Baaghi TV

Author: +9251

  • صوبہ قندھار کا گورنر روح اللہ خانزاہ افغان طالبان کے سامنے سرنڈر:امریکہ منظردیکھ کرشرمسارہوگیا

    صوبہ قندھار کا گورنر روح اللہ خانزاہ افغان طالبان کے سامنے سرنڈر:امریکہ منظردیکھ کرشرمسارہوگیا

    کابل :صوبہ قندھار کا گورنر روح اللہ خانزاہ افغان طالبان کے سامنے سرنڈر:امریکہ منظردیکھ کرشرمسارہوگیا ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے افغان طالبان کابل کی طرف بڑھ رہے ہیں ویسے ویسے دنیا کی نظریں‌ بھی کابل پرلگی ہوئی ہیں‌

    ادھر تازہ واقعہ نے امریکہ ،نیٹو اوراتحادیوں کو اس وقت شرمساری اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان قوتوں نے کابل رجیم کی طرف سے صوبہ قندھار کا گورنر روح اللہ خانزاہ افغان طالبان کے سامنے سرنڈر ہوتے دیکھا

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روح اللہ خانزادہ قندھار کے لیے افغان طالبان کے گورنر حاجی وفا کو گلے لگا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ افغان حکومت کے مقرر کردہ یہ چوتھا گورنر ہے جو طالبان کے سامنے سرنڈر ہورہے ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے مرکزی جیل پر طالبان کا قبضہ۔ طالبان نے جیل پر قبضے کے بعد قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

    طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آج رات گورنر آفس کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

    ادھر کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں شہری افغان طالبان کی آمد کا انتظارکررہے ہیں اوروہ یہ مناظردیکھنا چاہتے ہیں جب افغان طالبان فاتح کی حیثیت سے کابل میں داخل ہورہے ہوں

  • ہمیں متحد ہو کر پاکستان کے مسئل کا حل نکالنا ہوگا، گورنر و وزیراعلیٰ

    ہمیں متحد ہو کر پاکستان کے مسئل کا حل نکالنا ہوگا، گورنر و وزیراعلیٰ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو آزادی کے 74 سال مکمل ہوگئے ہیں، ان 74 سالوں میں ہم کئی بار لڑ کھڑائے بھی ہیں، لڑے بھی ہیں، جیتے بھی ہیں، ہم نے ہار بھی دیکھی ہے، وزیراعظم عمران کہتے ہیں کہ جو ہار مان لیتا ہے وہ ہارتا ہے، جو لڑنا جانتا ہے وہ قومیں دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہیں، پھر سے اپنی جنگ کا آغاز کرتی ہیں، ایسی لڑائی جس میں ہم اپنی ترقی کیلئے لڑیں.

    وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے قربانیاں دے کر ہمارا پیارا ملک بنایا ہے، ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر تلقین کرنے کیلئے آئے ہیں، قائداعظم کے فرمان، ایمان، اتحاد اور تنظیم، متحد ہونا ہماری اشد ضرورت ہے، ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک سمیت دنیا کے اندر کرونا کی وباء پھیلی ہوئی ہے، اس سے مقابلہ کرنے کیلئے، جو خطرات ہمارے مشرقی اور مغربی بارڈر پر ہیں ان سے مقابلہ کرنے کیلئے، جو صورتحال عالمی سطح پر بنی ہوئی ہے، یہاں پر ہم اپنے آپ کو ایک مشکل صورتحال میں دیکھتے ہیں، ان سب کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا.

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام

    ‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام

    قوم کو جشنِ یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔‏اِس مملکتِ خداداد کو اس وقت تک کوئی خطرہ نہیں، جب تک 1973ع کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل ہے۔

    آج کا دن ہمارے بزرگوں کی پرامن سیاسی جدوجہد کے بارآور ہونے اور ان کے جمہوریت پسند ویژن کی علامت ہے۔‏آج اُن عوامل پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ 74 سالوں کے بعد بھی عوام بنیادی سہولیات اور یکساں حقوق سے محروم کیوں ہیں۔

    سوچنے کی ضرورت ہے کہ عوام کیوں عدم انصاف اور غربت جیسی بیماریوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔‏پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت کے قیام اور آئین کی پاسداری میں پنہاں ہے.

