Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی والوں کی سُنی گئی اورپھرخوشی کی انتہا بھی نہ رہی

    کراچی والوں کی سُنی گئی اورپھرخوشی کی انتہا بھی نہ رہی

    کراچی :کراچی والوں کا دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ افتتاح کیلئے تیار، گرین لائن منصوبے کی بسیں پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ دو بڑے بحری جہازوں کے ذریعے 80 بسیں پاکستان بھیجی جائیں گی۔

    یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک روانہ ہو جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پہنچ جائیں گی۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق گرین لائن منصوبے کا اکتوبر کے ماہ میں افتتاح کر دیا جائے گا

  • متحدہ عرب امارات جانےوالےمسافروں کےفوری پی سی آرممکن نہیں:سول ایوی ایشن

    متحدہ عرب امارات جانےوالےمسافروں کےفوری پی سی آرممکن نہیں:سول ایوی ایشن

    اسلام آباد :متحدہ عرب امارات جانےوالےمسافروں کےفوری پی سی آرممکن نہیں:اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے فوری پی سی آر ممکن نہیں، سول ایوی ایشن نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہوائی اڈوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا-

    تفصیلات کےمطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے واضح کیا ہے کہ یو اے ای جانے والے مسافروں کی فوری پی سی آر ریپڈ ٹیسٹنگ ممکن نہیں ہے، مسائل حل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ،اماراتی حکام کی جانب سے پی سی آر رپیڈ ٹیسٹ کے لیےلیبارٹریز منتخب کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، پاکستانی لیبارٹریز نے پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ کے مشینوں کو آلات کے لیے آرڈر دے دیے ہیں، جلد یہ مشینیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ’ سی اے اے ملک کےتمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایئرلائن کی منتخب کردہ لیبارٹریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ لائسنس کےاجرا میں پہلے مرحلے میں 50 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 25 فیصد سبسڈی دینے کے لیے حکومت کو تجویز پیش کردی ہے۔

  • کورونا کے ذریعے مودی ہرگھرسے تین افراد مروا رہا ہے:انتہا پسند ہندولیڈرکا انکشاف

    کورونا کے ذریعے مودی ہرگھرسے تین افراد مروا رہا ہے:انتہا پسند ہندولیڈرکا انکشاف

    بہار:مودی کورونا کے ذریعے بھارتیوں کومارررہےہیں ، ہندولیڈرکا الزام،اطلاعات کے مطابق ایک ہندورہنما نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مورود الزام ٹھہراتےہوئے کہا ہےکہ وہ بھارت میں آبادی کم کرنے اورہندووں کو قتل کے خطرناک منصوبے کے پیھچےکارفرما ہیں

    اس ہندو رہنما نے الزام دھرتے ہوئے کہ وہ جانتے ہیں کہ بھارت میں تیسری لہر کب آرہی ہے اوراس لہر کے پیچھے کس کی سازش ہے

     

    ان کا کہنا تھاکہ اس تیسری لہر میں بھارت کی تباہی ہوجائے گی اورہرگھر سے تین افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی آبادی بہت ہی کم ہوجائے گی

    انتہا پسند ہندورہنما کا کہنا تھاکہ اس لہرمیں بچے بھی متآثر ہوں گے اورپھرآکسیجن کی کمی کا ایسا بحران پیدا ہوگا کہ پانچ منٹ کے اندر اندر ایک صحت مند انسان موت کے منہ میں چلا جائے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت امریکی ورلڈ آرڈر کے تحت یہ سارا کھیل کھیل رہا ہے اوریہ بھی سننے میں آرہا ہےکہ مودی اس سازش کے ذریعے اپنے مخالفین کا خاتمہ کررہے ہیں تاکہ انتخابات میں مودی کو شکست نہ ہو اور وہ ایک بارپھربھارت کے وزیراعظم بن جائیں

    ان کاکہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہےکہ مودی سے جان چھڑا لیں ورنہ پھروہ سب کی جان لے لے گااورپھرلوگ دیکھتے رہ جائیں گے

  • بھارت کے شمالی حصے لینڈ سلائیڈنگ میں بہہ گئے:بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

    بھارت کے شمالی حصے لینڈ سلائیڈنگ میں بہہ گئے:بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات

    شمالی ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں ایک اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 30 افراد ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ، ایک ہائی وے پر سیاحوں کی بس اور کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔

    بدھ کے روز ریاست کے ضلع کنور میں ریکونگ پیو شملہ شاہراہ کو تباہ کرنے والے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاستی حکام نے حادثے کی جگہ پر انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 300 کے لگ بھگ دستے تعینات کیے ہیں۔

     

     

     

    بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت دس افراد کو مٹی اور پتھروں کے ایک بڑے ڈھیر سے نکالا گیا ہے۔

    مقامی لوگوں کی جانب سے فلمائے گئے خوفناک مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ مٹی اور پتھروں کا ایک پہاڑ وادی میں گرتا ہے اور شاہراہ کو مٹا دیتا ہے ، جس سے دھول کا ایک بہت بڑا بادل پیچھے رہ جاتا ہے۔

  • پختون برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

    پختون برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان

    پی ایس پی بزنس فورم جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز صدیقی سے ملاقات کرکے اسکیم۔ 33 گوالیار کوآپریٹو ہاوسنگ سوساٹی کے چیئرمین حفیظ،جنرل سیکریٹری نعیم ،کمیٹی ممبر سوساٹی فیصل ،سومرو اور سہراب گوٹھ یوسی۔
    31 سے خالق داد خلجی کی سربراہی میں پختون برادری کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کے امن پسندی کے نظریہِ سے متاثر ہوکر پی ایس پی میں شمولیت کاا علان کیا اس موقع پرپی ایس پی بزنس فورم جنرل سیکریٹری ارسلان پرویز صدیقی نے شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی محروم لوگوں کیلئے جدوجہد کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے۔

    مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کیماننے والے افراد پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہوکر اپنے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کا حصہ بن رہے ہیں۔ آنے والا وقت پاک سر زمین پارٹی کا ہے۔

  • میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور کا بلدیہ شرقی کے دفاتر کا دورہ

    میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی غلام سرور کا بلدیہ شرقی کے دفاتر کا دورہ

    میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ بلدیہ شرقی کے افسران وملازمین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دے کر ضلع شرقی کو مثالی ضلع بنانے میں کردار ادا کریں، شکایتی مرکز کو فعال رکھا جائے عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر آئی ٹی عظیم حیدر، انچارج سیکورٹی عبدالماجد ودیگر افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے دفاتر کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے ایم اینڈای اسٹور روم سمیت دفاتر کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ اسٹور روم کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے تجاوزات کے حوالے سے جو سامان آئے اس کی ہر چیز کی آمد واخراج کا ریکارڈ ہونا چاہیئے،دستاویزی صورت میں ریکارڈ ترتیب دینے سے ہر چیز دستاویز کی صورت میں سامنے ہوتی ہے اور یہ معلوم کرنا آسان ہو جاتا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر اشیاء کی کیا ضروریات ہیں جسے ملحوظ خاطر رکھ کر آئندہ کیلئے ضلع کی بہتری کیلئے انہیں استعمال میں لایا جاسکتا ہے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن اور امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی ضلع شرقی میں سڑکوں کی بہتری، روڈ لیولنگ، بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے نالہ صفائی، نالوں پر سلیب سے ڈھکنے اور تواتر کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام سر انجام دئیے گئے اور دئیے جارہے ہیں گزشتہ دنوں اور ان دنوں محرم الحرام کے پیش نظر بلدیاتی خدمات پر خصوصی توجہ دیکر مذکورہ کاموں کے ساتھ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس،ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں فیومیگیشن،آوارہ کتوں کی بیخ کنی، ملبہ ومٹی اٹھانے اور جھاڑیوں اور درختوں کو تراشنے کے کام تواتر کے ساتھ انجام دئیے جارہے ہیں۔

  • اے این آئی کے کارکنان جشن آزادی کی تیاریاں کریں : سلیم عطاری

    اے این آئی کے کارکنان جشن آزادی کی تیاریاں کریں : سلیم عطاری

    انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ پاکستان آسانی سے نہیں بلکہ بڑی جدوجہد کے بعدہمیں ملاہے لاکھوں افرادنے اپنی جانوںکانذرانہ پیش کیا اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے انجمن نوجوانان اسلام ملک بھر میں جشن آزادی پورے جوش وخروش سے منائے گی وہ گذشتہ روز کارکنان سے گفتگوکررہے تھے۔
    محمدسلیم عطاری نے کہاکہ آزادی اللہ کی کتنی بڑی نعمت ہے اور آزادی کی نعمت کیاہوتی ہے وہ فلسطینیوں اور کشمیری عوام سے پوچھیں،ہماراملک معدنی ذخائر سے مالامال ہے یہاں زیرزمین خزانے موجودہیں اگر ہمارے حکمران اس کو دیانتداری اور امانتداری سے اس کونکال لیں اور قوم پر خرچ کریں توہم دوسرے سے قرضہ لینے کے بجائے ہم مسلمان غریب ملکوں کودینے والے بن جائیں گے ۔

  • عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

    عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کیس میں عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کیس میں سزا یافتہ مجرموں عبید کے ٹو، فیصل موٹا، فرحان شبیر سمیت 11 ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
    جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے مجرم عبید کے ٹو کو جیل سے عدالت کیوں لایا گیا ہی پراسیکیوٹر اقبال اعوان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ عبید کے ٹو نے ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پیروی کے لیے وکیل کرنا ہے یا سرکاری خرچ پر وکیل کی اجازت دی جائی عبید کے ٹو نے بتایا ذاتی خرچ پر وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔
    وکیل کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں کیس میں لمبی تاریخ دی جائے۔ ملزم عبید کے ٹو نے طبی معائنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ عدالت نے عبید کے ٹو کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے مجرموں کی اپیلوں پر رینجرز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کارکنوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم نائن زیرو پر چھاپے کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

  • کراچی کے ساحل پر کھڑے جہاز کو نکالنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی کے ساحل پر کھڑے جہاز کو نکالنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی کے ساحل پر کھڑے جہاز کو نکالنا حکومت کو مہنگا پڑ گیا، جہاز کو نکالنے کیلئے آنے والی کرین بھی ریت میں دھنس گئی، کرین کو بیلنس کرنے کیلئے باندھی گئی رسیاں ٹوٹنے سے نئی مصیبت کھڑی ہونےکا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی کرین شپ خود بڑی مصیبت میں‌ پھنس گئی ہے۔
    سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹینگ کو نکالنے کا معاملہ اور الجھ گیا، جہاز کو نکالنا جہاز کے مالک کو بھی مہنگا پڑ گیا ہے، کیوں کہ مدد کے لیے منگوائی گئی کرین جہاز خود ریت میں پھنس گیا ہے۔کے پی ٹی کے مطابق کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی تھی، کرین کو بیلنس کرنے کے لیے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ گئیں۔
    دوسری طرف جہاز کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی ٹگ بوٹ بھی اونچی لہروں کے باعث جہاز کے قریب نہ پہنچ سکی تھی، بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن آج دوسری کوشش میں بھی ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد روک گیا گیا ہے۔

    جمعرات کی صبح جہاز کو نکالنے اور چینل کی طرف منتقل کرنے کے لیے یہ آپریشن دوبارہ شروع ہوگا، آپریشن صبح دس سے بارہ بجے کے درمیان کیا جائے گا۔قبل ازیں، سمندر کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچایا گیا تھا، کرین میں اسٹاف اور مزدور بڑی تعداد میں موجود تھے، بتایا گیا تھا کہ جہاز کے کنڈوں پر رسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو پورٹ کی طرف کھینچا جائے گا، جب کہ کرین شپ کو متوازن رکھنے کے لیے شاول کے ذریعے کرین کے مختلف حصوں کو باندھا گیا۔
    کراچی کے ساحل پر 21 جولائی کو کارگو بحری جہاز پھنسا جس پر کئی کنٹینر لدے ہوئے ہیں۔جہاز کا انجن کمزور ہونے کی وجہ سے جہاز اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آ گیا۔ ساحل پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹانگ 77کو نکالنے کے لیے ڈائریکٹرجنرل پورٹ اینڈ شپنگ نے سیلویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد کراچی کے ساحل کلفٹن کے قریب خشکی پر دھنسنے والے مال بردار بحری جہاز کو نکالنے کے لیے اطراف سے ریت اور مٹی ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔
    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ 77کو نکالنے کا کام منگل کو خراب موسم کے باعث مکمل نہیں کیا جا سکا۔،ریسکیو آپریشن کے دوران ٹیمیں جہاز کا رخ سمندر کی جانب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں،تاہم خراب سمندری موسم کے باعث سی میکس کمپنی کے ٹگز ہاربر سے نہ نکل سکے اور آٓپریشن ملتوی کرنا پڑا ،بتایا گیا ہے کہ اب جہاز کو نکالنے کی دوسری کوشش بدھ کے روز کی جائیگی۔

  • 13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

    یومِ آزادی پر تخریب کاری کا خدشہ، سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں 13 اور 14 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے صوبےمیں13اور14اگست کوموٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی کے احکامات جاری کیے۔

    اطلاعات کے مطابق رینجز نے سندھ میں یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا، اس ضمن میں حکام نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 13 اگست کی رات بارہ بجے سے چودہ اگست کی رات 12 تک ہوگا۔ صحافیوں ، پولیس اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بزرگ، 14 سال سے کم عمر بچوں اور خواتین کو ڈبل سواری سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ یوم آزادی  پر ملک بھر میں تقریبات، ریلیاں اور دیگر تقاریب جشن آزادی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں 8 سے 10 محرم الحرام تک پہلے ہی موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