Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو کا کوئٹہ دورہ،بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    بلاول بھٹو کا کوئٹہ دورہ،بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کا اہم بیان

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل بروز اتوار کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جتک ہاؤس آصف آباد سریاب کسٹم کوئٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے۔

    بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے،

    شمولیت کرنے والوں میں چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری، سابق وزیراعلی بلوچستان اور موجودہ رکن بلوچستان اسمبلی (سابق پارٹی مسلم لیگ ن)جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، سابق گورنر بلوچستان، سابق رکن قومی اسمبلی، سابق صدر مسلم لیگ ن بلوچستان (سابق پارٹی مسلم لیگ ن)جنرل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق صوبائی وزیر (سابق پارٹی: مسلم لیگ ق)نواب محمد خان شاہوانی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق صوبائی وزیر (سابق پارٹی: نیشنل پارٹی)میڈم کشور احمد جتک، سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان (سابق پارٹی: مسلم لیگ ن)
    سردار چنگیز ساسولی، سابق ضلعی ناظم نصیرآباد (سابق پارٹی: مسلم لیگ ن)سردار عمران بنگلزئی، سابق مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی،میر عبدالرحمان زہری، سابق چیئرمین خضدار (سابق پارٹی مسلم لیگ ن)نواب شیرباز نوشیروانی، سابق رہنما مسلم لیگ ن،میر عرفان کرد، سابق رہنما مسلم لیگ ن،آغا عرفان کریم احمد زئی، سابق صوبائی وزیرمیر غازی خان پندرانی، سابق رہنما مسلم لیگ ن،سید عباس شاہ، سابق مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ ہیں۔

    اس کے علاوہ دیگر اہم قبائلی رہنما اور سیاسی شخصیات بھی کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

  • سلامتی کونسل نے 26 دن بعد داسو ڈیم دہشتگرد حملے کی مذمت کردی

    سلامتی کونسل نے 26 دن بعد داسو ڈیم دہشتگرد حملے کی مذمت کردی

    نیویارک :سلامتی کونسل نے 26 دن بعد داسو ڈیم دہشتگرد حملے کی مذمت کردی ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو دہشتگرد حملے کی واقعہ کے 26 دن بعد مذمت کردی ہے

    سلامتی کونسل نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشتگردی میں 9 چینی اور 3 پاکستانیوں کی موت اور دیگر کے زخمی ہونے پراظہار افسوس کیا گیا۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”400481″ /]

    سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ ہرقسم کی دہشتگردی کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، دہشتگردی کے مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاون کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عالمی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مجازحکام پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔

    سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، دہشتگردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں لہٰذا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیاں روکنے کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔

  • سندھ حکومت کاسوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا:9 اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کاسوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا:9 اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی :سندھ حکومت کاسوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا:9 اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کا لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اورپھران مسائل کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے سوفٹ ویئراپڈیٹ ہوگیا ہے ، انہیں حالات کے تناظرمیں حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کی شرح میں 3 فیصد کمی آئی ہے، پہلے کی طرح اب کیسز نہیں بڑھ رہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو آسانیاں دی جائیں گی۔

    انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے سندھ میں 50 سے 55 ہزار افراد کی ویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرنے کی دھمکی ویکسی نیشن میں گیم چینجر ثابت ہوئی، سم بند کرنے کے فیصلے کے بعد ویکسی نیشن 2 لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی۔

    کراچی میں ایک لاکھ 60 ہزارافراد نے تین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگے رہے۔ ایک دن میں 2 لاکھ 90 ہزارویکسی نیشن کی جو بڑا نمبر ہے، جو ویکسی نیشن 50 ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کا ہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ محرم ایک اور ٹیسٹ کیس ہوگا، دینی اجتماعات کے لیے چھوٹے پیمانے پر ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ شہری ویکسین لگوائیں اور ماسک پہنیں، کوشش ہے شہریوں کے تعاون سے شہر میں مثبت تبدیلی لاسکیں، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے، کل تک 9 اگست کے حوالے سے نیا نوٹی فکیشن آجائےگا

