وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں موجود ہیں، جہاں حکومت نے میزان بینک کے اشتراک سے پاکستان کا سب سے بڑا کرونا ویکسین کا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر اسٹیبلش کیا ہے، چوبیس ڈیسک ہونگے، بارہ رجسٹریشن کیلئے ہونگے، بارہ ویکسین لگائیں گے، تمام پروٹوکول کو فالوو کیا جائے گا، ہماری جو جنگ ہے کروناوائرس کے خلاف میڈیا نے مثبت پیغام دیا ہے کہ ویکسین لگوانا ضروری ہے، میں سب کا شکر گزار ہوں، اس مشکل وقت میں آپ نے سندھ حکومت کا ساتھ دیا، ایک ہفتہ پہلے سندھ میں یومیہ پچاس یا پچپن ہزار افراد ویکسین لگوا رہے تھے، جب ہم نے سختی کی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو یہ تعداد دو لاکھ نوے ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے.
Author: +9251
-

شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، ریسکیو کا کام جاری
انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی نسے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک گئی ہے، سمہ سٹہ اسٹیشن کے قریب جب ٹرین پہنچی تو ٹرین کے انجن سے آگ کے شعلے نکلنا شروع ہوگئے، ٹرین حادثہ سے ابھی تک کوئی جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں، حادثہ کی جگہ پر مقامی پولیس پہنچ گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں، امدادی کاموں میں ریسکیو 1122 کے رضا کار حصہ لے رہے ہیں، حادثہ سے مسافر پریشان ہوگئے ہیں.
ٹرین حادثہ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ٹرینوں کو حادثہ ہوچکا ہے، انتظامیہ کی غفلتکی وجہ سے آئے روز ٹرینوں کو حادثہ ہوجاتا ہے، ان حادثات سے قیمتی جانون کا ضیاع ہوا ہے، ان حادثات کی ذمہ داری کن پر آتی ہے، ٹرینوں کی بروقت مرمت نہیں کی جاتی ہے، اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ سخت کاروائی کی جائے، غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے، تاکہ ان حادثات سے بچا جاسکے.
-

فواد چودھری اورپی ٹی وی کےاینکرتصورزمان کےدرمیان جھگڑاشدت اختیارکرگیا
اسلام آباد:فواد چودھری اورپی ٹی وی کےاینکرتصورزمان کےدرمیان جھگڑاشدت اختیارکرگیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور پی ٹی وی کے اینکرتصورزمان کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات شدت اختیارکرگئے
ادھرذرائع کے مطابق فواد چودھری نے اینکر کو تھانہ آبپارہ میں بند کروا دیا اینکر نے بھی وزیر کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی

اس حوالےسے اینکرتصورزمان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پریشانی کے سبسب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے دفتر میں گئے ہیں فواد چوہدری نے ان کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکیا اورپھرمجھے گالیاں بھی دیں
اس درخواست میں یہ بھی لکھا ہے کہ تصورزمان کہتے ہیںکہ مین بھی بھی پھروہی انداز اختیارکیا اورگالیاں دیں جس پرمجھے تھانہ آبپارہ کی پولیس کے حوالے کردیا گیا

تصورزمان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مجھے ڈائریکٹرپیرسلیمان راشدی نے وہاں سے دھکے دے کرنکالا اورمجھے دھمکیاں بھی دیں
تصورزمان نے تھانہ آبپارہ کے پولیس افسرکے نام اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ اگراسے کچھ ہوا تو یہ دونون مقتدرشخصیات ذمہ دارہوں گی
-

