Baaghi TV

Author: +9251

  • فضل الرحمان پی ڈی ایم کے ڈیزل وائرس ہیں، حلیم رعادل

    فضل الرحمان پی ڈی ایم کے ڈیزل وائرس ہیں، حلیم رعادل

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں دو چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، کرونا وائرس اور پی ڈی ایم وائرس دونوں ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، جس انداز سے کرونا نے بہت ساری جانیں لی ہیں، اسی طرح پی‌ ڈی ایم نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے، اسی انداز میں پی ڈی ایم نے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچایا ہے، جس انداز سے کرونا کا ڈیلٹا وائرس خطرناک ہے، اسی طریقے سے جو پی ڈی ایم میں ڈیلٹا وائرس ہے، ڈیزل وائرس ہے بہت خطرناک ہے.

    حلیم عادل نے مزید کہا کہ وہ وائرس جو نقصان پہنچا رہا ہے، اسی طریقے سے پی ڈی ایم کا ڈیزل وائرس ہے وہ بھی ہمارے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، آج اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایم نے ڈیلیور کیا کیا ہے، افسوس کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ پی ڈی ایم، اس کی جماعتیں مسلم لیگ ن، پی ٹی ایم اور جے یو آئی انہوں نے جو پاکستان کے خلاف ٹرینڈ کیے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارت سے ریاست مخالف ڑرینڈ چلائے گئے ہیں.

  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن گئی ہے ،حافظ نعیم الرحمن

    جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی امیدوں کا محور و مرکز بن گئی ہے ،حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی امیدوں کا محورومرکز بن گئی ہے۔صرف جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے موثر آواز اُٹھا رہی ہے اور جدو جہد کر رہی ہے۔
    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی سے حوصلہ مل رہا ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ۔عوام کو دوست دشمن کی تمیز ہوچکی ہے۔کارکنان رابطہ عوام مہم کوتیز کریں۔کنٹونمنٹ بورڈ کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی تیاریاں شروع کردیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی کے ہرسطح کے ناظمین کے اجتماع سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔
    اجتماع سے امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،نائب امیر سید اقبال سعید،سیکریٹری عبدالحفیظ ،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدرمحمد شفیق نے بھی خطاب کیا ،جبکہ ناظمین شعبہ جات اور ناظمین علاقہ جات نے اپنی اپنی ششماہی رپورٹس پیش کی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت اور اقامت ِ دین کی جدو جہد کی تحریک ہے ، جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی ہمیشہ بلاتفریق رنگ ونسل خدمت کی ہے اورہم کراچی کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور آئینی و قانونی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں مصروف ہیں ۔
    پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں نے مل کر شہر کو لوٹا اور اسے تباہ و برباد کیا ہے۔پی ٹی آئی نے بھی کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا صرف زبانی جمع خرچ اور دعوئوں اور وعدوں سے اہل کراچی کو دھوکہ دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناظمین جماعت اسلامی کی جدو جہد کا ستون ہیں اور ہمارا پورا اسٹریکچرناظمین کے ہی مرہون منت ہے ایک موثر اور فعال ناظم ہی بہتر نتائج دے سکتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں انتخابی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ عوام سے زیادہ سے زیادہ رابطہ کرین اور ان کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوششیں کریں ۔

  • کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار

    کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار

    کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار، گرین لائن منصوبے کی بسیں پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ دو بڑے بحری جہازوں کے ذریعے 80 بسیں پاکستان بھیجی جائیں گی۔

    یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک روانہ ہو جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پہنچ جائیں گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق گرین لائن منصوبے کا اکتوبر کے ماہ میں افتتاح کر دیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے739 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے 98 ارب جبکہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب شامل ہوں گے۔ ۔رواں مالی سال میں گرین لائن بس کراچی کیلئے 2ارب 9 کروڑ، سرکلرریلوے کیلئے ایک ارب 36 کروڑ اور کے فور کراچی کیلئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہاں یاد رہے کہ گرین لائن منصوبہ 6 سال کے طویل عرصے میں مکمل ہو گا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے اختلافات کے باعث منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا۔

  • گجر نالہ متاثرین کوکچھ نہیں ملے گا، ڈپٹی کمشنر نے صاف جواب دے دیا

    گجر نالہ متاثرین کوکچھ نہیں ملے گا، ڈپٹی کمشنر نے صاف جواب دے دیا

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کہا ہے کہ گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف کارروائی سے متاثر ہونے والے لوگوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا، زمینوں کی لیز بھی غیر قانونی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گجر نالہ متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے نالہ متاثرین کو قابضین قرار دے دیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کچی آبادی کی جانب سےدی گئی لیز بھی غیر قانونی ہے۔

    ڈی سی سینٹرل نے اپنے بیان میں بتایا کہ نالہ متاثرین کو کچھ نہیں ملے گا، متاثرین نے گجر نالے پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں۔

    ڈی سی سینٹرل کے مطابق سندھ کچی آبادی اتھارٹی نے درخواست گزاروں کو غیر قانونی لیز دی تھی، قانونی طور پرنالے کی زمین لیز پر نہیں دی جاسکتی۔

    تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے نالے کی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کر رکھی تھیں، سپریم کورٹ نے نالوں اور ندیوں سےغیرقانونی تعمیرات گرانے کاحکم دیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارشوں سے انسانی جانوں کو بچانےکے لیےنالوں پر آپریشن کیا جارہا ہے، کےایم سی نے30 نالوں اور برساتی نالوں کی جگہوں پر لیزمنسوخ کردی ہے۔

    تحریری جواب کے مطابق 5 اگست 2015 کو ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی شعیب صدیقی نے مذکورہ لیز منسوخ کرنے کا کہا تھا، شعیب صدیقی نے میٹرو پولیٹن کمشنر سمیع صدیقی کو لیزمنسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی لکھا تھا، درخواست گزاروں نے نالے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    ،ڈی سی سینٹرل نے عدالت سے استدعا کی کہ نالہ متاثرین کی درخواست مستردکی جائے، نالے پر قبضہ کرنے والوں کو معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت نےڈپٹی کمشنر سینٹرل کےجواب کوریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجکٹس سید قاسم نوید قمر نے سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ زاہد حسین عباسی کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے سید قاسم نوید قمر کو ان کی نئ ذمداریوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔

  • جماعت اسلامی کے رہنما کے جوان بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    جماعت اسلامی کے رہنما کے جوان بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    منگھوپیر پولیس نے جماعت اسلامی کے علاقہ ناظم پرفائرنگ کرکے ان کے نوجوان بیٹے کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق منگھوپیرپولیس نے خفیہ اطلاع پر فارسی گراؤنڈ کے قریب مکان میں ٹارگٹڈ کارروائی کر کے ملزم مجاہد معسود ولد میر عجب خان کو گرفتارکرکے قتل میں استعمال ہونے والا غیر قانونی نائن ایم ایم پستول اور پانچ ہزار روپے نقد برآمدکرلیے،ملزم نے دوران تفتیش جماعت اسلامی حلقہ منگھوپیر کے ناظم محمد اسحاق کی دکان پران کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا،جس میں ان کا بیٹا محمد علی جاں بحق ،جبکہ اسحاق خان اوران کے بھائی سراج زخمی ہوئے تھے،تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر789/2021 درج کرکے ملزم سے فائرنگ کرنے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،جبکہ گرفتارملزم کے فرارساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،یادرہے کہ مذکورہ واقع 26 جولائی 2021 کے روز رونما ہوا تھا،جس کا مقدمہ ناظم محمد اسحاق کی مدعیت میں منگھوپیرتھانے میں درج کیا گیا تھا .

  • معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا

    معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا

    معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا – تفصیلات کےمطابق ماڈل گرل افرا خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
    عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یا د رہے کہ ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو بنائی تھی جس کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کر رہی تھی۔ ماڈل گرل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ تاجر کی جانب سے ماڈل گرل کو اب تک تین لاکھ روپے دیے جاچکے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جبکہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے بھی ماڈل کے بینک میں ٹرانسفر کیے ہیں۔
    ایف آئی اے کے مطابق ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ماڈل سے تفتیش بھی جاری ہے۔ تاحال ماڈل افرا خان کی جانب سے دئیے گئے موقف اور بیانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم سائبر کرائم ونگ نے معاملے پر تفتیش شروع کر دی ہے .

  • گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق

    گھر میں آتشزدگی سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق

    گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹربھی دم گھٹنےسے بےہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک گھرمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے اندوہناک واقعے میں 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہیں پولیس اہلکار اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں82سالہ پروفیسر ڈاکٹرفرحت مرزا،60سالہ سلطان مرزا،78سالہ صبیحہ مرزا،72سالہ شائستہ مرزا اور45سالہ اکبر شامل ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ اموات گھر میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کےباعث ہوئیں، آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

    ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ دوران آپریشن 1 فائرفائٹر بھی دم گھٹنے سے بےہوش ہوگیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔

  • ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کے 7 یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کے 7 یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تین سب ڈویژن کے 7 یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

    لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ۔بلدیہ سب ڈویژن کے یونین کونسل نمبر 7 مہاجر کیمپ ، یونین کونسل نمبر 5 سعید آباد یونین کونسل نمبر 2 اتحاد ٹاون کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

    کیماڑی سب ڈویژن کے یونین کونسل نمبر 2 سلطان آباد ، یونین کونسل نمبر 1 بھٹہ ویلج کے مختلف علاقے شامل ہیں۔

    سائیٹ سب ڈویژن میں یوسی نمبر 7 شیر شاہ یونین کونسل نمبر 4 میٹرو ول کے مختلف علاقے شامل ہیں ۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی , ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 11 اگست کی رات 12 بجے سے 24 اگست کی رات 12 بجے تک نافذالعمل رہے گا.

  • پاکستان کا مطلب کیا؟ جویریہ بتول

    پاکستان کا مطلب کیا؟ جویریہ بتول

    پاکستان کا مطلب کیا؟
    جویریہ بتول

    اس دھرتی کی عالم میں شان ہے جُدا…
    پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…!!!

    خوں کے دریا طے کر کے پائی یہ آزادی…
    ہم قومِ خاص ہیں،جب دی جہاں میں منادی…
    جینے،مرنے،کھانے،پینے میں ہے اک گہری تفاوت…
    ایسی دو قومیں اَب رہ سکتی نہیں یکجا…
    پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…

    اِس دیس کا ذرہ ذرہ ہمیں جان سے پیارا ہے…
    اس دیس کی صبح پر لاکھ ستاروں کو وارا ہے…
    اُس خوں کی بدولت لہراتا پرچم یہ ہمارا ہے…
    اِس پرچم کی اَب شان کم کیسے ہو بھلا…؟
    پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…

    اس وطن کا قریہ قریہ خوشبو میں بسانا ہے…
    اس دیس کا ہر گوشہ اَمن سے مہکانا ہے…
    عَلم اس کا ہر ایک بلندی پر لہرانا ہے…
    کہ ہم خالد و جعفر کے روحانی ہیں ورثاء…
    پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…!!!

    اس گُلشن کے آنگن میں رہے سدا بہار…
    اس گھر کے رہیں روشن سبھی لیل و نہار…
    اس کنبے کا بڑھے پھر روز بروز وقار…
    اس کا ہر اِک فرد ہو اپنے محاذ پر کھڑا…
    پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ

    اس قوم کے محافظ بیٹے ہیں ہر دَم تیار…
    یہ غیور ،جری، بے باک،جو ہیں مثلِ ضرار…
    اس مٹی کو خوں دے کر ملتا ہے جنہیں قرار…
    ان کے سنگ مل کر اِک نعرہ لگائیں ذرا…
    پاکستان کا مطلب کیا………لا الٰہ الا اللہ…!!!