Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پرطیب اردوان کا وزیراعظم عمران خان کوفون

    افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پرطیب اردوان کا وزیراعظم عمران خان کوفون

    اسلام آباد: افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پرطیب اردوان کا وزیراعظم کوفون،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوترک صدر طیب اردوان نے فون کرکے افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پرگفتگو کی

    وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال اور کابل مین ترک شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بین الاقوامی سفارتی عملے کےکابل سے انخلا میں تعاون کر رہے ہیں،قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

    اعلامیےکے مطابق دونوں رہنما قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صورتحال پردوبارہ مشاورت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے بات چیت کے دوران افغان تنازع کے سیاسی حل کےلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • افغان طالبان رہنما افغانستان میں‌ ہی ہیں‌:افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے:طالبان رہنما

    افغان طالبان رہنما افغانستان میں‌ ہی ہیں‌:افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے:طالبان رہنما

    کابل :افغان طالبان رہنما افغانستان میں‌ ہی ہیں‌:افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے:طالبان رہنما ،اطلاعات کے مطابق ‏طالبان رہنما کی صدارتی محل میں الجزیرہ سے گفتگو ہوئی ہے جس میں‌انہوں نے اپنا موقف بیان کیا ہے

    طالبان رہنما عبدالقیوم ذاکرنے اس موقع پر الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کےمستقبل کا فیصلہ مشاورت سےکریں گے، طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اور ان کے معاونین افغانستان میں ہیں،

    طالبان رہنما عبدالقیوم ذاکر کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے بعد ملا ہیبت اللہ کابل آئیں گے، ‏بغیر خونریزی کابل فتح کرنے پر خوش ہیں،

    طالبان رہنما عبدالقیوم ذاکر کا کہنا تھا کہ 8 سال گوانتانامو جیل میں قید تھا،

    طالبان رہنما کی صدارتی محل میں الجزیرہ سے گفتگونے کہاکہ وہ تمام غیرملکیوں کوسیکورٹی فراہم کریں گے

    طالبان رہنما عبدالقیوم ذاکرکا کہنا تھا کہ کابل میں سفارتخانوں، اداروں اور غیرملکیوں کو کوئی خطرہ نہیں،سب کو پورے اعتماد کے ساتھ کابل میں رہنا چاہیے،امارت اسلامیہ کی افواج کو سیکیورٹی برقرار رکھنے کا کہا گیا،

  • میں افغانستان سے فرارکیوں ہوا ؟ اشرف غنی نے زبان کھول دی

    میں افغانستان سے فرارکیوں ہوا ؟ اشرف غنی نے زبان کھول دی

    کابل:میں افغانستان سے فرارکیوں ہوا ؟ اشرف غنی نے زبان کھول دی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد پہلے بیان سامنے آگیا۔

    اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے اشرف غنی نے کہا کہ آج مجھے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا اور ملک کو چھوڑنا پڑا۔

     

     

    ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

    اشرف غنی کا کہنا تھاکہ طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

    دوسری طرف افغان طالبان نے اشرف غنی کے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں پرامن شہرمیں داخل ہوئے اور کسی خون خرابے کے بغیرداخل ہوئے

  • ‏امریکی سفیربھی افغانستان سے بھاگ نکلے

    ‏امریکی سفیربھی افغانستان سے بھاگ نکلے

    کابل :‏امریکی سفیربھی افغانستان سے بھاگ نکلے،اطلاعات کے مطابق اس وقت صورت حال بڑی دلچسپ ہوگئی ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکی سفارتی مشن بھی کابل شہر سے ختم کیا جارہا ہے

    ادھراس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ امریکی سفیربھی افغانستان سے نکل چکےہیں ، اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ غیرملکی مشن عارضی طور پرکابل سے یو اے ای منتقل کیا جا رہا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران یو اے ای کا ایئر پورٹ غیر ملکی باشندوں کو نکالنے کیلئے استعمال ہوگا

    ‎دوسری طرف برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ ‏یورپی ممالک کوطالبان کی حکومت تسلیم نہیں کرنی چاہیے،

    دوسری طرف یہ بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں‌ کہ روس طالبان حکومت کو افغانستان کی قانونی حکومت نہیں سمجھتا

    افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے ایران نے افغانستان سے آنیوالے پناہ گزینوں کیلئے بارڈر پر کیمپ قائم کر دیئے

    یاد رہے کہ اس وقت کابل میں افغان طالبان گشت کررہے ہیں اورکابل سے امریکی اوربرطانوی سفارتی مشن بھی جاچکے ہیں ، دوسری طرف افغان طالبان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہرمیں امن قائم رکھا جائے

    ادھر معزول افغان صدر اشرف غنی کے تاجکستان فرارہونے کے بعد دیگرعلاقوں سے بھی یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ افغآن طالبان کے سامنے بالکل مزاحمت نہیں ہورہی اورچند دنوں تک پورے افغانستان پران کا قبضہ ہوسکتا ہے

  • ‏گوانتاناموبےکا قیدی:کابل کےصدارتی محل میں اشرف غنی کی کرسی پربیٹھ کرپھرچھوڑدی

    ‏گوانتاناموبےکا قیدی:کابل کےصدارتی محل میں اشرف غنی کی کرسی پربیٹھ کرپھرچھوڑدی

    کابل :‏گوانتاناموبےکا قیدی:کابل کےصدارتی محل میں اشرف غنی کی کرسی پربیٹھ کرپھرچھوڑدی، اللہ کا نظام قدرت دیکھیں کہ وہ کمزورافغان مجاہد جوکبھی گوانتاناموبے کی جیل میں امریکیوں کے ظلم سہہ رہا تھا ، آج وہ وقت بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ صدارتی محل افغان صدارتی محل میں سب سے پہلے داخل ہوا تو پھرایک تاریخ رقم کردی

    اطلاعات کے مطابق طالبان کے ملٹری آپریشن کے نائب سربراہ عبدالقیوم ذاکر پہلے طالبان لیڈر تھے جو صدارتی محل میں داخل ہوئے۔ ملا ذاکر بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں امریکہ کے قیدی رہے ہیں

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عبدالقیوم ذاکرپہلے اس کرسی پربیٹھے اورپھرجلد ہی اٹھ کھڑے ہوئے اورچھوڑ دی اورساتھ یہ بھی الفاظ دہرائے کہ جوکرسی کسی سے وفانہیں کرتی اس پربیٹھنے کا کیا فائدہ

    یاد رہےکہ آج افغان طالبان فاتح کی حیثیت سے افغانستان کے دارالحکومت میں داخل ہوئے اور پھرصدارتی محل پربھی قبضہ کرلیا

    اس قبضے کے ساتھ ہی افغان طالبان نے اعلان کیا کہ شہرمیں رہنے والوں کے لیے عام معافی ہے اور سلامتی ہے کوئی پریشان نہ ہو اورنہ ہی کوئی کسی کا نقصان کرے سب ایک دوسرے کی جان ، مال اورعزیت کا خیال رکھیں

  • امریکہ کا برق رفتارریسکیوآپریشن:کابل سے تمام شہری نکال لئے:اہم اورحساس دستاویزات بھی جلادیں

    امریکہ کا برق رفتارریسکیوآپریشن:کابل سے تمام شہری نکال لئے:اہم اورحساس دستاویزات بھی جلادیں

    کابل:امریکہ کا برق رفتارریسکیوآپریشن:کابل سے تمام شہری نکال لئے:اہم اورحساس دستاویزات بھی جلادیں،اطلاعات کے مطابق کابل شہر سے باغی ٹی وی کوموصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کوبحفاظت وہاں سے نکالنے کے لیے برق رفتارآپریشن کیا ہے

    ذرائع کے مطابق امریکی کمانڈوز نے بڑی ہوشیاری اوربرق رفتاری سے اپنے شہریوں کوکابل سے نکال کردیگرملکوں میں منتقل کیا ہے

    یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ اس وقت کوئی امریکی شہری کابل کے اندرنہیں ہے ،

    ادھرکابل سے ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے پینٹا گان کی ہدایت پراہم اورحساس دستاویزات اوردیگراشیا جلا دی ہیں جن سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کو بڑی دورسے دیکھا گیا

    باغی ٹی وی کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابل شہرمیں امریکی سفارتخانے پرلگے ہوئے امریکی پرچم کو بھی امریکی فوج واپس امریکہ لے گئی ہے

    ادھر دوسری طرف افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے عام معافی کا اعلان ہے اورغیرملکیوں کے حوالے سے خصوصی اعلان ے کہ کسی غیرملکی کو بے سہارا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری افغان طالبان پرہے

  • افغان طالبان کابل میں صدارتی محل میں داخل:کوئی عبوری حکومت نہیں ہوگی:افغان طالبان کا اعلان

    افغان طالبان کابل میں صدارتی محل میں داخل:کوئی عبوری حکومت نہیں ہوگی:افغان طالبان کا اعلان

    کابل:افغان طالبان کابل میں صدارتی محل میں داخل:کوئی عبوری حکومت نہیں ہوگی:افغان طالبان کا اعلان،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کابل کے صدارتی محل میں داخل ہوگئے ہیں اوراب جس کرسی پراشرف غنی اورحامد کرزئی بیٹھا کرتے تھے اب پاوں سے ننگے طالبان اس کرسی پربیٹھ کرامریکہ اورنیٹو کو اپنی فتح کا یقین دلا رہے ہیں

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ صبح جنگجوؤں کو کابل کے باہر روک دیا تھا لیکن اب ایسی اطلاعات ہیں کہ کابل میں سرکاری دفاتر خالی ہوگئے ہیں اور پولیس اہلکار بھی بھاگ گئے ہیں۔

    طالبان کی طرف سے یہ واضح پیغام جاری کردیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی ، کابل اورملک کی عوام کی خواہش کے مطابق نطآم حکومت تشکیل دیں گے

    سب کو ہدایت کردی ہے کہ امن سے رہیں اورکسی کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے ، افغان شہری خوف زدہ نہ ہوں۔

    ترجمان نے جنگجوؤں کو حکم دیا کہ طالبان نہ کسی کے گھر میں داخل ہوں اور نہ ہی کسی کو تنگ کریں۔

    اس اعلان کے بعد طالبان شہر میں داخل ہوگئے اور غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی آمد سے قبل ہی عملے نے محل خالی کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان کا کہنا تھا کہ مجاہدین جنگ یا طاقت کے ذریعے کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے،کابل کے پرامن سرینڈر کیلئے طالبان کی افغان حکام سے بات چیت جاری ہے۔

    دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح ملک سے چلے گئے ہیں جس کی تصدیق افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے بھی کردی ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو سابق صدرکہتے ہوئے تصدیق کی ہےکہ وہ افغانستان سے جاچکے ہیں۔

    عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کیلئے وقت دیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہےکہ وہ پرامن رہیں۔

    ذرائع افغان وزارت داخلہ کے مطابق طالبان نے کابل کی سب سے بڑی پل چرخی جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور پل چرخی جیل سے اپنے ساتھیوں کو نکال رہے ہیں۔

    ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ پل چرخی جیل سے پہلے طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کیا، بگرام ائیر بیس میں موجود تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

  • کنگسٹن ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے168 رنز کا آسان  ہدف

    کنگسٹن ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے168 رنز کا آسان ہدف

    کنگسٹن :کنگسٹن ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے168 رنز کا آسان ہدف ،اطلاعات کے مطابق کنگسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جمیکا میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

    پاکستانی ٹیم چوتھے روز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ دے بیٹھے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم سکا۔

    قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔بابراعظم 55 رنز ، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 55 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیماروچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پہلی اننگز میں 36 رنز کے خسارے کے سبب پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس کے جواب میں کپتان کریگ بریتھ ویٹ کے 97 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔

  • بھارت شاطرانہ چالوں سے بازرہے اور افغان مسئلے کو الجھانے کی  کوشش نہ کرے: وزیر خارجہ

    بھارت شاطرانہ چالوں سے بازرہے اور افغان مسئلے کو الجھانے کی کوشش نہ کرے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، افغانستان کے مستقبل کافیصلہ افغانوں نے کرنا ہے۔ افغان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا۔ بھارت اس مسئلے کو الجھانے کی نہیں سلجھانے کی کوشش کرے

    سرکٹ ہاؤس ملتان میں اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتاہے، افغان عوام کی بھی یہی خواہش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ خوش دلی کے ساتھ حل ہونا چاہیے۔ افغان قیادت اس وقت آزمائش کے لمحات سے گزر رہی ہے۔ پاکستان پہلے روز سے کہہ رہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کئی سال سے کہہ رہے ہیں کہ افغان مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوگا۔ اس وقت افغانستان کے مسئلے پر دنیا اور پاکستان ایک پیج پر ہیں۔ عاشورہ کے بعد میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ اس مسئلے پر تبادلہ خیال کروں گا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کی بہتری، امن واستحکام، خون خرابے سے بچاؤ اور عوام کا تحفظ چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو الجھانے کی نہیں سلجھانے کی کوشش کرے، یہ خیر سگالی کے مظاہرے کا وقت ہے، رکاوٹیں کھڑی کرنے کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھوں افغانوں کو پاکستان میں پناہ دی ان کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آئے۔

  • وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز سوموار سے ہوگا

    وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز سوموار سے ہوگا

    لاہور:وکٹ کیپرز کے خصوصی تربیتی کیمپ کا آغاز سوموار سے ہوگا،اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر پیر 16 اگست سے وکٹ کیپرز کے خصوصی کیمپ کی میزبانی کرے گا۔ ملک بھر سے کل 21 بہترین وکٹ کیپر چار روزہ کیمپ میں حصہ لیں گے۔

    ایسے وکٹ کیپرز جو نیشنل ڈیوٹی ادا کرنے میں مصروف ہیں یا کے پی ایل کھیل رہے ہیں ان تمام وکٹ کیپرز کو آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن سے قبل مقررہ وقت پر مدعو کیا جائے گا۔

    نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان کیمپ کی نگرانی کریں گے کیمپ کا مقصد بیک اپ وکٹ کیپرز کی تلاش اور ان کی تکنیک کو بہتر بنانا ہے تاکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیزن سے قبل تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

    دوران کیمپ وکٹ کیپرز فٹنس ، اسکل ورک اور بیٹنگ ڈرلز کی پریکٹس کریں گئے۔

    مندرجہ ذیل وکٹ کیپرز کیمپ میں حصہ لیں گے (کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ نہیں ہیں)
    وکٹ کیپرز کا خصوصی کیمپ (حروف تہجی کے مطابق)

    عبداللہ بٹ (سدرن پنجاب) ، آفتاب عالم (خیبر پختونخواہ) ، افضل منظور (سنٹرل پنجاب) ، علی شان (سنٹرل پنجاب) ، ہدایت اللہ (بلوچستان)،مقبول احمد (سدرن پنجاب) ، سیف اللہ بنگش (سندھ) ، شویز عرفان (سنٹرل پنجاب) ، شہریار رضوی (سندھ) ، عمیر مسعود (ناردرن) ، وقار حسین (سدرن پنجاب) اور زبیر شنواری (خیبر پختونخواہ)۔