میری باجی فردوس عاشق اعوان فرار ہوگئی:عظمیٰ بخاری
لاہور:میری باجی فردوس عاشق اعوان فرار ہوگئی،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے مستعفی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی مجھے دھمکیاں دیتے دیتے خود فرار ہوگئی ہیں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس باجی آپ ایک فون کال کی مارنکلی ، عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ مجھے ذاتی طور پر فردوس باجی سے دلی ہمدردی ہے
عظمٰی بخاری کہتی ہیں کہ افسوس کی بات ہے ہر بار زبردستی استعفے لیکر خوشی خوشی فورا منظور کر لیا جاتا ہے،عمران خان کے حکم پر پنجاب میں وزراءاور بیوروکریٹس کو لگانا اور ہٹانا صوبائی معاملات میں کھلی مداخلت ہے
عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ عمران خان تین سال بعد بھی اپنے وسیم اکرم پلس کو با اختیار نہیں بناسکے،گیارہ کروڑ کا صوبہ ایک انڈرٹریننگ شخص کے حوالے کرنا عمران خان کی دانستہ غلطی تھی
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا مقابلہ کرنے والے عثمان بزدار ایک چپڑاسی تبدیل کرنے کا بھی اختیار نہیں رکھتے،جب قوم پر چابی والے کھلونے اور ریموٹ کنٹرول پر چلنے والے لوگ مسلط ہونگے تو ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چابی والے کھلونے کی تین سال سے سیاسی دکان نوازشریف اور شہبازشریف کے سہارے ہی چل رہی ہے،عمران خان کے کھاتے سے نوازشریف کا نام نکال دیں تو ان کی ٹوٹل کارکردگی زبان جمع خرچ تک محدود ہے
-

کورونا کی چوتھی لہر کم ہونا شروع ہوگئی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوگئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا.
جس میں وفاقی وزیر اسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارا خان، پروفیسر سعید قریشی اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سید سردار شاہ، مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹرکاظم جتوئی، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔
اجلاس کو ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ آذاد جموں و کشمیر میں کورونا کیسز عروج پر ہیں، جہاں 26 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں 13 فیصد، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں کیسز سست رفتاری سے بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ہم کورونا کی چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے.
کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آرہے ہیں، ملک میں انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر جاری ہے جو کراچی میں زیادہ ہے.
کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے، کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے، اس وقت سندھ میں مجموعی طورپر 1120 آکیسجن بیڈز ہیں.
جس میں این ڈی ایم اے نے 537 آکسیجن بیڈز سندھ حکومت کو مہیا کیے ہیں، اور خود سندھ حکومت نے اپنے ذرائع سے مزید 583 آکسیجن بیڈز اسپتالوں میں لگائے ہیں، آکسیجن بیڈز میں 100 بیڈ جے پی ایم سی، 75 عباسی شہید، 100 عید گاہ میٹرنٹی، 150 ایکسپو اور 158 کوویڈ اسپتالوں میں ہیں۔
-

ماہی گیروں نے کراچی بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی
ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجاً بند کردیا۔
ذرائع کے مطابق رات گئے ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا جس پر احتجاج شروع ہوا۔
ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردیں۔
چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔
-

بینک میں جعل سازی کرنیوالے ملازمین سے اصلی سونا برآمد
نجی بینک کی 2 برانچوں میں عملے کی جانب سے نقلی سونا رکھنے کے واقعے میں پولیس نے ملازمین سے اصلی سونا برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق نجی بینک کی دوبرانچوں میں کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات کی خورد برد اور چوری کےالزام میں دو خواتین سمیت بینک کے 8 ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن سے 3 کلو سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اور 4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تھانہ شارع فیصل اور عزیز بھٹی میں مقدمات درج ہیں۔
واضح رہےکہ نجی بینک کے ملازمین نے بینک کے 28 کھاتے داروں کے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات چوری کرکے ان کی جگہ لاکر میں نقلی زیورات رکھ دیے تھے، بینک کی آڈٹ ٹیم نے جب زیورات کو چیک کیا تو جعلسازی سامنے آگئی جب کہ گرفتار ملازمین کی نشاندہی پر چرایا گیا سونا برآمد کیا گیا۔
-

