Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر مرحوم عہدیداران آج بھی زندہ

    سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر مرحوم عہدیداران آج بھی زندہ

    سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر انتقال کر جانے والے رہنماؤں کے نام بدستور کابینہ فہرست میں شامل ہیں۔

    ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت کےعجب کارناموں میں سے ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر انتقال کر جانے والے رہنماؤں کےنام بدستور کابینہ فہرست میں شامل ہیں، اور مرحومین کے نام اہم محکموں کی ذمہ داریاں بھی درج ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما غلام مرتضی بلوچ کےانتقال کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن سندھ حکومت کی ویب سائٹ پرمرتضی بلوچ کا نام تاحال بطور وزیر موجود ہے.

    اسی طرح وزیراعلی سندھ کےمشیر اعجاز شیرازی کےانتقال کو کئی ماہ گزرگئے اور ان کا نام تاحال سندھ کابینہ کی فہرست میں شامل ہے، وزیراعلی سندھ کےمعاون خصوصی راشد ربانی کا انتقال اکتوبر 2020میں انتقال ہوا تھا.

    لیکن ان کا نام ویب سائٹ پر تاحال معاون خصوصی سیاسی امور کےطور پر موجود ہے، جب کہ وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی نسیمہ بلوچ انتقال کرچکی ہیں، سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر نسیمہ بلوچ کا نام کابینہ کی فہرست میں شامل ہے۔

  • مسلم لیگ ق نے وارڈز کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کردیا

    مسلم لیگ ق نے وارڈز کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کردیا

    انجینئر شہزاد الٰہی نے بتایا ہے کہ لاہور بورڈ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیات الیکشن کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گے ہیں، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور کامل علی آغا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے وارڈ نمبر2 کیلئے مظہر حسین، وارڈ نمبر3 کیلئے ندیم جبار اختر اور وارڈ نمبر10 کیلئے چودھری ندیم اقبال کھو کھر کو ٹکٹ جاری کردیئے گے ہیں.

    مزید بتایا ہے کہ والٹن بورڈ لاہور کی وارڈ نمبر1 کیلئے ملک عاطف رسول، وارڈ نمبر3 کیلئے سمیرعاشق، وارڈ نمبر8 کیلئے محمد صہیب خان اور وارڈ نمبر10 کیلئے ندیم شہزاد چودھری کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے مسلم لیگ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، باقی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس موقع پر سنیئر مسلم لیگی رہنما زین شوکت دھدرا، طلحہ عثمان سندھو، جاوید گھورائیہ، چودھری اشتیاق ایڈووکیٹ، میاں تبسم ایڈووکیٹ، شیخ عمر اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں بھی موجود تھے.

  • حکومت کا یکم محرم الحرام کویوم شہادت حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ پرچھٹی کا اعلان

    حکومت کا یکم محرم الحرام کویوم شہادت حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ پرچھٹی کا اعلان

    پشاور:حکومت کا یکم محرم الحرام کویوم شہادت حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ پرچھٹی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کر دیا

    ۔ تفصیلات کے مطابق یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں تعطیل سے متعلق ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے مشروط ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں ڈبل سواری، وال چاکنگ ، اشتعال انگیز تقاریر اور پمفلٹ کی تقسیم پر پابندی عائد ہوگی۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق شہر میں ڈبل سواری اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی جبکہ وال چاکنگ، نفرت و اشتعال انگیز تقاریراور پمفلٹ کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے راستوں میں کھڑے ہونے پربھی پابندی عائد ہو گی جبکہ صرف اذان اور خطبہ جمعہ کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

  • قطرایئرویزکو13مسافرطیاروں کوگراونڈ کرنے کا حکم

    قطرایئرویزکو13مسافرطیاروں کوگراونڈ کرنے کا حکم

    دوحہ:قطرایئرویزکو13مسافرطیاروں کوگراونڈ کرنے کا حکم،اطلاعات کے مطابق قطر ایئرویز نے جمعرات کو کہا کہ اسے خلیجی ریاست کے ریگولیٹرز کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ایئر بس اے 350 طیاروں میں سے 13 کو گراؤنڈ کرے

    قطر ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ اسے 13 طیاروں کی گراؤنڈنگ سے بچنے والے خلا کو پُر کرنے کے لیے ایئربس اے 330 طیاروں کو دوبارہ آپریشن میں دبانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

    ایئر بس دستاویز کے مطابق قطر ایئر ویز کے بیڑے میں 34 A350-900 اقسام اور 19 A350-1000 ہیں۔

    ایئرلائن نے کہا کہ "ایئر لائن اپنے ریگولیٹر کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ تمام مسافروں کی مسلسل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،یاد رہے کہ قطر ایئر ویز کو قطر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کنٹرول کیا ہے۔

    ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو اکبر البکر نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ "ایئربس اس معاملے کو مناسب توجہ کے ساتھ پیش کرے گی جس کی اسے ضرورت ہے”۔

    انہوں نے بیان میں کہا ، "قطر ایئرویز ہوائی جہاز کے علاوہ کسی اور چیز کو قبول نہیں کرے گی جو اپنے صارفین کو حفاظت کا اعلیٰ ترین معیار اور بہترین سفری تجربہ فراہم کرتی رہے جس کے وہ مستحق ہیں۔”

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن دیگر متاثرہ فریقوں کی تفصیلات بتائے بغیر "اس A350 گراؤنڈنگ سے متاثر ہونے والی تمام لیزنگ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جنہوں نے اپنے متاثرہ طیاروں کا معائنہ شروع کر دیا ہے”۔

    ایئرلائن کے آدھے سے زیادہ بیڑے درمیانے درجے کے لیکن طویل فاصلے تک امریکی ساختہ بوئنگ 787 اور فرانسیسی ساختہ ایئربس اے 350 پر مشتمل ہے۔

    ایئربس نے ایک بیان میں کہا ، "ہم اپنے گاہکوں کی کارروائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔ ایک معروف طیارہ ساز کمپنی کے طور پر ، ہم ہمیشہ اپنے گاہکوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ وہ بات چیت ہم خفیہ رکھتے ہیں۔”

  • سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے:ان کا پاکستان میں کیا ہے؟مریم اورنگزیب

    سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے:ان کا پاکستان میں کیا ہے؟مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے:ان کا پاکستان میں کیا ہے؟،اطلاعات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں ہی قیام کریں گے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا۔ نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے۔ نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔ برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک نواز شریف کا لندن میں قیام لندن میں قیام قانونی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کر کے برطانیہ میں قیام کریں گے۔

    جب تک ان کا اعلاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے، ان کا پاکستان میں کیا ہے

  • مزاحمت کرنے کی وجہ سے کرونا وائرس بڑھ رہا ہے

    مزاحمت کرنے کی وجہ سے کرونا وائرس بڑھ رہا ہے

    جاپانی اخبار مشیگن لائیو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے ایپسیلون اور لیمبڈا "دلچسپی کی مختلف قسمیں ہیں”، بیماری کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے مراکز کے مطابق ابتدائی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے ویکسینوں کے خلاف مزاحمت کی ہے، جاپانی محققین نے لیمبڈا کو پایا ہے، جو ابتدائی طور پر پیرو میں دریافت کیا گیا تھا اور اب جنوبی امریکہ بھر میں پھیل رہا تھا، ابتدائی کوڈ -19 کشیدگی سے زیادہ ویکسینوں کے لئے انتہائی قابل قبول اور زیادہ مزاحم ہے.
    محققین نے 28 جولائی کو ایک کاغذ میں خبردار کیا تھا کہ اس نے ابھی تک ہمراہ کا جائزہ لیا ہے کہ لیماڈا لیبل ایک "مختلف قسم کی بجائے دلچسپی کے
    مختلف قسم کے طور پر کشیدگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم کرسکتا ہے.

    دریں اثنا میں محققین نے مختلف قسم کے جو 2020 میں کیلیفورنیا میں دریافت ہوئی تھیں وہ پاکستان میں پھیل رہے ہیں اور محققین کے مطابق ویکسینوں کے خلاف مزاحمت فراہم کر رہی ہے، لاہور، پاکستان میں ایپسسن مختلف قسم کے پانچ واقعات کو دریافت کرنے کے بعد ہیلتھ حکام نے ایک انتباہ جاری کیا ہے، طبی ماہرین یقین رکھتے ہیں کہ ویکسین مزاحم کشیدگی کو خطرے میں ویکسین کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار افراد کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی صرف ڈیلٹا مختلف قسم کے طور پر قابل قبول ہے.

    ان ابتدائی مطالعہ کے باوجود پچھلے مطالعے نے ویکسین دکھایا ہے، بشمول ریاستہائے متحدہ میں دستیاب ان میں شامل ہیں، جیسے "ڈیلٹا کے مختلف قسم کے”، ویکسینز بھی زیادہ سے زیادہ کامیابی کے معاملات میں سنجیدگی سے بیماری، ہسپتال اور موت کی روک تھام بھی روکتی ہیں جہاں ایک مکمل طور پر ویکسین شخص کوکرونا وارس کے لئے مثبت ٹیسٹ کرتا ہے، مثال کے طور پر، ایک U.K. میں شائع ہونے والے مطالعہ میں دکھایا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کے دو خوراکوں نے ڈیلٹا مختلف قسم کے اور انفرادی طور پر انفیکشن کے خلاف روکنے کے لئے 88٪ مؤثر تھے.

  • نازشاہ کی پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں برقرار  رکھنےپر شدید تنقید

    نازشاہ کی پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنےپر شدید تنقید

    برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ نازشاہ نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

    ایک بیان میں ناز شاہ نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر بھی تاخیر کی ۔ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو تاخیر سے ریڈ لسٹ میں ڈالنےکی وجہ سے برطانیہ کو ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا کرنا پڑا ۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا پھیلاؤ کی کم شرح کے باوجود پاکستان کو مسلسل ریڈ لسٹ میں رکھا جارہا ہے ، حکومتی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے جس میں سائنس کو بدستور نظر انداز کیا گیا ۔

    خیال رہے کہ برطانیہ نے کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے گڑھ بھارت کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں بدستور موجود ہے حالانکہ پاکستان میں کورونا کیسز بھارت سے کہیں زیادہ کم ہیں۔

    برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور 12 اگست سے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائےگی۔

    نئے حکم نامے کے بعد ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1750 سے بڑھ کر 2285 پاونڈ ہوجائیں گے جب کہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1430 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے 7 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے 7 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری مندی کے سبب 53.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس47897پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم سرمائے کے انخلااور پرفٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 149.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47789.88پوائنٹس سے کم ہو کر 47640.88پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 52.95پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19095.89پوائنٹس سے گھٹ کر 19042.94پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32664.17پوائنٹس سے کم ہو کر32635.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔
    کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں7ارب22کروڑ27لاکھ3ہزار547روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب 71ارب65کروڑ23لاکھ90ہزار283روپے سے گھٹ کر 83کھرب64ارب42کروڑ96لاکھ 86ہزار736روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو 15ارب روپے مالیت کی54کروڑ58لاکھ 10ہزار حصص کے سودے وہئے جبکہ بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 53کروڑ29لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

  • کراچی میں بد بخت بیٹے نے باپ کو پتھر مار کر قتل کر دیا

    کراچی میں بد بخت بیٹے نے باپ کو پتھر مار کر قتل کر دیا

    کراچی میں ایک بد بخت بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں اپنے باپ کو پتھر مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن زیرو پوائنٹ سے 3 جولائی کی رات 50 سالہ زرم خان کی سر کچلی ہوئی لاش ملی تھی قتل کے واقعے کو بیٹے نے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو پتھر مار کر قتل کیا۔
    لیکن ملزم نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کے والد کو نامعلوم ملزمان نے پتھر مار مار کر قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتا چلا کہ مدعی مقدمہ بیٹا ہی باپ کا قاتل ہے، قاتل بیٹے نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں اپنا غلط نام لکھوایا جبکہ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو اس کے بیٹے عجب خان نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا جو کہ جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا۔
    ملزم نے دوست کی مدد سے والد کو زیرو پوائنٹ پر بلوایا تھا، جہاں اس نے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے تمام شواہد کی روشنی میں مقتول کے بیٹے ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دوست ریاض کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسا ہی ایک واقعہ نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون ڈی میں پیش آیا تھا جہاں بدبخت بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کردیا تھا۔

  • مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

    مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایدمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کے ایم سی بلڈنگ پہنچے ، جہاں انھوں نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کاچارج سنبھالا، اس موقع پر میونسپل کمشنرکراچی دانش سعیداوردیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کی کےایم سی کے افسران سے تعرفی ملاقات کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا.

    اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ مجھے بڑی ذمہ داری دی جارہی ہے.

    کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

    یاد رہے رواں ماہ سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی بطور یڈمنسٹریٹرکراچی تعیناتی پر تحفطات کا اظہار کیا تھا.

    ایم کیو ایم پاکستان نے صوبائی حکومت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا تھا۔