Baaghi TV

Author: +9251

  • بولان میڈیکل کے طالبات روڈ پر

    کوئٹہ بولان میڈیکل کے طالبات میں کرونا کا حملہ کے بعد طالبات روڈ پر نکلے جب حفاطتی کٹس نہیں تو چھٹی کیوں نہیں دے رہے ہیں

    بی ایم سی نرسنگ اسکول کے دو طالبات میں کرونا وئرس پایا گیا ھے ڈاکٹر بچیوں سے بغیر ماسک حفاطتی کٹس بغیر دوسرے سہولیات سے ان کو مریضوں کے ٹریٹ منٹ کیلئے کہتے ہے سارے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سفارشی طالبات گھر جا چکے ہیں۔ ھاسٹل میں سختی کر رہے ھین اور پرینسیپل ڈاکٹر منظور نے اپنے جاننے والے اور کچھ طالبات کو چھٹی دی چکے ہیں اور اپنا نمبر بھی بند کیا ھے۔ اور جو ماسک دی گئی ھیں وہ بھی کرونہ پروف نہیں اکسپائر بھی ہیں اور نا حفاطتی کٹس دی ہیں۔ کرونا وائرس کے مریضوں کو علاج بھی کر رہے ہیں۔ تو کیسے ان پر وئرس کے اثرات نہیں آتے۔

  • کورونا وائرس کی علامات کیوں چپھائیں‌:  اطالوی شخص کو 12 سال کےلیے جیل

    کورونا وائرس کی علامات کیوں چپھائیں‌: اطالوی شخص کو 12 سال کےلیے جیل

    اٹلی :کورونا وائرس کی علامات کیوں چپھائیں‌: اطالوی شخص کو 12 سال کےلیے جیل ،اطلاعات کےمطابق درحقیقیت اٹلی میں ایک شخص کو 12 سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اس نے ناک کی سرجری کے لیے کورونا وائرس کی علامات کو چھپایا جس کے نتیجے میں متعدد ڈاکٹر اور نرسز بھی کووڈ 19 کا شکار ہوگئے۔

    امریکی جریدے نیوز ویک نے اطالوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایک پروفیسر کی جانب سے اس شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس نے تیزی سے پھیلنے والی وبا کو چھپایا۔یہ واقعہ شمال مغر بی اٹلی کے علاقے اوستا کے پیرانی ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں ایک شخص ناک کے عام آپریشن کے لیے آیا، مگر جب اسے آپریشن روم میں لے جایا گیا تو مریضوں کو بے ہونے کرنے کے ماہر نے جسمانی درجہ حرارت میں اضافے پر توجہ دی۔

    اس کے بعد جب اس شخص کا ٹیسٹ کرایا یا تو اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوگئی جو اس وقت اٹلی میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ وہاں اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح بھی دنیا کے دیگر ممالک سے بہت زیادہ ہے تشخیص کے بعد اس شخص کو ہسپتال سے فارغٖ کرتے ہوئے گھر میں قرنطینہ کا مشورہ دیا یا مگر اس دوران نرس، ڈاکٹر اور ماہر میں یہ وائرس منتقل ہوچکا تھا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ شخص ایک ریزورٹ میں کام کرتا تھا جہاں وہ شمالی اٹلی کے علاقے لمبارڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاحوں سے رابطے میں رہا۔لمبارڈی وہ خطہ ہے جو اٹلی میں اس وبا کا مرکز مانا جارہا ہے اور ریزورٹ میں کام کے دوران ہی اس شخص میں کورونا وائرس کی علامات جیسے کھانسی ظاہر ہوچکی تھیں، مگر اسے ڈر تھا کہ اگر اس نے علامات کو رپورٹ کیا تو طبی حکام اس کی ناک کی سرجری کو التوا میں ڈال دیں گے

  • کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھنے کا خدشہ،ترکی سے اہم خبر

    کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھنے کا خدشہ،ترکی سے اہم خبر

    انقرہ: کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھنے کا خدشہ،ترکی سے اہم خبر.اطلاعات کےمطابق ترکی میں ایک فٹبال کلب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث فٹبال میچز ملتوی کیے تو ملک بھر میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے، اس وائرس کے بعد 6 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، عالمی سطح سپورٹس کے مختلف ایونٹس منسوخ ہوئے ہیں وہیں پر ترکی سے ایک حیران رد عمل سامنے آیا ہے۔

    ترک فٹبال کلب ٹرابزونسپور کے سربراہ نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے سپر لیگ کے میچز کو ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچز نہ ہوئے تو ملک میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلب کے سربراہ احمد اغاغلو نے کہا کہ ان کی ٹیم لیگ میں سب سے آگے ہے اور ٹرابزونسپور کو چیمپیئن قرار دیا جائے۔

    ترک فٹبال کلب ٹرابزونسپور کے سربراہ نے کہا کہ اگر لیگ کے میچز ملتوی کیے گئے اور بغیر تماشائیوں کے کھیل ہوا تو ایک ماہ بعد اس ملک میں ججز نہیں ملیں گے جو طلاق کے مقدمات سن سکیں۔اے ایف پی کے مطابق اغاغلو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ چہرے پر ماسک لگائے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرابزونسپور پہلا بڑا فٹبال کلب ہے جس کا تعلق استنبول سے نہیں اور اس وقت ترک سپر لیگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ترکی میں حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں 20 ملکوں کے سفر پر پابندی، کھیلوں کے مقابلوں کا بغیر تماشائیوں کے انعقاد اور بڑے مذہبی اجتماعات سے اجتناب شامل ہیں۔

    اے ایف پی کے مطابق آٹھ کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے ملک ترکی میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہے اور تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

  • گجرات میں کرونا وائرس کا دوسرا مریض بھی سامنے آ گیا 20 سالہ لڑکا پہلے مریض بشارت کا بیٹا ہے

    گجرات میں کرونا وائرس کا دوسرا مریض بھی سامنے آ گیا 20 سالہ لڑکا پہلے مریض بشارت کا بیٹا ہے

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں کرونا وائرس کے دوسرے مریض ٹیسٹ بھی مثبت آ گئے مریض بشارت کا 20 سالہ بیٹا ہے خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب گجرات میں کرونا وائرس کے دو مریض کنفرم ہو چکے ہیں دوسرا مریض پہلے مریض بشارت کا 20 سالہ بیٹا ہے ن اطلاعات کے بعد اس خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں

  • کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق،باقاعدہ تصدیق کردی گئی

    کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق،باقاعدہ تصدیق کردی گئی

    پشاور:کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق،باقاعدہ تصدیق کردی گئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کرونا کے حوالے سے غمگین کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر کے پی صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ضلع مردان میں ہوئی جہاں 50 سالہ سعادت خان وفات پا گیا۔ جاں بحق شہری مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھا اور چند روز قبل ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

     

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفات والے شخص کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہوئی تھی اور کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے شہری سے رابطے میں رہنے والوں کی اسکریننگ جاری ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

    ادھر کرونا سے جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا کے مطابق جاں بحق مریض 8 مارچ کو سعودی عرب سے آیا تھا اور جس میں آج کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ دوسری موت کورونا وائرس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ہوئی جہاں زیرعلاج ہنگو کا 36 سالہ رہائشی جاں بحق ہوگیا۔

     

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق مریض عبد الفتح کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق شہری عبدالفتح چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آیا تھا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 304 ہوگئی ہے۔سندھ سے 208، پنجاب سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت میں 13، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • کرونا وائرس 168ممالک میں پھیل گیا، خطرناک وبا سے 8160 افراد جاں بحق ، لاکھوں متاثر

    کرونا وائرس 168ممالک میں پھیل گیا، خطرناک وبا سے 8160 افراد جاں بحق ، لاکھوں متاثر

    تہران:کرونا وائرس 168ممالک میں پھیل گیا، خطرناک وبا سے 8160 افراد جاں بحق ، لاکھوں متاثر،اطلاعات کےمطابق کرونا کی وجہ سےاس وقت دنیا کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے، ادھرتازہ ترین اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس ایک سو اڑسٹھ ممالک میں پھیل گیا۔ خطرناک وبا سے 8160 کی اموات، دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو کر رہ گئے۔

    ایران میں 147 جبکہ سپین میں مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خطرناک وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1135 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈونیشیا میں 12، چین میں 11، امریکا میں 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ جنوبی کوریا اور فلپائن میں 3،3 جبکہ برازیل، پرتگال، ناروے اور آسٹریلیا میں 1،1 ہلاکت سامنے آئی۔

    یورپ میں کرونا وائرس نے ہلاکتوں کی تعداد میں پہلی بار ایشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یورپ میں اب تک کرونا سے 3 ہزار 421 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ایشیا میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 384 ہو چکی ہے۔

