Baaghi TV

Author: +9251

  • یوم آزادی کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرفتار

    یوم آزادی کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرفتار

    ملیر:یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرفتار ،اطلاعات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔

    ملیر پولیس اور وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی کی سومار جوکھیو گوٹھ، گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی۔سندھ ریویلیوشن آرمی(SRA) سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتارکرلیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں‌،گزشتہ برس بھی SRA کیجانب سے گلشن حدید میں آزادی اسٹال پر دستی بم پھینکا گیا تھا۔

    کالعدم تنظیم کیجانب سے اس سال بھی آزادی اسٹال پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔گرفتار دہشتگرد اکرم چانڈیو SRA کی جانب سے 2020 میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں سہولت کار تھا۔

    گرفتار ملزم نے فروری 2020 میں جوگی موڑ پر سب انسپکٹر عامر ریاض پر حملے میں بھی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔

    گرفتار دہشتگرد شیراز SRA کے بیرون ملک موجود دہشتگروں اور جیل میں قید ساتھیوں کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتا تھا۔

    گرفتار دونوں دہشتگرد SRA سے تعلق رکھنے والے ملزمان جاوید منگریو، سہیل میرانی، سجاد شر، ساجد سنجرانی اور دین محمد قریشی کے قریبی ساتھی ہیں۔

    گرفتار دہشتگردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کا کام کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

    گرفتار دہشتگرد اکرام چانڈیو اور شیراز سومرو سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہے جس کی تفصیل بعد میں دی جائے گی ۔

  • پاکستان کو ناممکن ٹاسک کیلئے اکیلا چھوڑا جا رہا ہے: مشیر قومی سلامتی معید یوسف

    پاکستان کو ناممکن ٹاسک کیلئے اکیلا چھوڑا جا رہا ہے: مشیر قومی سلامتی معید یوسف

    اسلام آباد:پاکستان کو ناممکن ٹاسک کیلئے اکیلا چھوڑا جا رہا ہے،اطلاعات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ناممکن ٹاسک کو سرانجام دینے کے لیے اکیلا چھوڑا جا رہا ہے۔ بین الافغان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے امریکا کو آگے آنا چاہیے۔

    قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ایک اور خانہ جنگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کہتے رہے پہلے مذاکرات پھر انخلا کریں۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو 15 سال سے سیاسی حل پر زور دے رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبے سب سے پہلے طالبان کے قبضے چلے گئے، 70 فیصد افغانستان طالبان کے قبضے میں ہے، وہ یہاں کیوں رہیں گے؟

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے سرحد پر بائیو میٹرک سسٹم لگانے سے انکار کیا۔ روزانہ ہزاروں افغان پاکستان آتے ہیں، کیسے پتا چلے گا دہشت گرد کون ہے عام شہری کون؟

  • افغان طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے جنرل عبدالرشید دوستم نے اتحاد بنالیا:لڑائی کے لیے تیار

    افغان طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے جنرل عبدالرشید دوستم نے اتحاد بنالیا:لڑائی کے لیے تیار

    مزارشریف:افغان طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے جنرل عبدالرشید دوستم نے اتحاد بنالیا:لڑائی کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق جنرل دوستم سمیت کئی شمالی کمانڈروں نے صوبہ بلخ کے سابق گورنر عطا محمد نور کی قیادت میں طالبان سے لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے شاہین 209 کور کے تمام وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باغی ٹی وی کوملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت طالبان کے خلاف لڑنے کے لیے فوجی دستے تشکیل دیئے جارہے ہیں اورشمالی اتحاد کا یہ گروپ طالبان کوشکست دینے پربھی پرعزم دکھائی دیتا ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طالبان نے بھی اس حوالے سے اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کررکھی ہے اوروہ جب اس علاقے میں پہنچیں‌گے توپھرشمالی اتحاد کے ساتھ کیسے لڑنا ہے اس کی ترتیب دیں‌ گے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے طالبان مخالف قوتوں کے درمیان ایک تحریری معاہدہ بھی ہوا ہے جسے باغی ٹی وی نے حاصل کیا ہے ، اس معاہدےکے بعد علاقے میں صورت حال بگڑتی ہوئی نظرآتی ہے