    پاکستان پیپلز پارٹی اس سوچ اور نظریئے کا تسلسل ہے، جس کی بنیاد پر ہمارے بانی اجداد نے یہ عظیم ملک قائم کیا تھا.‏پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو صحیح معنوں میں جدید، ترقی پسند اور متحرک جمہوری ریاست بنانے کے لیئے سرگرمِ عمل ہے.قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں.

    ‏پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے.شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں.

    ‏قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو حقیقی معنیٰ میں ایک جمہوری و مساوت پر مبنی ملک بنانے کے لیئے جدوجہد کی.قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یہ جدوجہد قائداعظم کی جمہوریت پسند و آئین پسند سوچ و فکر کی عکاس تھی.

    ‏قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اس کاز کی خاطر اپنی جانیں بھی قربان کردیں. آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم ہر ایسی کوشش و سوچ کی مزاحمت کریں گے، جو عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنی پسند و ناپسند کا فیصلہ کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے.

    ‏اپنی پرامن جدوجہد کے ذریعے ملک میں ہر قسم کے تعصب، دہشت گردی اور انتھاپسندی کے لیئے زمین تنگ کردیں گےمجشنِ یومِ آآزادی کےموقعے پر مجھے اپنے کشمیری بھائی و بہنیں بھی یاد آرہے ہیں.

    ‏وہ کشمیری جو اپنے حقِ خودارادیت کے لیئے اس بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، انسانی تاریخ جس پر ہمیشہ شرمندہ رہے گی.

    کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کی آزادی تک پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی.

  • کیا آپ کو میری یاد آئی کے ناں آئی؟ ٹرمپ کی جوبائیڈن پر تنقید

    کیا آپ کو میری یاد آئی کے ناں آئی؟ ٹرمپ کی جوبائیڈن پر تنقید

    واشنگٹن :کیا آپ کو میری یاد آئی کے ناں آئی؟ ٹرمپ کی جوبائیڈن پر تنقید،اطلاعات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صورت حال کو المناک قرار دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں اور افغان فورسز کی شکست پر امریکی صدر جوبائیڈن شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کی موجود صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو میری یاد آئی؟

    ری پبلکن سینیٹرمچ مک کونل نے امریکی صدر جوبائیڈن کو قصووار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے افغانستان میں ایسی تباہی کی اجازت دی جسے روکا جا سکتا تھا۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ افغان زندگیاں ضائع ہوئیں تو وہ بھی جوبائیڈن کے ورثے میں گنی جائیں گی۔

    دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن کا مؤقف ہے کہ امریکا القاعدہ کو شکست دے کر اپنا ہدف کئی سال پہلے پورا کر چکا اور اس نے 3 لاکھ افغان فوجیوں کو تربیت دے کر ضرورت سے زیادہ کام کیا ہے۔

    صدر جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، یہ فیصلہ بالکل درست ہے۔

