Baaghi TV

Author: +9251

  • صحت سہولت کارڈ تحریر  : راجہ ارشد

    صحت سہولت کارڈ تحریر : راجہ ارشد

    ہر انسان کی طرح میری بھی ایک دلی خواہش تھی کہ اپنے وطن کے لوگوں بالخصوص غریب غرباء کو مُفت علاج کی سہولت فراہم ہو یہ وہ خواب ہے جسکی تکمیل کیلئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے نہ صرف کوشش کی بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا دہا۔

    لیکن جس کٹھن اور مشکل ترین معاشی حالات میں یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا ہم سب کے لئے وہ جاننا بھی بہت ضروری ہے ۔دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اس وطن کی معیشت نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ستی کے باعث آخری ہچکولے کھا رہی تھی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بدترین سطح کو پہنچ چکا تھا، بین الاقوامی قرضوں کا بوجھ ملکی وسائل سے کئی گنا بڑا تھا ۔ وطن عزیز کا ہر ادارہ اقرباپروری کام چوری، رشوت خوری اور من پسند مراعات کے انبار تلے پس چکا تھا اور ہمارے تجزیہ کار جو ہر روز شام کو تیار ہو کر ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں وہ تو ملک کےدیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہے تھے ۔

    ایسے میں ایک مرد قلندر کلمہ حق بلند کر کے اٹھا جسے دنیا عمران خان کے نام سے جانتی ہے ۔عمران خان اقتدار سنبھالتے ہوئے ڈوبتی نیا کو کنارے لگانے میں ہمہ تن گوش مصروف ہو جاتا ہے۔
    وطن عزیز کی معیشت میں لگے زخموں کے اعداوشمار کی جامع تفصیل کے پیش نظر درست سمت کا تعین کرتے ہوئے بنیادی امور ہی ابھی انجام پائے تھے۔ کہ اچانک پوری دنیا کرونا کے باعث جیسے روک سی گئی ۔ گویا معاشی نشونما کو الٹا پہیہ لگ گیا۔اس بحران میں عمران خان نے اللہ کے فضل و کرم سے، نہ صرف کرونا پر قابو پایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی اپنے پاوں پر کھڑا کیا ۔ آج الحمدللہ پاکستانی برآمدات گزشتہ دو دھائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

    تاریخی خسارے اور کرونا وبا جیسے مشکل حالات میں کپتان اور کچھ بھی نہ کرتے تو معیشت کو بہتری کی جانب لانا بذات خود ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن آپ نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ احساس پروگرام کے نام سے غریب اور مستحق افراد میں بڑا شفاف طریقہ اپناتے ہوئے نقد رقوم تقسیم کیں۔بیواؤں نادار اور مستحق ضعیف پاکستانیوں کیلئے وظائف مقرر کئے۔ 
    یہ وہ پس منظر ہے کہ جس میں خستہ حال معیشت کو سنبھالا دیتے ہوئے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسا تاریخ ساز کام سرانجام دیتے ہوئے پختوانخواہ اور پنجاب کے شہریوں کو بلا تخصیص صحت سہولت کارڈ کے تحت ہر خاندان کو ایک ملین روپے کی انشورنس مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یہ کارنامہ پاکستانیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں روٹی کپڑا مکان اور غریب عوام کو سہولت دینے کے نعرے تو خوب گائے گئے لیکن عملی طور پر ایسے عظیم کارنامے انجام دینے کیلئے جس احساس، محبت اور ہمدردی اور کی ضرورت ہوتی ہے وہ قیام پاکستان سے اب تک کی تاریخ میں صرف کپتان کی صورت ہی ملی ہے۔

    اللہ پاک ہم سب کا حامی ناصر ہو

    @RajaArshad56

  • گورنر پنجاب کا فلٹریشن پلانٹ‌ وسیع پیمانے پر لگانے کا اعادہ

    گورنر پنجاب کا فلٹریشن پلانٹ‌ وسیع پیمانے پر لگانے کا اعادہ

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے فلٹریشن پلانٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس آرگنائزیشن ز ایک کام کو کررہی ہیں، مگر سلیقے سے کوئی بھی نہیں کررہا ہے، اربوں روپے لگا کر کام کیا جاتا ہے، جنرل مشرف نے بیس ارب روپے آج کے سو ارب روپے انہوں ایک کمپین لانچ کی تھی، کلین ڈرنکنگ واٹر فار آل جتنی سکیمیں انہوں نے لگائی تھیں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان میں سب بند ہوگئی ہیں، اس کے بعد اور مسلسل حکومتیں آتی گئیں، پندرہ بیس لاکھ میں پلانٹ اپنی اینجیو کے ذریعے لگاتا تھا، سندھ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کی حکومتیں ڈیڑھ ارب روپے میں لگاتی تھیں، وہ سب بند ہوگئے ہیں، پندرہ، بیس لاکھ والے جو پلانٹ لگائے وہ سب چل رہے ہیں، اس سے اندازہ لگا لیں حکومت اورعوام کا کتنا نقصان ہوا ہے.

