اسلام آباد:پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کورونا کے مزید کیسز، ملک بھر میں تعداد 380 ہو گئی،ہوٹلوں کوقرنطینہ سینٹرز میںبدلنے پرمشاورت جاری ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 78 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 380 ہو گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں سامنے آئے ہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 213 ہوگئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ آج5 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جو مقامی لوگ ہیں، متاثرہ اشخاص کے رابطہ میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سکھر میں 151، کراچی میں 61 اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ایک کیس ہے۔
سندھ کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہے ، ادھر پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ 384 نمونوں کےٹیسٹ کیے جن میں سے 320 نتائج منفی آئے جب کہ 78 افراد کے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر کی بیٹی بھی شامل ہیں جو چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔
پاکستان میں تیسرے نمبرپرجس صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے اس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
جبکہ خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہوگئی ،خیبرپختون خوا میں آج مزید 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔
کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد پشاور میں کینال روڈ کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ مردان میں بھی یونین کونسل منگاہ کو لاک ڈاؤن کر کے داخلی و خارجی راستے پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہے۔ اسلام آباد میں 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کے مطابق میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈی سی میر پور کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔
کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں بھی گزشتہ روز دو افراد کی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔
نبیل اعوان کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی فوکل پرسن مقرر
باغی ٹی وی :لاہور:صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان کو کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی فوکل پرسن مقرر کر دیاگیا ہے .صوبائی سیکرٹری میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کریں گے،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے .
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 33 کنفرم مریض ہیں۔ 20 زائرین، 6 لاہور، 5 ملتان، 2 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔اس وقت کل 24 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 254 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 33 مریض کنفرم ہوئے 197 مریضوں کو لیب ٹیسٹ کلئیر ہونے پر ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ 24 زیر نگرانی مشتبہ افراد کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔ ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی
بازار سے نہیں ملتے تو پریشان مت ہوں اب گھر میں ہینڈ سینی ٹائزر کریں تیار
باغی ٹی وی : جب سے پاکستان میں کورونا وائرس کا حملہ تیز ہوا ہے ، تب سے ذخیرہ اندوزوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے سامان کو اتنہائی مہنگا کردیا ہے اب عام آدمی کی پہنچ سے ہی ہینڈ سینیٹائزرز دور ہو چکے ہیں. لیکن باغی کے قارئین پریشان مت ہوں یہ سینٹائزر آپ گھر بھی بنا سکتے ہیں اور اس پر کوئی اتنی زیادہ لاگت بھی نہیں آئے گی
گھر میں سینی ٹائزر بنانے کےلیے آپ 50ملی لیٹر اسپرٹ(یہ آپ کو میڈیکل اسٹور سے مل جائے گی۔مجبوری میں ہارڈوئیر شاپ سے بھی لے سکتے ہیں لیکن اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی).
10ملی لیٹر (یا دوچمچے) ایلوویرا جیل(کوار گندل کا گُودا)اس اسپرٹ میں مکس کرلیں اور تھوڑا پانی ملا لیں۔
چاہیں تو خوشبو کے لئے گلاب/صندل یا کوئی بھی ایسنس ملا سکتے ہیں ۔
ایلوویرا نہ ملے تو ایک ملی لیٹر ڈیٹول سلوشن ڈال کر مکس کرلیں۔
آپ کا سینی ٹائزر تیار ہے۔تحریر:ڈاکٹر نسیم جاوید
سرگودہا ۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد کرونا وائرس کے ٹھوس اور وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بھی جاری رکھیں۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کی کارکردگی اور توجہ پرائس کنٹرول‘صفائی ستھرائی اور فروٹ وویجیٹیبل منڈیوں کی طرف سے منتشر ہو چکی ہے جس سے میونسپل سروسز کمزوراور ناقص ہونے کے خدشات ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اسسٹنٹ کمشنروں اور ریونیو عملہ کو متحرک او رفعال رکھیں اور ان کی سرگرمیوں اور کارکردگی کا بھی ادراک کریں تاکہ اس عالمی تشویش کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل انبار کی شکل نہ ڈھال لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن بھر کے اضلاع کی انتظامی کارکردگی کاجا ئزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ‘ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رانا عبداللہ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس‘اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ‘ سی ای او ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر رائے سمیع اللہ‘ اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان‘ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف لطیف ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ہیلتھ افسران بھی موجو دتھے۔ کمشنر نے آوارہ کتوں کو انتہائی مہلک قرار دیتے ہوئے ان کی سو فیصد تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ پولیو کو سماج وملک دشمن بیماری گردانتے ہوئے بالخصوص میانوالی میں انسداد پولیو مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی کیلئے موسم خوشگوار ہونے کے ناطے ہاٹ سپاٹس پر توجہ مرکوز کی جائے او رانسداد ڈینگی ٹیموں کی سرگرمیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کی معمول کی رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوانے میں غفلت کو آڑے ہاتھوں لیا او رواضح کیا کہ مستقبل میں اس کوتاہی پر سخت سرزنش او رکارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید واضح کی کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کرونا سمیت دیگر مہمات کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ان کو تمام معلومات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ صحت کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک او رفعال رکھنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوںکو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی جبکہ فروٹ وویجیٹیبل منڈیوں میں صحت وصفائی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں کرونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے ابتدائی ودیگر انتظامات کو مستحکم بنانے‘ نجی شعبہ کے ڈاکٹروں او رطبی عملہ کو بھی تربیت دینے کے علاوہ ان کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں او رہیلتھ اتھارٹی کے افسران نے کرونا کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
"ڈان” کے بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ انداز صحافت پر پنجاب حکومت کا نوٹس
باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے افوہوں اور بے بنیاد منفی خبروں کے پھیلانے پر سخت نوٹس لیا ہے . پنجاب گورنمنٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ قوم ایک آزمائش سے دو چار ہے تب غیر ذمہ دارانہ صحافت اور بے بنیاد خبروں کو پھیلانا انتہائی افسوسناک ہے.نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے متعلق "ڈان ” کے آرٹیکل میں جو بیان اور سٹیٹمنٹ منسوب کیے گئے ہیں. وہ بالکل ردی ، گھٹیا ، بنے بنیاد اور جعلی ہے .. پنجاب گورنمنٹ اس پر رائٹر اور پبلشر کے خلاف لیگل ایکشن لینے جارہی ہے .
ایسے غیر ذمہ دارانہ اور نان پروفیشنل رویے پر پنجاب حکومت اے پی این ایس اور دیگر ذمہ دار اٹھارٹی سے بھی دخواست کرتی ہے کہ وہ اس فعل کے خلاف سخت نوٹس لے . پنجاب حکومت مشکل اور آزمائس کے حالات میں ایسے کسی کے ذاتی ایجنڈے اور خواہشات کو مسلط کرنے کے اجازت نہیں دے گی.
واضحرہے کہ روزنامہ ڈان کے مطابق عثمان بزدار کو کرونا پر بریفنگ دی گئی جس کے آخر میں انھوں نے سوال کیا "یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟
اسلام آباد :کرونا نے فرق مٹا دیئے ،امیر،غریب،بادشاہ ، رعایا،غلام آقا سب کوایک صف میں لاکرکھڑا کردیا ، کورونا وائرس کا شکار ہونے والی نامور شخصیات اس خطرناک وائرس کی زدمیں آگئے ہیں ،
ادھر دنیا بھر سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 19 مارچ کی صبح تک متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 815 تک پہنچ چکی تھی جب کہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد9ہزارسے تجاوز کرگئی ہے
کورونا وائرس دسمبر 2019 کے وسط میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا اور ابتدائی ڈیڑھ ماہ تک مذکورہ وبا صرف چین تک ہی محدود تھی، تاہم جنوری کے آخر میں یہ وبا دیگر ممالک تک پہنچ گئی اور صرف گزشتہ 19 دن میں اس وبا نے دنیا کے درجنوں ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