  • میری دھرتی کے محافظ .تحریر: فروا نذیر

    میری دھرتی کے محافظ .تحریر: فروا نذیر

    انسان ایک معاشرتی جانور ہے۔ انسان اور حیوان میں فرق صرف شعور کا ہے۔ انسان نے جب شعور حاصل کیا تو یہ دوسری مخلوقات سے افضل اور نمایاں ہو گیا۔ شعور کا تقاضہ ہے کہ ایک خاص تہذیب اور رہن سہن اختیار کیا جائے۔ جب مختلف تہذیبیں وجود میں آتی ہیں تو مختلف قومیں، ممالک اور معاشرے بنتے ہیں۔ جب معاشرے اور قومیں الگ الگ ہوتی ہیں تو ان کے مفادات بھی علیحدہ ہو جاتے ہیں۔ اور جب مفادات علیحدہ ہوں تو اپنے مفادات اور حدود کا دفاع لازم ہو جاتا ہے۔
    پاکستان ہمارا ملک ہے۔ ہمارا اپنا ایک الگ نظریہ، اپنی جغرافیائی حدود، اپنا ماضی اور اپنی اخلاقی روایات ہیں۔ پاکستان کے بھی اپنے مفادات اور محافظ ہیں۔ پاکستان روزِ اول سے ہی اسلام دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔ چنانچہ پاکستان کو پہلے دن سے ہی مختلف سازشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمارا سب سے پہلا دشمن ہمارا ہی ہمسایہ بنا۔ پاکستان کی شہہ رگ ہی پاکستان کے حوالے نہیں کی گئی۔ ان سب حالات میں وسائل کی کمی کے باوجود پاکستان کو اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک سے محفوظ رکھنا واقعی جوئے شیر لانے سے کم نہیں تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ کام افواجِ پاکستان کے ذریعے کیا۔ افواجِ پاکستان شروع سے ہی انتہائی کم وسائل کے باوجود احسن طریقے سے پاکستان کا دفاع کرتی آ رہی ہیں۔ تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان کے حصے میں ایک بھی آرڈیننس فیکٹری نہیں آئی۔ لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان نے ہمت نہیں ہاری اور وجود میں آنے کے ایک سال بعد ہی لڑی جانے والی جنگ میں کشمیر کا ایک بڑا حصہ بھارت سے آزاد کرا لیا۔ اس کے بعد کی جنگوں میں بھی پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے۔
    آخر کون ہیں وہ جو دشمن کے توپوں کے سامنے سینہ سپر کرتے ہیں؟ کیا وہ فرشتے ہیں؟ جنات ہیں؟ یا کوئی اور نادیدہ مخلوق؟
    وہ افواجِ پاکستان کے جوان ہیں۔ جو زمین پہ ہوں تو شیر، فضا میں ہوں تو شاہین اور پانی میں ہوں تو شارک بن جاتے ہیں۔ حالت جنگ میں پہلے مورچوں پہ موجود ہوتے ہیں اور دشمن کے گولوں کو اپنے سینے پہ روکتے ہیں۔ لیکن مادرِ وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتے۔ جب حالتِ امن ہو تو اکثر اوقات سول اداروں کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کوئی بھی قدرتی آفت آئے یا کہیں ایمرجنسی ہو جائے، ایک ایسا فقرہ ہے جسے سننے کے بعد ہر انسان مطمئن ہو جاتا ہے اور اس کی سانس میں سانس آ جاتی ہے اور وہ ایک فقرہ یہ ہے:-
    “افواجِ پاکستان نے کنٹرول سنبھال لیا”
    بارڈر پہ جنگ ہو یا شہری علاقوں میں زلزلہ، دیہات میں طوفان ہو یا قصبوں کی آگ، ہر جگہ افواجِ پاکستان کے سپوت ہی پہلی صفوں میں ملتے ہیں۔ ہر جگہ قربانی اور دفاعِ وطن کے جذبے سے سرشار یہ جوان دفاعِ وطن میں مگن ہیں۔ کہیں کندھوں پہ رائفل لئے ہوئے مورچوں کی حفاظت کر رہے ہیں تو تو کہیں منفی بیس ڈگری کے درجۂ حرارت میں پاکستان کے تاج سیاچن کی چوٹیوں کے دفاع میں مگن ہیں۔ کہیں فضاؤں اور سمندروں کا سینہ چیرتے ہوئے وطن کے رکھوالے بنے ہوئے ہیں تو کہیں گمنام مجاہد بن کر اس دھرتی ماں کی حفاظت کے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے دشمنوں کے دیس میں بھیس بدلے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر رہے ہیں۔ ان کی زندگی بھی گمنامی میں گزرتی ہے اور موت بھی گمنامی میں آتی ہے۔ اس دھرتی ماں کے لئے انہوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے۔
    صلیبی جنگوں کے زمانے میں صلیبیوں نے سلطان صلاح الدین ایوبی کو شکست دینے کے نت نئے طریقے آزمائے اور ایجاد کئے۔ جن میں ایک یہ بھی تھا کہ افواج اور عوام میں اگر دوری پیدا کر دی جائے تو اس ملک پر آسانی سے قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ یہ سلسلہ اسی وقت سے شروع ہو چکا ہے۔ کبھی کوئی الزام عائد کیا جاتا ہے تو کبھی کیا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ وطن بیزار لوگ افواجِ پاکستان پر تنقید کرنا ثواب سمجھتے ہیں اور ہماری بھولی بھالی عوام ان پر یقین کر کے مزید آگے پھیلانے میں بھی معاون بن جاتی ہے۔ جیسے پچھلے دنوں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے بارے میں ایک افواہ اڑائی گئی کہ انہوں نے آسٹریلیا میں کوئی جزیرہ خریدا ہے۔ حالانکہ حقیقتاً دنیا میں کہیں بھی اس جزیرے کا کوئی وجود نہیں اور اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے جنرل (ر) کیانی ایک دن بھی بیرونِ ملک نہیں گئے، وہ راولپنڈی میں اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ افواجِ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کس حد تک پراپیگنڈہ ہو رہا ہے۔
    دشمن سالانہ اربوں ڈالر اس انفارمیشن وارفیئر پر خرچ کر رہا ہے۔ تاکہ عوام اور افواج کے درمیان تناؤ قائم کیا جا سکے۔
    لیکن ہم نے اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا اپنے خاندان سے دور تپتے صحراؤں میں دن رات دشمن کی گولیوں کے نشانے پہ کھڑے ہو کر دھرتی ماں کی حفاظت پہ ڈٹے ان جوانوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا۔
    ایک طاقت ور فوج ہی ایک مضبوط ملک کی علامت ہے۔
    اللہ پاک پاکستان کو قائم و دائم رکھے۔ آمین
    پاک فوج زندہ باد
    پاکستان ہمیشہ پائندہ باد

