Baaghi TV

Author: +9251

  • مبشر کھوکھرکوکیوں قتل کیا؟گرفتارملزم ناظم نے پولیس کوسچ سچ بتادیا

    مبشر کھوکھرکوکیوں قتل کیا؟گرفتارملزم ناظم نے پولیس کوسچ سچ بتادیا

    لاہور: نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قاتل ملزم نے بیان دیا ہے کہ اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا، ملزم کا نام ناظم اور مانا والا کا رہائشی ہے، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد وزیرپنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں اسد کھوکھر ، بھائی مبشر کھوکھرپر قاتلانہ حملے نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ایک سال قبل میرے چچا کو قتل کیا گیا، اپنے چچا کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا، ملزم کا نام ناظم اور مانا والا کا رہائشی ہے، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج شام وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص عمر بھی زخمی ہوا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، لیکن مبشر کھوکھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے۔

    اسد کھوکھر اپنے بھائیوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ کو الوداع کررہے تھے، حملہ آور گیٹ کے قریب گھات لگائے بیٹھا تھا، حملہ آور نے تینوں بھائیوں پر اچانک فائر کھول دیے، حملہ آور کو وزیراعلیٰ کے اسکواڈ نے قابو کیا۔

    پولیس کہنا ہے کہ مبشر کھوکھر کے سر میں گولیاں لگی تھیں، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا

    جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا، اور 70 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ریپڈ انٹیجنٹ کی رپورٹ موجود نہیں تھی۔
    ذرائع کے مطابق مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے، جب کہ غیر ملکی ایئر لائن (ایمریٹس ایئر) کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کی گئی ہے، مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ پرواز سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لاگو ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے جارہے۔
    مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پر لاونج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں، جب کہ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ پر جانے کی اجازت ہے، صرف دبئی جانے والے مسافر جن کے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہے وہ سفر نہیں کرسکتے، وہ مسافر جو دبئی سے ویکسین لگوا کر آئے ہیں انھیں سفر کی اجازت ہے، سی اے اے اور محکمہ صحت کی جانب سے ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت صرف بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں کو فراہم کی جاتی ہے۔

  • سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ کا کورونا سے انتقال

    سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ کا کورونا سے انتقال

    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کی کورونا وائرس نے جان لے لی۔سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای)کے مطابق سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر نثار علی شاہ گزشتہ 1 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔پی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر نثار علی شاہ کے انتقال کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

  • ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کراچی کے لئے بہترین انتخاب ہیں ،سیدہ تحسین عابدی

    ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کراچی کے لئے بہترین انتخاب ہیں ،سیدہ تحسین عابدی

    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما تحسین عابدی نے کہا ہے کہ یڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو کراچی کے لئے بہترین انتخاب ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالنے پر ر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کراچی اب نظر انداز نہیں ہوگا۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مرتضی وہاب کراچی کی تکالیف سے واقف ہیں پل کا کردار ادا کرکے عوام کو تمام مسائل سئے نجات دلائیں گے۔
    تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ دینا چاہئے۔ کراچی منی پاکستان ہے اسکا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے۔ سندھ حکومت سارے وسائل استعمال کریگی ۔ وفاق بھی کراچی دوستی کا ثبوت دے۔پی پی پی اور اسکے فیصلے کراچی کی ترقی کے لئے ہیں ۔ کراچی کے عوام اب صرف ترقی چاہتے ہیں ۔ کراچی کی اہم شخصیات پی پی پی میں شامل ہو رہی ہیں ۔
    سیدہ تحسین عابدی نے مذید کہا کہ کے ایم سی , کے ڈی اے اور تباہ حال اداروں کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ کے ایم سی میں بھی ادارے کی ساکھ اور وسائل کو درست استعمال کرکے ادارے کی ساکھ بحال کرنے کے لئے مرتضی وہاب جیسے ذہیں اور ایماندار ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کراچی کے لئے اچھی اور تعمیری کاوشوں کا آغاز ہے ۔ بلاول بھٹو کراچی پر توجہ دے رہے ہیں جس سے مخالفین خوفزدہ ہیں ۔ کیونکہ پیپکزپارٹی اب شہری علاقوں کی بھی مقبول جماعت بن چکی ہے ۔

  • بیرسٹر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے خوش آمدید کہتے ہیں،محمد رضوان خان

    بیرسٹر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے خوش آمدید کہتے ہیں،محمد رضوان خان

