Baaghi TV

Author: +9251

  • بحری جہاز نکالنے کا ‘لوکل آپریشن’ مکمل

    بحری جہاز نکالنے کا ‘لوکل آپریشن’ مکمل

    وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا لوکل آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ جہاز مکمل گہرے پانی میں کل تک جانے کے امکانات ہیں، جہاز کو ممکنہ حد تک کھینچے جانے کے بعد اینکر کر دیا جاے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاز برتھ پر لگنے کے بعد سروے ہوگا، خرابیاں چیک کی جائیں گی، جہاز مکمل مرمت ہونے کے بعد ہی روانہ ہونے کی اجازت دی جاے گی۔

    خیال رہے کہ ہینگ ٹینگ 77 نامی جہاز کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

    متعلقہ انتظامیہ نے ٹیم تشکیل دی جو مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں کررہی ہے، ابتدائی ہفتوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب آپریشن میں پیشرفت دیکھی جارہی ہے۔

    پھنسے ہوئے بحری جہاز نکالنے کی متعدد کوششیں ناکام ہوئیں۔

  • دوبارہ شادی سے انکار پر سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ گرفتار

    دوبارہ شادی سے انکار پر سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ گرفتار

    دوبارہ شادی سے انکار پر سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا،خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ شخص بری طرح جھلس گیا تھا۔۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تیزاب گردی کے دو واقعات میں ملوث ملزمہ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔تیزاب گردی کے دونوں واقعات رواں ہفتے رپورٹ ہوئے تھے۔
    جمعرات کو نیو کراچی میں پیش آیا جس میں خاتون نے مبینہ طور پر سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے نوجوان کو سول برنس وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کا چہرہ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہوئے ہیں۔لڑکے کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ متاثرہ نوجوان ملزمہ کو 9 ماہ قبل طلاق دے چکا تھا لیکن اب ملزمہ طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر اصرار کر رہی تھی اور سابقہ بیوی نے متاثرہ نوجوان کو دو لڑکوں کے ذریعے دھوکے سے بلایا تھا اور لڑکی نے دوبارہ شادی سے انکار پر تیزاب پھینک دیا۔
    ولیس کے مطابق ملزمہ لیاقت آباد میں رشتے داروں کے گھر میں روپوش تھی۔ ہفتے کو ہونے والے دوسرے واقعے میں بلدیہ ٹائون کے رہائشی سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا 30 سے 35 فیصد جسم جھلس گیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعوی کیا تھا کہ بہن کو شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کر رہا تھا۔بھائی نے بتایاکہ میاں بیوی ملکر ٹک ٹاک بناتے تھے۔ شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا۔ صبح بہن گھر سے نکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔ دونوں واقعات میں ملوث ملزمہ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

  • بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا سوتیلا باپ گرفتار

    بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا سوتیلا باپ گرفتار

    شہر قائد میں سفاکیت کی انتہا ہو گئی جہاں ایک سوتیلے باپ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نیو کراچی سے پولیس نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی درخواست میں اس کی والدہ کے دوسرے شوہر کے خلاف 17 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    لڑکی کی والدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ کئی بار زیادتی کی جب کہ جنوری 2021ء میں لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا۔ پولیس کے مطابق مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ وومن پروٹیکشن ڈیسک کے ذریعے تھانہ نیو کراچی کو موصول ہوا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم کے خلاف عدالت میں پیش کرنے کے لیے ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں .
    واضح رہے کہ اس سے قبل ساہیوال میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں نوجوان لڑکی گن پوائنٹ پر سوتیلے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی۔ ملزم نے دوست کی مدد سے سوتیلی بیٹی کی عزت تار تار کر دی، شکایت موصول ہونے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ ساہیوال کے علاقے نور شاہ کچا پکا روڈ کالونی میں سوتیلے باپ اور اسکے دوست کی جانب سے نوجوان بیٹی بابرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
    پولیس کے مطابق اعوان ٹائون علاقے کے رہائشی خالد مسیح کی نوجوان بیٹی بابرہ کو اس کے سوتیلے باپ شہزاد پہلوان نے دھوکہ سے گھر بلوایا اور پھر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق اس گھناونے جرم میں شہزاد پہلوان کا دوست محمد رفیق شہزاد اور ایک تیسرا شخس بھی شامل تھا جنہوں نے گن پوائنٹ پر بچی کی جبراً آبرو ریزی کی ۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی بابرہ کی مد عیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    جبکہ دو روز قبل سوات میں بہن کو ہوس کا نشانہ بنانے والے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے ساتھ ساتھ کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں بھی ہوشربا اضافہ ہو اہے جس نے والدین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔لیکن اکثر واقعات میں جاننے والے اور رشتہ دار ہی ملوث ہوتے ہیں۔

  • وہاڑی میں دیہی مرکز مال 35 ڈبلیو بی کا قیام کردیا گیا

    وہاڑی میں دیہی مرکز مال 35 ڈبلیو بی کا قیام کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں 21 دیہی مراکز مال قائم کر دیئے گئے ہیں، ہر قانون گوئی میں مرکز مال قائم کیا جارہا ہے، دیہی مرکز مال سے عوام کو فرد ملکیت کا حصول، اراضی کے انتقالات اور دیگر ریونیو سہولیات میسر آئیں گی، کاشتکاروں کو کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے رہنمائی دی جائے گی، کسانوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی سبسڈی سکیموں کے بارے میں آگاہی دی جائے گی.

    ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ دیہی مرکز مال 35ڈبلیو بی کا قیام اہل علاقہ کیلئے ایک بہت اہم سہولت ثابت ہو گی، موجود ہ حکومت کا شتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، موجودہ حکومت نے فصلوں کو کیش کراپ بنا دیا ہے، کسان کارڈ کاشتکاروں کی فلاح کا ایک ذریعہ ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • نارتھ کراچی ناگن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

    نارتھ کراچی ناگن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

    کراچی کے علاقےنارتھ کراچی ناگن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا

    موٹرسائیکل سوار دونوں جوانوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے میں زخمی دونوں جوانوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی

    پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ۔بے قابو ڈمپر ڈرائیور کے فرار ہونے پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی مدورفت متاثر ہو گئی۔پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • اغواء ہونے والا معزور شخص بازیاب کروا لیا گیا

    اغواء ہونے والا معزور شخص بازیاب کروا لیا گیا

    وہاڑی پولیس نے 16 سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم سے ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ہے.

    بوریوالا میں وہاڑی پولیس نے 16 سال قبل گھر سے اغواء ہونے والے معذور شخص کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے حجرہ شاہ مقیم سے ڈھونڈ کر وارثان کے حوالے کر دیا ہے، ملزمان نے 16 سال قبل چک نمبر 515 ای بی میں گھر کے باہر موجود معذور شخص سلیم مسیح کو اغواء کیا تھا، حنیفاں بی بی کے حوالے کر دیا جو کہ اس کی معذوری کا فائدہ اٹھا کر اس سے بھیک منگوانے کا کام لیتی تھی اور کمائی ہوئی رقم خود لے لیتی تھی، ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا محمد طفیل گجر اور سب انسپکٹر قاسم خان نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے سلیم مسیح کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ ملزمہ حنیفاں بی بی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کی اس زبردست کاروائی پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ ورثاء نے پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں ہیں.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق

    پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق

    پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئیں۔

    ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کا انتقال سی ایم ایچ ملیر میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ فیز ٹو کی جامعہ مسجد میں بعد نمازِ عصر ادا کردی گئی۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔

    پی ایم اے کے مطابق حاملہ خواتین کو کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 220 ڈاکٹرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

  • عورت اور معاشرہ تحریر: فروا نزیر

    عورت اور معاشرہ تحریر: فروا نزیر

    عورت کو ہمارے معاشرے میں بہت اہم مقام حاصل ہے جب بھی عورت کا نام لیا جائے تو ایک خوبصورت احساس دل میں جاگ جاتا ہے جیسے یہ کسی قابل محترم ہستی سے بڑھ کر کوئی اور چیز ہے۔
    یہ عورت ماں بہن بیوی کے روپ میں دیکھی جاتی ہے جس میں ہمارا ایک گھر نہیں بلکہ پورا خاندان سنبھالنا اس ایک عورت کے ذمہ ہوتا ہے۔ اگر ہم اسلام میں عورت کے مقام کی بات کریں تو شایدہی دنیا میں ایسا کوئی مذہب ہو جہاں عورت کو اتنی زیادہ عزت اور وقار حاصل ہوگا اور نہ ہی کسی معاشرے میں عورت کو اتنے زیادہ حقوق دیے گئے جتنے اسلام میں عورت کو حقوق حاصل ہیں۔
    اگر ہم مغرب کی بات کریں تو ہمارے معاشرے میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جس میں مغرب کی عورت اسلام میں عورت کے حقوق اور عزت و مرتبہ کو دیکھ کر اسلام قبول کر چکی ہیں۔
    اسلام کے ابتدائی دور سے آج کے جدید دور تک عورت کو ہر طرح کی آزادی دی گئی ہے

    کیا عورت نے اپنی آزادی کا ٹھیک استعمال کیا؟
    جو عزت اور آزادی اس عورت کو دی گئی کیا عورت نے اس کا مثبت استعمال کیا؟
    افسوس کے ساتھ میں ان باتوں کا جواب ہاں میں نہیں دے سکتی
    عورت کو گھر کی زینت کہا گیا ہے اس کو دنیا کی تمام آسائشیں اس کے گھر میں میں دیے جانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عورت کسی بھی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہو اور باہردنیا کی گندی نظر کا شکار نہ ہو۔ عورت کو مردوں سے زیادہ حقوق دیے گئے تاکہ اس کو معاشرے میں کبھی خود کو کمتر محسوس ہونے کا خیال آئے

    لیکن معذرت کے ساتھ آج کل کے جدید دور میں عورت اپنے حقوق کا غلط استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہے اسلام میں عورت کو پردے کا حکم دیا گیا تاکہ اپنی قیمتی چیز کو بری نگاہ سے بچا کے رکھا جائے کیا عورت پردے میں رہی؟
    نہیں نہیں بلکہ ہمارے میڈیا چینلز ز پے جب تک عورت کو دکھاہا نہیں جاتا تب تک آپ کی چیز نہیں بکے گی۔

    ایک صابن کے کمرشل سے لے کر کر مردوں کے شیونگ بلیڈ تک عورت کو دکھایا جاتا ہے
    چائے کے کمرشل میں عورت کا ناچ گانا اتنا ضروری کر دیا گیا ہے جیسے چائے میں چینی
    کیا یہ ضروری ہے عورت کو ماڈل بنا کر دکھایا جائے؟
    ہم مردوں کو کیوں نہیں کسی صابن کے کمرشل میں ایسے دکھاتے جیسے عورت کے جسم کی نمائش کی جاتی ہے۔
    یہ تمام چیزیں ہمارے معاشرے میں گھر بیٹھے بچوں اور بچیوں کی تربیت کو بگاڑنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بچے جو چیز ٹی وی پر دیکھتے ہیں اسی چیز کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں
    اسی طرح اگر ہم ٹی وی پر چلنے والے ڈراموں کو دیکھیں اس میں ہر دوسرے گھر میں لڑکی کو گھر سے بھاگ جانے اور بسا بسایا گھر اجاڑ کے دوسرے مرد کے ساتھ شادی کرنے کا دکھایا جارہا ہے کیا یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کر رہی ہیں؟
    نہیں ہرگز نہیں یہ چیزیں ہمارے معاشرے میں بیہودگی کو کو شہ دے رہی ہیں خدارا میرا ان تمام چیزوں سے خود کو دور رکھیں
    یہ غلط چیزیں ہمارے معاشرے کے ساتھ ساتھ آ نے والی نسلوں کو بھی تباہ کر دیں گی۔
    باقی حقیقت آپ کے سامنے ہے میرا مقصد عورت پر تنقید کرنا نہیں صرف اپنا مقام یاد دلانا ہے۔اللہ تعالی نے عورت کو پاکیزہ بنایا اور ہمارا مقام بہت بلند رکھا گیا ہے۔
    قدر کیجئے اپنی اور خود کو سنبھال کے رکھیے۔
    خدا ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین

  • کم وسائل میں بھی اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، ڈی سی نارووال

    کم وسائل میں بھی اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں، ڈی سی نارووال

    ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے یوم عاشور کے موقع پرصفائی ستھرائی اور سیکورٹی سمیت پولیس، میونسپلز کمیٹیز ہیلتھ، ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ محکمہ سول ڈیفنس سٹاف، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رضاکاران کی طرف سے دی جانے والی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہوئے انہیں مباکباد پیش کی ہے، انہیں مستقبل میں مزید اسی جذبے کے تحت تندہی اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے.

    ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس کا عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھا رہا ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، عوام کی جان ومال کے تحفظ کا مکمل عزم کیا ہوا ہے، واضح رہے کہ ضلع بھر میں عشرہ محرم کے دوران دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ سول ڈیفنس کی بی ڈی ایس ٹیم اور ان کے رضاکاران کی شاندار پرفارمنس پر گزشتہ روز صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے بھی ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان اور ڈی پی او سید اکبر علی شاہ کی موجودگی میں محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • معمولی سا جھگڑا، دو بچوں کی جان لے گیا

    معمولی سا جھگڑا، دو بچوں کی جان لے گیا

    شکرگڑھ میں‌ گھر کے سامنے سے ہمسایوں کے جانور کی رسی کھولنے پر ہونے والے جھگڑے نے دو جانیں نگل لی ہیں، مخالفین کی فائرنگ سے پانچویں اور دسویں کے طالب علم دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ورثا نے ہسپتال میں احتجاج کیا ہے.

    شکر گڑھ کے نواحی گاؤں سلطان پور میں مقتول 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز کے ماموں فیاض کا ملزمان سے جانور کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہو گیا ہے، جس میں فیاض خان زخمی ہوا ہے، تاحال ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، فریقین نے تھانہ نورکوٹ میں درخواست دی ہے، ابھی تک کوئی گر فتاری نہیں ہوئی ہے، ملزمان نے ہسپتال میں داخل مضروب فیاض خان کے بھانجوں پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ پولیس تھانہ نورکوٹ نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ ہسپتال میں مقتولین کے والد، والدہ اور دیگر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کی ہے.

    پولیس تھانہ نورکوٹ کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور درخواست کے بعد مزید کارروائی کریں گے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال