Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کی ایک اور معروف اور سینیئر اداکارہ کرورونا سے جان کی بازی ہار گئیں

    پاکستان کی ایک اور معروف اور سینیئر اداکارہ کرورونا سے جان کی بازی ہار گئیں

    پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں ، وہ کئی دن سے وینٹی لیٹرپرتھیں، ان میں کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ عرف دودی کراچی میں انتقال کر گئیں، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا اورکئی دن سے وینٹی لیٹرپر تھیں جبکہ ان کو کورونا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دردانہ بٹ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی معزز ممبر تھیں، ان سے میرا بہت پرانا تعلق تھا۔

    احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی کی گورننگ باڈی گہرے دکھ میں ہے، دعا ہے کہ اللہ دردانہ بٹ کے درجات بلند کرے آمین۔

    واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔

    دردانہ بٹ نے مشہور ڈرامے ’ڈگ ڈوگی‘ میں اشرف کی ماں کا کردار نبھایا تھا جب کہ ڈرامہ رسوائی میں امّاں کا کرداد نبھایا تھا۔

    سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

  • تبدیلی آگئی : انڈونیشین فوج میں شمولیت کے لیے خواتین کے کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم

    تبدیلی آگئی : انڈونیشین فوج میں شمولیت کے لیے خواتین کے کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم

    جکارتا:تبدیلی آگئی : انڈونیشین فوج میں شمولیت کے لیے خواتین کے کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم ،اطلاعات کے مطابق بہت سے اعتراضات کے بعد اب انڈونیشیا میں خواتین کی فوج میں شمولیت کے لیے کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم کردیا گیا۔

    ایک انٹریو میں انڈونیشا کے آرمی چیف جنرل انڈیکا پرکسا نے فوج میں خواتین کی شمولیت کے لیے لازمی قرار کنوارے پن کا ٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب فوج میں بھرتی ہونے والی خواتین کا کنوارے پن کی تصدیق کے لیے کیا جانے والا ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

    تاہم اب انڈونیشیا کی فوج کے چیف آف سٹاف نے منگل کو تصدیق کی ہے یہ ٹیسٹس اب نہیں کیے جا رہے۔

    سماجی کارکن کئی سال سے ان نام نہاد ’ٹو فنگر ٹیسٹس‘ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

    انڈونیشیا کی فوج ان ٹیسٹس کے دفاع میں پہلے کہہ چکی ہے کہ یہ نئی بھرتیوں کے اخلاقیات کو جاننے کے لیے اہم ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کا عالمی ادارہ ہیومن رائٹس واچ، جو ان پر کئی تحقیقات کر چکا ہے، نے انہیں منظم، بدسلوکی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔

    خواتین کے خلاف تشدد کے نیشنل کمیشن کے سربراہ اینڈی ینتریانی نے کہا کہ ’ان ٹیسٹوں کی کبھی ضرورت ہی نہیں تھی‘ جبکہ عالمی ادارہ صحت کہہ چکا ہے کہ ان کی کوئی ’سائنسی بنیاد نہیں۔‘

    انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ اندیکا پرکاسا نے کہا: ’معائنے میں یہ جانچ کی جاتی تھی کہ آیا پردہ بکارت مکمل طور پر یا جزوی طور پر ٹوٹا ہے، اب ایسا نہیں کیا جا رہا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ مردوں اور خواتین کے لیے فوج میں بھرتی کا عمل برابر ہونا چاہیے۔

    بحریہ اور فضائیہ نے بھی اپنی بھرتیوں کے عمل میں ان ٹیسٹس کی شمولیت کی تردید کی ہے، تاہم بحریہ کے لیے ایک ترجمان نے کہا کہ حمل کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

    فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ خواتین کے تولیدی نظام کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں تاکہ سسٹس اور دیگر پیچیدگیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

    فوج کے اعلان کے بعد ہیومن رائٹس واچ کے انڈونیشیا کے لیے ری سرچر اندریاس ہارسونو نے کہا کہ یہ کرنا ’صحیح کام تھا‘ اور یہ ٹیسٹس ’توہین آمیز، امتیازی اور صدمہ پہنچانے والے عمل تھے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس واچ نے فوج میں بھرتی ہونے والی ایک سو سے زائد خواتین سے بات کی تھی جن پر یہ ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں سے ایک نے بتایا کہ 1965 میں ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔

  • یکساں تعلیمی نصاب پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا ویژن ہے، عارف علوی

    یکساں تعلیمی نصاب پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا ویژن ہے، عارف علوی

    صدر پاکستان عارف علوی نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفقت محمود جب تعلیم کے منسٹر بن رہے تھے تو اٹھارویں ترمیم کا ان کو بھی خیال تھا اور میرے ذہن میں بھی اس کا خیال تھا، یہ بہت ہی محنتی اور کام کرنے کے عادی ہیں، ان کی پہنچ کے اعتبار سے یہ منسٹری چھوٹی رہے گی، مگر میں عوام کو مثال دیتا ہوں کہ آدمی کتنی بھی لیمیٹیشن میں کام کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے، یکساں تعلیمی نصاب کے قیام پر شفقت محمود کو شاباش دی گئی ہے، ملک کے اندر یکساں تعلیمی نصاب کا قیام ہونے جا رہا ہے، جو پاکستان تحریک انصاف کا ویژن تھا، پاکستان کے اندر کہا جاتا تھا کہ ایک ایلیٹ کی تعلیم ہے، ایک عام آدمی کی تعلیم ہے، ایک تعلیم ہی نہیں ہے، ان چیزوں کو اوور کم کرنا مشکل ہوتا ہے.

    عارف علوی نے عثمان ڈارکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہاتھ میں بہت کچھ ہے، ماشاء اللہ، شفقت محمود سے میں اس بات کا پرچار کر رہا تھا، اب یہ ہیں کیا چیزیں، انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوشن بنائیں گے، وہاں‌ سے عوام نکلے گی، میں آپ کو مثال دیتا ہوں کہ کراچی کے اندر ایک سکول تھا، جس کا نام حبیب پبلک سکول ہے، ہم اس سکول میں بڑے رشک سے اس بات کو دیکھتے تھے کہ ان کے پاس سوئمنگ پول ہے، ہاکی کا گراؤنڈ ہے، نتیجہ یہ ہوا کہ حبیب پبلک سکول سے چھ سات انٹرنیشنل کھلاڑی نکلے تھے.

  • اکیسویں صدی سکلز کی صدی ہے، صدی کے معیار پرپورا اترنا ہوگا، شفقت محمود

    اکیسویں صدی سکلز کی صدی ہے، صدی کے معیار پرپورا اترنا ہوگا، شفقت محمود

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے یوئے کہا ہے کہ ریسرچ اور غیر نصابی سرگرمیوں سے یونیورسٹیز بنتی ہیں، بہت ساری ایسی چیزیں جو مل ملا کر ایک یونیورسٹی کا ایکسپیرینس ہوتا ہے، جب نئی یونیورسٹی بناتے ہیں تو کوالٹی کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے، ہمیں فیکلٹی ڈیویلیوپ منٹ کا خیال رکھنا پڑتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ورلڈ بینک نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تحت اومنگ ہائیر ایجوکیشن اکیڈمی بنائی ہے، جو فیکلٹی ڈیویلیوپ منٹ اور ان چیزوں کو کرے گی.

    شفقت محمود کا مزید یہ کہنا تھا کہ سب کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کوالٹی کو بہتر کرنا پڑے گا، جو مختلف چیزوں میں نظر آئے گی، اکیسویں صدی کی سکلز کے معیار پر پورا اترنا ہے، ہمارا ہنرمند پاکستان کا جو پروگرام ہے، بہت اہمیت کا حامل ہے، جتنے بھی سکلز ڈیویلیوپ منٹ پروگرامز لائے وہ سب یونیورسٹی گریجوایٹس تھے، جب انہوں نے سائبر سیکیورٹی اور انٹرنیٹ میں آئے تو ملازمت کے وسیع مواقع ملے، ہم اپنی تعلیم کے نصابپر نظر دوڑا کر اکیسویں صدی میں جو تعلیم ہونی چاہیے، اپنا فوکس رکھیں.

  • دو دن سے ٹرانسفارمر خراب، متعلقہ ادارہ سویا ہوا ہے یا سیاسی بے رخی

    دو دن سے ٹرانسفارمر خراب، متعلقہ ادارہ سویا ہوا ہے یا سیاسی بے رخی

    اندرون شہر پشاور کارپوریشن کالونی دلہ زاک روڈ میں پچھلے دو دن سے ٹرانسفارمر خراب ہونے اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے، عوام پانی کے ایک ایک بوند کے لیے ترسنے لگے ہیں، دور دراز کے ٹیوب ویلوں سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں، علاقائی مکین اسے واپڈا کی غفلت تو کچھ لوگ اسے سیاسی بے رخی قرار دے رہے ہیں، تقریبا 48 گھنٹوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، عوام سخت تکالیف سے دوچار ہیں، علاقائی مکین موجودہ حکومت کو یزیدی حکومت سے تشبیہ دیتے ہوئے بددعائیں دینے لگے ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد علاقے کو ٹرانسفارمر فراہم کر کے اس مسئلے کا ازالہ کیا جائے.

    احتشام احمد نمائندہ باغی نیوز پشاور

  • اٹھارویں ترمیم کے آنے سے پاکستان کے نوجوان تقسیم ہوگئے، عثمان ڈار

    اٹھارویں ترمیم کے آنے سے پاکستان کے نوجوان تقسیم ہوگئے، عثمان ڈار

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب می نے ذمہ داریاں سنبھال ہیں انفارمیشن کی آمدورفت کا بہت مسئلہ رہا ہے، نوجوانوں کا یہ مسئلہ تھا کہ ان کا ایکسیس نہیں تھا اور انہیں سنا نہیں جاتا تھا، اس کیلئے ہم نے kamyabjawan.gov.pk ایک ویب سائٹ بنائی تھی، اس کو ہم نے کوشش کی کہ صوبوں کے ساتھ بھی کام کرے، کیونکہ یہ ایک ڈیوالوو مسئلہ ہے.

    عثمان ڈار نے مزید کہا ہے کہ 2011 میں اٹھارویں ترمیم کے بعد میں‌ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ جو سب سے بڑی زیادتی کی گئی ہے کہ انہیں‌ تقسیم کردیا گیا، اب نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی صوبوں کی ذمہ دری ہے، صوبے بھی اپنا کام کررہے ہونگے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے نوجوانوں سے وعدہ تھا کہ وہ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یوتھ ایک ڈیوالوو مسئلہ ہونے کے باوجود کامیاب نوجوان جیسے نیشنل پروگرام کی ترقی کا آغاز کیا ہے، اس میں ابھی تک ایک سو پچیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، آنے والے بجٹس میں مزید پیسے رکھے جائیں گے.

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا

    ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین بردار بوٹ کے بھی اینکرز خراب ہوگئے اور کرین بردار بوٹ بھی ساحل پرپھنس گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا ریسکیو آپریشن سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا، جہازکو نکالنے والی کرین بردار بوٹ کے بھی اینکرز خراب ہوگئے اور کرین بردار بوٹ بھی پھنسےہوئے جہاز کی طرح ساحل پرپھنس گئی۔

    جہازنکالنے کے لیے کل ہونے والا آپریشن بھی خطرے میں پڑ گیا، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جہازسے قبل کرین بردار بوٹ کوساحل سےنکالنا ہوگا.

    آج جہاز کے ریسکیوآپریشن سے قبل کرین بارج کو ریسکیو کیا جائے گا، کرین بارج کے لیے ریسکیوآپریشن آج شروع ہوگا۔

    گذشتہ روز متعلقہ ٹیم کو آپریشن کے دوسرے روز بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کے بعد حکام نے آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا.

    حکام کا کہنا تھا کہ کرین بردار بوٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لنگر ڈراپ نہیں ہوپایا، کرین بردار کشتی کو 400میٹر قریب لاکر جہاز سے رسہ باندھنے کی کوشش کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ اینکر ڈالنے والی ٹگ بوٹ جہاز سے600میٹر تک قریب پہنچ سکی، اینکر اور دیگر چیزیں وقت پر ہوئیں تو کل12بجے آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔

    اسی ضمن میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جہاز کو پورٹ اسٹیٹ رول کے تحت تحویل میں لیا گیا۔

  • نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

    نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

    نورمقدم کیس، فارنزک رپورٹ آگئی. وحشی درندہ قتل سے پہلے دو دن نور سے کیا کرتا رہا. دل دہلا دینے والے انکشافات.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ سے کنفرم ہوگیا ہے کہ قتل سے قبل نور مقدم کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی، موقع واردات سے برآمد ہونے والے چاقو پر موجود انگلیوں‌ کے نشانات بھی ظاہر جعفر کے ثابت ہوگئے ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب کیس چلانے کا کیا مقصد ہے، میں تو چاہتا ہوں کہ درخت سے لٹکا کر پھانسی دینی چاہیے، اس کے جسم کو کتے، چیلیں سب نوچ کر کھائیں، اس درندے کا یہ حال ہونا چاہیے، ظاہر کے والدین اس کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں، میں کوئی بھی امکان ظاہر نہیں کرسکتا کہ ڈارک ویب کی طرح یہاں کوئی چیز کام کررہی تھی، اس تشدد کے پیچھے صرف ایک چیز نہیں اور بھی محرکات ہوسکتے ہیں، اس معاملے میں اس کے گھر والے بھی سامنے آگئے ہیں.

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اس کا خاندان بڑے پیسوں والا ہے، جس طرح سے انہوں نے پیسہ کمایا ہے وہ بھی ہمیں پتہ ہے، انہوں نے کونسا فیکٹریاں لگا کر لوگوں کو نوکریاں دی ہیں، سوال یہ بنتا ہے کہ اس کے باپ نے نوکروں کو کیوں نہیں کہا کہ اس کو روکو، اس لڑکی کو باہر نکال دو، اس نے کیوں تھیراپی ورکس والوں کو بلایا تھا، اس کا یہ مطلب تھا کہ شاید وہ قتل ہوگئی ہے یا ہورہی ہے، میرا گمان ہے کہ تھیراپی ورکس والوں کو بھیجنے کا مقصد تھا کہ اگر کوئی نعش وغیرہ ہے تو اسے ٹھکانے لگا دو، وہ تو ہمسائے نے پولیس کو بلا لیا، نہیں تو مالی بھی اس میں شامل ہے، چوکیدار بھی شامل ہے، باقی ملازمین بھی شامل ہیں، ڈرائیور بھی شامل ہیں، اگر آپ ظلم ہوتا ہوا دیکھتے ہیں اور اسے روکتے نہیں ہیں، تو آپ بھی اس ظلم میں شامل ہیں.

    دوسری جانب نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیئے گئے ملزمان میں ظاہر جعفر، والد ذاکر جعفر ، والدہ عصمت ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3 ملازمین شامل ہیں۔

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس میں ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سامنے رپورٹ پیش کی گئی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس افضال کوثر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نور مقدم کیس کا چالان بہت جلد پیش کر دیا جائے گا ڈی این اے کی رپورٹ آتے ہی چالان مکمل کر کے داخل کر دیں گے۔ کمیٹی نے ٹیلی فون ڈیٹا کا فرانزک کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی  ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا

    نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

  • سندھ بھر میں یوم آزادی کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی

    سندھ بھر میں یوم آزادی کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی

    یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 اور 14 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں کو دشمن ایجنسیز یا تخریب کار عناصر کی جانب سے ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے اس لیے انہوں نے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست کی ہے۔


    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین، بزرگ شہری، صحافی، معذور افراد، 12 سال سے کم عمر بچے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، نجی سکیورٹی گارڈز اور ضروری سروس ملازمین ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے جاری اعلامیہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے جاری اعلامیہ جاری اعلامیے میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ او کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • لیاقت شاہوانی کی گھٹن والی جگہوں پر مجالس نہ کرنے کی گزارش

    لیاقت شاہوانی کی گھٹن والی جگہوں پر مجالس نہ کرنے کی گزارش

    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ امام بارگاہوں میں کارپٹ کالین سے کیسسز میں اضافہ ہوتا ہے، اسے کم سے کم کریں گے، جہاں پر زیادہ وینٹیلیشن موجود ہے اور جہاں آکسیجن کی فراہمی ہے، وہاں پر مجالس کا اہتمام کیا جائے، ایسے گھر جہاں پر مجالس ہوتی ہیں، ان سے گزارش کرتے ہیں کہ جہاں پر گھٹن ہے وہاں پر مجالس کا اہتمام نہ کیا جائے، بلکہ کھلی فضاء میں مجالس کا اہتمام کیا جائے، بلوچستان حکومت پچھلے تین سالوں سے محرم الحرام میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے.