Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان معاملے پرٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت باہر:نئی دہلی سخت پریشان

    افغان معاملے پرٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت باہر:نئی دہلی سخت پریشان

    بیجنگ:افغان معاملے پرٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت باہر:نئی دہلی سخت پریشان ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو روس نے اپنی خواہش پر باہر رکھا،

    ذرائع کے مطابق روس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ماسکو کسی ایسے ملک کو اجلاس میں بلانا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کردار نہ ہو، بھارت کی امریکا سے قربت اور پاکستان سے دشمنی بھی روس کے فیصلے کا سبب بنا، چینی میڈیا نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔

    روس نے ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کوباہر کیوں رکھا، چین کے سرکاری میڈیا نے اہم فیصلے کے محرکات سے پردہ اٹھا دیا۔

    گلوبل ٹائمز کے مطابق ماسکو کسی ایسے ملک کو دعوت دینا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کوئی کردار نہ ہو۔ کابل میں روسی سفیر نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں کسی بھی فریق پر اثر و رسوخ نہیں رکھتا۔

    رپورٹ میں بھارت کی پاکستان دشمنی کو بھی روسی فیصلے کا سبب قرار دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس دونوں پاکستان کو افغان امن عمل کے لیے انتہائی اہم تصور کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت نے خود کو خطے میں امریکی مفادات کے تحٖفظ کے لیے پیش کردیا ہے اور روس کو بھارت اور امریکا کی قربت پر تحفظات تھے۔

  • میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں – محمد نعیم شہزاد

    میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں – محمد نعیم شہزاد

    میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں
    محمد نعیم شہزاد

    ماحولیات پر انسانی عوامل کے اثرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرتی دنیا فطرت سے بہت دور ہوتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر دیتی ہیں۔ انھیں مشکلات میں سے ایک سموگ بھی ہے ۔ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے بڑے شہر لاہور میں صورتحال دگرگوں رہی اور شہری سموگ کی وجہ سے پریشان رہے۔ ان حالات کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے شجر کاری اور جنگلات لگانے کی مہم کا آغاز کیا جو بہت خوش آئند اقدام ہے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب دس ارب درخت لگانے کا خواب رکھتے ہیں اس کی تکمیل کے لیے انھوں نے لاہور میں میاواکی جنگلاتی منصوبے کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔

    مرحوم جاپانی نباتاتی ماہر اکیرا میاواکی کی طرف سے شروع کی گئی ایک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ، جنگل 12.5 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں 165،000 سے زیادہ پودے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر درختوں کے عام رفتار کی نسبت 10 گنا تیزی سے بڑھنے کی توقع ہے ۔ 10 ملین آبادی کا یہ بڑا شہر حالیہ برسوں میں سموگ کی لپیٹ میں آیا ہے جس نے سکولوں کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے اور اسے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بنا دیا ہے۔

    جب سے 2018 میں درخت لگانے کی مہم شروع ہوئی ہے ، ملک میں 1 ارب مزید درخت لگائے گئے ہیں اور مون سون کے موسم میں مزید 500 ملین پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    یقیناً یہ ایک مثبت اصلاحی اقدام ہے اور عوام نے اس کا بھرپور استقبال بھی کیا ہے اور اس سال یوم آزادی پر ہر گھر کی طرف سے ایک درخت اگانے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔ اور عوامی طور پر شعور بیدار کیا جا رہا ہے کہ یوم آزادی پر ہر سال لوگ جھنڈے، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیاء پر ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں جن سے سوائے خوش طبعی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا مگر ایک درخت اگانے سے ہمارے ماحول میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ فضائی آلودگی کم ہوگی اور سموگ جیسی مصیبت سے بھی جان چھوٹے گی۔

    شجر کاری اور جنگلات کا پھیلاؤ یقیناً حکومت کا احسن اقدام ہیں مگر ماحولیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ حکومت کو عوامی مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے ورنہ یہ مسائل حکومت کی مقبولیت کو بری طرح گرا دیں گے اوردوسری سیاسی جماعتیں مہنگائی جیسے ناسور کا فائدہ اٹھا کر حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکیں گے۔ موجودہ وقت کا سب سے بڑا عوامی مسئلہ حد سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔ پھل، سبزی، گراسری، پیٹرولیم مصنوعات کسی بھی چیز کی قیمتیں کنٹرول میں نہیں ہیں ۔ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو ایسی پالیسیاں اپنانی چاہئیں جو عوام دوست ہوں اور عوام کو ریلیف بھی دیں ۔ یہ عوام ہی ہیں جو کسی بھی جمہوری حکومت کی طاقت بنتے ہیں۔ ڈلیور کیے بغیر محض گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لا کر عوام کو خوش نہ کیا جا سکے گا۔ عوام حقیقی اور معنوی تبدیلی چاہتے ہیں۔ نا انصافی اور ظلم کے نظام کی تبدیلی، وی آئی پی کلچر کی تبدیلی، اختیارات کے ناجائز تصرف رکھنے اور بوسیدہ بیوروکریسی کے نظام میں تبدیلی۔

