Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اطلاعات و محنت سندھ کی زیر صدارت سیسی کی گورننگ باڈی کا اجلاس

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ کی زیر صدارت سیسی کی گورننگ باڈی کا اجلاس

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ کی زیر صدارت سندھ ایملائیزسوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ (سیسی) کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔

     وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ سییسی کے زیر انتظام صوبے بھر کی تمام اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں کرونا ویسینیشن لگایے ے حوالے سے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر سیسی کے زیر انتظام کراچی میں کڈنی سینٹر کے بعد اب لانڈھی اور سائٹ میں ولیکا اسپتال میں بھی کوووڈ وارڈز قائم کیے جارہے ہیں اور ان میں 162  اسپیشلسٹ، آر ایم اوز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو 89 روز کے لئے بھرتی کیا جارہا ہے۔ سیسی کے زیر انتظام اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو کوووڈ رسک الاؤنس فراہم کیا جائے گا جبکہ بینظیر بھٹو مزدور کارڈز کے کام کو مزید تیز کرنے کے لئے 174 ڈیٹا انٹری آپپریٹر بھرتی کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سیسی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت سندھ عبدالرشید سولنگی، کمشنر سیسی اسحاق مہر، گورننگ باڈی میں مزدوروں اور مالکان کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورننگ باڈی نے سیسی کے زیر انتظام کراچی میں کڈنی سینٹر، لانڈھی اسپتال اور ولیکا بائی اسپتال، سائٹ میں کوووڈ وارڈز کے قیام کے حوالے سے آگا ہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ کڈنی سینٹر میں پہلے ہی کوووڈ وارڈز قائم کیا گیا ہے اور وہاں  16 بستروں پر مشتمل 3 آئی سی یو وارڈز قائم ہیں جہاں وینٹیلیٹرز، مانیٹر سمیت تمام سہولیات ماجود ہیں۔ کڈنی سینٹر میں 24 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی  یو وارڈ اور 10 آئسولیشن وارڈز موجود ہیں جبکہ یہاں لیبارٹری، ایکسرے مشین اور دیگر سہولیات موجود ہیں تاہم یہاں کچھ مزید سامان درکار ہوگا جس کے بعد یہ مکمل طور پر کوووڈ اسپتال میں تبدیل ہوجائے گا۔ اسی طرح اب وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر سندھ سوشل سیکورٹی اسپتال  لانڈھی میں 20 بستروں پر مشتمل آئی سی یو وارڈ، 20 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو وارڈ قائم کیا جارہا ہے جبکہ یہاں بھی لیبارٹری اور دیگر سہولیات جو پہلے سے موجود ہیں ان میں کچھ کمی کا سامنا ہے اس کو پورا کرکے جلد ہی وہاں بھی کوووڈ وارڈز قائم کردئیے جائیں گے اسی طرح ولیکا بائی اسپتال سائٹ میں 12 بستروں پر مشتمل آئی سی یو وارڈ،10 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو وارڈ قائم کیا جارہا ہے جبکہ یہاں بھی لیبارٹری اور دیگر سہولیات جو پہلے سے موجود ہیں ان میں کچھ کمی کا سامنا ہے اس کو پورا کرکے جلد ہی وہاں بھی کوووڈ وارڈز قائم کردئیے جائیں گے۔ گورننگ باڈی نے ان تمام اسپپتالوں میں کوووڈ وارڈز کے لئے درکار 162 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، آر ایم اوز اور پپیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر اسٹاف کو 89 روز کے لئے کنٹریکٹ پر بھرتی کی منظوری دی اس موقع پر بتایا گیا کہ اس مد میں ہر ماہ 1 کروڑ روپے کے اخراجات سیسی کو ادا کرنے ہوں گے البتہ جو مشینری اور دیگر سامان کی ضرووریات کو سیسی کے بجت سے پورا کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بینظیر بھٹو مزدور کارڈز کے اجراء میں ہونے والی تاخیر پر بھی وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے برہمی کا اظہار کیا، جس پر سیکرٹری محنت نے بتایا کہ اس سلسلے میں نادرہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ہمیں انہیں 174 ڈیٹا انٹری آپپریٹرز فراہم کرنا تھے تاہم گذشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھاکہ اس سلسلے میں نادرہ کو ہی یہ ذمہ داری دی جائے، جس پر نادرہ نے معذرت کی اور اب ہم 174 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں تاکہ نادرہ کے صوبے بھر کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ہمارے اپنے دفاتر اور موبائل وین سروسز کے ذریعے اس کام کو مزید تیز کیا جاسکے گا۔ گورننگ باڈی نے اس کی منظوری دی۔ اجلاس میں سیسی کے زیر انتظام چلنے والے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو کوووڈ رسک الاؤنس جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • سید ذلفی بخاری کی کامیاب سفارتکاری:پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلیے ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی سربراہی مل گئی

    سید ذلفی بخاری کی کامیاب سفارتکاری:پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلیے ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی سربراہی مل گئی

    ابوظبی: سید ذلفی بخاری کی کامیاب سفارتکاری:پاکستان کو آئندہ 2 سال کیلیے ’ابوظبی ڈائیلاگ‘ کی سربراہی مل گئی،اطلاعات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔

    ذرائع کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا، ابوظبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

     

    ذرائع کے مطابق ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔

    ادھر اس حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔

    زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔

  • نیا اسلامی سال 1443ھ :محرم کا چاند نظر آ گیا یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا

    نیا اسلامی سال 1443ھ :محرم کا چاند نظر آ گیا یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا

    لاہور:نیا اسلامی سال 1443ھ :محرم کا چاند نظر آ گیا یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا ،اطلاعات کے مطابق مقدس اسلامی ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور یوم عاشور اگلی جمعرات 19 اگست 2021 کو ہوگا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پیر کو کوئٹہ میں چاند دیکھنے کا اجلاس منعقد کیا اور اعلان کیا کہ محرم کا چاند نظر آگیا ہے۔

     

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند دیکھنے کے اجلاس کی سربراہی کی اور محرم شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

    کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ محرم کا پہلا دن جو اسلامی کیلنڈر کے مطابق ہجری سال 1442 کا پہلا دن 10 اگست (منگل) ہے، اور یوم عاشور 19 اگست (جمعرات) کو ہوگا۔

  • بیرسٹرسلطان محمود بن رہے ہیں  صدر آزاد کشمیر؟فیصلہ کس نے کیا؟اہم خبرآگئی

    بیرسٹرسلطان محمود بن رہے ہیں صدر آزاد کشمیر؟فیصلہ کس نے کیا؟اہم خبرآگئی

    میرپورآزاد کشمیر:بیرسٹرسلطان محمود بن رہے ہیں صدر آزاد کشمیر؟فیصلہ کس نے کیا؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئےتھے، پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

    بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

    یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو ئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے،

    وہ دو ہزار چھ میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے اور دو ہزار گیارہ تک وزیر خوراک بھی رہے۔ اُنہوں نے دو سال قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس سے قبل انوار الحق آزاد کشمیر کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

  • انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021:نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا ضامن زبردست پروگرام

    انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021:نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا ضامن زبردست پروگرام

    لاہور: انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021:نوجوانوں کے بہترین مستقبل کا ضامن زبردست پروگرام ،اطلاعات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ اوروائی پیئر پاکستان کے زیر اہتمام وزارت ماحولیات، ایرو، آئی پاس پاکستان، مشعل، ملینیم یونیورسل کالج، اپرچونیٹی کلب، پرائوڈ پاکستان فائونڈیشن اور سینٹر فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے تیسرے انٹریکٹیو یوتھ فورم 2021ءکا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانون کو سکلز اور معاشرے کے حساس اور اہم مسائل کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

    لائف سکلز، آبادی اور صحت کے حوالے سے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو لائف سکلز، فیملی پلاننگ، تولیدی صحت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم مسائل کے بارے آگاہی نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ ان مسائل پر گفتگو کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ہمیں انہیں معاشی، معاشرتی، اور سماجی تمام رکاوٹوں کو توڑنے کیلئے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

    شرکاءمیں یو این ایف پی اے کے شعیب احمد،ایرو سے کمال، بائر پاکستان سے عامر مجید، مشعل کی بانی لاریب عابد، اپرچونیٹی کلب کے سی ای او احسن کامرے اور ٹرانس جینڈر مون علی نے گفتگو کی جبکہ بیلا انجم نے معاونت کی۔

    دوسرے سیشن میں شرکا نے یوتھ لیڈرشپ، ہیلتھ سروسز اور موسمیاتی تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی صورت میں دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن پردرست انداز میں کام نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی توجہ دی گئی۔منصوبہ بندی کے بغیر تیزی سے بڑھتی آبادی کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہی جو شدت اختیار کرسکتے ہیں۔ اس طرف توجہ دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر پائیدار اور موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

    اس سیشن سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برگد صبیحہ شاہین، نمائندوہ وزارت ماحولیات منیر سہیل، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، سینئر ریسرچر و ایویلوایشن ایڈوائزرآئی پاس پاکستان حنا عزیز، نمائندہ ایف بی اے پی خبیب کیانی اور نمائندہ ہوم پیس پاکستان فیصل الیاس نے بھی خطاب کیا جبکہ اتساس سندھو نے معاونت کی۔

    ایروکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیواننتھی تھاننتھی ران نے ابتدائی کلمات پیش کیے جبکہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی سینئر ایڈوکیسی ایڈوائزر ڈاکٹر یاسمین قاضی، کامن وویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس برطانوی ہائی کمیشن ڈاکٹر سارہ شہزاد، ڈائریکٹر ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ ایف پی 2030 کیتھرائن لین اور یو این ایف پی اے پاکستان کے نمائندہ بختیار قادریو کے ویڈیو پیغامات چلائے گئے۔

    ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ زنایہ چودھری، خصوصی بچوں کے نمائندے معیز شوکت اور نمائندہ برگد نور عمران نے بھی خطاب کیا۔ فورم میں تھیٹر اور میوزیکل پرفارمنس بھی پیش کی گئی جبکہ شرکاءمیں ایوراڈز، سوویئنرز اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔

  • جسٹس نعیم اختر افغان نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس نعیم اختر افغان نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    کوئٹہ:جسٹس نعیم اختر افغان نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،اطلاعات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے حلف لیا جبکہ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نعیم اختر افغان 12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے جبکہ 11 مئی 2012 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے مستقل جج مقرر ہوئے تھے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان نے بے شمارفوجداری ، دیوانی اور آئینی مقدمات کی پیروی کی ہے۔

    جسٹس جمال مندوخیل کی عدالت عظمیٰ میں تقرری کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان نے عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس کے منصب کی زمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

    واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں عدالت عالیہ کے جج صاحبان، سینئیر وکلا ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلی حکام نے شرکت کی ہے۔

  • اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم اچھی کرکٹ کھیلے:اداکارہ میرا کے انکشافات

    اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم اچھی کرکٹ کھیلے:اداکارہ میرا کے انکشافات

    لاہور:اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم اچھی کرکٹ کھیلے:اداکارہ میرا کے انکشافات،اطلاعات کے مطابق اپنے مختلف بیانات سے آئے دن خبروں میں رہنے والی لولی وڈ اداکارہ میرا ایک بارپھراپنی معلومات اورعلم کی بنیاد پراولمپکس میں جیولن تھرو کے ماہرکھلاڑی ارشد ندیم کے بارے میں وہ کچھ کہہ گئیں کہ سننے والے بھی شرما گئے ،

    معروف اداکارہ کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ اولمپکس میں جیولن تھرو میں پانچویں نمبر پر آنے والے ہاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تعریف کررہی ہیں لیکن انہوں نے ایتھلیٹ کو کرکٹر سمجھ لیا۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں سونے کے تمغے کے حصول کے لیے فائنل میں 12 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

    فائنل میں سونے کے تمغے کے لیے ارشد کا مقابلہ عالمی نمبر ایک جرمنی کے جوہانس ویٹر اور 97.76 میٹر کی طویل تھرو پھینکنے والے عالمی نمبر دو جمہوریہ چیک کے جان زیلزنی سے ہوا۔

    بعدازاں ارشد ندیم کی چھ میں سے دو تھرو ضائع ہوئیں اور اس طرح سے وہ جیولین تھرو کے مقابلے میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

     

     

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا نجی نیوز چینل 7 کا مائیک تھامے رپورٹر کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

    50 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ویڈیو میں میرا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا’۔

    میرا نے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھلا، بڑی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔

    اداکارہ میرا نے حکومت سے اپیل بھی کی کہ وہ ‘پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہمارے ہیروز کی قدر کرے، چاہے وہ فلم انڈسٹری کے لوگ ہوں یا ہماری کرکٹ میں جو ہیروز ہیں’۔

  • وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں خطاب

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں خطاب

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں خطاب

    کسی ایک شخص کے جرم اور اس کے غلط کام کو جواز بنا کر وفاقی حکومت اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو اگر رگڑا لگانے کی سازش کررہی ہے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

    جس بھونڈے انداز میں وفاقی اداروں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اس کہ ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

    ایک غیر متعلقہ شخص کی جانب سے اسلام آباد میں ایک ایسے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، جس کو توہین عدالت کے ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ نے خود طلب کیا اور اس کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔

    مسعود الرحمان پیپلزپارٹی کے پی ایس 92 کا عہدیدار تھا، جس نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کی جس پر پارٹی نے نہ صرف اس کو اس کے عہدے سے ہٹایا بلکہ اس کی پارٹی رکنیت بھی معطل کی اور اس کو پارٹی کے کسی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا پابند کیا۔

    اب ایک واٹس اپ نمبر سے مجھ سمیت متعدد صوبائی وزراء، ارکان قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

    میڈیا کے ذریعے نوٹس کی اطلاع کے بعد ہماری رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے ذریعے معلوم ہوا تو واٹس اپ دیکھا تو 13 اگست کو مجھے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ پیش ہونے اور نہ آنے کی صورت میں کرنل پروسیڈنگ کا کہا گیا ہے۔

    میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ میں اس طرح کے بھونڈے انداز میں ہمارے خلاف وفاقی اداروں کی کارروائی پر 13 اگست کو پیش نہیں ہوں گا اور اگر میرے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

    عمران نیازی کی جانب سے کچھ روز قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ہم وفاقی اداروں کو سندھ میں استعمال کریں گے اور یہ کارروائی اسی کا تسلسل معلوم ہوتی ہے۔

    مسعود الرحمان کے خلاف سپریم کورٹ کارروائی کررہی ہے چاہے وہ اسے سزا دے یا معاف کردے اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

  • داسوحملےکی تحقیقات سےچینی حکام کوآگاہ کردیاگیاہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    داسوحملےکی تحقیقات سےچینی حکام کوآگاہ کردیاگیاہے،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد:داسوحملےکی تحقیقات سےچینی حکام کوآگاہ کردیاگیاہے،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے داسوحملے کے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہےکہ پاکستان نے چین کے ساتھ داسوحملے کی تحقیقات شیئرکردی ہیں‌

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ترجیحات واضح ہیں،سی پیک پرقومی اتفاق موجودہے ، اس پرقوم چین کے ساتھ معاہدوں کو ہرصورت مکمل دیکھنا چاہتی ہے

    وزیرخارجہ نے اس موقع پر پاکستان اورچین کے درمیان شرپسندی سے تعلقات کو نقصان پہنچانے والوں‌کے بارے میں کہا کہ پاکستان تمام دشمنوں کو جانتا ہے بیرونی ہوں‌یا اندرونی سب سے کی شرارتوں کودیکھ رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پروجیکٹس کونشانہ بنانےکی گاہےبگاہےکوشش ہوتی رہی ہے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک سےمتعلق ہماراعزم مضبوط ہے،جس پرپوری قوم متفق ہے،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دنیاکی آنکھوں میں کھٹکتاہے،

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیرینا،داسو،جوہرٹاؤن اورکوئٹہ حملےسازشوں کاشاخسانہ ہیں

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے سی پیک منصوبےپرکام جاری رہےگا، پاکستان اورچین ایک دوسرے کے فطری دوست اوراتحادی ہیں رہیں گے

  • افغان حکومت بلیم گیم سے بازرہے، بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں:وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

    افغان حکومت بلیم گیم سے بازرہے، بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں:وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

    اسلام آباد: افغانستان پاکستان پرالزامات لگانے سے باز رہے ، پاکستان کے خلاف کون کون سازشوں میں مصروف ہے سب جانتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان حکومت کو بلیم گیم سے باز رہنے کا مشورہ دیتے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تعمیری مذاکرات کرے۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام سب کی ذمہ داری ہے۔ امید پر دنیا قائم ناامید نہیں ہونا چاہیے، افغان بات چیت کامیاب ہوتی ہے تو سہرا افغان قیادت کو جائے گا، تاہم ناکامی کی صورت میں بھی افغان قیادت ذمہ دار ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں جاری ہے، ایسے الزامات پر حیرانگی اور افسوس بھی ہوتا ہے۔ بارہا واضح کر چکے افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ فریق نہیں، افغان قیادت کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ ملک کے لوگ اندر سے بھی ایسے الزام لگاتے ہیں۔ بھارت کی زبان بولنے والوں پر دکھ ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے لیے سفارتی میکنزم موجود ہے۔ اگر افغانستان کو بطور ہمسایہ کوئی مسئلہ درپیش ہے تو موجودہ میکنزم کے ذریعے اٹھایا جائے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے پائیدار امن کے لیے آگے بڑھا جائے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مسئلہ پر منہ پھیرنے کی نہیں بلکہ سر جوڑنے کی ضرورت ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا جو تاثر دیا گیا وہ درست نہیں ہے۔ مجھے خدشہ ہے وہ یہ تسلیم نہیں کریں گے، یہ ایک لمبی کہانی ہے۔