    Twitter id: @InvisibleFari_

  • کیا ہم نے پاکستان بنانے کے مقصد کوپورا کرلیا ہے؟ چوہدری سرور

    کیا ہم نے پاکستان بنانے کے مقصد کوپورا کرلیا ہے؟ چوہدری سرور

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کا جو فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے، آج بھی میں اس پر یقین رکھتا ہوں، آج اگر ہماری قوم ان تین زری اصولوں پرعمل کرنا شروع کردے، تو پاکستان دنیا کا بہترین ملک بن سکتا ہے، آج ہمارے ملک کے سامنے بہت بڑے چیلنججز ہیں، بہت خطرات لاحق ہیں، بہت مشکلات ہیں.

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ آج کے دن ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آیے ہم اپنے آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی سالمیت کیلئے، ملک کے مستقبل کیلئے، اکٹھے مل کر جدوجہد کریں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملک نہ رہا تو ہم نہیں رہیں گے، ہم نے اپنی اگلی نسل کیلئے اس ملک کو مضبوط بنانا ہے، سیاست آتی ہے جاتی ہے، الیکشن ہونگے، جس کو عوام چاہے گی جیتوائے گی، لیکن جو ہمارے قومی مسائل ہیں ان پر پاکستان کی پوری قوم ایک ہے، اس پرمتحد ہوجانا چاہیے، آج کے دن ہمیں اپنے آپ سے یہ بھی سوال کرنا چاہیے کہ کیا جن مقاصد کیلئے پاکستان بنایا گیا تھا کیا ہم نے ان مقاصد کو حاصل کرلیا ہے.

  • 900 فٹ گہری کھائی میں جاگری، تین سیاح جاں بحق دو زخمی

    900 فٹ گہری کھائی میں جاگری، تین سیاح جاں بحق دو زخمی

    ایبٹ آباد:کار 900 فٹ گہری کھائی میں جاگری، تین سیاح جاں بحق دو زخمی ،اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کارسڑک سے بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری۔کار میں سوار تین افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی کار بگنوتر جنگل ہوٹل کے قریب کھائی میں گر گئی۔کارمیں سوار تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کے امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 900 فٹ گہری کھائی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا۔

    اہل علاقہ نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ پتہ چلا ہے کہ لاہور کے قریب رہنے والے سیاح گلیات میں سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ یہ اس سڑک پرچند ہفتوں کے دوران دوسرا بڑا حادثہ ہے ، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبائی حکومتوں‌ کوہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں اوردیگرمسافروں کو درپیش آنے والے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں

  • پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےریسکیو آپریشن کرکے بحری جہاز کو مدد فراہم کی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےریسکیو آپریشن کرکے بحری جہاز کو مدد فراہم کی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کاریسکیو آپریشن پی ایم ایس اے کی فوری جوابی کوششوں نے تجارتی بحری جہاز کو مدد فراہم کی- مورخہ 09 اگست 2021 کو میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سنٹر پاکستان کو ایک ایل این جی ٹینکر (GAS YODLA) کے بارے میں معلومات ملی جس میں عملے کے17 ارکان سوار تھے – یہ بحری جہاز 5 اگست2021 کو کیٹی بندر سے 15 ناٹیکل میل دور لنگر انداز ہوا۔ مشینری کی خرابی کی وجہ سے جہاز چلنے سے قاصر ہو گیا- مزید برآں یہ بھی پتہ چلا کہ جہاز کو ایندھن ، پانی اور رسد کی کمی کا بھی سامنا ہے- مورخہ09 اگست 21 کو ، پی ایم ایس اے نے اپنے جہاز رانی ایجنٹ سے مزید ضروری تفصیلات کے لیے رابطہ کیا تاکہ مصیبت زدہ جہاز کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس کے مطابق پی ایم ایس اے نے اپنے بحری جہاز پی ایم ایس ایس سسبقت کو ذمہ داری سونپی کہ وہ فوری طور پرصورت حال کی نگرانی کرنے کے لئے روانہ ہو اور ضرورت کے مطابق امداد فراہم کرے۔ بعد میں ، پاک بحریہ کے ہوائی جہاز کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ ایل این جی ٹینکر اپنے دو اینکروں میں سے ایک کھو چکا ہے اور اس کے پاس صرف ایک اینکر باقی ہے۔ خطرناک صورتحال کے ممکنہ خطرے کو بھانپتے ہوئے جس کے نتیجے میں دوسرا اینکر ضائع ہو جاتا ہے ، پی ایم ایس اے نے جہاز رانی ایجنٹ کے ذریعے ایک ڈاؤ (AL KHALEEL-III) کا انتظام کیا جس کے ذریعے فعال طور پر مربوط اور ہنگامی ٹوئنگ انتظامات کیےگئے ۔ 12 اگست 21 کی رات جہاز کے قریب پہنچنے پر ، ڈاو نے جہاز کو ٹو کر لیا۔ لنگر پر وزن ڈالنے کے دوران ، جہاز اپنا دوسرا لنگر کھو بیٹھا اس طرح جہاز کو نوٹ انڈر کمانڈ قرار دے دیا گیا۔ دریں اثنا پی ایم ایس ایس کشمیر کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ہنگامی صورت میں جہاز کو گہرے پانیوں میں لے جانے کے لیے حفاظت کرے اور ضروری مدد فراہم کرے تاکہ گراؤنڈنگ کے خطرے سے بچا جا سکے۔ فی الوقت ایل این جی ٹینکر پی ایم ایس ایس کشمیر کے زیرِ نگرانی ہے تاکہ اس کی کراچی آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ضروری مرمت کے لیے ٹینکر کی جلد کراچی پورٹ ٹرسٹ آ مد متوقع ہےکراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ضروری گفت و شنید بھی کی گئی ہے تاکہ مصیبت زدہ جہاز کو بندرگاہ پر ترجیحی بنیادوں پر ہینڈل کیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایس اے اپنےمحدود وسائل کے باوجود اپنے کردار کے مطابق سمندر میں کسی بھی مصیبت کا جواب دینے کے لیے نگرانی اور ہم آہنگی کے لیے چوکس رہتا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:سمری بجھوا دی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:سمری بجھوا دی گئی

    اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:سمری بجھوا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑی بڑی حکومتوں کوبڑے بڑے سخت فیصلے کرنے پرمجبورکردیا ، پاکستان بھی ان میں سے ایک ہے