عالم اسلام کو متحد کرنا ہمارا مقصد ہے، علماء اتحاد بین المسلمین
لاہور میں مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، اس کانفرنس میں تمام مسلکوں کے علماء نے شرکت کی ہے، یہ کانفرنس بادشاہی مسجد لاہور میں منعقد کی گئی ہے، اس کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرسید حسن شاہ ہیں، وحدت انسانیت پر زور دیا گیا ہے، امت کے اتحاد کو ہر ممکن بجا لانے کا عہد کیا گیا ہے، عالم اسلام کو متحد ہونے کا پیغام دیا گیا ہے، چودہ سو سال بھی تمام مسلمان متحد ہیں، تمام مسلکوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم مسلمان ہیں، ہمیں ایک ہو کر چلنا ہوگا، آج کفر کی تمام قوتیں شکست کھا چکی ہیں، سب کا برا حال ہوچکا ہے.
-

ڈاکٹر ہما میر کا نئے انداز میں گایا ’جیوے جیوے پاکستان‘ مقبول
معروف کمپیئر، مصنفہ اور اداکارہ ڈاکٹر ہما میر نے نامور شاعر جمیل الدین عالی کی شہرہ آفاق تخلیق ’جیوے جیوے پاکستان‘ کو نئے انداز سے گاکر موسیقی کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔اس سپر ہٹ قومی گیت کو سہیل رعنا نے کمپوز کیا اور گلوکارہ شہناز بیگم نے گایا تھا۔
ڈاکٹر ہما میر نے جیوے جیوے پاکستان کا ری میک کیا ہے، جسے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پروفیشنل گائیکی کا آغاز قومی نغمے سے اس لیے کیا کہ موجودہ دور میں قوم کو بیدار کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملی نغمے پاکستانی قوم کی آواز بن جاتے ہیں۔جش آزادی کا موقع ہے، ہر طرف ملی نغموں کی بہار ہے۔
-

افغانستان کے34میں سے31اضلاع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں جاچکے ہیں.اقوام متحدہ
نیویارک:افغانستان کے34میں سے31اضلاع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں جاچکے ہیں.اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے34میں سے31اضلاع پر طالبان کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے جبکہ بعض اضلاع پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے
ذرائع کے مطابق یہ بات یواین کی خصوصی نمائندہ ڈیبورہ لیونز نے بتائی ہے. سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے افغانستان کے تازہ ترین زمینی حقائق بیان کرتےہوئےبتایا کہ ملک کی زمینی سرحدیں6 ممالک پاکستان‘تاجکستان‘ازبکستان‘ترکمانستان‘ایران اور چین کے ساتھ لگتی ہیں اورتمام سرحدی شہراور باڈرچیک پوسٹیں طالبان کے قبضے میں جاچکی ہیں .
یواین کی خصوصی نمائندہ ڈیبورہ لیونزنے بتایا کہ اگرزمینی راستوں کی بات کی جائے تو کابل کی اشرف غنی حکومت کا سرحدی چوکیوں اور دنیا سے زمینی راستوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا ڈیبورہ لیونز نے بتایا کہ ہرات، قندھار اور لشکر گاہ کی صورت حال انتہائی سنگین ہے افغانستان کے شہر ہرات، قندھار اور لشکر گاہ میں طالبان کے مبینہ تشدد کے بعد اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
اجلاس میں ڈیبورہ لیونز نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خطرناک اور تباہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے افغانستان کا انفراسٹکچر بری طرح سے تباہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں بڑی جنگ ہوئی تو پڑوسی ممالک بھی متاثر ہو سکتے ہیں.
ڈیواین کی خصوصی نمائندہ ڈیبورہ لیونز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں خیال رہے کہ اقوم متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو مدعونہ کرنا سلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے پاکستان نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی.
انہوں نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کی ہرممکن کوشش کی ہے پاکستان کو افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورت حال پرتشویش ہے پاکستان نے طالبان کومذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کردار ادا کیا ہے.