  • ایئرپورٹس پرمسافروں کی چوری شغل عام:قیمتی پرس چوری:حکام خاموش تماشائی

    ایئرپورٹس پرمسافروں کی چوری شغل عام:قیمتی پرس چوری:حکام خاموش تماشائی

    اسلام آباد:ایئرپورٹس پرمسافروں کی چوری شغل عام:قیمتی پرس چوری:حکام خاموش تماشائی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی ایئرپورٹس پرمسافروں کے قیمتی سامان اوردیگرچیزوں کی چوری شغل عام بن گیا ہے

    ویسے تو بہت سے واقعات پہلے ہوچکے ہیں مگرتازہ واقعہ میں کراچی سے سرینا ایئربس 300 کے مسافرجب اسلام آباد پہنچے تواس وقت طیارے میں یہ شورمچ اٹھا کہ قیمتی پرس چوری ہوگیا ہے

    کپتان کی کال پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پی ٹی ‏آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی طیارے میں موجود تھے۔ ‏

    طیارے میں کینیڈین فیملی اور دیگر مسافروں میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی، جیب کتروں نے ‏معاملہ خراب ہوتے دیکھ کررقم جہازمیں پھینک دی۔ فضائی انتظامیہ کو ایک جگہ سے پرس اور ‏دوسری جگہ سے آدھی رقم مل گئی۔

    راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کینیڈین فیملی کی بقایا رقم تلاش کی جارہی ہے ایسےلوگوں کی وجہ ‏سےملک کی بدنامی ہوتی ہے جیب کتروں کی وجہ سےپوری فلائٹ کواذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اس قیمتی پرس میں نقدی تھی ، شورمچانے پردوافراد کوحراست میں لیا گیا مگربعد ازاں غلط فہمی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگنے پران کو رہا کردیا گیا

  • پاکستان کواولمپکس سے ٹھنڈی ہوائیں آنی لگیں:ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان کواولمپکس سے ٹھنڈی ہوائیں آنی لگیں:ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ٹوکیو: پاکستان کواولمپکس سے ٹھنڈی ہوائیں آنی لگیں:ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ،اطلاعات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کا فائنل جاری ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پہلے تھرو میں رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77.03 میٹر اور جمہوریہ چیک کے ایتھلٹ ویزلی نے 79.73 میٹر کا تھرو پھینکا جبکہ جرمنی کے جولیان ویبر نے 85.30میٹر کا تھرو پھینکا۔

    بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87.03 میٹر تک گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 82.40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

    دوسرے راؤنڈ میں بھارتی نیرج چوپڑہ نے 87.58 میٹر کی تھرو پھینیکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے فاؤل پھینکا، جس کے باعث کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔

    تیسرے راؤنڈ نیرج چوپڑہ میں بھارتی کھلاڑی نے 76.9 کی تھرو پھینیکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے 84.62 میٹر کی تھرو پھینکی۔اس وقت وہ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔

    اولمپکس کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ سٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16 میٹر کی تھرو کرکےارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    ایشین گیمز 2018کے برانز میڈلسٹ اور ساؤتھ ایشین گیمز 2019 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پلیئرز آرڈر میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

    اگر فائنل میں شریک ایتھلیٹس کی اس سیزن کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ارشد ندیم نے اس سیزن میں سب سے اچھی تھرو 86.38 کی کی تھی اور ٹوکیو اولمپکس کے ٹاپ 12 میں صرف 3کھلاڑیوں کی اس سیزن میں اب تک ارشد سے اچھی تھرو رہی ہیں جن میں جوہانس ویٹر 96.29، نیرج چوپڑا88.07 انڈریان مارڈیر 86.66کی تھرو کے ساتھ شامل ہیں۔

  • پیپلزپارٹی والواپنا قبلہ درست کرلیں:پھرنہ کہنا:مصطفیٰ کمال

    پیپلزپارٹی والواپنا قبلہ درست کرلیں:پھرنہ کہنا:مصطفیٰ کمال

    کراچی: چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ہم جب بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں سے لڑ کرانہیں بھگا سکتے ہیں تو پھر پیپلز پارٹی کیا بیچتی ہے۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو را کے تسلط سے اس لیے آزاد نہیں کرایا تھا کہ اسے آصف زرداری کے حوالے کر دیا جائے، پیپلز پارٹی سندھ کو عملی طور پر سندھو دیش بنا چکی، سندھ کو آصف علی زرداری کی جاگیر بنا دیا ہے، جلد پاکستان کے دیگر حصوں سے سندھ آنے کیلئے ویزا کی ضرورت پڑے گی۔ جو لوگ بچوں کی دوائیں بیچ کر روپیوں میں کرپشن کر سکتے ہیں، انہیں ڈالر دے کر ملک کے خلاف کیوں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ضمیر بیچنے والے کو فرق نہیں پڑتا کہ اسے پیسے دینے والا بھارت ہے یا امریکا یا پھر اسرائیل۔ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ پیپلز پارٹی پاکستان کو معاشی طور پر اندر سے تباہ کر رہی ہے۔ یہ ملک دشمن ایجنڈا ہے۔ سب کچھ دیکھنے کے باوجود وفاق اور ریاست خاموش ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کا بچہ بچہ اپنے خون کے آخری قطرے تک پاکستان کے ایک ایک چپے خصوصاً صوبہ سندھ کی حفاظت کرے گا۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود کو ایک جمہوری پارٹی کہلواتی ہے لیکن جمہوریت کے نام پر جو کررہی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے، اگر کوئی غیر جمہوری قوت اس نام نہاد جمہوری حکومت کی چھٹی کرے تو ہم کیوں مٹھائی نا بانٹیں، ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں پینے کا پانی نہ ملے، بچوں کو دوائیں اور تعلیم نہ ملے، لوگ بے روزگار ہوں، نسل کشی کی جائے۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کس غیر جمہوری قوت کے کہنے پر پیپلزپارٹی کراچی والوں کا پانی ہائیڈرنٹس بنا کر اربوں میں بیچ رہی ہے، اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی، وفاق سے اختیارات لے کر نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی۔ انہی حرکتوں کی وجہ سے لوگ غیر جمہوری قوتوں کے آنے پر مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اب اپنے سیاسی کارکنوں کو کراچی اور حیدرآباد میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا ہے جس کا کوئی آئینی و قانونی جواز موجود نہیں۔ اگر یہ درست ہے تو جیسے ہی اب وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کی مدت پوری ہو تو وہاں انتخابات کرانے کے بجائے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیئے جائیں، جب کراچی اور حیدرآباد کے لیے جائز ہے تو دیگر سندھ اور پاکستان کے لیے بھی یہی ہونا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہیں وہیں ہمارے 7 ساتھیوں کو بھی راء نے منصوبے ناکام کرنے کی پاداش میں انکے خون سے نہلا دیا۔ آپریشن 3 دہائیوں سے جاری تھا لیکن امن گزشتہ 5 سالوں میں آیا ہے۔ راء نے کراچی کو کشمیر کی طرز پر مقبوضہ کراچی بنا دیا تھا، جب جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی زور پکڑتی تھی تب تب بھارت کراچی میں لاشیں گراتا تھا۔ 10 محرم الحرام کے بعد سندھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، سندھ طے کر لے کہ وہ مر کر حساب کتاب کے وقت ظالم کہلانا چاہتا ہے یا ان ظالموں کے خلاف جدوجہد کرنے والا، خاموش رہنے والے بھی ظالم کے ساتھی ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمیں جو لوگ کہتے ہیں کہ مہاجروں کو ایک ہوجانا چاہیے وہ بتائیں کیا پھر پختون، پنجابی، سندھی اور بلوچ ایک نہیں ہونگے؟ شہر میں پھر مورچے بنیں گے۔ کٹی پہاڑی، لیاری، چکرا گوٹھ، آصف اسکوائر میں مہاجروں کو مارا جائے گا اور مہاجر علاقوں میں دیگر قوموں کے لوگوں کو مارا جائے گا۔ کوئی الطاف حسین جیسا شخص بیٹھ کر مہاجروں کو دوسری قوموں کے خلاف استعمال کرے گا اور پیپلز پارٹی دیگر قوموں کو جیسے مہاجروں کے خلاف استعمال کرتی آئی ہے ویسے ہی امن کمیٹیاں بنا کر استعمال کرے گی۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہم جب مہاجروں کی بات کرتے ہیں تو سندھی، بلوچ، پٹھان، پنجابی کو دشمن بنا کر نہیں بلکہ اپنے ساتھ شامل کر کے کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی قومیت یا زبان کی بنیاد پر کراچی میں سیاست کرے گا تو وہ سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو پہنچائے گا کیونکہ پھر پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کے بجائے تعصب کی بنیاد پر لوگوں کو اپنے جھنڈے تلے ایک کر لے گی۔ افسوس یہ ہے کہ سندھ کے دانشوروں یا دیگر سیاستدانوں نے کبھی پیپلز پارٹی کے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی جو وہ شہری سندھ کی عوام کے ساتھ کر رہی ہے۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوٹے کی نوکریاں بھی نہیں دی جا رہیں، 2.5 لاکھ نوکریوں میں چند بھی مہاجروں کو نہیں دی گئیں لیکن کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ آج تک کوئی قومی جماعت ایسی نہیں بنی جو سندھیوں کے مسائل سمجھے اور ان کا حل پیش کرے، اس لیے پیپلز پارٹی کے مظالم کا مقابلہ صرف پی ایس پی ہی کر سکتی ہے۔ ایک جانب شہریوں کو پانی میسر نہیں، مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہو چکا ہے، لوگ فیکٹریاں بند کر کے پنجاب اور بنگلادیش منتقل ہو رہے ہیں،

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیسے والوں کو اتنا فرق نہیں پڑتا شاید وہاں منتقل ہو کر انہیں زیادہ منافع ملنے لگے لیکن وہاں کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو جاتے ہیں۔ سرکاری نوکری دے نہیں رہے اور فیکٹریوں کو تالا لگا رہے ہیں۔ کراچی میں کورونا وقت اور تاریخ بتا کر آتا ہے، صبح سے شام 6 تک سوتا ہے اس کے بعد وار کرتا ہے، کورونا کے نام پر اس شہر سے اپنی دشمنی نکالی گئی۔ عوام میں کوئی دو رائے نہیں کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمن اور مہاجر دشمن جماعت ہے۔ یہ کبھی غلطی سے صحیح بات بھی کریں تو عوام ان کے اعمال کی وجہ سے بھروسہ نہیں کرے گی۔

    چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اعمال لوگوں کو ریاست سے دور اور متنفر کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو لگنے لگا ہے کہ وہ کراچی پر قبضہ کر سکتے ہیں، اندرون سندھ لوگوں کے پاس پیپلز پارٹی کے علاوہ دوسرا آپشن موجود نہیں تھا لیکن شہری سندھ کی عوام کے پاس ہمیشہ دیگر جماعتوں کا آپشن موجود رہا ہے اس لیے پیپلز پارٹی اپنے مظالم اور تعصب کی وجہ سے شہری علاقوں سے نہیں جیت پائی۔ پریس کانفرنس میں صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سمیت اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔

  • عامرمیراورعمران شفقت کوکیوں گرفتارکیا گیا ؟ وجوہات سامنے آگئیں

    عامرمیراورعمران شفقت کوکیوں گرفتارکیا گیا ؟ وجوہات سامنے آگئیں

    لاہور:عامرمیراورعمران شفقت کوکیوں گرفتارکیا گیا ؟ وجوہات سامنے آگئیں ،اطلاعات کے مطابق حامد میر کےبھائی عامرمیر اورعمران شفقت کی گرفتاری کے بعد کچھ ایسی خبریں بھی گردش کرنے لگیں‌ کہ آخرایسی کیا وجوہات تھیں کہ ان کوگرفتارکیا گیا ،

    قبل اس کے کہ کچھ وجوہات کا ذکرکیا جائے پہلےیہ دیکھتے ہیں کہ حامدمیر کیاکہتےہیں ، ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کی جانب سے تصدیق سے قبل صحافی حامد میر نے اپنی ٹویٹ میں ذکر کیا کہ ان کے بھائی عامر میر کو ‘اغوا’ کر لیا گیا ہے اور ان کا فون اور لیپ ٹاپ چھین لیا گیا ہے

    اس سے قبل دوپہر ساڑھے بارہ بجے لاہور کے مغل پورہ علاقے سے ایک صحافی اور ولاگر عمران شفقت کو جبراً ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا تھا۔

    عمران شفقت کی بہن انعم نور نے بی بی سی کی نامہ نگار سحر بلوچ کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ‘آج ساڑھے بارہ بجے لاہور کے مغل پورہ علاقے میں ہمارے گھر پر گھنٹی بجی۔ دروازہ میرے بھائی عمران شفقت نے کھولا جس کے بعد دس افراد ہمارے گھر میں داخل ہوگئے۔’

    انعم نورکا کہنا تھا کہ ان دس افراد میں سے آٹھ بغیر وردی کے تھے اور دو نے ‘سفید رنگ کا یونیفارم پہنا ہوا تھا۔’

    ‘ان لوگوں نے بتایا کہ ہم ایف آئی اے کی طرف سے آئے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ اور نہ ہی گرفتاری کا وارنٹ دکھایا۔ اور میرے بھائی کو گھسیٹتے ہوئے گھر سے باہر لے گئے۔’

    انعم کے مطابق ان کے بھائی کو گلبرگ میں قائم سائبر رپورٹنگ سینٹر لے جایا گیا ہے۔ لیکن ان کے وہاں پہنچنے پر ان کو ایف آئی اے کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ‘شاید کوئی غلط فہمی ہوگئی ہو، لیکن عمران شفقت کو یہاں نہیں لایا گیا ہے۔’

  • نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، نور مقدم کے مخالف جو لابی ہے وہ بہت پیسے والے ہیں، جب پیسے والے لوگ ہوتے ہیں ان کے دوست بھی ہوتے ہیں، اگر انہوں زیادہ کیا تو میں ان کے نام بھی لینا شروع کردوں گا، ظاہر کے والدین کی ضمانت ہوجائے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ لیگلی پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کرسکتی کہ اس قتل میں ن کا ہاتھ تھا کہ نہیں، انصاف اس دن ہوگا جب اس کی لاش عبرت کے طور پر باہر ٹانگی جائے،

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد ایک ایڈئزر کو فارغ کردیا گیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ کے جانے کا بھی کسی کو نہیں‌ پتہ تھا، گیارہ ستمبر کوامریکہ نے افغانستان سے انخلاء کرے گا، وزیراعظم نے خود کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو کرائے کے قاتل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایڈوائزر کی فون کال نہ آنے والی ٹویٹ کرنے والے کو فارغ کردینا چاہیے، پاکستان وار زون ہے، امریکہ کو چاہیے کہ بارڈر کھلوا دے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنا اس میں فارن آفس کی کمزوری نہیں ہے، یہ چائنیز کے خلاف ہے، نوے فیصد عوام نے سائنوفارم ویکسین لگوائی ہے، اس وجہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، کراچی میں عوام کو پکڑ پکڑ کر ویکسین لگائی جارہی ہے، کراچی میں ویکسین نایاب ہوگئی ہے، جب نئی آئیگی تو پھر لگادیں گے، اس سے سندھ حکومت کو داد دیں، ویکسین نایاب اس وقت ہوگی جب لگائی جا رہی ہوگی، ایک دوسرے الزام لگائیں گے تو الیکشن جیتیں گے، الیکشن میں اترنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگایا جارہا ہے، شہباز شریف پر ایک نیا کیس شروع کردیا گیا ہے جس سے مسلم لیگ ن والے میدان میں آگئے ہیں، شہباز شریف اگلے الیکشن کیلئے بڑے بھائی کا راستہ ہموار کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے، یہ ان کا حق ہے.

  • حامد میرکے بھائی عامرمیر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں،حکومت ہوش کے ناخن لے:بلاول بھٹو

    حامد میرکے بھائی عامرمیر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں،حکومت ہوش کے ناخن لے:بلاول بھٹو

    لاہور:حامد میرکے بھائی عامرمیر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں،حکومت ہوش کے ناخن لے:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ حامد میرکے بھائی عامرمیرکوگرفتارنہیں کیا جاناچاہیے تھا

    بلاول بھٹو نے اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ حامد میر کے بھائی عامرمیرجوکہ گوگلی نیوز کے مالک ہیں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، بلاول بھٹو نے وی لاگرشفقت عمران کی گرفتاری کی بھی مذمت کی

     

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے اوراپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں کوبھی گرفتارکرکے جیلوں میں ڈال رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسے ناکامی پرپردے نہیں ڈالے جاسکتے

    اس سے پہلے پی پی سینیٹر شیریں رحمان نے بھی حامد میر کے بھائی گوگلی نیوز کے مالک عامرمیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اورحکومت پر سخت تنقید کی ہے

    یاد رہےکہ صحافی عامر میر ، سینئر صحافی حامد میر کے بھائی ہیں۔ انہوں نے مخلتف نیوز چینلز میں سینئر پوزیشنز پر کام کیا بعد ازاں گوگلی نیوز کے نام سے اپنا سوشل میڈیا چینل بنایا جہاں مخلتف خبریں اور ان کے تجزئیے پیش کئے جاتے ہیں۔

    گوگلی نیوز عام طور پر وہ خبریں اور تجزئیے پیش کرتا ہے جس کی کسی بھی قوانین کے تحت ایسے بے لگام تجزیوں اورتبصروں کی اجازت نہیں ہوتی ،

    حامد میر کے بھائی عامرمیرجو کہ گوگلی نیوزکے مالک ہیں اورعموما گوگلی نیوز پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیئے کا بھی کھل کر اظہار کیا جاتا ہے۔

  • حامد میرکےبھائی؛ گوگلی نیوزکے مالک عامرمیر گرفتار ہوگئے

    حامد میرکےبھائی؛ گوگلی نیوزکے مالک عامرمیر گرفتار ہوگئے

    لاہور:حامد میرکے بھائی؛ گوگلی نیوزکے مالک عامرمیرگرفتارہوگئے،اطلاعات کے مطابق صحافی عمران شفقت کے اغواء کے بعد سینیئر صحافی عامر میر کے اغوا اور گرفتاری کی اطلاعات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی عامر میر ، سینئر صحافی حامد میر کے بھائی ہیں۔ انہوں نے مخلتف نیوز چینلز میں سینئر پوزیشنز پر کام کیا بعد ازاں گوگلی نیوز کے نام سے اپنا سوشل میڈیا چینل بنایا جہاں مخلتف خبریں اور ان کے تجزئیے پیش کئے جاتے ہیں۔

    گوگلی نیوز عام طور پر وہ خبریں اور تجزئیے پیش کرتا ہے جس کی کسی بھی قوانین کے تحت ایسے بے لگام تجزیوں اورتبصروں کی اجازت نہیں ہوتی ،

    حامد میر کے بھائی عامرمیرجو کہ گوگلی نیوزکے مالک ہیں اورعموما گوگلی نیوز پر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیئے کا بھی کھل کر اظہار کیا جاتا ہے۔
    ای

    حامد میر نے ٹوئٹر پر خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی عامر میر کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے علی الصبح گرفتارکیا گیا۔

     

    حامد میر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اداروں کے خلاف بے لگا تجزیئے اورتبصرے کرتے تھے یاایسی خبروں کی تشہیر کا وہ ذریعہ تھے جن کی اجازت نہیں تھی ، بس یہ لکھا ہے کہ ایف آئی اے والوں  نے ان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ہمیں بھی ان کے بارے میں معلومات پانچ گھنٹوں بعد ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل صحافی عمران شفقت کو بھی لاہور میں ایف آئی اے نے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

     

    اس سے قبل صحافی اسد علی طور نے لکھا تھا کہ عمران شفقت کے اغواء کے بعد گوگلی نیوز کے مالک عامر میر کی گمشدگی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ جو کہ پچھلے پانچ گھنٹوں سے غائب ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے ممکنہ تمام ذرائع سے رابطہ کیا مگر ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

    واضح رہے کہ چند لمحوں قبل سینئرصحافی اور وی لاگر عمران شفقت کو بھی لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغواہ کر لیا گیا۔

    عمران شفقت ایک صحافی ہیں جو مختلف چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر بھی منسلک رہ چکے ہیں جبکہ آج کل وہ اپنے یوٹیوب چینل ‘ ٹیلنگز وی عمران شفقت’ پر تجزئیے اور تبصرے پیش کرتے تھے جس کوکوئی بھی معاشرتی ادارہ قبول کرنے کے لیے تیارنہیں