    ادھر سعودی عرب نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر جی ٹوئنٹی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ٹوئنٹی کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب وبا کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔ عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جی ٹوئنٹی ممالک کو متفقہ پالیسیاں اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکی شہر سیٹل میں کرونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن میں خاتون رضاکار کو پہلا انجکشن لگایا گیا ہے جبکہ 45 مزید افراد نے خود کو تحقیق کےلیے پیش کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دنیا بھر میں 35 کمپنیاں اور ادارے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    تجرباتی ویکسین کا پہلا انجکشن لگوانے والی 43 سالہ جینیفر ہیلر دو بچوں کی ماں ہیں۔ دیگر رضا کاروں کو ایک ماہ کے وقفے سے دو انجکشن لگائے جائیں گے۔رضاکاروں کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ ابتدائی دوا کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور میساچوسیٹس کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ماڈرنا نے تیار کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو انجکشن لگائے جا رہے ہیں، انہیں کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ویکسین میں کرونا وائرس شامل نہیں کیا گیا۔ تاہم بارہ سے اٹھارہ ماہ تک کوئی بھی ویکسین بازار میں آ سکتی ہے۔

    دنیا بھر میں 35 کمپنیاں اور ادارے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ برطانیہ میں آئندہ ماہ ویکسین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جرمنی میں بھی ریسرچر کرونا کی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ چین اور جنوبی کوریا میں کرونا کی ویکسین کی تیاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ سکاوٹ کے جوان میں کورونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ بھارتی فوجی کو جہاں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، لیہہ کے چوہوٹ گاوں کا رہنے والا یہ بھارتی فوجی اپنے والد کے رابطہ میں آیا جو پہلے سے ہی انفیکشن کا شکار ہو چکے تھے۔ ان کے والد 20 فروری کو ایران سے تیرتھ یاترا پر لوٹے تھے اور 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاونڈیشن میں آئسولیشن میں ہیں۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالا شخص عرب امارات سے پہنچا تھا

    کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالا شخص عرب امارات سے پہنچا تھا

    پشاور:کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالا شخص عرب امارات سے پہنچا تھا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے پہلے پاکستانی کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ شخص کل ہی عرب امارات سے پاکستان پہنچا تھا

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔

    پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ہے،جبکہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی

  • برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریض ” ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے گرفتارکرکے قرنطینہ سینٹرز بھیجے جائیں گے

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریض ” ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے گرفتارکرکے قرنطینہ سینٹرز بھیجے جائیں گے

    لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریض ” ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے گرفتارکرکے قرنطینہ سینٹرز بھیجے جائیں گے ،اطلاعات کےمطابق برطانیہ نے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کے تحت پولیس کو کورونا وائرس کے ضدی مریضوں کی گرفتاری کا اختیار دیدیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے تحت پولیس سمیت دیگر حکومتی اداروں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی تجاویز کی مدد سے تیار کیے گئے یہ قوانین 2 سال کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

    یہ قوانین اسکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور لندن میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے بنائے گئے ہیں جنہیں صرف اشد ضرورت کے وقت ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان قوانین سے حاصل ہونے والے اختیار کے تحت پولیس کسی بھی ایسے مریض کو گرفتار کرسکتی ہے جو اسپتال میں اپنا علاج کرانے یا قرنطینہ میں جانے سے انکاری ہو۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قوانین عوام کی بھلائی کیلیے بنائے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار کے لگ بھگ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 71 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • گلگت میں کرونا سےموت کےمتعلق خبردرست نہیں،ترجمان حکومت

    گلگت میں کرونا سےموت کےمتعلق خبردرست نہیں،ترجمان حکومت

    گلگت: گلگت میں کرونا سے موت کے متعلق خبردرست نہیں ،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان کی حکومت نے اپنے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مریض کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ سیکریٹری صحت گلگت بلتستان راشد احمد نے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کورونا وائرس سے دیامر سے تعلق رکھنے والا 58 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔تاہم ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ‘فوت ہونے والا نمونیا کامریض تھا ،

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی (اے ایف آئی پی) کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ‘مریض کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے اور اس کی موت نمونیا سے ہوئی۔’

  • مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کی استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کر دی گئی

    مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کی استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کر دی گئی

    گجرات (طارق محمود سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے کوارڈینیٹر مولانا طارق محمود یزدانی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی استحکام پاکستان کانفرنس جو 22 مارچ کو کنونشن سنٹر میں منعقد ہورہی تھی کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتی پالیسی کے باعث ملتوی کردی گئی ہے, انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا. انہوں نے علامہ ناصرمدنی پر تشدد کے حوالے سے کہا کہ ان پر حملہ قابل مذمت ہے اور ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے.