Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کوئی اختلاف نہیں

    کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کوئی اختلاف نہیں

    گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکوئی اختلاف نہیں، 35 ارب روپے کی لاگت سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے اثرات پاکستان تک آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی بقا کے لیئے ایک قوم بن کر اکھٹا رہنا ہے، عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان و مال ملک کی بقا پر لگائیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکوئی اختلاف نہیں، کے سی آر کی اونرشپ کامعاملہ تھا، اب وفاق تعمیر کریگا، بڑے بھائی کی حیثیت سے وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرےگا۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ 35 ارب روپے کی لاگت سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ:سارے مسائل حل ہوگئے

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ:سارے مسائل حل ہوگئے

    فیصل آباد:بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ:سارے مسائل حل ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ آج سے شروع کردیے جائیں گے، ٹیسٹ کی سہولت کیلئےایئرلائنز کو جگہ فراہم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کیلئےایئرلائنز کو جگہ فراہم کردی گئی ، دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ آج سے شروع کردیے جائیں گے۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کی مختص لیبز کو ایئرپورٹ پر کاونٹرز فراہم کردیے گئے ہیں اور مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے 5گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے مزید کہا کہ فیصل آباد سے آج رات دبئی اور شارجہ کیلئے 2پروازیں آپریٹ ہوں گی ، تمام مسافروں کےریپڈ پی سی آرٹیسٹ فیصل آباد ایئرپورٹ سے کیے جائیں گے۔

    گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے ایئرلائنز کو جگہ دی تھی اور ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریز اور ایئرپورٹس پر جگہ کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر جگہ فراہم کی گئی ہے۔

    سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سندھ لیب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ کراچی ڈومیسٹک ارائیول لائونج میں بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

  • نیٹوسیکرٹری جنرل نے عوام افغان کو ایک دوسرے سے لڑا لڑا کرمارنے کا فارمولاپیش کردیا

    نیٹوسیکرٹری جنرل نے عوام افغان کو ایک دوسرے سے لڑا لڑا کرمارنے کا فارمولاپیش کردیا

    کابل :نیٹوسیکرٹری جنرل نے عوام افغان کو ایک دوسرے سے لڑا لڑا کرمارنے کا فارمولا دےدیا،اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    نیٹوسیکرٹری جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ افغان حکومت اورافغان حکومت کے حامیوں کی افغان طالبان سے لڑائی میں مدد جاری رکھیں گے اورکسی بھی صورت میں‌ افغان طالبان کواقتدارکی مسند نہیں سنبھالنے دیں گے ، خواہ افغان عوام کواس کی بھاری قیمیت ہی کیوں نہ چکانی پڑے

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال تشویشناک ہے۔افغانستان پر طالبان کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔افغانستان میں جاری صورتحال کا جائزہ لے جا رہے ہیں۔نیٹو مشن افغانستان میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    نیٹو افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان کو سمجھنا چاہیے ان کا اقتدار پر قبضہ عالمی قوتوں کو ناقابل قبول ہو گا۔طالبان افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ طالبان نے تیزی سے حملے کرتے ہوئے افغانستان کے 2 تہائی سے زائد حصے پر مکمل قبضہ کرلیا اور اب رفتہ رفتہ ان کی پیش قدمی کابل کی جانب جاری ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ اپنے شہریوں کو افغان دارالحکومت سے باحفاظت واپس لے جانے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہے ہیں۔

    افغان حکومت 8 روز میں طالبان کے ہاتھوں ملک کے بیشتر حصے پر قبضہ کھوچکی ہے جس نے کابل کے امریکی حمایتیوں کو بھی دنگ کر دیا ہے۔

    طالبان کی کارروائیوں کی پہلی لہر مئی کے اوائل میں شروع ہوئی تھی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا اور ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر 2021 تک دو دہائیوں سے جاری جنگ ختم کرنے کا عزم کا اظہار کیا تھا۔

    افغانستان بھر میں جاری ان جھڑپوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، کابل میں بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی ہے جنہوں نے پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر ڈیرے ڈالنے شروع کر دیے ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار دارالحکومت میں ایک نیا انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے

  • بیانات اور تقاریر سے جشن نہیں منایا جاتا، مصطفیٰ کمال

    بیانات اور تقاریر سے جشن نہیں منایا جاتا، مصطفیٰ کمال

    پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سب پریشان ہیں، کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ تاجر برادری کو نقصان ہوا ہے، اس کے باوجود تمام پاکستانیوں کیلئے اور خاص طور ہمارے دشمنوں کیلئے جو پاکستان کیلئے غلط ارادے اور نگاہ رکھتے ہیں، ان کو دیکھنا چاہیے کہ آج نا مصائب حالات کے باوجود ہماری تاجر برادری کے دلوں سے اور پاکستانیوں کے دلوں سے محبت کہیں سے کم نہیں ہوئی ہے، میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں.

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں آج اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جو جشن ہے دل جب جشن منانے کو کہے اور دماغ جب اس کو قبول کرے تب جشن منانے کا مزہ آتا ہے، کوئی تقریر اور بیانات سے جشن اندر سے نہیں منا نہیں سکتے ہیں، میں آج پاکستان کے نا مصائب حلات اور خاص طور پر سندھ کے حالات جس مں 13 سالوں سے حکومت سندھ کی جانب سے پانی کا ایک نیا قطرہ نہیں ملا ہے، 13 سالوں سے جو پانی ہمارے نلکوں سے آرہا تھا اس پر بھی ہائبریڈ بنا کر ہمارا اربوں روپے کا پانی بیچتے ہیں.

  • امریکہ میں سفید فام آبادی کم ہونے لگی:سفید فاموں پرسیاہ فاموں کا خوف چھانے لگا

    امریکہ میں سفید فام آبادی کم ہونے لگی:سفید فاموں پرسیاہ فاموں کا خوف چھانے لگا

    واشنگٹن: امریکہ میں سفید فام آبادی کم ہونےلگی:سیاہ فام بہت جلد غالب آجائیں گے،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سال دو ہزار بیس میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق ملک میں سفید فام آبادی گھٹ رہی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ امریکی معاشرہ نسلی طور پر مزید متنوع ہوتا جا رہا ہے۔

    امریکہ میں مردم شماری کے بیورو کے تحت ہر دس سال بعد ہونے والی مردم شماری کے اس جائزے سے نہ صرف گزشتہ ایک دہائی میں واقع ہونے والی تبدیلیوں کا پتا چلتا ہے، بلکہ یہ مستقبل کی آبادیاتی تبدیلیوں کی نشاندہی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    مردم شماری بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک دہائی میں ملک کی آبادی میں محض سات اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 33 کروڑ 14 لاکھ (تین سو اکتیس اعشاریہ چار ملین) ہو گئی ہے۔

    وآئس آف امریکہ کی خبر کے مطابق1719ء سے جب سے ملک میں مردم شماری کا آغاز ہوا ہے کسی بھی دہائی میں آبادی میں یہ کم ترین اضافہ ہے۔ اس سے پہلے صرف 1930ء کی دہائی میں جب امریکہ گریٹ ڈپریشن کی لپیٹ میں تھا آبادی میں اتنا کم اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک سیاسی طور پر تقسیم کا شکار ہے یہ اعداد و شمار ملک میں نمائندگی کے موضوع پر گرما گرم بحث چھیڑ سکتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف اس بات کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں کہ سال 2022ء کے انتخابات میں کونسی سیاسی جماعت فائدے میں رہ سکتی ہے اور کسے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے، بلکہ یہ پتہ لگانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں کہ آبادی کے تبدیل ہوتے منظرنامے کی وجہ سے آنے والے برسوں میں ملک میں ووٹرز کا رجحان کیا ہوگا۔