    گورنر پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ایک تقریب جس میں‌پورے پاکستان کے ڈاکٹرز شامل تھے، میں نے اپنی تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان میں پچاس فیصد عوام گندہ پانی پیتی ہے، تقریب کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ سراب یہ تعداد زیادہ ہوگئی ہے، اب یہ تعداد اسی فیصد تک بڑھ گئی ہے،صاف پانی کی وجہ بیماریاں نہیں ہونگی، ہسپتالوں کا خرچہ کم ہوجائے گا، جہاں جہاں فلٹریشن پلانٹ لگاتے ہیں وہاں‌ بیماریاں کم ہوجاتی ہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے منصب اعلیٰ میں نئی روایت قائم کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے منصب اعلیٰ میں نئی روایت قائم کردی

    وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کردی ہے، 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے، مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں، خود لوگوں کی نشست پر گئے، ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے ہیں.

    عوام نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا ہے، آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں، ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دورکی بات تھی، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے، مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ انتہائی محنت، لگن اورجذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، میں لاہورمیں آپ لوگوں کا وکیل ہوں، اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہی وزارت اعلیٰ کا منصب عطا کیا ہے،عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے، ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکے ہیں، ماضی میں ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں، پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی تبدیلی آئے گی، وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے، یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہوگا.

  • متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پیر پگارا سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پیر پگارا سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے راجہ ھائوس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے خصوصی ملاقات کی اور والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی ایم پی اے سید محمد راشد شاہ راشدی اور ڈپٹی کائونسل جنرل بخیت الرومیتی بھی موجود تھے ملاقات دوران سیاسی ، سفارتی ، علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

  • وزیر اعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے :حلیم عادل شیخ

    وزیر اعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے :حلیم عادل شیخ

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بیان دیا ہے کہ آج وزیراعظم کراچی میں نیوی اور کے پی ٹی کے پروگرام میں شرکت کے لئے آرہے ہیں ۔ سب پوچھ رہے ہیں میڈیا پر چل رہا ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لیے کیا لارہے ہیں ۔
    وزیراعظم کراچی کے لیے پہلے ہی پیکیج دے چکے ہیں جس پر کام جاری ہے ۔
    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 اوور ہیڈ برجز بن چکے منگھوپیر سے جام چاکرو تک روڈ بن رہی ہے ۔
    گرین لائین کا ٹریک مکمل ہوچکا ہے ۔ اسی سال ستمبر میں گرین لائین کی بسز پہنچ جائیں گی ۔ 52 فائر بریگیڈ وفاقی حکومت کے کراچی میں موجود ہیں ۔
    اورینج لائین سندھ حکومت کا بھی وفاق دیکھ رہی ہے 1100 ارب کے پیکیج میں اہم کام نالوں کی صفائی کا تھا
    کے فور اور کے سی آر پر مزید کام تیز ہوچکا ہے ۔ 10 ارب روپے کراچی میں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے لگائے ۔ 11سو ارب کے پیکیج میں ساڑھے 4 سو ارب سندھ حکومت کو دینے تھے ۔
    سندھ حکومت نے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا ایک نالا بھی صاف نہیں کیا ۔
    سندھ حکومت کہتی ہے بحریا کے پاس ملیں تو کام کریں ۔
    گندہ کچرہ ہٹانا پائپ کنیکشن جیسے کام سندھ حکومت نے کرنے ہیں ۔
    آج وزیراعظم کی سربراہی میں کراچی ٹرانسمیشن کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ۔ تمام اسٹیک پولڈرز شرکت کریں گے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیراعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ سندھ حکومت کو بھی پابند کریں گے کہ وہ اپنے حصے کا کام جلد مکمل کرے ۔

  • ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کیلئے چرچ میں دعائیہ تقریب

    ہم آہنگی کو اجاگر کرنے کیلئے چرچ میں دعائیہ تقریب

    پشاور کے نواحی علاقے ترناب فارم میں محرم الحرام کے حوالے سے بین المذاہب ہم آہنگی کو اجاگر کرنے اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے لئے علاقائی مسلمانوں کا کرسچن کمیونٹی کے ساتھ چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کا احسن طریقے سے ازالہ کرنے اپنی آواز کو حکومتی اراکین تک پہنچانے کے لیے ورک پلان تیارکیا گیا ہے.

    کریسچن کمیونٹی کے معزز پادری عمران دعا کروائی ہے.

    پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی دی گئی ہے، اقلیتیں اپنی مذہبی رسومات کو مکمل آزادی سے ادا کرتی ہیں، اس سلسلے میں کرسچن کمیونٹی کے ساتھ مذہبی رواداری کو قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    احتشام احمد نمائندہ باغی نیوز پشاور

  • محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامت مکمل، ڈی پی او وہاڑی

    محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامت مکمل، ڈی پی او وہاڑی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جائیں گے، اگرچہ وہاڑی میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی محرم الحرام کے دوران 311 مجالس اور 128 روایتی اورلائسنسی جلوسوں کے لئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی، ضلع میں مثالی امن و مان کے قیام کے لئے علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، اور سول سوسائٹی پولیس کے دست بازو بنیں، تاکہ ماہ محر م الحرام میں کسی قسم کی ناخوشگوارصورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اس دوران 311 مجالس اور128 روایتی اورلائسنسی جلوسوں کے روٹس کے کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات تیار کرلئے گئے ہیں، دوران محرم الحرام 1820 پولیس افسران وجوان، لیڈیز پولیس مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر، 163پولیس رضاکاران، 900 والنٹئیرزڈیوٹی کی خدمات سرانجام دیں گے، ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے 6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 22 خصوصی و متفرق ریزو ہائے ہیڈکوارٹر پرالرٹ موجود رہیں گی، جبکہ روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے، راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا، جبکہ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے ہوگی، پولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • مولانا فضل الرحمن کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

    مولانا فضل الرحمن کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حروں کے روحانی پیشوا،جی ڈی اے کے سربراہ پیرصاحب پگارا سے ان کی رہائشگاہ پرجاکران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
    اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی ایم پی اے سید محمد راشد شاہ راشدی جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، پیر صدرالدین شاہ راشدی ، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ دیگربھی موجود تھے۔

  • دہم کلاس کے طلبا کیلئے الوداعی تقریب

    دہم کلاس کے طلبا کیلئے الوداعی تقریب

    غزالی سکول لڈن وہاڑی میں کلاس دہم کے اعزاز میں الوادعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں سکول کے تمام اساتذہ اور دہم کلاس کے طلبہ نے شرکت کی ہے، اس موقع پر تمام اساتذہ نے کلاس دہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

    تقریب میں محمد اکرم صابر محمد رمضان، اظہر حسین خادم، طیب اشرف حافظ محمد مشتاق، راشد محمود،محمد سلمان،محمد افضل،سید طلحہ شاہ،محمد جنید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، تقریب میں طلبہ کو مستقبل کے لیے مفید مشورے بھی دیے گئے ہیں، تقریب کے آخر میں اساتذہ،سکول اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہرطرح تیار، عائشہ غضنفر

    انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہرطرح تیار، عائشہ غضنفر

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوعائشہ غضنفر نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محرم ہو یا سیلاب انتظامیہ تمام تر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے پوری تیاری رکھیں، اگر اس حوالے سے کسی محکمہ کو درپیش رکاوٹ ہو تو فی الفور آگاہ کریں، تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، محکمہ صحت ایمر جنسی صورتحال میں مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولت کا بندوبست کیا جائےاورصرف ضروری مریضوں کولاہور ریفر کیا جائے، سی اوز میونسپل کمیٹیزمحرم الحرام میں نکلنے والی مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور نکاسی آب کیے لیے ضروری انتظامات کریں، تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور گورنمنٹ کے ایس او پیز پرعملدآمد کرتے ہوئے تمام کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں.

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 انجینئر عدنان نواز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکو سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کی روشنی اور موجوہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس اور جلوس کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا ہے.

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے اس حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر ممکنہ سیلاب کی صورتحال کے بارے لوگوں کو آگاہی حاصل ہوتی رہے گی.

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور تمام محکموں کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122،بلڈنگ، ہائی ویز،واپڈا،پوکیس، ڈائریکٹرلائیو سٹاک، میونسپل کمیٹیزکے علاوہ محکمہ انہار، زراعت، ہیلتھ،پولیس، ٹریفک پولیس،ایجوکیشن ودیگر افسران نے شرکت کی ہے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال