متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے علی ہائوس پر ملاقات ،کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل جناب بخیط عتیق الرومیتھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹس شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں ۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مشکل حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہی خاندان نے پاکستان کی عوام کے لیے صحت، تعلیم کے شعبوں میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے تحفے دیئے ہیں۔ پاکستان اور سندھ کی عوام کی یو اے ای کی عوام سے خصوصی محبت اور احترام ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حماد عبید الزابی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ۔ پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں .
Author: +9251
-

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات
-

کسی ایک شخص کے جرم کو جواز بنا کر وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو اگر رگڑا لگانے کی سازش کررہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، سعید غنی
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی ایک شخص کے جرم اور اس کے غلط کام کو جواز بنا کر وفاقی حکومت اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو اگر رگڑا لگانے کی سازش کررہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ جس بھونڈے انداز میں وفاقی اداروں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اس کہ ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
سعید غنی نے کہا کہ ایک غیر متعلقہ شخص کی جانب سے اسلام آباد میں ایک ایسے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، جس کو توہین عدالت کے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ نے خود طلب کیا اور اس کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔مسعود الرحمان پیپلزپارٹی کے پی ایس 92 کا عہدیدار تھا، جس نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کی جس پر پارٹی نے نہ صرف اس کو اس کے عہدے سے ہٹایا بلکہ اس کی پارٹی رکنیت بھی معطل کی اور اس کو پارٹی کے کسی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا پابند کیا۔
اب ایک واٹس اپ نمبر سے مجھ سمیت متعدد صوبائی وزراء ، ارکان قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔میڈیا کے ذریعے نوٹس کی اطلاع کے بعد ہماری رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ذریعے معلوم ہوا تو واٹس اپ دیکھا تو 13 اگست کو مجھے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پیش ہونے اور نہ آنے کی صورت میں کرنل پروسیڈنگ کا کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ میں اس طرح کے بھونڈے انداز میں ہمارے خلاف وفاقی اداروں کی کارروائی پر 13 اگست کو پیش نہیں ہوں گا اور اگر میرے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔ سعید غنی عمران نیازی کی جانب سے کچھ روز قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ہم وفاقی اداروں کو سندھ میں استعمال کریں گے اور یہ کارروائی اسی کا تسلسل معلوم ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسعود الرحمان کے خلاف سپریم کورٹ کارروائی کررہی ہے چاہے وہ اسے سزا دے یا معاف کردے اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ -

مولانا فضل الرحمن نے11 اگست کوپی ڈی ایم والوں کوبلالیا
اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن نے11 اگست کوپی ڈی ایم والوں کوبلالیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن صاحب نے 11 اگست سہ پہر 3بجے پی ڈی ایم کاسربراھی اجلاس طلب کرلیا۔
پی ڈی ایم کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر حافظ حمداللہ کی اطلاع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنےکافیصلہ کیاگیا۔
پی ڈی ایم کایہ سربراہی اجلاس انتہائ اہمیت کاحامل ہےاس اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا،
اجلاس میں خارجہ پالیسی اورخطے میں بدلتی ھوئی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائے گا،اس کےعلاوہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کےحوالے سے اہم فیصلےکئےجائیں گے۔
حافظ حمداللہ نےمزیدبتایاکہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تحریک میں مزید تیزی لانے کےلئےآئندہ کے لائحہ عمل اور کٹھ پتلی حکومت کوٹف ٹائم دینے کےلئےحکمت عملی طےکی جائیگی
-

