پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کراچی والوں نے کاروبار بند کردیا تو پاکستان بھوکا مرجائے گا، عجیب منطق ہے کہ کورونا ہفتے میں 2 دن آتا ہے اور 4 دن نہیں آتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چند خاندانوں کے بچے آکسفورڈ میں جاتے ہیں جبکہ غریبوں کے بچوں کیلئے پیلا سکول بھی نہیں ہے۔
عجیب منطق ہے کہ کورونا کی بھی ٹائمنگ ہے، کورونا ہفتے میں دو دن آتا ہے اور چار دن نہیں آتا، مشکلات کے باوجود تاجر پاکستان زندہ باد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کواعتماد میں لیا جائے اور 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے، اگر کراچی والوں نے کاروبار بند کردیا تو پاکستان بھوکا مرجائے گا۔
Author: +9251
-

پاک سرزمین پارٹی کا 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ
-

افغان طالبان کابل سے11 کلومیٹردور:اشرف غنی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہونےلگا:غیرملکیوں کا فرارجاری
کابل :افغان طالبان کابل سے11 کلومیٹردور:اشرف غنی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہونےلگا:غیرملکیوں کا فرارجاری ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان پیش قدمی کرتے کابل سے11 کلومیٹر کی مسافت پر پہنچ گئے، طالبان نے 34 صوبوں میں سے 24 پر قبضہ کرلیا ہے،
کابل سے معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ کابل کے قریب افغان طالبان کے قدموں کی آہٹ سن کراشرفی غنی کا سوفٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے لگا ہے اورجواشرف غنی پہلے استعفٰی دینے سے انکاری تھے اب اپنا انجام قریب دیکھ کرافغان صدر اشرف غنی نے استعفے پر غور شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی جاری ہے، طالبان افغان دارلحکومت کابل سے11 کلومیٹر کی مسافت کے قریب پہنچ گئے ہیں، طالبان نے 34 صوبوں میں سے 24 پر قبضہ کرلیا ہے۔
ا دھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تین صوبوں کے دارالحکومت کے باہرلڑائی ہورہی ہے اوریہ بھی خبریں پہنچ رہی ہیں کہ رات تک ان تینوں صوبوں پرافغان طالبان کا مکمل کنٹرول ہوجائے گا ، ادھر طالبان نے مزید 2 صوبوں پکتیکا اور کنٹر کے دارلحکومتوں پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی کہا جارہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے چند ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے صدارت سے استعفیٰ دیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اشرف غنی استعفیٰ دینے کے بعد اپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک جائیں گے۔
اسی طرح امریکا نے اتوار تک سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کیلئے 3ہزار امریکی فوجی افغانستان پہنچ کرامریکیوں کو بڑی تیزی سے نکال کرہمسائیہ ممالک میں محفوظ مقامات تک پہنچا رہےہیں ۔
برطانوی فوجی بھی اس وقت بڑی تعداد میں برطانوی شہریوں کو وہاں سے نکال چکے ہیں ،
امریکا کی ایک میرین بٹالین اور انفنٹری بٹالین کابل میں پہنچ کراہم اورحساس ایسی مشنری تباہ کررہےہیں جن کو امریکہ ساتھ لے جانا مشکل دکھائی دے رہا ہے ،
کابل سے ذرائع کے مطابق کابل شہر میں ان علاقوں میں جہاں امریکی اوربرطانوی فوجی اوردیگرشہری موجود تھے وہاں سے دھوئیں کے بادل نظرآرہے ہیں اوراس کی وجہ یہی بتائی جارہی ہے کہ امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹا گان کی ہدایت کے مطابق بھاری اورحساس مشنری کوجلایا جارہا ہے تاکہ وہ افغان طالبان کے قبضے کی صورت میں افغان طالبان کے کام نہ آسکیں
ادھرابھی ابھی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ساتھ متصل، افغان صوبہ پکتیکا میں واقع انگور اڈے پر قبضہ کرلیا۔

افغان طالبان نے آج تین صوبوں پکتیکا، پکتیکا اور کنڑ کے بڑے شہروں اور مکمل صوبے پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔
طالبان ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ متصل انگور اڈے کے انتظامات طالبان نے سنبھال لیے ہیں۔
-

جامعہ کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو عراقی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیراہوکر ہی ہم ایک عظیم فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔اس یوم آزادی کے موقع پر قوم کے ولولہ انگیز جذبات قابل ستائش ہیں اور یہ ہی ایک زندہ قوم کی نشانی ہے کہ وہ اپنے یوم آزادی کو بھر پور جو ش وجذبے اور ولولہ انگیزی سے مناتی ہے۔
موجودہ دور میں پاکستان کو اندورنی وبیرونی چیلنجزدرپیش ہیں لیکن عساکر پاکستان اپنی لازوال قربانیوں سے عظمت اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے جس پر پوری قوم عساکر پاکستان کی سپاس گذار ہے ۔ہمیں من حیث القوم پاکستانی پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جامعہ کراچی کی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زارپر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد حمد ونعت پیش کی گئی ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شیخ الجامعہ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات ،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرعبدالوحید ،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، اساتذہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد صرف خطے کا نہیں بلکہ ایک آزاد مملکت کاحصول تھا جہاں برابری کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اسلامی اصولوں کی بنیاد پر انسانی رابطے قائم ہوں۔آج اگر ہم پاکستان کا دیگر ممالک سے موازنہ کریں تووہ معاشی طور پر پاکستان سے بہت آگے ہیں اور ان ممالک کی معاشی طورپر مستحکم ہونے کی وجہ محنت ہے کیونکہ وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو محنت کو عظمت سمجھتی ہیں۔
ہم ہمیشہ دوسروں کے احتساب کی بات کرتے ہیں لیکن اپنا احتساب نہیں کرتے جبکہ اس عمل کا آغاز اپنی ذات سے کرنا ناگزیر ہوتاہے ۔ -

پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔
حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔
ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس حوالے سے اقدامات کردیئے ہیں
یہ بھی یادر ہے کہ اس وقت افغانستان کی صورت حال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور آخری اطلاعات تک افغان طالبان کابل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ،
ان حالات میں افغانستان میں پھنسے غیرملکی بھی حکومت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور اس وقت اپنی جان بخشی کے لیے تمام تراقدامات کی درخواست کررہے ہیں
-

مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا
مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنیئا۔ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی۔
ملزم خاتون کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم خاتون کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوا۔گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی خاتون کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب علاقے میں واقعے پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بورے والا میں قبرستان میں ایک روز قبل دفنائے گئے نومولود بچے کی نعش قبر سے غائب ہوگئی تھی ۔پولیس کے مطابق مرد اور عورت کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ بوریوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا آٹھ دن کا بچہ وفات پا گیا تھا جس کی عصر کے بعد گائوں کے قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی۔
والدین کے مطابق جب قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچے تو قبر کھود کر نعش نکال کر قبر کھلی چھوڑی ہوئی تھی۔چوکی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی پیدا ہوسکے گی۔پولیس کے مطابق قبر کھود کر میت نکالنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے، جن کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے۔ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی میت کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے . -

جشن آزادی پر سوک سینٹر بلڈنگ کراچی میں پروقار تقریب
ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام 74 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر سوک سینٹر بلڈنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن تھے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈی جی کے ڈی اے نے قومی پرچم کی کشائی کی۔
تقریب کے دوران قومی ترانہ کے علاوہ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن، وقار مہدی اور ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو نے سوک سینٹر سبزہ زار میں دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔
ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ایک قوم بنیں تو ہمارا شمار ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔
ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کے ڈی اے کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا اور شہریوں کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
-

آج برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج دبئی کا برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا، یہ پروقار تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔
برج خلیفہ کو ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی جائے گی، پاکستانی پرچم کے رنگ سے مزین برج خلیفہ کو ہزاروں شہری دیکھیں گے، اس موقع پر دبئی کی فضائوں میں پاکستانی ترانے کی گونج ہوگی، ملی نغمہ ”ہم ایک ہیں” پر ثقافتی رقص بھی کیا جائے گا۔
یوم آزادی کی یہ تقریب پاکستان پویلین دبئی ایکسپو 2020 کے تحت سجائی جائے گی، پاکستان پویلین دبئی ایکسپو کا تھیم بھی لائونچ کیا جائے گا اور لوگو کی بھی رونمائی ہوگی۔
-

پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہورمیں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب:ہرنسل اورہرمذہب کےماننے والےشریک
لاہور:پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہورمیں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب:ہرنسل اورہرمذہب کےماننے والےشریک،اطلاعات کے مطابق آج پوری قوم آزادی کی نعمت کوشکرانے طورپرمنا رہی ہے اوریہ خوشیاں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں منائی جارہی ہیں

یوم آزادی کی خوشی پاکستان میں رہنے والی تمام نسلیں ، گروہ اورہرمذہب کے ماننے والے منارہےہیں اوریہ سلسلہ خیبر سے لیکرکراچی تک صبح سے جاری وساری ہے

یوم آزادی کی ایک ایسی ہی تقریب لاہور کے نولکھا چرچ میں ہوئی جہاں اس ملک میں رہنےوالےمسیحی بھائیوں کی بڑی کثیرتعداد شریک تھی

نولکھا چرچ میں جہاں مسیحی کمیونٹی خوشیاں منارہی تھی وہاں آج کے دن پاکستان کی مقتدرشخصیات بھی شامل تھیں

پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب میں معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان ماڈریٹر مجید ایبل ۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ۔میاں عمران مسعود ۔مولانا محمد عاصم مخدوم ۔پادری شاہد معراج سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شریک ہوئے

ذرائع کے مطابق اس موقع پر تمام شرکائے تقریب ملکر جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔پودا لگایا۔ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

پریسبٹرین چرچ نولکھا لاہورمیں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہورہی ہے کہ اس مقام پراس ملک میں رہنے والے تمام مذاہب،ہرنسل اورہرفکرکے لوگ مل کراس بات کی خوشی منارہے ہیں کہ ہم آزاد ہیں اوراس آزادی کے حصول میں جن ہمارے اباواجداد نے قربانیاں دیں ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

ڈاکٹر مجید ایبل نے اس موقع پر کہا کہ ہر مذہب و مسلک اور قوم سے تعلق رکھنے والا جشن منا رہا ہے، ڈی سی لاہورمدثرریاض کا کہنا تھا کہ آج خوشیوں کا دن ہے

مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ آزاد ریاست کے حصول پر اپنے اکابرین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
-

جناب ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز صاحب کا محرم الحرام کے موقع پر بوہری کمیونٹی کی عبادت گاہوں کا دورہ
جناب ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز صاحب کا محرم الحرام کے موقع پر بوہری کمیونٹی کی عبادت گاہوں کا دورہ.
ڈسٹرکٹ سٹی میں موجود بوہری کمیونٹی کی مختلف عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا.
جناب ایس ایس پی صاحب سٹی نے بوہری کمیونٹی کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا یقین دلایا.
جناب ایس ایس پی صاحب سٹی نے بوہری کمیونٹی کے ممبران سے ان کی مجالس میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا کہا.
جناب ایس ایس پی صاحب سٹی نے متعلقہ ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام عبادت گاہوں پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ہر ممکن اقدامات کئے جائیں.
-

قیامت سے پہلے قیامت:مدفون خاتون کو قبر سے نکال کردرندگی کا نشانہ بنا دیا گیا
ٹھٹھہ:قیامت سے پہلے قیامت:مدفون خاتون کو قبر سے نکال کردرندگی کا نشانہ بنا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنیئا۔ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی۔
ذرائع کے مطابق ملزم خاتون کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم خاتون کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوا۔
گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی خاتون کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب علاقے میں واقعے پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