامی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹرمجیب الرحمن شامی کے بڑی بھائی صاحبزادہ ضیا الرحمن شامی قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں

    ادھر اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ صاحبزادہ ضیاالرحمن شامی بیمار تھے ،صاحبزادہ ضیاالرحمن شامی کا نمازجنازہ کب ہوگا ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم کچھ دیر تک اعلان ہوجائے گا

    ادھر خاندانی ذرائع نے مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر بھی جاری کیا ہے تاکہ احباب کوکسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے
    مزید معلومات کے لیے اس نمبرپررابطہ کیا جاسکتا ہے 03008480636

    ادھر باغی ٹی وی مینجمنٹ کی طرف سے مجیب الرحمن شامی کے بڑے بھائی صاحبزادہ ضیا الرحمن شامی کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہارکیا ہے اور غم کی اس گھڑی میں ادارہ شامی خاندان کے غم میں‌برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومکو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آمین

  • ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ، صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ، صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے باعث ملک بھر میں لڑکیوں سمیت درجنوں نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اورچند ماہ کے دوران صرف کراچی میں 10 افراد ٹک ٹاکرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    نوجوان نسل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے اور اس میں ایڈونچر شامل کرنے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے، ویڈیو بنانے کے شوق میں کوئی اپنی ہی رائفل کا شکار ہوا اور کوئی چلتی ٹرین کے سامنے آکر دنیا سے رخصت ہوا.

    میڈیا پر ایسے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود عوام میں شعور بیدار نہیں ہوا اور تسلسل کے ساتھ یہ واقعات اب بھی جاری ہیں جس کے سبب ملک بھر میں درجنوں اور کراچی میں چند ماہ کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے ایک ہی واقعے میں 4 ٹک ٹاکرز، قائد آباد میں فائرنگ سے ماں بیٹی کی ہلاکت ہوئی جب کہ سعید آباد میں ٹک ٹاکر بیوی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ بھی رونما ہوچکا جب کہ ان گنت واقعات میں سیکیورٹی گارڈز اپنی ہی گولیوں کا شکار ہوئے۔

    اسی طرح کئی ایسے واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کرکے ایک دوسرے کی جان لی گئی بلکہ کئی تو ایسے افراد بھی جان سے گئے جو کہ محض بندوقیں اپنے سینے یا اپنے سر پر رکھ کر ویڈیو بنارہے تھے۔

    کراچی میں رواں برس فروری میں گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان ، عامر اور ان کے دو دوست سجاد اور ریحان مارے گئے۔

    جون کے آخری ہفتے میں قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں اسحاق نامی ملزم نے اپنی ٹک ٹاکر اہلیہ رمشا کو ویڈیو بنانے سے کئی مرتبہ منع کیا لیکن وہ نہ مانی اور پھر اس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نہ صرف اس کی اہلیہ بلکہ اسے بچانے کے لیے آنے والی اس کی ماں کوثر بھی ماری گئی۔

    گلشن معمار میں سیکیورٹی گارڈ انور ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے رائفل سینے پر رکھ کر چلاتے ہوئے اس جہاں سے چلا گیا، گزشتہ برس کے آخر میں بھی گلستان جوہر کے علاقے میں سلام نامی سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا، دو روز قبل سعید آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر بیوی پر اس کے سابق شوہر ذیشان نے تیزاب پھینک دیا اور کئی واقعات میں لوگ زخمی بھی ہوئے۔

    اگر پورے ملک میں مجموعی صورتحال دیکھی جائے تو کئی لوگ نہروں میں، سوئمنگ پول میں چھلانگیں لگاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں اور کبھی چلتی ٹرین کے سامنے آکر اپنے آپ سے ہی جینے کا حق چھین لیتے ہیں، غرض یہ کہ لوگ ٹک ٹاک ایپ پر کسی مثبت سرگرمی کے بجائے خطرات سے کھیلنے کی ویڈیو زیادہ بناتے ہیں۔

    شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے بھی حکومت کئی مرتبہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرچکی ہے اور اب جب اس قسم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو حکومت کو اس پر مستقل پابندی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

  • نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں ‘تعلیم بچاؤ تحریک’ شروع کر دی

    نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں ‘تعلیم بچاؤ تحریک’ شروع کر دی

    نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے سندھ کے ہرشہرمیں مظاہرےکئےجارہےہیں ، چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ طارق شاہ نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں تعلیم بچاؤ تحریک شروع کر دی،نجی اسکول کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے طلباء, اساتذہ کے ہمراہ کے ڈی اے چورنگی پر احتجاج کیا جا رہا ہے ، شرکاء نے سندھ کی تعلیم بچاؤ سے متعلق ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔

    چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ طارق شاہ کا کہنا ہے کہ مجبورہوکرسڑکوں پرآئےہیں، 23 اگست سےتعلیمی ادارے کھولنے کا کہاگیا تھا، جب تک سڑکوں پرنہیں آئینگےآپ کی بات نہیں سنی جائے گی۔

    طارق شاہ کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہےتعلیمی ادارےفوری طورپرکھولنےکی اجازت دی جائے، سندھ کے ہرشہرمیں مظاہرےکئےجارہےہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی میں کہاگیا23اگست سےتعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

    دوسری جانبآل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا نے کہا ملک بھرکھلا ہے،سندھ کےطلبا کاکیا قصورہے؟ وزیر تعلیم سندھ کی مذاکرات کی پیشکش کاخیرمقدم کرتے ہیں، طلبا کے آئینی تعلیمی حق کے لیےآخری حد تک جائیں گے۔

    ،کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمیں آئینی تعلیمی حق لینے سے نہیں روک سکتیں، اسکولوں کو زبردستی بند کیا گیا تو آوٹ ڈور کلاسز ہوں گی، سندھ میں تا حکم ثانی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے، سندھ بھر خلاف احتجاجی مظاہرے عوامی ردعمل کا ثبوت ہے۔

    گذشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے تمام نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولز 30اگست سےپہلےکھولےتورجسٹریشن منسوخ ہوجائےگی اور خلاف ورزی کرنےوالےنجی اسکولزکےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کےاحکامات کےتحت نجی اسکولز طلبہ و اساتذہ کیلئےبندہیں، نجی اسکولزاپنےاسٹاف کی کوروناویکسی نیشن کرائیں ، اس حوالے سے بھی محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کیلئے احکامات جاری کردیے تھے۔

  • سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم خبر

    سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم خبر

    وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ اور پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے درمیان 30اگست سےاسکول کھولنےپراتفاق کرلیا گیا ہے، سندھ حکومت نے تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں 30اگست سےاسکول کھولنےپراتفاق کرلیا گیا تاہم وزیرتعلیم اورپرائیویٹ اسکولزکاوفدمشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

    پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد نے نجی اسکولوں کےاسٹاف کی 100فیصد ویکسی نیشن کی یقین دہانی کراتےہیں، جس پر سردارشاہ نے کہاجن اسکولوں میں ویکسی نیشن ہوگی 30اگست سےکھول دیےجائیں گے، نجی اسکول اسٹاف کوتیاریوں کےلیے اسکول آنےکی اجازت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعےکوورکنگ کمیٹی کےاجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا تاہم اسکول آن لائن تعلیمی عمل شروع کرسکتے ہیں، 30اگست سےقبل کوئی اسکول نہیں کھولاجائے گا ، خلاف ورزی کرنےوالےاسکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

    ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیڈ اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت ہے ، ویکسین کرانے والے اساتذہ اورعملہ کل سےاسکول آسکتاہے۔

    دوسری جانب نجی اسکولز کی نمائندہ تنظیموں نے سندھ میں تعلیم بچاؤ تحریک شروع کر دی ہے اور سندھ کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری ہے ، گرینڈالائنس پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ دیگرصوبوں میں ادارےکھلےہیں توسندھ میں کیوں بندہیں؟ تعلیمی اداروں کی بندش تک احتجاج جاری رہے گا۔

    گذشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نے تمام نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولز 30اگست سےپہلےکھولےتورجسٹریشن منسوخ ہوجائےگی اور خلاف ورزی کرنےوالےنجی اسکولزکےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    حکمنامے میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کےاحکامات کےتحت نجی اسکولز طلبہ و اساتذہ کیلئےبندہیں، نجی اسکولزاپنےاسٹاف کی کوروناویکسی نیشن کرائیں ، اس حوالے سے بھی محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کیلئے احکامات جاری کردیے تھے۔