Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا کاٹتا کیسے ہے ، درویش وزیراعلیٰ کا بریفنگ کے بعد درویشانہ سوال

    کرونا کاٹتا کیسے ہے ، درویش وزیراعلیٰ کا بریفنگ کے بعد درویشانہ سوال

    لاہور:کرونا کاٹتا کیسے ہے ، درویش وزیراعلیٰ کا بریفنگ کے بعد درویشانہ سوال ،باغی ٹی وی کے مطابق کچھ دن پہلے کرونا سے نبٹنے کے حوالے سے ماہرین کی ایک ٹیم نے جب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کرونا سے متلعق بریفنگ دی تو بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ نے یہ سوال کرکے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے پاکستان کے ماہرڈاکٹروں پرمشتمل ایک ٹیم نے یہ تصورکرتے ہوئے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑاصوبہ ہے اوروہاں کرونا سے نبٹنے کےلیے حفاظتی اقدامات کی زیادہ ضرورت ہے ، اس سلسلے میں جب ماہرین کی ٹیم نے وزیراعلیٰ کوکئی گھنٹے بریفنگ دی تو آخرمیں وزیراعلیٰ پوچھنے لگے کہ یہ توبتائیں کہ کرونا کاٹتا کیسے ہے ؟

    ذرائع کےمطابق یہ بات سن کرماہرین طب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سادگی پربڑے حیران ہوئے ،اس دوران وزیراعلیٰ بہت جلد ہی اپنی لاعلمی میں کی گئی بات کا احساس ہوگیا اورپھربات باتوں باتوں میں ختم ہوگئی

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    باغی ٹی و ی: ترجمان پی سی بی کے مطابلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں.ملک میں تمام اسٹیڈیم بند کر دئیے گئے ہیں. قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت تمام سینٹرز بند کردیے گئے.کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں پر رہنے کی ہدایات کی ہیں..بورڈ ملازمین کو 24مارچ تک چھٹیاں ملیں ہیں.23 مارچ کو صورتحال کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا.

    واضح‌رہے کہ کرونا وائرس،تعلیمی ادارے، پارک، شادی ہالز، ہوٹلز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے سندھ کے مطالبے پر سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پنجاب سے کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نہیں جائے گی

    قبل ازیں سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ریسٹورنٹ اور مالز بھی بند ہیں۔ ریسٹورنٹس صرف پارسل دے سکتے ہیں ، سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرینیں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،

    دوسری جانب ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی جبکہ پاکستان میں کرونا سے 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔

  • کورونا کی تباہی.اٹلی لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانے  پر مجبور

    کورونا کی تباہی.اٹلی لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانے پر مجبور

    کورونا کی تباہی.اٹلی لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانے پر مجبور

    باغی ٹی وی :اٹلی میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دیا.اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں ،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

  • گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

    گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

    گجرات (طارق محمود سے) پولیس نےدم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ لارہ اڈہ کے علاقہ شادیوال روڈ پر محمد یوسف ولد محمد طفیل نامی جعلی پیر اپنے چیلے محمد ابراہیم ولد سردار محمد سادہ لوح لوگوں کو دم کرنے کے بہانے رقم بٹور رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور ریڈ کر کے جعلی پیر کو اسکے چیلے سمیت گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچاہ کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہے تھے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کی موثرکاروائیاں جاری ہیں۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہیں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عوام نے جعلی پیر کو بے نقاب کرنے پر تھانہ لاری اڈا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کم خرچ بالا نشین : پی آئی اے کا کمال طریقہ تشخیص : مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    کم خرچ بالا نشین : پی آئی اے کا کمال طریقہ تشخیص : مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    کراچی: کم خرچ بالا نشین : پی آئی اے کا کمال طریقہ تشخیص : مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا۔

    ایوی ایشن ڈویژن ترجمان کے مطابق 21 مارچ 2020 سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ ائیرپورٹس پر کورونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

    اس بات کو لازم قرار دیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اپنا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروایا ہو، ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے۔

    اس حوالے تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گئ. یہ شرط 4 اپریل تک برقرار رہے گی۔

    اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے، ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے، اس متعلق بین الاقوامی پروازوں کیلئے مختص کئے گئے تین بڑے ائیرپورٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

  • کورونا وائرس کا خوف: حکومت سندھ نےتمام  ملازمین کو 15 روز کی چھٹیاں دے دیں

    کورونا وائرس کا خوف: حکومت سندھ نےتمام ملازمین کو 15 روز کی چھٹیاں دے دیں

    کراچی:کورونا وائرس کا خوف: حکومت سندھ نےتمام ملازمین کو 15 روز کی چھٹیاں دے دیں،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں سرکاری ملازمین کو 15 روز کی چھٹیاں دے دی گئیں۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بھی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بھی چُھٹیاں دے دی ہیں جس کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ سے 3 اپریل تک سندھ کے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ دونوں ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 304 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 208 متاثرہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔پنجاب سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت میں 13، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔

  • دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مگرامریکہ نے عجیب کہانی سنا دی

    دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مگرامریکہ نے عجیب کہانی سنا دی

    واشنگٹن :دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مگراس کے باوجود امریکہ نے عجیب کہانی سناکرسب کو حیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ امریکہ فوجی بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اوران پرکرونا وائرس کے اثرات کوئی اثر نہیں دکھا سکیں گے

    امریکی فوجیوں کو کرونا وائرس ہونے کےبارے میں ترجمان پینٹاگون کے مطابق دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں اور محکمہ دفاع کے 89 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تعینات میں 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کے 14 سول ملازمین، 7 کنٹریکٹرز اور ان کے اہلخانہ کے 19 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پینٹاگون نے کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات نہیں بتائے ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صحتمند اور مستعد جوانوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوجی بہت جلد اس بیماری سے ٹھیک ہوجائیں گے۔امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی تمام ریاستوں میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔امریکا میں مزید 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7339 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

  • اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں

    اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں

    اٹلی :اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں ،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے، اٹلی میں آج کورونا کے 4207 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 713 تک پہنچ گئی۔

    اطالوی حکام نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔مہلک کورونا وائرس چین کے علاوہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا اور اب تک 170 ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے۔

    ادھر کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

  • امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کا معنی خیزاعلان

    امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کا معنی خیزاعلان

    واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے جولائی کے ماہ تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ جولائی یا اگست تک ملک سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے بہترین انتظامات کیے اور عوام نے ہدایات پر مکمل عمل کیا تو جولائی یا زیادہ سے زیادہ اگست تک اس وائرس پر قابو پالیں گے جس کیلیے ایک مقام پر 10 سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے مہلک وائرس کے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اور سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات سے نبرد آزما شہریوں کو ان کے گھروں پر براہ راست امدادی چیک بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک طرف امریکہ نے اعلان کرکے دنیا کوحیران کردیا ہےکہ اس کے فوجیوں کوہونے والا کرونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکے گا اوربہت جلد یہ فوجی صحت مند ہوجائیں گے ، جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ امریکہ آخر اتنے اعتماد سے یہ بات کیوں کررہا ہے

    واضح رہے کہ متحدہ ریاست ہائے امریکا کی تمام ہی ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے جس میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 104 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

  • پاکستان سے ملحقہ ایران اورافغانستان کی سرحدیں ابھی تک بند نہ ہوسکیں ، جہاں سے کرونا منتقل ہورہا ہے ،حکومت کی سستی قوم کا نقصان

    پاکستان سے ملحقہ ایران اورافغانستان کی سرحدیں ابھی تک بند نہ ہوسکیں ، جہاں سے کرونا منتقل ہورہا ہے ،حکومت کی سستی قوم کا نقصان

    لاہور: پاکستان سے ملحقہ ایران اورافغانستان کی سرحدیں ابھی تک بند نہ ہوسکیں ، جہاں سے کرونا منتقل ہورہا ہے ،حکومت کی سستی قوم کا نقصان ،پاک ایران سرحد ابھی تک بند نہ ہوسکی ، کروناوائرس تفتان کے ذریعے پاکستان پہنچ رہا ہے،اطلاعات کےمطابق جہاں اس وقت ملک میں ایمرجنسی کی کیفیت برپا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں کرونا پھیلنے کے مقامات کو ابھی تک سیل نہیں کیا گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں ابھی تک بند نہیں کی جس کی وجہ سے کرونا وائرس تفتان کی سرحد میں سے پاکستان بڑی تیزی سے منتقل ہورہا ہے ، ذرائع کےمطابق ابھی تک انہیں ناقص انتظامات کی وجہ سے پاکستان ایک بہت بڑی مشکل کا شکارہورہا ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں رپورٹ ہونے والے سارے کیسزایران کی سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں، لیکن حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اورابھی تک بارڈرسیل نہیں کیا جاسکا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تفتان کے بارڈرکے مقام پرپاکستان کی طرف بہت سے لوگوں کوقرنطینہ سینٹرز میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس وقت حکام اس معاملے پرقابوپانے میں ناکام نظرآرہے ہیں، جبکہ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ اگراس قدرحکومت کی سستی ہےکہ ابھی تک بارڈرسیل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ملک میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت خود ہے