پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید کارکنان عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ کو ان کے 37 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عثمان غنی، شہید ادریس طوطی اور شہید ادریس بیگ نے جمہوریت کی بحالی کے لیئے جدوجہد کی۔
اسی جدوجہد کی پاداش میں ان عظیم کارکنان کو پھانسی دی گئی تھی۔ پی پی پی قیادت و کارکنان کی قربانیاں پاکستانی عوام کے حقوق کے لیئے تھیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے جدوجہد ہمارے پاس شہیدوں کی امانت ہے۔ یہ جدوجہد ہماری آئندہ نسلوں کی کامیابی اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی اس جدوجہد کا محافظ ہر جیالا ہے۔
Author: +9251
-

بلاول بھٹو کا شہید کارکنان عثمان غنی ، ادریس طوطی اور ادریس بیگ کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش
-

بلاول بھٹو سے سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعہ کو سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ملاقات کی .ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلی کے مشیر منظور حسین وسان، اور صوبائی وزرا سردار شاہ، جام خان شورو اور فیاض بٹ سید ضیا عباس، ساجد جوکھیو اور گیانچند ایسرانی بھی شامل تھی.کراچی کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے نئے مقرر کئے جانے والے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب صدیقی نے بھی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی .
سندھ کے نئے وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا .
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزرا، مشیر اور ایڈمنسٹریر کراچی نے یقین دلایا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کریں گی. بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کابینہ میں ردوبدل ایک حقیقی عوامی حکومت کے چیک اینڈ بیلنس کا مظہر ہے ,کابینہ میں ردوبدل سے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کا تسلسل مزید موثر اور بہتر ہوگا.انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت ہر مشکلات میں عوام کے ساتھ ہے ,عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن کوشں کررہی ہی. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی وبا اور وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود حکومتِ سندھ کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں نمایاں ہی.ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہی.کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ہوئے ہیں ۔ -

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ کے نومنتخب مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں بدین سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی سندھ کے نومنتخب مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو کی ملاقات ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حاجی رسول بخش چانڈیو نے عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
-

کراچی کے پوش علاقے میں ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرانے کا انکشاف
کراچی کے پوش علاقے میں ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرا دیا گیا، شہر قائد کے علاقے ڈیفنس 7 کے رہائشی نے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھا دیا، اہل علاقہ کی جانب سے متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پوش علاقے میں ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے کراچی کے ایک شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو جاری کرنے والے شہری کا بتانا ہے کہ شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایک گھر پر ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ شہری کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے بعد کراچی کے شہریوں کی جانب سے اس حوالے سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرانے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔ جبکہ اس تمام واقعے کے حوالے سے پولیس یا نجی ہاوسنگ اتھارٹی کے حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
-

یہ وقت بھی آنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کے پاس پاسپورٹ نہیں:شاہد خاقان عباسی
لاہور :یہ وقت بھی آنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کے پاس پاسپورٹ نہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف ٹربیونل کا فیصلہ آنے تک برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، نوازشریف سیاسی پناہ نہیں لیں گے، علاج کروا کے واپس آئیں گے، ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف بھی اپیل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کا علاج لندن میں نہیں ہوگا تو کسی اور ملک سے کرا لیں گے، لندن میں علاج کرانا نوازشریف کا حق ہے، نوازشریف کو کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے تک واپس نہ آئیں، نوازشریف ماضی میں بھی وہیں سے علاج کرتے رہے ہیں،
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ باتیں کرنے کی بجائے ان کی طبی رپورٹ کو پڑھا جائے، سیاست میں بھی کچھ اصول اور ظرف ہوتے ہیں، نوازشریف پرایک روپے کرپشن کا الزام آج تک ثابت نہیں کر سکا۔
تین بار کے منتخب وزیراعظم کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔ میرا نہیں خیال کہ نوازشریف سیاسی پناہ لیں گے، نوازشریف صحتیاب ہوکر واپس آئیں گے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی ہوم آفس نے کہا کہ قانون کے تحت نوازشریف 180 دن سے زائد نہیں رہ سکتے،اب معاملہ ٹربیونل میں چلا گیا ہے، ٹربیونل کا فیصلہ آنے پر نوازشریف برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف بھی اپیل کی جاسکتی ہے
-

چوہدری رحمت علی کی زمین پرقبضہ مافیا نے غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم بنانی شروع کردی
کراچی : چوہدری رحمت علی کی زمین پرقبضہ مافیا نے غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم بنانی شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق
چوھدری رحمت علی کی دس ایکڑ زمین جو کہ سروے نمر 3,2 اور 4 سکیم 33، یونیورسٹی روڈ، کراچی پر واقع ہے ،ذرائع کے مطابق اس زمین پر مبین جومانی نامی شخص نے ناجائز قبضہ کر کے رہائشی سوسائیٹی بنام شاہمیر ریزیڈینسی کے تحت گھروں کی تعمیر اور پلاٹس کی صورت میں بیچ رہا ہے۔ادھر ذرائع کے حوالےسے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ سوسائیٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی سے غیر رجسٹر شُدہ ہے۔
مبین جومانی لوکل پولیس اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے مالکان کے بارہا شکایت کے باوجود زمین کا قبضہ چھوڑنے سے انکاری ہے

وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد جب نوٹس لیا گیا تو چوھدری رحمت علی کی بہو جو اب خود بھی ضعیف ہیں مجبوراً سچل تھانہ میں پیش ہوئیں اپنے بچوں کے حق کے لئے لوکل تھانہ علاقہ سچل کے ڈی ایس پی نے حقیقی مالکان کو طلب کیا اور تحریری درخواست طلب کی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جب درخواست دی گئی تو اُس نے وعدہ کیا کہ تین دن میں واپس اطلاع کرے گا لیکن اپریل میں کیا ہوا وعدہ آج اگست تک بھی پورا نہی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ غیررجسٹر شُدہ قبضہ والی زمین پر گھر اور پلاٹ لوگوں کو بیچے جائیں گے اور بعد میں خریدنے والوں کا بڑا نقصان یقینی ہے۔ حکومتی اداروں، سندھ سرکار، گورنر صاحب اور سندھ آئی جی صاحب سب کی توجہ کی ضرورت ہے۔
-

اینٹی نارکوٹکس و کسٹم کا یونیورسٹی روڈ پر خفیہ اطلاع پہ چھاپہ
اینٹی نارکوٹکس و کسٹم کی ٹیم کا گلشن اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر دو رکشوں پر خفیہ اطلاع پہ چھاپہ
رکشوں سے دو من کے قریب اعلی قسم کی چرس اور افیم برآمد کی گئی .یونیورسٹی روڈ پر خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے چھاپے کے دوران برآمد ھونے والے منشیات چرس اور افیم کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ھے.
نارکوٹکس ٹیکس افسر اور ان کی ٹیم نے برآمد شدہ منشیات چرس اور افیم دو رکشے اور دو ملزمان کو تحویل میں لئے کر نامعلوم مقام پر لےگئے. چھاپے کے دوران نارکوٹکس ٹیکس کی ٹیم ایک سرکاری ایک پرائیویٹ گاڑی اور چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھے.
-

عرب امارات کی طرف سےریپڈ پی سی آرٹیسٹ کی شرط :مسافروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا
اسلام آباد :متحدہ عرب امارات کی طرف سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ: مسافروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ جوں کا توں ہے اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی حل نہ ہوسکا
ادھرباغی ٹی وی ذرائع کے مطابق عرب امارات کی طرف سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد جس طرح پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے کہانیاں گھڑی گئیں وہ بھی بڑی حیران کن ہیں ،
پہلے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا پیغام دیا گیا پھر اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا
ذرائع کے مطابق اس صورت حال پر جس طرح متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسافروں کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازم کر دی ، یہ اعلان سامنے آیا کہ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے اوریہ سہولت فراہم کردی گئی ہے لیکن بعد میں معلوم ہو اہے کہ نجی لیبارٹری نے موبائل لیبارٹری کے زریعے آئیر پورٹ کی پارکنگ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا بورڈ لگاکر مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا
ذرائع کےمطابق نام ریپڈ پی سی آر کا دیکر ریپڈ انٹیجنس ٹیسٹ کیا جاتا رہا، دوسری طرف مسافروں کے ساتھ دھوکہ دہی پر سول ایوی ایشن خاموش تماشائی بن گی، تاحال کوئی ایکشن نہ لیا گیا
عرب امارات کی طرف سے یہ شرط لازمی قراردینے کے بعد اسلام آباد سے دبئی جانے والے ایمریٹس ایئرلائین کے 300 سے زائد مسافروں کو وعدوں کے باوجود بورڈنگ پاس جاری نہ ہوسکا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ،ادھر پرواز ای یے 613 کے مسافروں نے اس رویے پراسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اوراپنی مشکل کے حل کے لیے جلد از جلد اقدامات کا مطالبہ کیا
ادھر ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 2 ہزار سے زائد مسافر ٹکٹ خریدنے کے باوجود حصول روزگار کے لیے دبئی نہ جاسکے
اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای جانے والے مسافرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سفر سے چھ گھنٹے پہلے کروانا ہوگا
ادھرمسافروں کا کہنا ہےکہ اچانک ریپڈ پی سی آر کی شرط عائد کردی،اب وہ کدھر جائیں دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے
ادھرذرائع کے مطابق سی اے اے نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے انتظامات کرنے کے بجائے وزارت خارجہ کو مراسلہ لکھ دیا
ادھر جب مسافروں نے بار بار اپنی مشکل کے حل کےلیے سول ایوی ایشن حکام سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا ہم ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرواسکتے،
ادھر سول ایوسی ایشن کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ یو اے ای حکام سے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست کرے،
یاد رہے کہ عرب امارات کی طرف ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کرنے کے بعد پاکستان بھرکے ایئرپورٹس پرجس طرح عرب امارات جانے والے پاکستانی مشکل کا شکار ہوئے ہیں ان کی اس مشکل اورتکلیف کو باغی ٹی وی نے اعلیٰ حکام کے گوش گزارکیا
باغی ٹی وی نے مسافروں کی مشکلات اورعرب امارات کی طرف سے عائد شرائط کے متعلق بھی حکام کو آگاہ کیا
حکومتی اورسول ایوی ایشن حکام نے اس خبر کے بعد مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی کی خوشخبری سنائی تھی مگربعد میں پتہ چلا کہ یہ توصرف ہوائی تھی ، لوگوں کوٹرخایا جارہا ہے اور24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہزاروں پاکستانی ایئرپورٹس پرخوارہورہے ہیں مگرابھی تک اسلام آبادسویا ہوا ہے اوراسے پرواہ تک نہیں
-

