Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی ایئرفورس کے ڈرون نے ہی بھارتی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں

    بھارتی ایئرفورس کے ڈرون نے ہی بھارتی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں

    گورداسپور:بھارتی ایئرفورس کے ڈرون نے ہی بھارتی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں‌ وکشمیر میں جموں کے علاقے میں واقع بھارتی ایئر فورس بیس سے اڑیا جانیوالا ڈرون کلانور گرداسپور کے کھیتوں میں جاگرا

    ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے اس ڈرون کے گرنے سے وہاں موجود بھارتی فوجیوں اورمقامی بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    متعدد بار پاکستان پر ڈرون کے ذریعے دراندازی کا الزام لگانے والی پولیس کو ایرفورس سے رابطے پر حقیقت کا علم ہوا تو معاملہ ٹھنڈا کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت دفاع اس معاملے کوچھپانے کی بہت کوشش کررہے ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی دفاعی حکام نے اس علاقے کوگھیرلیا ہے اورمیڈیا کو وہاں جانے سے روک رکھا ہے

    یاد رہے کہ بھارت پاکستان پرمختلف اوقات میں مختلف قسم کے سنگین الزامات لگاتا رہتا ہے اورچند ماہ قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کے ایک فوجی ایئر بیس پرڈرون حملے کا ڈرامہ بھی رچایا ہے ،

    اس سے پہلے بھی بھارت کی طرف سے ایسے کئی دعوے کیے گئے لیکن تھورے ہی عرصے بعد بھارت کے دعوے جھوٹوں کا پلندہ ثابت ہوئے ، حالیہ واقعہ بھی یہی آثارظاہرکررہا ہے

  • کشمور کے مسیحاؤں کی شراب نوشی کی ویڈیو لیک

    کشمور کے مسیحاؤں کی شراب نوشی کی ویڈیو لیک

    محکمہ صحت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کشمور کے افسران پی پی رہنماء کے فارم ہائوس پر شراب کی محفل میں مصروف پائے گئے ہیں، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو ٹوئٹ کردی ہے.

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وڈیو میں ڈی ایچ او کندھ کوٹ کشمور، ایم ایس، سابق ایم ایس ماہر ڈاکٹر شراب پیتے نظر آرہے ہیں، عوام کی صحت کا بجٹ افسران اپنی صحت پر خرچ کررہے ہیں، افسوس سندھ کی صحت کا حال تباہ ہوچکا ہے مگر وزراء اور افسران کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں، کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی رہنماء کے فارم ہائوس پر ڈی ایچ او کندھ کوٹ کشمور، ایم ایس، سابق ایم ایس ماہر ڈاکٹر عوام کی خدمت کے بعد شراب کی محفل میں مگن ہیں، وفاق سے پیسے لیکر سندھ کے حکمران اور افسران عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں، سندھ میں محکمہ صحت خاندانی غلامی میں مصروف ہے، سندھ کی عوام کو لاشوں اور زخمیوں کے لیے ایمبولینس تک مہیا نہیں کی جاتی، سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہی نہیں ان عیاش اور کرپٹ افسران کو بھی گھر بھجیں گے.

    اپوزیشن لیڈر نے وزیرصحت سندھ سے استعفیٰ اور متعلقہ افسران کو ہٹا کر کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے.

  • وزيراعمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی

    وزيراعمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی

    وزيراعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کراچی کے مکینوں کے لیے 54سالہ لیز کی تجدید کر دی۔

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے لیز کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    وفاقی حکومت نے 413ملین روپے ادا کرکے پاکستان کوارٹرز کی زمین کی لیز کرائی۔ 413ملین روپے کی ادائیگی پر محکمہ ریونیو سندھ نے لیز دستاویز جاری کیں۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں ایم پی اے جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کسی کے چھت نہیں چھینی جائے گی جبکہ تمام لوگوں کو گھر بنا کر دیے جائیں گے۔

    پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی لیز کا معاملہ 1995 سے زیر التوا تھا۔ وفاقی حکومت پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کی تجویز پر ہاوسنگ منصوبہ بھی شروع کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی تھی.

  • کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

    کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی۔

    کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی ہے، اور محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مثبت کیسز کی شرح 21.89 فیصد رپورٹ ہوئی، اور کورونا کے 2 ہزار 174 کیسز سامنے آگئے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں 40 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے، اور انتقال کرنے والوں میں سے 30 کا تعلق کراچی سے ہے.