سینیٹ اجلاس نجکاری کمیشن ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 23جون 2021 سینیٹ اجلاس میں پیش کیے گئے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سید محمد صابرشاہ نے چیئر مین کمیٹی سے گزشتہ کمیٹی میٹنگ کے منٹس فراہم کرنے کی گزارش کی جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کو منٹس فراہم کیے جائیںگے۔ کمیٹی اجلاس میں متعلقہ حکام کو کہا گیا کہ ورکنگ پیپرز اور بریفنگ کی کاپیاں اردو زبان میں فراہم کی جائیں جس پر حکام نے یقین دہانی کا اظہار کیا ۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس بل میں چار ترامیم پیش کی گئی ہیں جو کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد اب سینیٹ میں زیر غور ہیں۔ جس میں پہلی مجوزہ ترمیم لفظ وفاقی حکومت کی بجائے وزیر اعظم پاکستان کیا جائے جس میں وزیر اعظم پاکستان کو یہ اختیار دیا جائے نجکاری کمیشن کے چیئرمین ،سیکرٹری اور ارکان کا تقرر کر سکے ۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اس قانون میں پہلے بھی دو دفعہ ترامیم کی گئی ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی نے حکام سے پوچھا کہ جو ترامیم کی گئی ہیں ان میں سے کتنی جمہوری دور اور آمریت کے دور میں کی گئیں جس پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک ترمیم جمہوری دور میں ایک آمریت کے دور میں کی گئی ۔
کمیٹی اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے Mustafa Impex Case کا پیرا 77 ،78 اور79 پڑھ کر سنایا اور کہا کہ وفاقی حکومت کا اختیار وزیراعظم کو نہیں دینا چایئے۔اور یہ بعد میں آنے والوں کے لئے نظریہ بن جائے گا جس سے معملات گھمبیر ہوں گے ۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ جمہوری قوانین میں لفظ فیڈرل گورنمنٹ کو ہٹایا نہیں جا سکتا ۔
سینیٹر انوار الحق کاکر نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری کی تقرری کا اختیار انتظامی معاملہ ہے ملکی سطح کے معملات پر وزیر اعظم کابینہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کر سکتا ہے ۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں نجکاری کمیشن کی کارکردگی نظر نہیں آتی اور 2008 کے بعد نجکاری کمیشن کا نمایاں کردار مایوس کن ہے اور 2014 میں برائے نام نجکاری ہوئی اور وہ بھی صرف حکومتی حصص بیچ دیے گئے تھے لہذا نجکاری تیز کرنے کی ضرورت ہے ورنہ نجکاری کمیشن کو ختم کیا جائے۔
کمیٹی اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے چیئرمین کمیٹی سے گزارش کی کہ یہ ترامیم اہم نوعیت کی ہیں جس پر لاءمنسٹری سے تجاویز لینا ضروری ہے اور آئندہ کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری لاءکو بلایا جائے اور ان سے اس معاملہ پر بریفنگ لی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے معاملہ اگلی کمیٹی میٹنگ تک ملتوی کر دیا اور کہا کہ آئندہ کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری لاءاس معاملے پر کمیٹی کو آگاہ کریں ۔
قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پاک چائنہ فرٹیلائزر کمپنی ہری پور خیبرپختونخواہ کی نجکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ مانگ لی گئی۔
کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز انوار الحق کاکڑ ، میاں رضا ربانی ، محسن عزیز ، سید محمد صابر شاہ ، محمد قاسم ، انور لال دین ،مولوی فیض محمد اور عرفان الحق صدیقی کے علاوہ وزارت نجکاری کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
-

وزیراعلیٰآج پھراسد کھوکھرکے گھرپہنچ گئے
لاہور:وزیراعلیٰآج پھراسد کھوکھرکے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی رہائش گاہ پرپہنچے
ذرائع کے مطابق اس موقع پروزیر اعلی عثمان بزدارنے فائرنگ سے اسدکھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا
اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقتول مبشر کھوکھر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پروزیراعلی عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا
اس ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ آپ کے بھائی کے جاں بحق ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے۔اللہ تعالی آپ کو اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عثمان بزدارنے اس موقع پرکہا کہ مبشر کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزم اپنے انجام سے نہیں بچ پائیں گے – آپ کو ہر قیمت پر انصاف مہیا کیا جائے گا- صوبائی وزیر تیمور بھٹی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجودتھیں
-

کوئٹہ میں پھردہشتگردانہ حملہ ہوگیا:ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی
کوئٹہ: شرپسند عناصر کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں دہشتگرد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دستی بم حملے میں طبی امداد کیلئے لایا گیا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا ہے۔
ادھر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشتگرد عناصر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
-

ایران میں کورونا بے قابو، ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کی وائرس سے ہلاکت:چین میں بھی صورت حال خراب
لندن :ایران میں کورونا بے قابو، ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کی وائرس سے ہلاکت:چین میں بھی صورت حال خراب،اطلاعات کے مطابق برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کورونا سے ہلاک ہورہا ہے اور ایک دن میں 588 اموات کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی، جسے یقینی بنانا ضروری ہے۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورکئی شہروں کے اسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے بستر ختم ہو چکے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سست ویکسینیشن پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ 8 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں اب تک صرف 4 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ کورونا سے کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں ہر2 سیکنڈمیں ایک شخص کورونا سے متاثر ہورہا ہے اور تقریباً ہر 2 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہورہا ہے۔
اگر اس کا موازنہ گزشتہ مہینے سے کیا جائے تو اس وقت تقریباً 3منٹ میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہو رہی تھی ۔
واضح رہے جنوری میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ساختہ ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ناقابل اعتماد ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔
ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی ‘جنہوں نے اتوار کے روز ایرانی ساختہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی’ نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کو تیز کریں اور وبائی امراض کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔
دوسری طرف ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں بھی کورونا نے پھرسراٹھا لیا ہے اورآج 200 سے زائد کیسز کے واقعات ہوئے ہیں، ادھر چینی حکومت نے پھرسے لاک ڈاون لگانے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے
-

نواز شریف کے بچے بھی بھگوڑے ہیں:ممتاز ماہر قانون کی قانونی رائے
کراچی:نواز شریف کے بچے بھی بھگوڑے ہیں:ممتاز ماہر قانون کی قانونی رائے اطلاعات کے مطابق ممتازماہرقانون اور اہم سیاسی رہنما چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہےکہ نوازشریف کے بچے بھی لندن میں جس اندازسے رہ رہے ہیں وہ نوازشریف کوپناہ نہیں دے سکتے
ذرائع کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ملک کے ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر عدالت میں یہ موقف اختیار کرتے ہیں کہ وہ معاشی طور پر اپنے بیٹوں پر انحصار کرتے ہیں، تو میرا نہیں خیال برطانوی قانون انہیں ملک میں قیام کی اجازت دے گا-

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس سے قبل بھی کئی ایسے ارب پتی لوگوں کو ملک میں قیام کی اجازت دے چکا ہے، اور یہ وہ لوگ تھے جن کے ان کے ممالک نے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے-
انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف لندن کی عدالت کو کہیں کہ میں یہاں اولاد کے خرچے پر ہوں تو انکے بچوں کے پرانے بیانات انہیں غلط ثابت کر دیں گے اور بچے خود بھگوڑے ہیں، وہ کسی کو قانونی پناہ نہیں دے سکتے-
-

کراچی میں پاکستانی پرچم کے اسٹالز سڑکوں ، فٹ پاتھ یا رش والی جگہ پر نہ لگانے کا فیصلہ
شہر قائد میں کورونا صورتحال کے جشن آزادی پر پاکستانی پرچم کے اسٹالز سڑکوں ، فٹ پاتھ یا رش والی جگہ پر نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں پاکستانی پرچم کے اسٹالز سڑکوں ، فٹ پاتھ یا رش والی جگہ پر نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کنٹرول روم کے ذریعے ایسٹ زون پولیس کو احکامات دے دیئے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کے کسی گراؤنڈ میں اسٹالز کا اہتمام کیا جائے اور گراؤنڈ میں سخت سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
خیال رہے اگست کے آغاز سے ہی ملک کے شہروں میں پاکستانی پرچموں ، جھنڈیوں اور بیجز وغیرہ کے اسٹال ہر گلی اور محلے میں لگائے جاتے ہیں، رواں سال پاکستانی قوم 75 واں یوم آزادی منائے گی۔
واضح رہے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم کیسز میں اضافے پر سندھ حکومت نے دوبارہ سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیا ہے۔
-

عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹرفواد حسین نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا
اسلام آباد:عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹرفواد حسین نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹرفواد حسین نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے ،
ادھر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11, 12 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عراقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ دورے کے دوران وزراء خارجہ علاقائی امور اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات کریں گے جبکہ عراقی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