نجی بینک کےمـلازمین وافـسران کـی انـوکھی واردات
کـراچی: جـے ایـس بـینک گلـستان جـوہر بـرانچ مـلازمین وافـسران کـی انـوکھی واردات
55 کـروڑ روپـے کـے عــوض شـہریوں کـے رکھـے ہوئـے زیــورات کـی جـگہ پـیتل کـے زیـورات رکـھ دئـیے.
28 شـہریوں کـے زیـورات مـیں جـعلسازی کـا انـکشاف ہیــڈآفـس سـے آنـے والـی آڈٹ ٹیـم کـی چـیکنگ پـر ہـوا.55 کـروڑ روپـے قـرضےکـےعـوض شـہریوں کـے زیـورات سـیل بیـگز مـیں لاکـرز مـیں رکھـے گئـے تھـے. دوران چــیکنگ 50 بیـگز مـیں اصـل کـے بـجائے سـونے کـا پـانی چـڑھے پـیتل کـے زیـورات مـوجـود تھـے.
جــنرل مـنیجر ہـیڈ آفـس ذوالـفقـار عــابدی کـی تـحریری شـکائـت پـر شــاہـراہ فـیصل تـھانے مـیں مــقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شـاہراہ فـیصل تـھانے نـے مـقدمـے مـیں بـینک کـی ایـک خــاتون افـسر سـمیت 5 افـراد کـو گـرفتار کــرلیا۔گـرفتار افـراد مـیں فـرح مـنصور،صـفدر کلہـار،ذوالـفقار جـونیجو، دانـیال اور عــدیل لـطیـف شامل ہیـں.مـلزمان کا 4 روزہ جـسمانی ریـمانڈ حـاصـل کـر لیا ہےتفتیشــی افسـر کـا کہنـا ہـے کـہ دیـگر مـتعلقہ مـلازمین سـے بھـی تـفتیش ہـوگی۔
-

ساحل پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹانگ کو نکالنے کے حوالے سے اہم پیشرفت
ساحل پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹانگ 77کو نکالنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ڈائریکٹرجنرل پورٹ اینڈ شپنگ نے سیلویج پلان کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی جہاز کے مالک کے جانب سے مقرر کردہ سی میک کمپنی کے پلان کا جائزہ لے گی ۔
کمیٹی جہاز کو نکالنے کے آپریشن کی تکنیکی،حفاظتی اور موسمیاتی جانچ کرکے پلان کی اجازت دیگی۔کمیٹی میں ڈپٹی کنسرویٹر کیپٹن محمد الطاف، پرنسپل آفیسر ایم ایم ڈی سلمان رضا اور چیف انجینئر وامق ابرار صدیقی شامل ہیں۔ کیپٹن عاصم شپنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی جہاز کونکالنے کا عمل شروع ہوسکے گا۔ جہاز کو ہائی ٹائیڈ میں ہی نکالا جاسکتا ہے 9 سے 12اگست میں ہائی ٹائیڈ ہوگی۔