    شہر میں 1210 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 107 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 15.8 فیصد رپورٹ ہوئی، جب کہ صوبے میں سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 48 ہزار 64 ہوگئی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات:بڑی پیشکش کردی

    وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات:بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی ملاقات:بڑی پیشکش کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک وزیردفاع سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں ممالک کا مختصر وفد بھی شریک ہوا ، ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہمی اعتماد اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وزیراعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور ترک عوام کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اظہار افسوس کیا اور مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

    دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل پر تعاون فراہم کرنے پر اظہارتشکر کیا۔

    وزیراعظم نے ترک وزیردفاع سے سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امن کیلئے سیاسی سیٹلمنٹ واحد راستہ تھا، سیاسی سیٹلمنٹ کیلئے افغان رہنماؤں کو کرداراداکرناہوگا، پاکستان افغان امن عمل کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھےگا۔

    ترک وزیردفاع نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا ترکی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کےحل کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔ترک وزیردفاع نے افغانستان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے ترکی کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔

  • وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط لکھ دیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط لکھ دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط دیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ ٹریول ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر سخت ردعمل کے بعد پاکستانی حکام بھی حرکت میں‌ آگئے ہیں‌ ،

    ذرائع کےمطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی سیکر ٹری صحت ساجد جاوید کو خط لکھا ہے۔ پاکستان کے وبائی اعدادوشمار خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اور "واضح تضادات” کی نشاندہی کرتے ہیں جو یہاں کی بہتر صورتحال کو اجاگر کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کیے گئے خط میں ، وزیر اعظم کے معاون نے مشورہ دیا کہ وبائی امراض کے دوران سفر سے وابستہ صحت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ، برطانیہ مشاہدہ کرے کہ کیا پاکستان میں‌ صورت حال بہتر تھی یا بھارت کی

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے برطانوی سیکرٹری صحت کوخط میں تین جہتی نقطہ نظر کی تجویز پیش کی-جس میں "ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی جانب سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین ، پی سی آر (پولیمریز چین ری ایکشن) ٹیسٹ (روانگی سے 72 گھنٹے پہلے) اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ شامل ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”402597″ /]

    اس خط میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ بین الاقوامی سفر کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم چلاتا ہے ، کم خطرے والے ممالک کے لوگوں کو قرنطینہ سے پاک سفر کے لیے سبز درجہ دیا گیا ہے ، درمیانی خطرہ والے ممالک کو امبر کا درجہ دیا گیا ہے اور سرخ ممالک سے آنے والوں کو ہوٹل میں 10 دن تنہائی میں گزارنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کو اپریل کے اوائل میں ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا اور 19 اپریل کو بھارت کو دونوں ممالک میں کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ڈیلٹا کے مختلف قسم کے کیسز میں‌ اضافے کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

    اس ماہ کے شروع میں برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ، بھارت ، بحرین ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو 8 اگست سے امبر لسٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ پاکستان کو بدستورریڈ لسٹ میں شامل رکھا گیا

    اس خط میں‌ لکھا گیا ہےکہ برطانیہ نے جو یہ فیصلہ کیا ہے یہ سیاسی بنیاد پرکیا ہے اگرسائنسی بنیاد پرکرتا تویقینا پاکستان کو کب سے ریڈ لسٹ سے نکال دیا جاتا

    ڈاکٹرفیصل سلطان نے خط میں لکھا ہے کہ برطانیہ شواہد کی بنیاد پراپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اورپاکستان کوریڈ لسٹ سے نکالے

  • لیویز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا گیا

    لیویز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا گیا

    کوہلو میں لیویز کوئیک رسپانس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یوم آزادی پر بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے پیشی میں تخریب کاروں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے.

    ڈپٹی کمشنر کوہلوعمران ابرہیم بنگلزئی نے کہا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ و گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، تخریب کار اسلحہ و گولا بارود یوم آزادی پر صوبے میں کسی بڑے تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے، برآمد اسلحہ و گولا بارود میں ایم 25 گن ایک عدد، ایم 25 روند 312 عدد، 12.7 کے روند 2300 عدد، 70 عدد روند 60 ایم ایم، 70 عدد فرنٹ فیوز 60 ایم ایم، 70 عدد بیک پرائمر فیوز 60 ایم ایم ، آر پی جی 7 کے 6 عدد روندز، آر پی جی 7 فیوز 6 عدد، بارودی مواد کے 68 پیکٹ اور 2 عدد دھماکہ خیز مواد برآمد کئے گئے ہیں، تخریب کاروں کے خلاف لیویز کی کارروائی جاری رہیں گی، یوم آزادی کے موقع پر لیویز، پولیس اور ایف سی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

  • بتیس سالہ خاتون کے پیٹ سے ساڑھے چھ کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

    بتیس سالہ خاتون کے پیٹ سے ساڑھے چھ کلو وزنی رسولی نکال لی گئی

    سنیئر گائنا کالوجسٹ و ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر آمنہ شاھد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں 32 سالہ خاتون کے پیٹ سے تقریبا دو گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد تقریبا ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکال لی ہے.

    شکرگڑھ کی رہائشی عابدہ زوجہ عرفان کا کہنا ہے کہ تقریبا سات سال سے اولاد جیسی رحمت سے محروم تھے، بہت سے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن کوئی آپریشن کرنے کو تیار نہ تھا.

    ڈسٹرکٹ سرجن و گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ شاھد نے بتایا کہ مریضہ کے پیٹ کے اندر خطرناک جان لیوا رسولی ہے، اللہ تعالی کے خاص کرم سے دو گھنٹے کے پیچیدہ آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ سے تقریبا ساڑھے 6 کلو وزنی رسولی نکالی ہے، ایسے پیچیدہ آپریشن میں اللہ کا نام لیکر ایک چیلنج سمجھ کر کرتی ہوں، ضلع بھر کے غریب نادار مریضوں کے لئے وہ 24 گھنٹے کام کرتی ہیں.

    مریضہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آمنہ شاھد پورے ضلع کے لئے باعث رحمت ہیں، جنہوں نے اپنی قابلیت اور تجربے سے میری بیوی کو نئی زندگی دی ہے ان شاءاللہ اب ہم اولاد جیسی نعمت سے بھی محروم نہیں رهیں گے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کا قاتل گرفتار

    جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کا قاتل گرفتار

    کراچی کے علاقے منگھوپیر گلزارآباد میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما اسحاق خان کے بیٹے کا قاتل گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کے مطابق پولیس نے ملزم مجاہد سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزم مجاہد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دو ساتھیوں کی مدد سے ریکی کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو ساتھی سراج اور مقصود اب بھی مفرور ہیں جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کرنے کی وجہ کیا تھی گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 26جولائی کو منگھوپیر گلزار آباد کی ہارڈوئیر کی دکان پر پیش آنے والے واقعے میں مقتول کے والد اور چچا بھی زخمی ہوئے تھے

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا معاملہ، بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا

    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کا معاملہ، بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا

    شہرقائد کے ساحل سے ‘ہینگ ٹونگ’ نامی جہاز کو نکالنا کڑا امتحان بن گیا، متعلقہ ٹیم کو آپریشن کے دوسرے روز بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حکام نے آپریشن کل تک ملتوی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ‘سی ویو’ سے جہاز کو نکلانے کے آپریشن کو ایک بار پھر کل دوپہر 12 بجے تک ملتوی کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرین بردار بوٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے لنگر ڈراپ نہیں ہوپایا، کرین بردار کشتی کو 400میٹر قریب لاکر جہاز سے رسہ باندھنے کی کوشش کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ اینکر ڈالنے والی ٹگ بوٹ جہاز سے600میٹر تک قریب پہنچ سکی، اینکر اور دیگر چیزیں وقت پر ہوئیں تو کل12بجے آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اج اینکر مقررہ جگہ پر فکس ہوجاتا ہے تو زولو بوٹس کی مدد سے 6 بجے رسیاں باندھ دیتے، جہاز کو نکالنے کے لیے تین کمپنیاں بی ایم ایس۔سی میکس اور ایان شپ بریکر کام کر رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔

    اسی ضمن میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جہاز کو پورٹ اسٹیٹ رول کے تحت تحویل میں لیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کمزور انجن، خراب نیوی گیشن آلات کی وجہ سے جہاز چلنے کے قابل نہیں رہا، جہاز اپنے ناکارہ فائر فائٹنگ سسٹم کے باعث بحری راستے اور دیگر جہازوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