    کراچی ّآفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ ہم بیرسٹر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ افسران میں انکی تعیناتی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محمد رضوان خان نے کہا کہ پنشنرز ، ریٹائرڈ ملازمین اور سیاست کا شکار افراد اب اچھے کی توقع رکھتے ہیں ۔
    ایڈمنسٹریٹر کراچی ان25افسران کی سالہا سال سے انتقامی اور پسند ناپسند اور فرمائشی پروگرام پورے نہ کرنے پر سب سے پہلے نوٹس لیں ۔سیاسی بنایدوں پر نشانہ بننے والوں کو انصاف دیا جائے۔ او پی ایس، ڈبل چارج ، چیف سیکریٹری اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تعیناتی سے محروم افسران کی داد رسی کی جائے۔ کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انکے شانہ بشانہ ہوگی۔
    ہمیں توقع ہے کہ وہ کراچی کے عوام اور کے ایم سی کے لئے مسیحا ثابت ہوں گے۔ جنرل سیکریٹری کووا ایاز محمد خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی کا ایندھن فرض شناس افراد ہیں اور مرتضی وہاب ان میں سے ایک ہیں۔ کے ایم سی کو مرتضی وہاب ہی پائوں پر کھڑا کرسکتے ہیں ۔ کراچی کی ترقی ادارے کی بہتری کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔ نائن صدر منظر وارثی نے کہا کہ ایک سال تک کے ایم سی کو تختہ مشق بنایا گیا۔
    انہیں اسکی بھی گہرائی میں جا کر دیکھنا ہوگا۔ نائب صدر عدنان محمد خان نے کہا کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔ جسکی وجہ سے کے ایم سی کی ابتر حالت ہے اس لئے جو کام کرے اسے تعیناتی دی جائے۔ سیکریٹری اطلاعات محمد فرحان خان نے کہا کہ ریکوری بڑھانے کے لئے ہم 50تجاویز پیش کریں گے جو ادارے کو مستحکم کرینگیں ۔ محمد فرحان خان ، مرتضی وہاب کی چھی شہرت کراچی میں اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو کتوجہ کریگی۔
    کراچی کی قسمت بدلے گی۔ جمال ناصر، عمرانہ اشفاق، واراکین مرکزی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ وہ کالی بھیڑوں سے بچیں اور خود واچ کرکے کسی کے پروپیگنڈے میں آئے بغیر کام کریں ۔ کے ایم سی میںگریڈ انیس کے سینئر تجربہ کار افسر رشوت نہ دینے یا سیاسی فرمائشی پروگرام پر ہٹادیئے گئے ہیں جو ادارے کو چار چاند لگاتے۔ سابق ایڈمنسٹریٹر نے میونسپل کمشنر کو عضو معطل بنا کر ادارے کو نقصان پہنچایا۔

  • افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا

    افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا

    چمن:افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ،اطلاعات کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے ایک بار پھر باب دوستی کو پاکستان کے ساتھ آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان بارڈر پر ہر قسم کی آمد و رفت معطل کر دی ہے۔

    گزشتہ ماہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا، اور افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔

    24 جولائی کو افغان طالبان نے افغانستان کے اہم ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کر کے وہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی تھی، افغان طالبان کی پیش قدمی کے بعد افغان فورسز اسپین بولدک سے فرار ہو گئی تھیں۔

    تاہم پاک افغان بارڈر، بابِ دوستی کو دو روزہ بندش کے بعد افغان طالبان کے کمانڈر اور پاکستانی سیکیورٹی حکام کے درمیان پہلے رابطے کے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا تھا، جس کے بعد بڑی تعداد میں دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہری آنے جانے لگے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین میں 2023 سے پہلے ہی ووٹ ڈال دیا

    وزیراعظم عمران خان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین میں 2023 سے پہلے ہی ووٹ ڈال دیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین میں 2023 سے پہلے ہی ووٹ ڈال دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کے لیے فرضی ووٹ ڈال دیا۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیراعظم کو ووٹ ڈالنے کے طریقے اور مشین کی خصوصیا ت سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کے لیے فرضی ووٹ بھی ڈالا اور ووٹنگ مشین تیار کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو بھی ووٹنگ مشین کامعائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شروع

    کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شروع

    مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب شروع ،اطلاعات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    افتتاحی تقریب کے بعد لیگ کا پہلا میچ میر پور رائلز اور راولا کوٹ ہاکس کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل یہ ایونٹ براہ راست نشر کررہا ہے۔

    کے پی ایل کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ایونٹ کے میچز کے لیے پانچ پچز تیار کی گئی ہیں، شریک ٹیموں کے کھلاڑی اب بے چینی سے لیگ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

    میر پور رائلز اور راولا کوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ سے قبل کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب شام چھ بجے شروع ہوئی۔

    ایونٹ میں پی سی بی کے غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شریک ہوں گے ان میں عماد وسیم ، محمد حفیظ اور اعظم خان بھی شامل ہیں۔

    مظفر آباد میں جمعرات کو بارش کے سبب شریک ٹیمیں پریکٹس نہ کرسکیں، دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ میں شریک ٹیمیں مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہوٹل میں دستیاب تمام کمرے کے پی ایل ٹیموں اور آفیشلز کیلئے مختص ہیں ، کھلاڑی تین کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد ببل میں داخل ہوئے ہیں، ٹیموں کیلئے ناشتے اور جم ٹریننگ کے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ٹریننگ کیلئے بھی ٹیموں کو دو، دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    کے پی ایل کے صدر عارف ملک کے مطابق شائقین کو کے پی ایل میچز دیکھنے کی اجازت بھی مل گئی ہے، 30 فیصد شائقین گراؤنڈ آکر میچز دیکھ سکیں گے

  • نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    لاہور: نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کا بھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی گاڑی کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے باعث نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں بھائی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق شہباز گل نے بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کے دوران تقریب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس سے نامزد صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر المعروف ملک گوگا جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے میں شہری بھی زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

     

     

    شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود تھے، شادی کی تقریب میں فائرنگ کے وقت صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ اہم شخصیات کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں اور رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

     

     

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، فائرنگ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے۔ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع انکوائری جائے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی اسد کھوکھر کو دوبارہ صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ اسد کھوکھر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ایم پی اے اسد کھوکھر کو پنجاب میں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ   :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

    اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

    لاہور: اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب کےدوران قاتلانہ حملہ:وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی ،اطلاعات کے مطابق نامزد وزیر پنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،

    پولیس حکام کے مطابق اس فائرنگ سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریب سے نکلتے ہی پیش آیا۔

    ولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوگیا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے، یہ قاتلانہ حملہ اسد کھوکھر کے بھائی پر کیا گیا تھا، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈرمچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریب میں پہنچی ہی تھی کہ فائرنگ کے واقعے کا پتا چلا ، میں تقریب میں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے وہاں سے گئی،

    شادی کی تقریب میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، اسد کھوکھر سمیت تمام شخصیات محفوظ ہیں۔