    ادھر اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں پھرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اوراس میں اضافے کے حوالے سے سمری بھیج دی گئی ہے

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے،قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عمل 16 اگست سے ہوگا

    حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ممکنہ قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کا امکان ہے

    اطلاعات کے مطابق پیٹرول کے نرخوں میں50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویززیرغور ہے

    تجاویز پیٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں گئی ہیں‌ جبکہ دوسری طرف وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویزموصول ہوچکی ہیں‌لیکن حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے

  • ظاہر جعفر کی شیطانی پارٹیز میں کیا ہوتا تھا. کیا شیطانی گروپ کے دیگر لوگ اپنا نام نکلوا رہے ہیں. تمکین آفتاب ملک کا خصوصی انٹرویو

    ظاہر جعفر کی شیطانی پارٹیز میں کیا ہوتا تھا. کیا شیطانی گروپ کے دیگر لوگ اپنا نام نکلوا رہے ہیں. تمکین آفتاب ملک کا خصوصی انٹرویو

    سیئیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نور مقدم کے کیس میں بہت سی چیزیں کھل رہی ہیں، ایک خاتون نے بہت ہمت کر کے ظاہر جعفر کے گھر میں ہونے والی پارٹیز کے بارے میں بتایا ہے، اس خاتون کا نام تمکین آفتاب ملک ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرا تعلق لاہور شہر سے ہے، میں جس گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں ان کو سب جانتے ہیں، مجھے اپنی لمٹس کا خیال رکھنا پڑتا ہے، میں انجان پارٹیز میں نہیں جاتی ہوں، ظاہر جعفر نے مجھے اور میری تین سہیلیوں کو پاریٹیز میں مدعو کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے آپ سے اسلیے رابطہ کیا ہے کہ شاید میری وجہ سے کسی اور کا نقصان نہ ہوسکے، آجکل کی جنریشن تیزی سے اس طرف جا رہی ہے.

    تمکین آفتاب نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال پہلے میں اور میری دوستیں اسلام آباد گئیں تھیں، ہمیں وہاں کچھ کام تھے، ہم نے وہ کام کیے، ہمیں ایک کامن دوست کی کال آئی، جو اس گروپ سے ڈائیریکٹ کنیکٹ ہوں، ہمیں ایک سالگرہ کی پارٹی پر مدعو کیا گیا تھا، اچھا گروپ ہے، اچھی بیٹھک ہے، ہم جان پہچان نہ ہونے کی وجہ سے وہاں‌ نہیں گئے تھے، ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان پارٹیز میں غیرقانونی حرکات کی جاتیں‌ ہیں، ایک دوسرے کو ٹارچر کیا جاتا تھا، سٹینک گروپ کا سننے کو ملا تھا، اس کے بعد کبالا گروپ کے بارے میں معلومات ملیں، جو سب کو ڈائیریکشن دیتا تھا.

    تمکین کا مزیدکہنا تھا کہ ہم ایک جگہ بیٹھے تھے کہ معلوم ہوا کہ ان کے گروپ میں ایک لڑکی تھی، ایک دن اس نے بہت عریاں کپڑے پہنے ہوئے تھے، اس کے جسم پر بنے ہوئے ٹیٹوز نظر آرہے تھے، اس کے پاس دو کوبرا تھے، اس کے ساتھ اس کا بوائے فرینڈ بھی تھا، اس کو پارٹی کے شرکا نے کہا کہ تمھیں اس سے ڈر نہیں لگتا، شاید وہ نشے میں تھی اس نے کہا نہیں، اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے جسم پر کٹ لگا کر اس کا خون بھی پی لیا تھا، سٹینک گروپ میں خون کی ولی دی جاتی ہے، یہ گروپ پاکستان میں آفیشلی لانچ ہوگیا ہے.

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس میں ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے رپورٹ پیش کی گئی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا ڈی این اے کی رپورٹ آتے ہی چالان مکمل کر کے داخل کر دیں گے۔ کمیٹی نے ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

    نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

    نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا