Baaghi TV

Author: +9251

  • جس کی غیرت نے حضور کے قدموں کو بھی روک دیا, تحریر :خنیس الرحمٰن

    جس کی غیرت نے حضور کے قدموں کو بھی روک دیا, تحریر :خنیس الرحمٰن

    اسلام تیزی کے ساتھ پھیل چکا تھا. میرے نبی ﷺ کو ایک بہادر قوی شخص کی ضرورت تھی. آپ اپنے رب سے دعائیں کیا کرتے کہ یا عمرو بن ہشام دے دے یا عمر ابن خطاب دے دے. اسلام سے خار کھانے والے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی کایا ایسی پلٹی کہ دار ارقم میں پہنچ کر رسول اللہ ﷺ کو خوشخبری سنادی کہ آج آپ کی دعا قبول ہوچکی ہے. عمر آچکا ہے اب ہر طرف اسلام کا بول بالا ہوگا. توحید کی آوازیں گونجیں گی.وہی ہوا حالات بدلے عمر رضی اللہ عنہ اسلام قبول کرنے کے بعد حرم جا پہنچے, بیت اللہ میں نماز ادا کی کسی کی جرأت نہ تھی مکہ کے اس جری جوان کا راستہ روک سکے .حضرت صہیب بن سنانؓ بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمرؓ نے اسلام قبول کیا تو اسلام ظاہر ہوگیا ،انہوں نے علانیہ طور پر اسلام کی دعوت دینا شروع کی ۔ہم نے بیت اللہ کا طواف کیااور بیت اللہ میں نماز پڑھی ۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں جب سے عمرؓ نے اسلام قبول کیا تو ہم طاقتور اور مضبوط ہوتے گئے.
    تقویٰ کا معیار ایسا تھا صحابی ابی بن کعب رضی اللہ عنہ پوچھتے ہیں کہ تقویٰ کیا ہے ؟.
    فرماتے ہیں میں جب خطاب کی بکریاں چرایا کرتا تھا راستے میں جو کانٹے پڑے ہوتے اس کاہٹاتا اسی کو تقوی کہتے ہیں ۔ہر محاز پر غزوے میں رسول اللہﷺ کے دائیں بازو بن کررہے. غزوہ بدر میں قیدیوں سے متعلق مسئلہ بنا تو اللہ رب العزت نے بھی سیدنا عمر بھی خطاب کی رائے کو ترجیح دی. اللہ نے سلطنت عطاء کی, بائیس لاکھ مربع میل کے حاکم بنے.سخت گو عمر نرم گوشہ اختیار کرگئے .جب خلیفہ کا تعین کیا جارہا تھا مخالفتیں بڑھنے لگیں ,کئی اصحاب کہنے لگے کہ ابو بکر آپ ہم پر کسی کو خلیفہ مقرر کرکے جارہے ہیں ,آپ نے ساتھیوں کو تسلی دی, وقت نے دیکھا وہ عمر جو سخت گو تو ان کی طبیعت میں نرمی آگئی. خلافت کے بوجھ نے انہیں اپنے اللہ سے مزید قریب کردیا. قحط آجاتا تو جو رعایا کھاتی وہی کھاتے ,ایک دن خادم پنیر لے آیا اس سے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ جب سب مدینے والے کھائیں گے اس وقت میں کھاؤں گا.
    انصاف میں بھی آپ سے اعلیٰ مثال آج تک کوئی نہ قائم کرسکا.مصر کے حاکم عمرو بن عاص کے بیٹے نے غریب آدمی کو نقصان پہنچایا آپ نے عدالت قائم کی بیٹے کو بھی سزا دی اور حاکم مصر کو بھی سزا سنادی .ماتحت کوئی والی اگر اصراف کرتا تو جاکر پوچھ تاچھ کرتے اور اصلاح کرتے. مال غنیمت سے حاصل ہونے والے مال میں ایک دن ہار لایا گیا اٹھا کر قاصد کو واپس کردیا.
    خدا خوفی اتنی تھی کہ کہتے اگر دریا فرات کے کنارے کتا بھی مرجائے تو میں جوابدہ ہوں. ایک دفعہ حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم اُحد کے پہاڑ پر تشریف لے گئے، ہمراہ ابوبکر ؓ ،عمرؓ اور عثمان ؓ بھی تھے، اُحد کاپہاڑ لرزنے لگا توحضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا قدم مبارک اُحد پر مارتے ہوئے فرمایا: ’’اے اُحد! ٹھہر جا، تجھ پر اس وقت نبی، صدیق اور شہید کے علاوہ اور کوئی نہیں۔‘‘اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دعا فرمایا کرتے تھے کہ: ’’اللّٰھم ارزقني شھادۃ في سبیلک وموتا في بلد حبیبک‘‘ ۔۔۔ ’’اے اللہ! مجھے اپنی راہ میں شہادت کی موت دینا اور موت آئے تو تیرے حبیب( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے شہر میں آئے ۔‘‘
    آخری ایامِ حیات میں آپؓ نے خواب دیکھا کہ ایک سرخ مرغ نے آپؓ کے شکم مبارک میں تین چونچیں ماریں، آپؓ نے یہ خواب لوگوں سے بیان کیا اور فرمایا کہ میری موت کا وقت قریب ہے۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ ایک روز اپنے معمول کے مطابق بہت سویرے نماز کے لیے مسجد میں تشریف لے گئے، اس وقت ایک درّہ آپ کے ہاتھ میں ہوتا تھا اور سونے والے کو اپنے درّہ سے جگاتے تھے، مسجد میں پہنچ کر نمازیوں کی صفیں درست کرنے کا حکم دیتے، اس کے بعد نماز شروع فرماتے اور نماز میں بڑی بڑی سورتیں پڑھتے۔ اس روز بھی آپؓ نے ایساہی کیا، نماز ویسے ہی آپؓ نے شروع کی تھی، صرف تکبیر تحریمہ کہنے پائے تھے کہ ایک مجوسی کافر ابو لؤلؤ (فیروز) جو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، ایک زہر آلود خنجر لیے ہوئے مسجد کی محراب میں چھپا ہوا بیٹھا تھا، اس نے آپؓ پر تین زخم کاری اس خنجر سے لگائے . وہ شخصیت جس کی غیرت نے حضور نبی اکرم ﷺ کے قدموں کو اس کے محل میں داخل ہونے سے روک دیا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنے محل میں چلا گیا.

  • داسوڈیم دہشت گردی:بھارتی اورافغان خفیہ ایجنسی کی شرپسندی تھی:تمام شواہدمل گئے:شاہ محمود قریشی

    داسوڈیم دہشت گردی:بھارتی اورافغان خفیہ ایجنسی کی شرپسندی تھی:تمام شواہدمل گئے:شاہ محمود قریشی

    اسلام اباد:داسوڈیم دہشت گردی کے پیچھے بھارتی اورافغان خفیہ ایجنسیوں کی شرپسندی تھی:تمام شواہد مل گئے:اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اسلام آباد میں‌پریس کانفرنس کررہے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم دہشت گردی کے پیچھے بھارتی اورافغان خفیہ ایجنسیوں کی شرپسندی تھی اوراس شرپسندی کے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں‌

    داسو ڈیم دشت گردانہ حملے کے پیچھے کرداروں کے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتوں اداروں نے بڑی محنت سے اس واقعہ کے پیچھے تمام خفیہ کرداروں تک پہنچ گئے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے یہ پتہ چلایا کہ یہ خود کش حملہ تھا اوراس کے لیے ایک گاڑی استعمال کی گئی

    شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ داسو ڈیم سے منسلک 1400 کلومیٹرسڑک کا مشاہدہ کیا گیا اوراس دوران تمام آثاربھی زیرمشاہدہ کیا گیا

    شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے کرداروں کا پتہ چلانے کے کے لیے 36 سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد بھی لی

    ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے گاڑی اسمگل کی گئی اوریہ گاڑی بارود سے بھری تھی ، اس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس اوربھارتی خفیہ ایجنسی را نے مل کرکی

    شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا کہ حملہ آورکے جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں اورایسے ہی کچھ موبائل فونز کا ڈیٹا ملا ہے جس سے بھارتی اورافغان گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا

    شاہ محمود قریشی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان دہشت گردوں کا پہلاٹارگٹ دیامربھاشاڈیم تھالیکن وہاں ناکام ہوئے،

    وزیرخارجہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تمام ترتحبٰقیقات کے بعد اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ داسوواقعے میں ‘این ڈی ایس’اور ‘را’کا واضح گٹھ جوڑ ہے،

    شاہ محمود قریشی نے انکشاف کا کیا کہ آئی ای ڈی جس گاڑی میں نصب تھا اس کے ڈرائیور کا انگوٹھا، انگلی اور جسم کے مختلف حصے ملے،

    ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لیے داسوپراجیکٹ پرکام کرنےوالےتمام افرادسےتفتیش کی گئی،چینی ٹیم کےساتھ تمام معلومات شیئرکیں،

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر بتایا کہ چینی وفدکوحادثےکی جگہ پربھی لےجایاگیا،واقعےپرپہلےہی دن سےچینی دوستوں کوباخبررکھا،

    دوسری طرف ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے داسو ڈیم دہشت گردی حملے کے ملزم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم طارق کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سےہے،

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاویداقبال کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آورخالدعرف شیخ پاکستانی شہری نہیں،تحقیقات سےہمیں معلوم ہواکہ خودکش حملہ آورکانام خالدعرف شیخ ہے

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے مزید کہاکہ داسومیں جائےوقوعہ سےہمیں مختلف شواہدملے، ان کا کہنا تھا کہ ہنڈلرایازاورحسین تک ہم پہنچے،

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سہولت کاروں کوہم نےگرفتارکرلیاہے،

    تحقیقات سےہمیں معلوم ہواکہ خودکش حملہ آورکانام خالدعرف شیخ ہے،ان کا کہنا تھاکہ یہ یہ ایک مکمل بلائنڈکیس ہے

    ·

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں داسوواقعہ میں استعمال ہونےوالی گاڑی کی شناخت ہوئی،

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورےعلاقےکی جیوفنسنگ کی گئی ،وقوعہ سےہمیں مختلف شواہدملے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ 14جولائی کو7بج کر10منٹ پرداسوواقعہ پیش آیا، اورآج اللہ کے فضل سے پاکستانی اداروں نے کامیابی کے ساتھ ان تمام کرداروں کوبے نقاب کیا ہے اس میں شامل تھے

  • نامعلوم مشکوک افراد کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل، بغیر کسی پاس اور دستاویزات کے

    نامعلوم مشکوک افراد کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل، بغیر کسی پاس اور دستاویزات کے

    نامعلوم مشکوک افراد کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل، بغیر کسی پاس اور دستاویزات کے نامعلوم شخص کراچی ایرپورٹ میں داخل ہوگیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر انچارج ثمینہ صدیقی نے مشکوک شخص کو روکا، ایف آئی اے کی خاتون افسر نے مشکوک شخص کو روکا تو کوئی دستاویز نہیں تھا۔

    ایف آئی اے نے مشکوک افراد کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا، اے ایس ایف کی دونوں مشکوک افراد سے پوچھ گچھ شروع،

    مشکوک شخص سے دستاویز اور شناختی کارڈ مانگنے پر ایرپورٹ سے باہر بھاگنے لگا، ایرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ میں بغیر کسی اجازت نامے کے داخل ہونا سیکورٹی رسک ہے

    نامعلوم شخص کے پاس شناختی کارڈ اور ایئرپورٹ انٹری پاس بھی نہیں تھا،مشکوک افراد فلائی بغداد کی پرواز کی امیگریشن کے دوران ایف آئی اے کائونٹر تک پہنچے.

  • پی ٹی آئی کی حکومت وطن کے محسنوں کے دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہے، عمران اسماعیل

    پی ٹی آئی کی حکومت وطن کے محسنوں کے دکھ درد میں ساتھ کھڑی ہے، عمران اسماعیل

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا فرض بنتا ہے، چاہے وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت ہو، مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی، مجھے ان کی بیگم صاحبہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے ان کے علاج معالجے کا تمام خرچ اٹھانے کیلئے ارادہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ نے اگر اس بات کا ارادہ کرلیا ہے اور اس کو کرنا چاہتے ہیں تو اس کو یقینی بنائیں، فوری طور سے یہ شروع ہوجائے تاکہ انکی تکالیف میں کمی ہو.

    عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ میں وزیراعطم کی طرف سے یہی آفر لے کر آیا تھا، جو آپکے میڈیکل اخراجات ہیں اس کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ نے جو پہلے ہی ارادہ کرلیا ہے، یہ بڑے لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے ساتھ وعدہ کرلیا ہے، ہم اس کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ مکمل ہو پائے گا، میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ایک بات صوبے کے وزیراعلیٰ نے کردی ہے تو ان شاء اللہ ضرور پوری کریں گے، اگر نہیں کرتے تو ہم مدد کیلئے حاضر ہیں، ساتھ ساتھ ان کے جو دیگر اخراجات ہیں، ان کا ماہانہ وظیفہ شروع کریں گے، آج میں نے ان سے انکی اکاؤنٹ ڈیٹیل لے لی ہیں، فوری طور سے شروع کردیا جائے گا، تاکہ ان کی پریشانی میں کمی ہوسکے، پاکستان کے جتنے محسن گزرے ہیں، پاکستان میں موجود انکی اولادوں‌ کے ہر دکھ اور تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں.

  • سیاحوں‌ کا ہیلی کاپٹر جھیل میں جاگرا، 7 افراد لاپتا

    سیاحوں‌ کا ہیلی کاپٹر جھیل میں جاگرا، 7 افراد لاپتا

    ماسکو :سیاحوں‌ کا ہیلی کاپٹر جھیل میں جاگرا، 7 افراد لاپتا ،اطلاعات کے مطابق کامچٹکا میں ایمرجنسی منسٹری (ایمرکوم) کی پریس سروس نے اطلاع دی ہے کہ 13 سیاحوں اور عملے کے تین ارکان پر مشتمل ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے کامچٹکا میں ہارڈ لینڈنگ کی ہے۔

    مقامی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ویتیاز ایرو کمپنی کی ملکیت تھا اور یہ 13 مسافروں اور تین رکنی عملے کے ساتھ کامچٹکا جزیرہ نما کے جنوب میں ایک جھیل کے قریب مشکل سے اترا۔

    دوسری جانب سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق ہیلی کاپٹر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے سیاحوں کو لے جا رہا تھا اور جھیل میں گر گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثہ کے بعد نو افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور سات افراد لاپتہ ہیں۔

    روس کی تاس نیوز ایجنسی نے بھی ایمرجنسی سروس کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سات مسافر اور عملے کے دو ارکان حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کامچٹکا سیاحوں میں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ماسکو سے چھ ہزار کلومیٹر مشرق اور الاسکا سے تقریبا 2 ہزار کلومیٹر مغرب میں ہے۔

    روس کی وزارت ہنگامی حالات کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • انڈیا کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام:بھارتی معیشت کھاگئی

    انڈیا کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام:بھارتی معیشت کھاگئی

    نئی دہلی: انڈیا کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام:بھارتی معیشت کھاگئی ،اطلاعات کے مطابق انڈیا کے مہنگے ترین سیٹیلائٹ کی لانچنگ ناکام ہو گئی ہے۔ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے تصدیق کی ہے کہ GSLV Mk 2 کا لانچ ‘ تکنیکی خرابی’ کی وجہ سے ناکام رہا۔

     

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017ء کے بعد بھارت کو اس ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سیٹیلائٹ کو صبح سری ہیکوٹہ ستیش دھون سپیس سٹیشن سے روانہ کیا گیا لیکن مقررہ وقت پر انجن میں خرابی کی وجہ سے مدار میں نصب نہیں ہو سکا۔

    ٹیکنیکل مشکلات کی وجہ سے مشن کنٹرول سینٹر نے ڈیٹا اور سگنل وصول کرنا بند کر دیا تھا، اس کے بعد اسرو کے چیئرمین کے سیون نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

    خیال رہے کہ اس سیٹیلائٹ کی بھارت بھر میں دھوم مچی ہوئی تھی، اس کی لانچنگ کے حوالے سے بلند وبانگ دعوے کئے جو آج منہ کے بل آ گرے۔ انڈین سائنسدان اسے آسمانی آنکھ قرار دے رہے تھے۔

    خٰیال رہے کہ ای او ڈی تھری کی لانچنگ کو بھی پہلے تین بار تکنیکی وجوہات اور کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، اب اس بڑی ناکامی کے بعد اسرو جلد ہی نئی لانچ کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

    اس سیٹلائٹ کو جیو امیجنگ سیٹلائٹ ون کہا جا رہا تھا۔ اس کے ذریعے انڈیا کے مذموم مقاصد تھے کہ وہ چین اور پاکستان کی سرحدوں پر نظر رکھ سکے لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

    اس کے علاوہ اس سیٹلائٹ کی مدد سے انڈیا کو جنگلات کے احاطے میں ہونے والی تبدیلیوں، سیلابوں، طوفانوں، فصلوں اور آبی ذخائر کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن بنایا جانا تھا۔

  • کامیابیوں کا سفرجاری:اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ

    کامیابیوں کا سفرجاری:اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ

    کراچی:کامیابیوں کا سفرجاری:اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کے حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکردو ہوائی اڈے کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دیا جارہا ہے ، جس کے لیے اسکردو کو پاکستان میں عالمی پروازوں کے روٹس سے جوڑنا ہے ، اس اقدام کی بدولت عالمی پروازوں کی آمد سے سیاحت کو فروغ اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا،جس کے تحت اسکردو ایئرپورٹ معاہدوں کے تحت نامزد غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔

    دوسری طرف ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی ، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ،

     

     

    اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 24 جولائی کو اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 6 پروازیں پہنچیں اور6 روانہ ہوئیں۔

    اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نےکہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔

    واضح رہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا تھا، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی تھی،

    یاد رہے کہ 7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔

  • افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے:افغان تنازعہ میں‌ پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں: آرمی چیف

    افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے:افغان تنازعہ میں‌ پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی: افغانستان تنازعہ میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں،افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،اطلاعات کے مطابق غیرملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ افغانستان کے تنازعہ میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔

    تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے ملاقات کی، فرانس کے قائم مقام سفیر بھی اس میں ملاقات شریک تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی پر تفصیلی بات چیت کی گی جبکہ افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین سے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ صرف افغانستان میں امن استحکام لانے کا مقصد حاصل کیا جائے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ ہم مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے تحت یورپی یونین سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    آرمی چیف سے ملنے والے سفیروں نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ غیر ملکی سفیروں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا۔

  • پاکستان کسی بھی صورتحال میں دوسرے ممالک سے عیلحدہ نہیں ہے، فہمیدہ مرزا

    پاکستان کسی بھی صورتحال میں دوسرے ممالک سے عیلحدہ نہیں ہے، فہمیدہ مرزا

    وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا میں جو کام ہورہا ہے، وہ پاکستان میں نہیں ہورہا تھا، باہر جا کر جو میکنزم اور سسٹم دیکھے ہیں تو میں نے کہا کہ واقعی اس ملک کو اللہ ہی چلا رہا ہے، سپورٹس کے حالات جو ملک میں تھے اور باہرمیں دیکھ کرآئی تو میں نے اس کو دیکھ کر کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کے حالات بھی اللہ ہی چلا رہا ہے، نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن کےحوالے سے جس کی تھیم فوڈ ٹرانسفارمیشن ہے، ہم جانتے ہیں کہ میل نیوٹریشن اس ملک کا کتنا بڑا مسئلہ ہے.

    فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ وزیراعظم میل نیوٹریشن کے حوالے سے مختلف پروگراموں کو دیکھ رہے ہیں، جس طرح وہ احساس پروگرام کے تحت میل نیوٹریشن کی رہنمائی کررہے ہیں، لیکن یہ ایک انٹرنیشنل مسئلہ ہے، بہت مہنگائی کی بات کی جاتی ہے، پاکستان انٹرنیشنل مسئلہ سے الگ نہیں ہوسکتا ہے، ہہی صورتحال وہاں بھی ہے، کرونا جس نے پوری دنیا کو نشانہ بنایا ہے، اس نے پاکستان کو بھی متاثر کیا ہے، یہاں پر آپ جانتے ہیں کہ ہمارے کوئی ہیلھ سسٹم نہیں تھے، الحمد اللہ جس طرح یہاں کرونا کو ہینڈل کیا گیا ہے، اس کا خراج تحسین این سی او سی کو دیتی ہوں، ہر کرائسسز سے ایک نیا رستہ نکلتا ہے، اس سے جو رستہ نکلا ہے وہ نوجوانوں کیلئے ہے، وہ انوویشن کا رستہ ہے.

  • قرآن پر قسم اٹھائیں:انٹرنیٹ کا کنکشن پائیں:حکومت کا اعلان

    قرآن پر قسم اٹھائیں:انٹرنیٹ کا کنکشن پائیں:حکومت کا اعلان

    لندن:قرآن پر قسم اٹھائیں:انٹرنیٹ کا کنکشن پائیں:حکومت کا اعلان،اطلاعات کے مطابق حکومت نے شہریوں کو انٹرنیٹ سروس کی گھروں میں فراہمی کے لیے غیر معمولی شرط عائد کردی۔

    برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکمانستان کے باشندوں کے لیے گھر پر انٹرنیٹ کی دستیابی کے لیے قرآن پاک کی قسم کھانا ضروری ہوگی کہ وہ گھر پر انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے بند کی گئی ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انوکھے فیصلے کے تحت جو شخص اپنے گھر پر انٹرنیٹ کی دستیابی کاخواہش مند ہوگا اسے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا ہو گی کہ وہ ممنوعہ ویب سائٹس کو دیکھنے کے لیے وی پی این (VPN ایپلی کیشن) کا استعمال نہیں کرے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکمانستان میں تنقیدی ویب سائٹس کو صدر کے حکم پر بلاک کیا گیا ہے اور اسی تناظر میں حکومت نے یہ غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گھریلو سطح پر ترکمانستان کے شہریوں کو ایک چوتھائی ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہے لیکن ان میں بھی فیس بک اور ٹوئٹر سمیت کئی ویب سائٹس کو بین کیا گیا ہے جب کہ انٹرنیٹ صارفین کو ڈیجیٹل سکیورٹی انفارمیشن نیٹ ورک کے تحت مانیٹر کیا جاتا ہے۔