  • کراچی میں لاپتہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی

    کراچی میں لاپتہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی

    ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں 12 دن سے لاپتہ نوجوان کو پولیس نہیں ڈھونڈسکی اور ملزمان اسے قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا کر فرار ہوگئے۔ مقتول فشریز میں محنت مزدوری کرتا تھا ، سیٹھ سے بھی جھگڑا ہوا تھا ، لاش تین سے چار روز پرانی ہے۔
    زرائع کے مطابق پولیس کی نااہلی ، مبینہ غفلت اور لاپتہ افراد کا کھوج نہ لگانے کی مستقل مزاجی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، ہفتہ کی صبح ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں جنگل سے ایک شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
    مقتول کی شناخت نور الامین ولد عبدالسلام کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً ستائیس برس تھی ، نامعلوم ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا اور لاش جنگل میں ایک درخت سے لٹکا کر فرار ہوگئے ، لاش تین سے چار روز پرانی بتائی جاتی ہے۔
    مقتول کے بڑے بھائی بلال نے بتایا کہ وہ لوگ مچھر کالونی کے علاقے بنگالی پاڑہ کے رہائشی اور سات بھائی ہیں جن میں سے نور الامین تیسرے نمبر پر تھا ، نور الامین پانچ سالہ بیٹے اور تین سالہ بیٹی کا باپ تھا ، نور الامین فشریز میں ایک سیٹھ کے پاس مچھلی کا کام کرتا تھا ، 2 اگست کی صبح وہ گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلا لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا۔
    بلال کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اسے ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن وہ نہیں ملا ، ناکامی پر پولیس کو آگاہ کیا گیا اور باقاعدہ طور پر رپورٹ درج کرائی گئی ، پولیس نے صرف رپورٹ درج کرکے خانہ پری کردی لیکن اس کا بھائی نہ مل سکا ، گزشتہ روز اس کی لاش مل گئی۔
    ایک سوال کے جواب میں بلال نے بتایا کہ ان لوگوں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن اس کا مقتول بھائی کچھ دنوں سے پریشان ضرور تھا ، اس کا کہنا تھا کہ سیٹھ سے جھگڑا ہوگیا ، کام کے دوران کچھ مچھلی خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سیٹھ اس سے ناراض ہوگیا تھا۔

  • اکیسویں صدی میں ہم انتہا پسندی کو برداشت نہیں کرسکتے، فیاض الحسن

    اکیسویں صدی میں ہم انتہا پسندی کو برداشت نہیں کرسکتے، فیاض الحسن

    صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے حکومت پنجاب اور اپنی طرف سے پوری قوم کو آزدی کی مبارکباد دی ہے، اللہ کا شکر ادا کروں گا کہ قائداعظم کی قیادت میں، علامہ اقبال کی سوچ اور فکر کی روشنی میں اور چوہدری رحمت علی خان کی جدوجہد کو بروئے کار لاتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں نے 14 اگست کو پاکستان حاصل کیا تھا، آج اللہ کے کرم سے پاکستان پہلے زیادہ مضبوط اور مربوط لیڈرشپ کے ہاتھ میں ہے، ترجمان کی حیثیت سے یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان اور ملٹری قیادت بالکل متحد اور متفق ہے، پاکستان سے آگے، پاکستان کے بعد کوئی چیز نہیں ہے، سب سے پہلے پاکستان ہے، پاکستان کی تصویر ہے.

    فیاض الحسن نے مزید کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج انتہا پسندی ہے، اس کو چھوڑنا ہے، انتہا پسندی چاہے مذہب کے نام پر ہو، چاہے تفرقے کے نام پر ہو، چاہے عقیدے کے نام پر ہو، چاہے لبرلزم کے نام پر ہو، چاہے جمہوریت کے نام پر ہو، چاہے سیکولیزم کے نام پر ہو، چاہے لسانیت کے نام پر ہو، چاہے اسپیت کے نام پر ہو، چاہے صوبائیت کے نام پر ہو، کسی نام سے جو انتہا پسندی ہے، چاہے وہ لوکل ہے، چاہے وہ ڈومیسٹک ہے، چاہے وہ ریجنل ہے، چاہے وہ انٹرنیشنل لیول کی ہے، کوئی بھی ہم پاکستانیوں کے اندرانتہا پسندی ہے، آج ہم نے طے کرنا ہے کہ اکیسویں صدی کہ اس وقت کے جو حالات ہیں، اس میں ہم انتہا پسندی برداشت نہیں کرسکتے ہیں.

  • داسو حملہ بھارتی دہشت گردی منصوبہ:ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان ناقابل قبول:دفترخارجہ

    داسو حملہ بھارتی دہشت گردی منصوبہ:ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان ناقابل قبول:دفترخارجہ

    اسلام آباد:داسوحملہ بھارتی دہشت گردی منصوبہ:ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان ناقابل قبول:،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کر دیا اور کہا کہ تردید اور جھوٹے بھارتی بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ 14 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے حملے میں 9 انجینئر، دو ایف سی اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بھارتی وزارت خارجہ امور کے داسو دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے سے انکار کی ناقابل دفاع تردید کے بارے میں میڈیا کے سوالات پر جاری بیان میں کہا کہ ہم دوٹوک طور پر بھارتی وزارت خارجہ کا داسو دہشتگرد حملے میں ملوث نہ ہونے کا مضحکہ خیز بیان مسترد کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے بھارتی حکومت کو یاد کرایا کہ متعدد مرتبہ ناقابل تردید شواہد سامنے لا چکے ہیں کہ بھارت، پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی کرانے بلکہ منصوبہ بندی، معاونت و مدد، سرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ برس عالمی برادری کو اس ضمن میں ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات (ڈوزیئر) فراہم کرچکے ہیں جبکہ حال ہی میں لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔ پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید اور معلوم چہرہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے جو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پوری طرح بے نقاب بھارت کا وطیرہ ہے کہ وہ ہمیشہ لفاظی، ابہام اور نئے جھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر بھارت پر زور دیتے ہیں کہ ریاستی دہشت گردی کو پالیسی ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا بند کرے جبکہ پاکستان خطے کے امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والی بھارتی فتنہ انگیزیوں کو بے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

  • آزادی اور قربانیاں  تحریر  : راجہ حشام صادق

    آزادی اور قربانیاں تحریر : راجہ حشام صادق

    آزادی اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر ان کو ہے جنہوں نے یا تو بہت ساری قربانیوں دیں یا آزادی کے لیے جدوجہد کی یا جو آج بھی اپنی آزادی کے لئے قربابیاں دے رہے ہیں۔پچھلی گئی دہائیوں سے سے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس میں ہمارے بہین بھائی کشمیری بھی ہیں۔

    جہاں کئی دہائیوں سے اپنی آزادی اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ لاکھوں قربانیاں ہمارے یہ بھائی دے چکے ہیں۔ لیکن یہ آزادی کے متوالے ایک پل بھی تھک کر بیٹھے نہیں۔ ان کی جدوجہد آزادی آج بھی جاری ہے۔

    مجاہد برہان وانی کی شہادت نے اس تحریک جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح ڈالی اور تحریک نے اور روز پکڑ لیا ۔اسی دوران ایک اور نوجوان جس نے اپنی خواہشات کو ترک کرکے اپنی نسلوں کی آزادی کے لئے قربانی دے دی۔ اس نوجوان نے بھی اپنی جان قربان کر کے تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا۔

    مجاہد کشمیر کا بہادر بیٹا کمانڈر ریاض نیکو کی شہادت کے بعد کشمیر کے نوجوانوں میں مزید جدوجہد آزادی کا جذبہ پیدا ہوا۔اپنی جانوں کی قربانیوں سے نہ ڈرنے کی ایک عظیم داستان جو قائم ہو رہی ہے یہ اپنی مثال ہے۔

    اس تحریک آزادی کی گونج تو پوری دنیا سن رہی ہے مگر یہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے آج جس مشکل میں کشمیر کے لوگ ہیں۔ یہی مشکل گھڑی کسی بھی قوم پر آ سکتی ہے ۔دنیا کے اس ٹکڑے کو جسے جنت کی وادی بھی کہا جاتا ہے۔ اس وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا گیا ہے۔لگتا ہے آج دنیا پھر کسی محمد بن قاسم کا انتظار کر رہی ہے
    شاید کشمیر قوم اس بات کو سمجھ چکی ہے کہ دنیا ہماری مدد کو نہیں آئے گی اس لیے اپنی مدد آپ کے تحت یہ تحریک آزادی ابھی تک بھرپور طریقے سے چلا رہے ہیں۔

    اب وہ جان چکے ہیں کہ اپنی جنگیں خود لڑی جاتی ہیں اب وہ زمانہ نہیں جب کسی بیٹی کی پکار پر کسی دور ریاست کا حکمران اپنے لشکر کے ساتھ پہنچ جاتا تھا۔مگر اس وقت ہر ریاست کے اپنے مفادات ہیں آج مجھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر تیسری بار لکھنے کا موقع ملا لیکن ہر بار اس قوم کا جذبہ دیکھ کر امید رہتی ہے۔ کہ مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی ضرور ملتی ہے۔ان شاء اللہ

    یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ جب اپنے اندر غدار پیدا ہو جائیں تو پھر وہ تحریکیں اتنی مضبوط نہیں رہتی دشمن ہمیشہ آزادی کی تحریکوں کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال تو کرتا ہی ہے۔ لیکن ایسی تحریکوں کے لشکر میں غداروں کی تلاش بھی جاری رکھتا ہے۔ایسے لوگوں کو خرید لیتا ہے۔ جو اپنے حقوق اپنے ضمیر اور آنے والی نسلوں کی آزادی کا سودا کرتے ہیں۔بس یہی وجہ ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کی یہ جنگ لڑی تو جا رہی لیکن کچھ اپنے آج بھی دشمن کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

    جو اس تحریک آزادی کو کمزور کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں ایسی بیشمار قربانیوں کے بعد جب ظالم سے آزادی ملے گی تو اس قوم کو اپنی آزادی کی قدر بھی ہو گی۔ بہت خوش قسمت ہیں وہ قومیں اور تاریخ میں زندہ ہیں وہ لیڈرز جنہوں نے اپنے آنے والی نسلوں کی آزادی کے لئے قربانیاں دیں۔ اور آج وہ قومیں آزاد فضائوں میں سانس لے رہی ہیں۔

    اللہ پاک کشمیریوں کی اس تحریک آزادی کو کامیاب بنائیں۔آمین ثم آمین

    @No1Hasham

  • پی ٹی آئی اور پی پی کو آپس کی رنجشیں ختم کرنا ہونگی، مرتضیٰ وہاب

    پی ٹی آئی اور پی پی کو آپس کی رنجشیں ختم کرنا ہونگی، مرتضیٰ وہاب

    صوبائی وزیر مرتضٰی وہاب نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے ساتھ آپس میں رابطہ تو ہوگا، کیونکہ وہ وفاق کی طرف سے سندھ کے نمائندے ہیں، پی ٹی آئی اور پی پی کے اختلافات بیچ میں آجاتے ہیں، وہ رنجشیں بیچ میں آجاتی ہیں، میں کوشش کروں گا کہ اختلاف پر مبنی کوئی بات نہ کروں، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اختلافات کو بھلا کر قومی ایجنڈے پر بات کی جائے.

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاق نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا ہے، وہ کراچی کا حق ہے کہ اس وعدے کو وفا ہوتا دیکھنا چاہیے، وفاق نے کہا تھا کہ کراچی کو 162 ارب فنڈ دیں گے، تو وہ کراچی پر لگنے چاہیں، اگر وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج پرائمنسٹر فنڈ میں رکھا ہے، تو وہ 1100 ارب روپے لگنے چاہیں، کراچی کے ضلع ملیر کے پیسے جو سپریم کورٹ میں جمع ہیں، وہ پیسے کراچی شہر مںں لگنے چاہیں، کراچی کے انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے، ماضی میں جب اس شہر کے اندر ترقی ہوئی تو وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، سٹی کی حکومت اور وفاقی جو ادارے ہیں ان سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، ہمیں ایک بار پھر اسی انفراسٹکچر پر متحد ہونے کی ضرورت ہے.