کورونا وائرس سے 19 مارچ کی صبح تک دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک متاثر ہوچکے تھے اور کئی ممالک کی اہم شخصیات بھی اس وبا سے متاثر ہو چکی تھیں۔
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کے نصف سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، وہیں اس وبا سے کئی اہم سیاسی، سماجی، شوبز اور کھیلوں کی شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں جس وجہ سے عام افراد میں بھی خوف پھیل گیا ہے۔
اب تک اس وبا سے جہاں ایران کے ارکان پارلیمینٹ اور وزرا متاثر ہوئے ہیں، وہیں اس وبا سے امریکا اور برطانیہ کے ارکان پارلیمینٹ سمیت شوبز، کھیل اور سیاست کی اہم شخصیات بھی اس سے متاثر ہو چکی ہیں جب کہ تاحال اسپین اور کینیڈا کی خاتون اول بھی اس وبا سے متاثر ہو چکی ہیں۔
ایران کی خاتون نائب صدر 59 سالہ معصومہ ابتکار بھی کورونا کا شکار ہوئیں
ایران میں کورونا وائرس سے چین اور اٹلی کے بعد سب سے سے زیادہ متاثرہ افراد کی تعداد موجود ہے، وہیں ایران کے متعدد سیاستدان اور حکومتی عہدیداروں کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں ہیں۔
ایران کے کم سے کم 35 سے زائد ارکان پارلیمینٹ کورونا میں مبتلا ہیں۔جبکہ بڑی بڑی شخصیات کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی ہیں
برطانوی نائب وزیر صحت نیڈن ڈورس
برطانوی نائب وزیر صحت 62 سالہ نیڈن ڈورس نے 11 مارچ کو تصدیق کی کہ وہ بھی کرونا وائرس جیسے خطرناک وائرس کا شکارہوگئیں جب کہ ان کی والدہ میں بھی مذکورہ وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
نائب وزیر صحت کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن سمیت کئی افراد کے بھی متاثر ہونے کا شبہ کیا جا رہا تھا تاہم 19 مارچ تک نائب وزیر صحت سے ملاقاتیں کرنے والے کسی بھی شخص میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کیٹ اوسبورن
عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق برطانوی نائب وزیر صحت کے کورونا کے شکار ہونے کے ایک ہفتے بعد برطانوی رکن اسمبلی کیٹ اوسبورن نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ وہ بھی خطرناک کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں
ٹام ہانکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن
ہولی وڈ اداکار 63 سالہ ٹام ہانکس اور ان کی اہلیہ 63 سالہ ریٹا ولسن بھی کرونا وائرس کے حملے کی زد میں آگئی ہیں اور ان دونوں نے 12 مارچ کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ دونوں کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 13 مارچ کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی زوجہ محترمہ بھی اس خطرناک وائرس سے نہ بچ سکیں ، ان کی اہلیہ کو علاج کے لیے منتقل کردیا گیا، وہیں وزیر اعظم نے بھی خود کو قرنطینہ کے حوالے کردیا۔صوفی ٹروڈو دنیا کی وہ پہلی خاتون اول بنیں جو عالمی وبا کا شکار ہوئیں۔
آسٹریلوی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن
آسٹریلوی وزیر داخلہ پیٹر ڈٹن نے 13 مارچ کو تصدیق کی کہ وہ بھی کرونا کے مریض بن چکے ہیں اور اب انہوں نے خود کو قرنطینہ کے حوالے کردیا، ان کے وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کئی اہم سیاسی شخصیات کے بھی وائرس کے شکار ہونے کا خیال ظاہر کیا گیا، تاہم 19 مارچ تک کسی اور سیاستدان میں وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
آسٹریلوی سینیٹر سوزان مکڈونلڈ
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ سے سینیٹر منتخب ہونے والی سوزان مکڈونلڈ ،امریکی کانگریس کے فلوریڈا اور ریاست اٹاہ سے منتخب ہونے والےدو ممبران بھی کرونا زدہ ہوگئے ، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر ارکان کارنگریس بھی وائرس کا ممکنہ شکار ہوگئے۔
فلوریڈا سے منتخب ہونے والے رکن ماریو ڈیاز بلارٹ اور اٹاہ سے منتخب ہونے والے رکن بین میکڈمس وہ پہلے امریکی ارکان بنے جنہیں وائرس نے اپنا شکار بنایا۔
امریکی ریاست نیویارک اسمبلی کے ارکان
امریکی کانگریس اور میامی کے میئر کی طرح ریاست نیویارک کی اسمبلی کے 2 ارکان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
ممتاز میگزین فارن پالیسی کے مطابق نیویارک اسمبلی کی خاتون رکن ہیلن وائنسٹائن اور چارلس بیرون میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد دیگر ارکان کے بھی وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے میئر فرانسز سارینے بھی 13 مارچ کو اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور اب وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں، ان کے مبتلا ہونے کے بعد کئی سرکاری حکام میں بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تاہم 19 مارچ تک ان کے قریبی حکام میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
15 مارچ کو اسپین کی حکومت نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم پیدرو سانچز کی اہلیہ 45 سالہ کرونا وائرس کی شکار ہونے کے بعد وزیر اعظم نے خود کو محدود کردیا اور امکان ہےکہ خدشے کے باعث ان کا بھی ٹیسٹ کیا جائے۔
اسپین کی وزیر مساوات ارینی مونتیرو
اسپین کی مساوات و ثقافت سے متعلق خاتون وزیر ایرینی مونتیرو میں بھی کرونا وائرس کے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ان میں اسپینش خاتون اول سے قبل ہی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون وزیر میں تصدیق کے بعد ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید اسپین کے وزیر اعظم بھی کورونا کا شکار ہوں کیوں کہ وزیر اعظم خاتون وزیر سے مل چکے تھے۔
ہولی وڈ اداکار ادریس ایلبا
یونیورسل میوزک کے سی ای او لوشین کرینج
یونیورسل میوزک کے سی ای او لوشین کرینج
گیم آف تھرونز اداکار کرسٹوفیر ہیوج
جیمز بانڈ اداکارہ اولگا کورلینکو
امریکی باسکٹ بال کھلاڑی روڈی گوبرٹ
۔
امریکی گلوکارہ و اداکارہ چارلیٹ لارنس
فلپائن سینیٹر جان میگل فرنانڈز زوبری
فرانس کی وزیر برائے ماحولیات برون پوئرسن
فرانس کے وزیر ثقافت فرانک ریسٹر
ناروے کے لیبر وزیر تورجورن روئے اساکسن
اسرائیلی سفیر جیرمی اساشوروف
برازیلی صدر کے ترجمان فیبیو ونگرتن
برازیلی صدر کے میڈیا ترجمان فیبیو ونگرتن 12 مارچ کو کرونا وائرس کے پائے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد برازیلی صدر نے بھی خود کو کچھ وقت کے لیے گھر تک محدود کردیا۔
فیبیو ونگرتن سے ملاقات کے بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔
یہ تو وہ افراد ہں کہ جن کے بارے میں تصدیق ہوچکی ہے کہ ان کو کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہے، لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بڑے بڑے لوگوں کوکرونا وائرس ہوا ہے،
اٹلی :کرونا کی تباہ کاریوں کے عجیب واقعات ، اٹلی میں کرونا مریضوں کا خیال رکھنے والے ڈاکٹرزکرونا میںمبتلا ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں کم سے کم 2600 سے زائد طبی ارکان بھی وبا میں مبتلا ہوگئے۔
اٹلی میں کورونا وائرس گزشتہ 3 ہفتوں سے تیزی سے بڑھ رہا ہے اور 18 مارچ میں وہاں اب تک کی ایک ہی دن میں سب سے زیادہ یعنی 427 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔اٹلی میں 19 مارچ کی دوپہر تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 713 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 973 تک جا پہنچی تھی۔
اگرچہ اٹلی سے زیادہ مریض چین میں ہوئے تھے تاہم چین میں 19 مارچ کی دوپہر تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 130 تھی جو اٹلی کی ہلاکتوں سے محص ڈیڑھ سو کم تھیں۔چین میں 19 مارچ کی دوپہر تک کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 138 تک جا پہنچی تھی جب کہ 19 مارچ کو چین کے شہر ووہان سے جسے کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے وہاں سے دسمبر 2019 کے بعد پہلی بار کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا۔
کورونا وائرس جہاں چین سے بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے، وہیں یورپ اور امریکا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ وبا اب صحت کے عملے کو بھی متاثر کرنے لگا ہے۔اٹلی کے حکام نے تصدیق کی کہ 19 مارچ تک ملک کے 2 ہزار 629 میڈیکل ارکان بھی کورونا وائرس کا شکار بن چکے تھے۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اٹلی کے میڈیکل جرنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 11 مارچ کے بعد تیزی سے طبی ارکان بھی کورونا وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اٹلی میں پہلی بار 11 مارچ کو طبی ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اب تک وہاں سے یومیہ ایسے طبی ارکان سامنے آ رہے ہیں جو وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔
19 مارچ کی صبح تک اٹلی میں 2 ہزار 629 طبی ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے تھے اور مبتلا افراد میں نہ صرف پیرامیڈیکل اسٹاف بلکہ ڈاکٹرز اور دیگر رضاکار بھی شامل تھے۔اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ملک کے درجنوں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی رضاکار کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں اور ان کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
اگرچہ اٹلی کے حکام نے طبی ارکان مں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہاں کورونا کی وجہ سے طبی ارکان کی اموات بھی ہوئی ہیں یا نہیں۔
کورونا کا خطرہ وزیراعلی آفس میں بڑی پابندی لگادی گئی
باغی ٹی وی :لاہور، کرونا وائرس کے خطرکے پیش نظر وزیراعلی آفس میں بلا اجازت داخلے پر آج سےمکمل پابندی لگا دی گئی .
جی اوآرز میں وزرا،اراکین اسمبلی سمیت دیگر ملاقاتیوں کاداخلہ بند کردیا گیا.ایوان وزیراعلی سمیت دیگر دفاتر میں داخلے پیشگی اجازت لینا ہوگی،جی اوآرزکےرہائشی اور اجلاس کیلئے طلب افراد اور افسران مثتثنیٰ ہوں گے. سیکورٹی حکام کے مطابق ایم اینیز،ایم پی ایز کا داخلہ پروٹوکول اور سیکورٹی آفس کی اجازت سے مشروط ہوگا.
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،
سری نگر:کشمیری دوہری آزمائش میں ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کے مظالم ، یاسین ملک کاتادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف)کے زیرحراست رکھے گئے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ٹاڈا عدالت کے جج کے تعصب کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیاہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ، محمد یاسین ملک نے سری نگر میں اپنے اہل خانہ کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں جسمانی طور پر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا ہر قانونی حق حاصل ہے لیکن ہندوستانی حکومت کے کہنے پر جج اور سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے ایسا نہیں کیا۔ انہیں اجازت دی جائے کہ وہ خود ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ انھیں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا ، جہاں وہ نہ تو وکلا کے دلائل سن سکے اور نہ ہی انہیں بولنے کی اجازت دی گئی۔
دہلی کی تہاڑ جیل میں زیر حراست محمد یاسین ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ جج ان کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات دراصل سیاسی تھے اور جج کے تعصب نے کیس کو خراب اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ، وہ جج اور ہندوستانی حکومت کے اس آمرانہ رویے کے خلاف غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہڑتال یکم اپریل 2020 سے شروع ہوگی۔
کالعدم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف)کے رہنما کے خلاف الزامات جموں کی ٹاڈا عدالت میں 1989-90 میں اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو اغوا کرنے اور انڈین ایئر فورس کے چار اہلکاروں کے قتل کے کیس زیر سماعت ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں ، یاسین ملک کو جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے انہیں عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا تھا ۔ تب حکام نے دعوی کیا تھا کہ وزارت داخلہ نے انہیں یاسین ملک کو کسی بھی عدالت میں پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی
ڈیرہ غازی خان :وزیراعظم کرونا مریضوں کی عیادت کے لیے شہرشہر جانے لگے ،ڈی جی خان قرنطینہ سینٹرکے مریضوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگادیئے ،اطلاعات کےمطابق قرنطینہ سینٹرکے مریضوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی کہہ دیا ،وزیراعظم زندہ باد ،علاج ، معالجے اورحفاظتی انتظامات اوراقدامات سے مطمئن ،
https://www.youtube.com/watch?v=GN_aNZIqjrw
اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے بٹنے اورکرونا کے مرٰیضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے حکومت کی کوششیں جاری ہیں ، ان اقدامات اورانتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم خود ہنگامی دورے کررہے ہیں
ذرائع کے مطابق آج وزیراعطم عمران خان جب ڈیرہ غازی خان میں ایک قرنطینہ سینٹرپہنچے تووہاں موجود مریضوں سے وزیراعظم نے خیریت دریافت کی اوران سے علاج معالجے اوردیگرسہولیات سے متعلق پوچھا ، جس پرقرنطینہ میں موجود مریضوں نے نہ صرف اطمنان کا اظہارکیا بلکہ ایک خاتون نے تو وزیراعظم کی طرف سے عیادت کرنے ، خیریت دریافت کرنے اورعلاج معالجے سے متعلق پوچھنے پروزیراعظم عمران خان کے نعرے لگایئے
ورلڈ نیوز نیٹ ورک نے اس حوالے سے ایک ویڈیوشیئرکی ہے جس میں وزیراعظم مریضوں سے خیریت دریافت کرتے ہیں اورسینٹرمیں علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق پوچھتے ہیں تو وہاں موجود مریضوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اورسینٹرپرموجود عملے کی طرف سے بہترتعاون کی تعریف بھی کی