    تبدیلی کا نعرہ لگانا اور اس نعرے سے عوام کو مائل کرنا بہت اچھا تجربہ رہا مگر عوام کو اس سے مایوس کر دینا ایک ایسا تلخ تجربہ ہو گا جس کا تصور بھی ناممکن ہے۔ وزیراعظم صاحب کو فی الفور عوامی ریلیف کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ان پر عمل درآمد بھی شروع کر دینی چاہیے۔

    محمد نعیم شہزاد

  • بھارت میں کشمیری رہنما مجاہد گیلانی کا اکاونٹ بندکردیا گیا

    بھارت میں کشمیری رہنما مجاہد گیلانی کا اکاونٹ بندکردیا گیا

    سری نگر:بھارت کی کشمیریوں کے خلاف سازشوں میں شدت آگئی:کشمیری رہنما مجاہد گیلانی کا اکاونٹ بندکروا دیا ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے اورابھی تازہ اطلاعات می بتایا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیری رہنما مجاہد گیلانی کا اکاونٹ بندکروا دیا ہے

    اطلاعات کے مطابق اس وقت تازہ واقع میں‌ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے والی پاکستان اور دنیا میں مقیم کئی شخصیات سے بھارت ڈر گیا

    ادھر ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیری کارکنان اور حریت رہنماوں کو غدار قرار دیدیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ڈاکٹر قاسم فکتو کے بیٹے محمد بن قاسم کی سچی کہانیاں بھی بھارت کو ہضم نہ ہوسکیں

    تازہ واقعہ میں بھارت کی جانب سے غداروں کی فہرست میں افتخار گیلانی، عامر پیرزادہ اور رویٰ شاہ بھی شامل ہیں

    تازہ واقعہ میں بھارت سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر مجاہد گیلانی کا اکاونٹ بھارت میں بند کردیا گیا

    ادھر مجاہد گیلانی نے کہا ہے کہ گیلانی اور اندرابی خاندان آزادی کشمیر کیلئے سرگرم عمل ہے، مجاہد گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان سے ہر فرد چاہے کشمیر کے اندر ہو یا دنیا کے کسی کونے پر جدوجہد کا استعارہ ہے،

    کشمیریوتھ الائنس کے سربراہ ڈاکٹرمجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اندرابی خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے

    ~ کشمیر یوتھ الائنس

  • “مذہبی آزادی”  تحریر : شاہ زیب

    “مذہبی آزادی” تحریر : شاہ زیب


    آج جب پاکستان کی عوام 75واں یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ہر طرف رونق اور خوشیاں ہیں تو ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے باقی ہم وطنوں کا بھی خیال رکھیں جو اقلیت پاکستان میں ہے یہ ملک اتنا ہی ان کا بھی ہے جتنا کے آپ کا یا میرا ۔۔۔
    پاکستان بنانے والے ہمارے بزرگوں نے کبھی بھی مذہبی انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی نہیں کی تھی پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ آپ کا مذہب جو بھی ہو آپ جس بھی عقیدے سے تعلق رکھتے ہوں آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اس ملک میں بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے کچھ شدت پسند پسند عناصر ہماری عوام میں لسانی اور مذہبی فسادات کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ اکثر کامیاب بھی ہو جاتے ہیں اور سادہ لوح عوام کو آپس میں لڑوا کر خوش ہوتے ہیں۔
    یہ بات ہمارے سمجھنے کی ہے کہ اس ملک میں ہم آزاد شہری ہیں جو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزار سکتے ہیں اپنی عبادت اپنے مذہب اور اپنے عقیدے کے لحاظ سے کر سکتا ہے ہم میں سے کوئی بھی کسی کے عقیدے یا مذہب پر نا سوال کر سکتا ہے نہ ہی اسے کرنا چاہیے پاکستان وہ ملک ہے جہاں مسلمان ہندو عیسائی سکھ سمیت بہت سے مسلک کے لوگ رہتے ہیں یہاں پر ہر کوئی آزاد ہے خدارا کسی کی باتوں میں آکر کسی کے مذہبی عقیدے پر سوال نہیں اٹھایا اور نہ ہی ہیں انجانے میں اس کی دل آزاری کا باعث بنیں۔۔ شکریہ

    ‎@shahzeb___

  • جنیدصفدراعوان کی شادی پرایک ارب کے اخراجات:ایک سوال توبنتا ہےاہل وطن سے:مبشرلقمان

    جنیدصفدراعوان کی شادی پرایک ارب کے اخراجات:ایک سوال توبنتا ہےاہل وطن سے:مبشرلقمان

    لاہور:جنیدصفدراعوان کی شادی پرایک ارب کے اخراجات:ایک سوال ہے اہل وطن سے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئرتجزیہ نگار،ممتازصحافی مبشرلقمان نے اہل وطن کے سامنے ایک سوال رکھا ہے

    وہ کہتے ہیں‌ کہ مصدقہ اطلاعات ،شادی کی تقریب اورمقام کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد جنید صفدر اعوان کی شادی پرآنے والے اخراجات جن کا تخمیہ کم ازکم ایک ارب روپے سامنے آیا ہے،

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس پر قوم سے ایک سوال تو بنتا ہے کہ اس قدرعیاشیاں محنت کی کمائی سے تو نہیں کی جاسکتیں کوئی معاملہ تو ہے

     

     

    وہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ جنید صفدر کی شادی لینسبورو ہوٹل میں ہے۔ .جہاں ایک کمرے کا کرایہ 7000 برطانوی پاونڈ تک ہے ۔

    مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ یہ بھی مجھے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ .500 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب 3 دن تک جاری رہے گی۔

    سینیئرصحافی کہتے ہیں کہ لندن سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ اس شادی پر برطانوی پاونڈ میں کل 3.5 ملین پاؤنڈ سے زیادہ کے اخراجات آئیں‌گے

    ان کا کہنا تھا کہ اگراس رقم کوپاکستانی روپے کے حساب سے شمارکیا جائے تو جنید صفدراعوان کی شادی پر پاکستانی روپے میں ایک ارب سے زائد رقم خرچ ہوگی

    وہ کہتے ہیں کہ پھراہل وطن سے ایک سوال تو بنتا ہے ؟یہ عیاشیاں کس پیسے پر

  • مریم نواز شریف کورونا کے قہرسے نہ بچ سکیں:ٹیسٹ پھرمثبت آگیا: خاندانی ذرائع

    مریم نواز شریف کورونا کے قہرسے نہ بچ سکیں:ٹیسٹ پھرمثبت آگیا: خاندانی ذرائع

    لاہور:مریم نواز شریف کورونا کے قہرسے نہ بچ سکیں:ٹیسٹ پھرمثبت آگیا:،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بیماری میں ابھی تک مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی علامات میں نمایاں کمی آئی تاہم کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نواز شریف گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ مریم نواز کے بیماری میں مبتلا ہونے کی سب سے پہلے اطلاع مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دی تھی۔

    ادھرن لیگی ذرائع نے چند دن پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مریم نوازسے ملنے والوں کو بھی کورونا ہونے کے امکانات بڑھ گئے،ان ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے مشتبہ لوگوں کوٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی

  • افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھیں گے: آرمی چیف

    افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھیں گے: آرمی چیف

    راولپنڈی :افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھیں گے: اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سےکہا گیا ہے کہ آج پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ہے۔جہاں آرمی چیف نے پاکستان کا اصولی موقف بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس اہم ملاقات میں افغانستان سمیت سکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا، اور امریکی ناظم الامور نے دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان افغانستان کے پر امن حل کیلئے فریقین سے تعاون جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور داخلی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جبکہ کانفرنس کے شرکا نے پاک افغان سرحدی کی صورتحال اور اس کے پاکستان کی اندرونی سکیورٹی پر مضمرات کا جائزہ لیا، بالخصوص مغربی زون کی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

  • چین میں بارشوں نے تباہی مچادی:درجنوں ہلاک

    چین میں بارشوں نے تباہی مچادی:درجنوں ہلاک

    بیجنگ: چین میں بارشوں نے تباہی مچادی:درجنوں ہلاک ،اطلاعات کے مطابق چین میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات اورحادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے دوران مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

     

    مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم کے بند ٹوٹ گئے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ٹرانسپورٹ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    ریسکیو آپریشن کے دوران 6 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چین کے صوبے ہنان میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پاکستان کی اکانومی اس وقت ریکوری موڈ پر ہے، رضا باقر

    پاکستان کی اکانومی اس وقت ریکوری موڈ پر ہے، رضا باقر

    گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ہمارے جو ریزروز ہیں ان کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اس مہینے میں کتنی برآمداد کی جائیں گی، آئی ایم ایف کی ریزوز بہت اہمیت رکھتی ہیں، پاکستان کی اکانومی اس وقت ریکوری موڈ پر ہے، اس سے برآمداد میں اضافہ ہوتا ہے، یہ عین وہ وقت تھا کہ ہمیں ضرورت تھی کہ ہمارے ریزروز بڑھیں، تاکہ امپورٹ کی کوریج بڑھے یا برقرار رہے، اس ایس ایس جی آر سے ایلوکیشن سے اوردیگر اقدامات لیے جارہے ہیں.

    رضا باقر نے مزید کہا کہ ہماری امپورٹ ایک اچھی سطح پر رہے گی، ریزروز کا ایک ہیڈ لائن نمبر ہوتا ہے، ٹوٹل ریزروز اور ایک نیٹ انٹرنیشنل ریزروز ہوتا ہے، یہ بہت اہم ہوتا ہے، کیونکہ اس میں آپ شارٹ ٹرم قرضے کم ہوتے ہیں، ایس ایس جی آر ایلوکیشن سے ہمارے نیٹ ریزروز کے قرضے اسی حساب سے بڑھیں گے، آئی ایم ایف ایس ایس جی آر ایلوکیشن کے ہمارے جو ریزروز ہیں ان کو تاریخی سطح آجانا چاہیے، ہماری امپورٹ کوریج کیلئے بہت اچھی خبر ہے، جیسے ہماری اکانومی بڑھ رہی ہے، ہماری امپورٹ بھی بڑھ رہی ہیں، حالیہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافہ آیا ہے، سٹیٹ بینک اس دفعہ 2 سے 3 فیصد جی ڈی پی کو دیکھ رہا ہے،

  • کیان لیگ کے کئی کارکنان واقعی بھارتی میڈیا وار کا حصہ؟شاہد خاقان عباسی کا ردعمل آگیا

    کیان لیگ کے کئی کارکنان واقعی بھارتی میڈیا وار کا حصہ؟شاہد خاقان عباسی کا ردعمل آگیا

    اسلام آباد:کیا ن لیگ کے کئی کارکنان واقعی بھارتی میڈیا وار کا حصہ؟شاہد خاقان عباسی کا ردعمل آگیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے کارکنوں پر بھارتی میڈیا وار کا حصہ بننے کا الزام لگانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مارشل لا دور میں سیاسی جماعتوں کو ریاست دشمن کہا گیا، اب نام نہاد حکومت بھی وہی کچھ کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق ایک رپورٹ آئی ہے حکومتی میڈیا ونگ نے جاری کیا ہے۔ 135 صفحات کی رپورٹ تیار کی گئی۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی جاری کردہ رپورٹ میں زیادہ ترن لیگی سیاستدانوں کا تذکرہ ہے۔ ڈیٹا اکٹھا کرکے رپورٹ تیار کی گئی۔ نام نہاد حکومت نے خود رپورٹ پڑھی ہی نہیں ہے۔ کرپشن اور نااہلی کی بات کریں تو نیشنل سیکیورٹی کا ایشو بن جاتا ہے۔ کیا مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف بولنا جرم ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان تنہا ہو چکا ہے۔ حکومت کا مقصد ملکی حالات سے توجہ ہٹانا ہے۔ رپورٹس، ٹویٹس اور جھوٹ بولنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔

    اس موقع پر گفتگع کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ انتہائی گمراہ کن اور غیر معتبر رپورٹ ہے۔ اگر ہم نے ریاست مخالفت کا اندازہ لگانا ہے تو وزیراعظم نے ایران میں کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے در اندازی ہوتی ہے، کیا یہ ریاست مخالف بیان نہیں ہے؟

    خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی رٹ کو چیلنج کرنے والے تو دندناتے پھر رہے ہیں۔ آئین پر عملداری کرنے والوں کو ریاست مخالف کہا جا رہا ہے۔ آئین پاکستان پر عملداری کا مطالبہ ریاست مخالف نہیں ہے۔