  • افغانستان کے صدر اشرف غنی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے

    افغانستان کے صدر اشرف غنی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے

    کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا،اطلاعات کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے استعفیٰ‌ دینے سے انکارکردیا ہے اورافغان طالبان کے ساتھ لڑائی کا فیصلہ کیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اشرف غنی کواس کے چند ساتھیوں کی طرف سے استعفیٰ‌ نہ دینے پرراضی کیا گیا ہے ، ان میں جنرل عبدالرشید دوستم سمیت کئی ایک کمانڈرز ہیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوحہ اعلامیے کے بعد آج پورا دن کابل میں ان کے استعفی کی افواہیں گردش کرتی رہی تھیں

    اس اعلامیے میں کہا گیاتھا کہ افغانستان میں پرامن حکومت کے قیام کے لیے یہ ضروری ہے کہ افغآن صدراشرف غنی مستعفی ہوجائیں ، اس پرصبح سے ہی یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ کسی بھی وقت مستعفیٰ ہوکرافغانستان سے فرارہوسکتے ہیں

    اس سے قبل نائب صدرامراللہ صالح آج صبح افغانستان سے فرار ہوکرتاجکستان پہنچ چکے ہیں جہاں وہ طالبان کے خلاف نئی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں‌

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ مطالبہ افغان طالبان کا تھا کہ اشرف غنی اقتدار سے الگ ہوجائیں ،امریکہ کی طرف سے بھی اقتدار سے الگ ہونے کا کہا گیا تھا جسے مسترد کردیا گیا ہے

    بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی اس وقت تک استعفیٰ‌ نہیں دیں‌ گے جب تک افغانستان سے امریکی ، برطانوی اوردیگراتحادی ملکوں کے شہری محفوظ واپس افغانستان سے نکل نہیں جاتے ، تاہم استعفیٰ‌ نہ دینے کے اعلان کے بعد افغان طالبان نے عہد کی خلاف وزردی کا سبق سکھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے

  • پاکستان نے بھارت پر عائد سفری پابندی اٹھا لی

    پاکستان نے بھارت پر عائد سفری پابندی اٹھا لی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت پر عائد سفری پابندی اٹھا لی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت 11 ممالک کو کیٹیگری سی سے نکال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا خدشات کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں کچھ نرمی کا اعلان کیا ہے۔ سی اے اے نے پڑوسی ملک بھارت پر پابندی کی گئی سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اس کا نام سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

    بھارت کے علاوہ برازیل، بھوٹان، ارجنٹائن سمیت دیگر کئی ممالک کو بھی سی کیٹیگری سے نکال دیا گیا۔ سوی ایوی ایشن اتھارٹی نے سی کیٹیگری میں ان ممالک کو شامل کیا تھا جہاں کورونا کا پھیلاو انتہائی خطرناک تھا، ان ممالک سے براہ راست مسافر پروازوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد تھی۔

    بتایا گیا ہے کہ جن ممالک کو سی کیٹیگری سے نکالا گیا ہے، ان ممالک میں موجود پاکستانی اب پاکستان واپس آ سکیں گے۔

  • نور مقدم قتل کیس میں ایک اور ملزم گرفتار،ملزم کون جان کرہرکوئی حیران رہ گیا

    نور مقدم قتل کیس میں ایک اور ملزم گرفتار،ملزم کون جان کرہرکوئی حیران رہ گیا

    اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں ایک اور ملزم گرفتار،ملزم کون جان کرہرکوئی حیران رہ گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کے کیس میں ایک اور ملزم جان محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جان محمد ملزم ظاہرجعفر کےگھر پر مالی تھا اور نور کے قتل کے روز موقع پر موجود تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جان محمد قتل کے واقعےکے بعد مانسہرہ فرارہوگیا تھا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم جان محمد سے قتل کے حوالے سے مزیداہم معلومات لے لی گئیں ہیں جبکہ ملزم کو نورمقدم کے قتل کے الزام میں نامزد کردیاگیا ہے۔

    خیال رہے کہ نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے علاوہ اس کے والدین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    اس سے قبل نورمقدم کیس میں نیا موڑ آیا تھا اور ذرائع کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکرجعفر کی جانب سے قتل کے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاکر جعفر ساڑھے3گھنٹے اپنے بااثر دوستوں سے قتل کے معاملے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے درخواست کرتے رہے۔

  • FATF کی عملدرآمد ریٹنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا:گرےلسٹ سے نکل سکتا ہے

    FATF کی عملدرآمد ریٹنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا:گرےلسٹ سے نکل سکتا ہے

    اسلام آباد:FATF کی عملدرآمد ریٹنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پرآگیا:گرےلسٹ سے نکل سکتا ہے،اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی،

    اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان عملدرآمد ریٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا، پاکستان نے 40 میں 35 اہداف مکمل کرلیے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

    جس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد کرنے والے بہتر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 40 میں سے35 اہداف مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی عملدرآمد ریٹنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

    اسی طرح 26 جولائی کی رپورٹ کے تحت حکومت پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا اور مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

    بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اِن لینڈ ریونیو گروپ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کرے گا جب کہ اب تک ایف بی آر 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرچکا ہے ،

    رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا جہاں پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی ، پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

  • بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی جاری:کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا

    بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی جاری:کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا

    کوئٹہ :بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی جاری:کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد اہلکار نشانہ بن گئے۔

    دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ 5 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

    دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

  • کپتان نے حساب چکا دیا:شوگرملز ایسوسی ایشن کو 44 ارب روپے جرمانہ کردیا

    کپتان نے حساب چکا دیا:شوگرملز ایسوسی ایشن کو 44 ارب روپے جرمانہ کردیا

    اسلام آباد:کپتان نے حساب چکا دیا:شوگرملز ایسوسی ایشن کو 44 ارب روپےجرمانہ کردیا،اطلاعات کےمطابق شوگرملزکوجرمانہ گٹھ جوڑ سے چینی کی قیمت مقرر کرنے پر کیا گیا،

    شوگرملزایسوسی ایشن کو 2ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن نے شوگرملز ایسوسی ایشن کوچینی کی قیمت بڑھانے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے پر 44ارب جرمانہ کردیا ہے،سی سی پی نے شوگرملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔
    مسابقتی کمیشن نے شوگرملزایسوسی ایشن کو 2ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی سی پی نے شوگرملز کیخلاف تحقیقات کیں۔

    شوگرملزم کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقرر کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، شوگرملزم کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

  • پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پی آئی اے کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی:قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گزشتہ روز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے میں100 سے زائد مسافر سوار تھے، کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے306 جب 4 ہزار فٹ بلندی پر پہنچی تو پائلٹ کو پتا چلا کہ اسپیڈ میٹرز خراب ہیں، پائلٹ نے فوری ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کو بحفاظت واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ گزشتہ شب 100 سے زائد مسافروں کے ساتھ کراچی سے لاہور جانے کیلئے 4 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا توپتا چلا کہ اسپیڈ میٹرز خراب ہیں، جس پر پائلٹ رضوان گوندل نے فوری ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور پی کے306 کو بحفاظت کراچی ائیرپورٹ اتار لیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں خرابی طویل عرصے تک کھڑا رہنے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ پائلٹس اس طرح کی خرابی کی نشاندہی پہلے بھی کرچکے ہیں۔

    مذکورہ طیارہ ہزاروں کی فٹ کی بلندی پر تھا جب پائلٹ رضوان گوندل پر انکشاف ہوا کہ دونوں اسپیڈ میٹرز طیارے کی رفتار مختلف بتا رہے ہیں۔ بائیں طرف کا میٹر ٹارگٹ اسپیڈ 200 ناٹیکل میل بتا رہا تھا جبکہ اصل ٹارگٹ اسپیڈ 250 ناٹیکل میل تھی۔

    کیپٹن رضوان کو اندازہ ہوگیا کہ سفر جاری رکھا تو طیارہ کسی حادثے سے دوچار ہوسکتا ہے، اس لیے انہوں نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے رات ساڑھے دس بجے لاہور روانہ کیا گیا جبکہ فنی خرابی کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