Baaghi TV

Author: +9251

  • اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے”پاک سرزمین شاد باد” کی گونج ، اپنے بیگانے سب دیوانے

    اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے”پاک سرزمین شاد باد” کی گونج ، اپنے بیگانے سب دیوانے

    اٹلی :اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے”پاک سرزمین شاد باد” کی گونج ، اپنے بیگانے سب دیوانے ،اطلاعات کےمطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ یورپ ہے جہاں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 300 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

     

    https://twitter.com/JeremyMcLellan/status/1239554389985103872?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F216428-

    کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اٹلی میں اِس وقت لاک ڈاؤن ہے اورسیکڑوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اسی ضمن میں سوشل پر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلان کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے ’پاک سر زمین شاد باد‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

    ایک اٹالین شہری جیرمی میک لیلان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ہے، لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے‘۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں اٹلی کی سنسان گلیاں اطالوی باشندوں کے گانوں سے گونج اٹھیں اور انہوں نے اپنے اپنے گھروں کی بالکنیوں سے گانے گا کر سب کو محظوظ کیا تھا۔

  • غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا

    غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا

    ریاض: غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہاز سے باہرنہ نکلے ،سعودی حکومت نے پابندی لگا دی ،عملہ جہازوں میں محصورہوگیا ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    سعودی ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری جاری کردی گئی ہے، سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ائیر لائنز جو عمرہ زائرین کو لینے سعودی ائیرپورٹ آرہی ہیں ان کا عملہ جہاز سے باہر نہ نکلے، غیر ملکی جہازوں کا عملہ مسافروں کو لے کر وہیں سے واپس روانہ ہوجائے۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سعودی حکومت نے غیرملکی ایئرلائنز کے عملے سے یہ بھی کہا ہےکہ وہ جہاز کے اندرہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو ہاتھ نہ لگائیں‌ تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں‌

  • پنجاب کے اندر 6 مریضوں‌ میں کرونا وائرس کی  تصد یق

    پنجاب کے اندر 6 مریضوں‌ میں کرونا وائرس کی تصد یق

    پنجاب میں 6 مریضوں‌ میں کرونا وائرس کی تصد یق

    باغی ٹی وی :ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے 5 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔

    یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

    قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔. ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے متشبہ دوسرے مریض کی موت ہو گئی

    اس بات کا انکشاف صحافی عمر چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میو ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض دم توڑ گیا،یہ ہسپتال میں داخل 13 مشتبہ کرونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک تھا اسکی تشخیص ابھی نہیں ہوئی تھی
    میو ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض جگر کے عارضے میں مبتلا تھا،غلام عمران چند روز قبل ایران سے واپس آیا تھا، غلام عمران کا تعلق حافظ آباد سے ہے، اس کی طبیعت خراب ہونے پر ٹی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا جہاں کل اسے حافظ آباد سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کی موت جگر کے عارضے کی وجہ سے ہوئی ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں،مریض کے ٹیسٹ کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی، رپورٹ آنے کے بعد کچھ کلیر ہو گا.

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 28 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں چھ مریض کنفرم ہو چکے ہیں

  • متحدہ عرب امارات کی حکومت نے  مساجد کو بند کردیا

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مساجد کو بند کردیا

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے چار ہفتوں تک مساجد کو بند کردیا

    باغی ٹی وی: متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر چار ہفتے تک مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں نمازوں کی ادائی پر پابندی عاید کردی ہے۔

    یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششوں کے ضمن میں کیا ہے۔ یو اے ای کی وزارت صحت نے اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 98 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اماراتی حکام نے مہلک وائرس کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔یو اے ای نے دو روز پہلے غیرملکیوں کو ویزوں کا اجرا بند کردیا تھا اور لبنان ، ترکی ، عراق اور شام کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔

    امارت ابوظبی نے سیاحوں کی پسندیدہ سیرگاہ لوفرے میوزیم اور تھیم پارک کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بند کردیا ہے۔ابو ظبی نے سینما گھروں کو پہلے ہی بند کردیا تھا۔یو اے ای میں شامل دبئی نے اس ماہ کے آخر تک تمام ہوٹل ، بار ، پب اور لاؤنجز کو بند کردیا ہے۔ دبئی نے گذشتہ ہفتے کے روز تمام تھیم پارک ،تفریح گاہیں ،نائٹ کلب، اور سینماگھر بند کردیے تھے اور شادی کی تقریبات اور کنسرٹس پر مارچ کے آخرتک پابندی لگا دی تھی۔

    امارات نے تمام جِم خانے، کھیلوں کے مراکز اور سپرنگ کیمپ بھی بند کردیے ہیں اور مقامی اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک جگہ پر پچاس سے زیادہ تعداد میں اکٹھے نہ ہوں۔
    ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

  • کرپشن کا الزام : سعودی عرب میں‌ 3 سو کے قریب گرفتاریاں

    کرپشن کا الزام : سعودی عرب میں‌ 3 سو کے قریب گرفتاریاں

    کرپشن کا الزام : سعودی عرب میں‌ 3 سو کے قریب گرفتاریاں

    باغی ٹی وی :سعودی عرب کے کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے بدعنوانی، رشوت ستانی، منی لانڈرنگ اور اثر و رسوخ سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں 298 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کے افسران نے ملزمان کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہے۔
    674 افراد کے بیان ریکارڈ کیے۔ ان میں سے 298 کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان پر رشوت ستانی، غبن، سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرنے، عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور محکمہ جاتی اختیارات غلط طریقے سے استعمال کرنے جیسے جرائم کے الزام عائد کیے گئے ہیںملزمان نے تحقیقات کے دوران 379 ملین ریال کمانے کا اعتراف کیا ہے۔ انہیں جلد خصوصی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ اہم معاملات میں تحقیقات کے نتائج سے حقائق سامنے آئے ہیں۔
    تحقیقات کے نتائج کے مطابق 16افراد نے اثر و نفوذ کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ان میں میجر جنرل سمیت 8 افسران شامل ہیں جبکہ 1426ھ سے 1436ھ تک وزارت دفاع کے سرکاری سودوں میں مبینہ گھپلے کرنے والے افسران بھی پکڑے گئے ہیں۔ یہ رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث ہیں۔
    اردو نیوز کے مطابق مشرقی ریجن میں محکمہ صحت کے معاہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے جرائم میں 21 افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں دو خواتین اور تین غیر ملکی شامل ہیں۔
    ریاض ریجن میں المعرفہ نجی یونیورسٹی کے نو عہدیدار ، وزارت تعلیم کا ایک سابق عہدیدار، مالیاتی و انتظامی بدعنوانی کے معاملات اور قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں سے یونیورسٹی کی عمارت کو بھاری نقصان پہنچا۔
    14 افراد رشوت اور عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں حراست میں لیے گئے۔ ان میں تین افسران شامل ہیں۔ ایک افسر کرنل کے عہدے پر ہے۔ چار کا تعلق مشرقی ریجن میں وزارت داخلہ کے شعبوں سے ہے.
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی عرب کی حکومت بھارتی تعداد میں حکومتی اور شاہی خاندان کو گرفتار کر چکی ہے ، جن سے اربوں ڈالر کی بازیابی کا دعوی کیا گیا تھا.

  • عمرہ پر پابندی کیوں لگائی گی،مفتی اعظم سعودی عرب نے شرعی وجہ بتادی

    عمرہ پر پابندی کیوں لگائی گی،مفتی اعظم سعودی عرب نے شرعی وجہ بتادی

    عمرہ پر پابندی کیوں لگائی گی،مفتی اعظم سعودی عرب نے شرعی وجہ بتادی

    باغی ٹی وی :سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر عمرہ پر پابندی اسلامی شریعت کے نافذ کردہ قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔مفتی اعظم کا مزید کہنا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت اور جسمانی صحت کی حفاظت کا درس اسلام ہی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی قیادت نے جو فیصلے کیے وہ اہم ہیں۔ ملکی اور غیر ملکیوں کو ملکر کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے
    :ترکی میں مسجد میں باجماعت نماز کی پابندی عائد کر دی گئی. اسی طرح دنیا بھر میں ایسے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہے . سعودی عرب کی علما کمیٹی نے بھی لوگوں کو نماز اور جمعہ کی نماز گھر پڑھنے کی تلقین کی ہے .

    ادھر پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.
    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 113 ہلاکتیں چوبیس گھنٹوں میں ہوئیں جس سے ہلاکتوں کو مجموعی تعداد 724 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے

  • سینئر اینکر مبشر لقمان کا دنیا میں کرونا وائرس کے مریض کا پہلا سوشل میڈیا انٹرویو،تہلکہ خیز انکشافات

    سینئر اینکر مبشر لقمان کا دنیا میں کرونا وائرس کے مریض کا پہلا سوشل میڈیا انٹرویو،تہلکہ خیز انکشافات

    دنیا میں کرونا وائرس کے مریض کا پہلا سوشل میڈیا انٹرویو،تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف صحافی اورسینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے لاہور میں کورونا وائرس کے متاثر شخص کا انٹرویو کیا ہے .

    سلمان نامی شخص نے اپنا پہلا انٹرویودیتے ہوئے ویڈیو میں اپنا خوفناک واقعہ بیان کیاہے اور لاہور کے ہسپتال کی حالت زار کا بتایا ہے .
    کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سلمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ بیماری کسی بیرون ملک سے نہیں بلکہ لاہور کے ڈیفنس ایریا سے لگی ہے ، جوکہ ان کا آبائی شہر ہے ۔

    سلمان نے بتایا کہ جب وہ یکم مارچ کو برطانیہ سے روانہ ہونے والے تھے تو ان میں فلو اور بخار کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ جب وہ 10 مارچ کو پاکستان پہنچے تو انہوں نے لاہور ایئر پورٹ پر ماہرین سے درخواست کی کہ وہ تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ اسی اثنا میں ، اس کی وائرس کی جانچ پڑتال کے آلے سے اسکریننگ کی گئی اور بتایا گیا کہ اس کورونا وائرس نہیں ہے اور وہ جانے کے قابل ہے۔

    معروف صحافی مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نے انکشاف کیا کہ چونکہ انہوں نے برطانیہ میں ٹیسٹ کے نمونے دیئے تھے ، اس وجہ سے وہ وائرس کے لئے مثبت آگئے ، پھر انہیں حکومت کے ایک ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر عاصم الطاف کا فون آیا ، جس نے انہیں بتایا کہ اس کے خون کے نمونے میں وائرس کے جراثیم کی موجودگی ہے.
    اس نے انکشاف کیا کہ ایڈیشنل سکریٹری اپنے ساتھ پولیس کی تین چار گاڑیاں لے کر آ گئے۔ ایسا لگتا تھا جیسے وہ کوئی مجرم تھا۔

    سلمان نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر عاصم سے کہا کہ وہ انہیں میو اسپتال نہ لے جائیں ، کیوں کہ اس کی حالت بہتر نہیں بلکہ سروسز ہسپتال میں لے جائیں.، لیکن وہ اسے میو اسپتال لے گئے۔

    میو اسپتال کی خراب حالت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اس کا درجہ حرارت چیک کرنے نہیں آیا۔ اسپتال میں صحت کے بارے حالات قابل رحم تھے ، جگہ جگہ پر خون کے دھبے تھے ، اسپتال میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں تھا اور مریض کے بستر پر بیڈ شیٹ صاف نہیں‌تھی.

    سلمان نے انکشاف کیا کہ وہاں واش روم جانا ایک سزا ہے اور ایسا لگتا تھا کہ اگر وہ مزید اس اسپتال میں رہا تو وہ زیادہ بیمار ہوجائے گا۔

    سلمان نے معروف صحافی مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان صحت مند اور محفوظ ہے۔

    معروف صحافی مبشر لقمان نے سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ہمارے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھی دعا کی جس پر شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت کی جانب سے فوری توجہ کی ضرورت ہے

  • جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی، ایمرا باڈی  کی طرف سے شکریہ

    جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی، ایمرا باڈی کی طرف سے شکریہ

    دیر آید درست آید، جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی
    باغی ٹی وی :جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے جس پر ایمرا باڈی نے جیو نیوز چینل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے . ایمرا باڈی امید کرتی ہےکہ اسی طرح باقی تنخواہیں اور واجباب بھی ورکرز کو دیے جائیں گے .
    واضح‌رہے کہ اس پہلے ایمرا باڈی نے اعلان کیا تھا کہ جیو نیوز چینل ، روزنامہ جنگ ، روزنامہ آواز ، دی نیوز ، نے اپنے سٹاف کو چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے جیو نیوز چینل کے مالک میر شکیل الرحمان نے سات روز تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ایمرا باڈی لاہور میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کی تالہ بندی کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جیو نیوز چینل کی ڈی ایس این جی کو روکا جائے گا اور کوریج سے بھی روکا جائے گا
    تاہم اب ان واجبات کو دیے جانے پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی جانب سے ادارے کا شکریہ ادا کیا گیا ہے .

  • باکسر عامر خان نے  پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور دنیابھر کے 160 سے زائد ممالک تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بالآخر کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
    واضح رہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز سامنے آئے سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ یا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

  • تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار

    تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار

    تعلیمی اداروں کی بندش ، ڈیلی ویجز والے افراد شدید مشکلات کا شکار، حکومت ان کا خیال کرے

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وجہ سے جو افراد ان اداروں سے معاشی طور پر وابستہ ہیں اور ڈیلی ویجز کے طور پر اپنا معاشی سرکل چلائے ہوئے ہیں.شدید مشکل کا شکار ہوگئے ہیں.تعلیمی اداروں میں جو افراد کینٹین وغیرہ چلاتےتھے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا رزق کماتے تھے وہ شدید متاثر ہوئے ہیں . ان میں سے بعض کی حالت تو ایسی ہے کہ ان کا چولہا بھی نہیں جل رہا اور وہ قرض لینے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئےہیں.

    حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ایسے افراد کے لیے لازمی طور پر کوئی لائحہ عمل اختیار کرے تاکہ متاثرین اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلا سکیں اور اپنی معاشی ضروریات پوری کر سکیں.واضح‌رہے کہ اگر ان کا حل نہ نکالا گیا تو ایسے لوگ پھر جرائم اور ڈگیتیاں کرنے پر مجبور ہوں گے.
    ایسے حالات کی بہترین مثال یہ ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے ان لوگوں کے لیے سرکاری خرچے کا بندوبست کیا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں.حکومت پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا چاہیے تا مشکل کی گھڑی میں ایسے افراد بے یارو مددگار نہ رہیں.