Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل 5: قلندرز کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ اورزلمی کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 5: قلندرز کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ اورزلمی کی بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل 5: قلندرز کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 5 کے 24 میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے تیسرے اور فیصلہ کن مرحلے کے دوران پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام یبنٹن نے کیا۔پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ تھا، جب ٹام بینٹن پہلے اوور کی دوسری گیند پر شاہین آفریدی کا نشانہ بن گئے، محمد حفیظ نے کیچ تھاما۔

    لاہور قلندرز سکواڈ: فخر زمان، کرس لین، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، سہیل اختر، ڈیوڈ وائز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، دلبر حسین، معاذ خان

    پشاور زلمی سکواڈ: کامران اکمل، ٹام بینٹن، لوئس گریگورے، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لونگسٹون، کارلوس بریتھویٹ، حسن علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، راحت علی

  • حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

    حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

    لاہور:حارث رؤف ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے،باغی ٹی وی کےمطابق دائیں پاؤں کی انجری کا شکار فاسٹ باؤلر حارث رؤف فٹ ہوگئے ہیں۔ انجری سے صحتیابی کے باعث فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایک بار پھر لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

    حارث رؤف 10 مار چ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب سلمان ارشاد اب مزید قلندرز کا حصہ نہیں رہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کے باعث لیگ کے گذشتہ 5 میچوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    حارث رؤف نے لیگ کے ابتدائی 2 میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے حارث رؤف کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں

  • پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌، اظفرمنظورچیئرمین پی آئی ٹی بی

    پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌، اظفرمنظورچیئرمین پی آئی ٹی بی

    پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق ، چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفرمنظ‌ورنے کہا ہےکہ اب سمندر پار پاکستانیوں کو پنجاب پولیس سے متعلقہ 6 خدمات انتہائی کم وقت میں ملنے لگیں

    پنجاب آئی ٹی بورڈ‘ وزارتِ خارجہ‘وزارتِ داخلہ اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے وضع کردہ پولیس خدمت مرکز گلوبل کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پنجاب پولیس سے متعلقہ چھ خدمات کا حصول انتہائی کم وقت میں ممکن ہو گیا ہے‘ یہ بات چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور کو ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماضی میں روایتی طریقہ کار سے اوورسیز پاکستانیوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ملتا تھا جبکہ پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت یہ عمل صرف پانچ دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نیشنل سٹیٹس ویری فیکیشن کا دورانیہ چھ ماہ سے کم ہو کر 32دن تک آ گیا ہے۔

    پورٹل میں چار نئی خدمات بھی شامل کی گئی ہیں جن کے تحت کرایہ داری اندراج کا عمل ایک دن میں مکمل کیا جاتا ہے جبکہ ملازم کی تصدیق پانچ دن‘ایف آئی آر کی نقل کا حصول ایک دن اور کرائم رپورٹ اندراج کا عمل بھی صرف ایک دن میں مکمل ہو جاتاہے۔

  • ڈسٹرکٹ واٹر اتھارٹی کا اجلاس ،نئے فیصلے کر دئے گئے

    ڈسٹرکٹ واٹر اتھارٹی کا اجلاس ،نئے فیصلے کر دئے گئے

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آب پاک اتھارٹی کے اجلاس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جو پلانٹس فنگشنل ہیں ان کے فلٹرز مقررہ وقت کے اندر لازمی بدلے جائیں- ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنگشنل کیا جائیگا-

  • کرونا وائرس ایران میں تباہی مچاتے ہوئے اسرائیل پرحملہ آور، 55 کرونا وائرس کے مریضوں کی شناخت ہوگئی

    کرونا وائرس ایران میں تباہی مچاتے ہوئے اسرائیل پرحملہ آور، 55 کرونا وائرس کے مریضوں کی شناخت ہوگئی

    تل ابیب :کرونا وائرس ایران میں تباہی مچاتے ہوئے اسرائیل پرحملہ آور، 55 کرونا وائرس کے مریضوں کی شناخت ہوگئی ، باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس چین ، ایران سے ہوتا ہوا اب اسرائیل پرحملہ آورہوگیا ہے، اطلاعات کےمطابق اب تک 55 افراد میں کرونا وائرس کے پائے جانے کا انکشاف ہوگیا ہے

    عرب میڈیا کےمطابق مغربی کنارے کے علاقے میں صرف ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کے پھیل جانے اورمریضوں میں نشاندہی کے بعد تل ابیب میں زلزلہ برپا ہوگیا ہے اوراطلاعات یہی ہیں کہ اس وقت اسرائیلی حکام نے اہم اورہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

    ذرائع کےمطابق اسرائیلی حکام نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسرائیل میں پھیلنے والا کرونا امریکہ کے ذریعے یہاں منتقل ہوا ہے، کچھ حلقوں کا کہنا ہےکہ جرمنی میں ہونے والی نیٹوحکام کی اہم میٹنگ میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی وجہ سے یہ وائرس اسرائیل منتقل ہوا جہاں‌اسرائیل نمائندہ بھی موجود تھا اورجس نے ہاتھ بھی ملائے تھے

  • اگر ہولی ہی کھیلنی تھی تو پھر CAA کی مخالفت کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ محمد وسیم ریسرچ سکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ نیو دہلی

    اگر ہولی ہی کھیلنی تھی تو پھر CAA کی مخالفت کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ محمد وسیم ریسرچ سکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ نیو دہلی

    اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کے لئے دنیا کا سب سے اچّھا نظام دیا ہے، اِس لئے ہمیں کافروں اور مشرکوں کے تہواروں، رسم و رواج اور مذہبی خوشیوں میں نہ تو شریک ہو کر اُس کا حصّہ بنیں اور نہ ہی کسی بھی طرح سے اُن کے رسم و رواج کا حصّہ بنیں، آپ صلّٰی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اگر کسی مسلمان نے کسی دوسرے قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ مسلمان اُسی قوم میں سے ہو جاتا ہے

    آج ہولی کا دن ہے، بہت سے مسلمان ہندوؤں کو خوش کرنے کے لئے آج ہولی کھیلیں گے، Secular بننے اور دِکھانے کے لئے ہولی کے تہوار میں مکمّل طور پر شریک ہوں گے، ایسے لوگوں کو سوچنا چاہئے کہ اِس وقت ہم ہندوستانی مسلمان کالا قانون سے انتہائی پریشان ہیں،

    کالے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران درجنوں لوگ مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں، میں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ہولی ہی کھیلنی تھی تو پھر CAA کی مخالفت کرنے کی کیا ضرورت تھی..؟؟

    یہ بات یاد رکھیں کہ مسلمان سے کُفار و مشرکین اُس وقت خوش ہوں گے جب مسلمان اسلام چھوڑ کر کافر بن جائیں، اِس لئے اللہ کے واسطے کافروں اور مشرکوں کو خوش کرنے کے لئے ہولی اور دوسرے تہواروں میں شریک ہو کر اُن کے تہواروں کا حصّہ نہ بنیں، بلکہ ہم اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے مُثبت کوششیں کریں، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں اور ہم کوئی بھی ایسا کام ہرگز نہ کریں کہ جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو..

    محمد وسیم ابن محمد امین، ریسرچ اسکالر
    شعبہء اردو، جامعہ ملّیہ اسلامیہ، نئی دہلی

  • بدھ سے جمعہ تک پھرتیز بارشوں کا نیا سلسلہ، میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ،خستہ حال عمارتوں میں رہنے والوں کے لیے اہم پیغام

    بدھ سے جمعہ تک پھرتیز بارشوں کا نیا سلسلہ، میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ،خستہ حال عمارتوں میں رہنے والوں کے لیے اہم پیغام

    لاہور :بدھ سے جمعہ تک پھرتیز بارشوں کا نیا سلسلہ، میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ،خستہ حال عمارتوں میں رہنے والوں کے لیے اہم پیغام ،اطلاعات کےمطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے جمعہ تک بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے لے کر جمعہ کے دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بدھ سے جمعہ تک تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے ۔صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت ، قلات سمیت دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کے امکانات ہیں ۔


    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ بدھ سے شروع ہو نےکا امکان ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں،برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث صوبے کے حساس اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ۔
    یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں مکانوں کے گرنے کی وجہ سے دودرجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، جبکہ زخمی ابھی تک ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں ، ادھرنیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہےکہ بارشوں کےدوران خستہ حال عمارتوں میں رکنے سےاجتناب کریں تاکہ سانحات سے بچا جاسکے

  • کورونا وائرس: چین میں 70 ہزار سینما بند،چند دنوں میں 3کھرب روپے سے زیادہ نقصان ، ہالی ووڈ ، بالی ووڈ کا نقصان بھی کھربوں میں

    کورونا وائرس: چین میں 70 ہزار سینما بند،چند دنوں میں 3کھرب روپے سے زیادہ نقصان ، ہالی ووڈ ، بالی ووڈ کا نقصان بھی کھربوں میں

    بیجنگ :کورونا وائرس: چین میں 70 ہزار سینما بند،چند دنوں میں 3کھرب روپے سے زیادہ نقصان ، ہالی ووڈ ، بالی ووڈ کا نقصان بھی کھربوں میں ،تصیلات کےمطابق دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والے ’کورونا وائرس‘ سے اس وقت تک سوا ایک لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔


    چین نے کورونا وائرس کے پیش نظر سال نو کے آغاز سے ہی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہی عوامی مقامات کو بند کرنے سمیت ٹرانسپورٹ کو بھی بند کردیا تھا اور ساتھ ہی کئی صوبوں میں سینما گھروں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

    بزنس انسائیڈر کے مطابق ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر چین میں فلموں کی نمائش منسوخ کرکے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا جس وجہ سے ابتدائی 2 ماہ میں ہی چین کی فلم انڈسٹری کو 2 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 3 کھرب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے ابتدائی ڈھائی ماہ میں چین کی فلمی صنعت کی کمائی سوا 2 ارب ڈالر تھی تاہم 2020 میں اتنے ہی عرصے کے دوران فلمی صنعت کی کمائی زیادہ سے زیادہ 30 کروڑ ڈالر تک ہوئی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں تقریبا 70 ہزار سینما گھروں کی بندش کی وجہ سے فلموں کی نمائش بھی منسوخ کی گئی جس کے باعث فلم انڈسٹری کو ایک ارب 95 کروڑ امریکی ڈالر کا نقصان پہنچا۔


    کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی وڈ کی فلموں کی نمائش و شوٹنگ بھی منسوخ کی گئی ہے جب کہ کئی موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز کو منسوخ کردیا ہے جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ ہولی وڈ انڈسٹری کو بھی اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی ریلیز سمیت دیگر فلموں کی نمائش بھی روک دی گئی ہے جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سینما گھروں کی بندش، فلموں کی نمائش کو روکے جانے، فلموں کی شوٹنگ کو مؤخر کرنے اور میوزیکل شوز کو منسوخ کرنے فلم و شوبز انڈسٹری کو ریکارڈ نقصان ہوگا اور یہ نقصان 10 ارب ڈالر تک بھی جا سکتا ہے۔

  • ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،رہنماؤں میں گرما گرمی،لندن بھاگ جانا بھی کوئی سیاست ہے،یہ بے وفائی نہیں تواورکیا ہے،اندر کی باتیں باہرآگئیں‌

    ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،رہنماؤں میں گرما گرمی،لندن بھاگ جانا بھی کوئی سیاست ہے،یہ بے وفائی نہیں تواورکیا ہے،اندر کی باتیں باہرآگئیں‌

    اسلام آباد:ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، رہنماؤں میں گرما گرمی،لندن بھاگ جانا بھی کوئی سیاست ہے ،سخت جملوں کا تبادلہ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خواجہ آصف، پیر صابر شاہ اور جاوید لطیف میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ لندن بھاگ جانا بے وفائی نہیں تواورکیا ہے ،عوام بار بار سوال کرتی ہے . ہم کیا جواب دیں‌

    ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں جاوید لطیف نے (ن) لیگ کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چار لوگ عقل کل نہیں، جاوید لطیف نے پارٹی قیادت کو بے وفا قراردیا ،پارٹی میں مشاورتی دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔ ایک غلطی کر چکے ہیں جس کا آنے والے وقت میں ادراک ہوگا۔ اب لوگوں کو تلخ باتیں سننا پڑیں گی۔ ہم نے آگے بڑھنا ہے، احتجاج کیلئے جماعت کو تیار کریں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں میں سینیٹر پیر صابر شاہ پارٹی پالیسیوں پر برھم ہوگئے ، نواز شریف کی بات پر پیر صابر شاہ جذباتی ہوگئے اور دھواں دھار تقریر کی،اطلاعات کےمطابق اس اجلاس میں یہ بھی باتیں سنیں گئیں‌کہ ہمیں پاکستان کی بات کرنی چاہیے ہم اپنے لیڈروں کی وکالت کرتے ہیں‌

    سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ قائد کے بیانیہ کو پس پشت ڈال کر نقصان اٹھایا گیا۔ بیانیے پر چلنا ہوگا ورنہ عوام بھی ساتھ چھوڑ جائیں گے۔ پارٹی میں صرف نواز شریف کے احکامات مانتے ہیں۔اس دوران خواجہ آصف بولے جوانی میں ھم بھی بڑی بڑھکیں مارتے رہے ہیں، کوئی فیصلہ اپنی مرضی سے نہیں کیا، سب پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا جاتا ہے، تاہم اس دوران خواجہ آصف کا پیر صابر شاہ کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلہ ہوا اورپیر صابر شاہ نے خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دی۔

    اجلاس میں محسن شاہ نواز رانجھا نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پاکستان واپسی کا مطالبہ کیا جس کی تمام اراکین نے تائید کی۔پیر صابر شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کھل کر بات کی۔ یہ مشاورتی اجلاس تھا جس میں ہر رکن نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے میں نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ نواز شریف کا بیانیہ ہی ہماری طاقت ہے۔ ان کیساتھ ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

  • کھلی کچہری کا انعقاد

    ہرنائی ایس پی ہرنائی/زیارت محمد صدیق کی جانب سے آیس پی آفس ہرنائی میں علاقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علاقے کو درپیش اہم چیلنجز پر بات چیت۔

    کھلی کچہری کی قیادت ایس پی ہرنائی/زیارت محمد صدیق نے کی۔ جبکہ اس موقع پر مذہبی شخصیات، ممتاز قبائلی شخصیات، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ جن میں پی ٹی آئی کے عبدالستار ترین ، ملک اکبر خان ترین، بلوچستان عوامی پارٹی کے شیر باز خان ترین، حاجی غلام جان ،عوامی نیشنل پارٹی کے سید یوسف شاہ، انجمن تاجران کے صدر فاضل خان ترین ، میڈیکل سٹور ایسوسیشن صدر ڈاکٹر عبدالصمد ترین ، سبزی منڈی جنرل سیکرٹری حاجی محمد رفیق ترین، اقلیتی برادری ،جمعیت کے قاری عارف شاہ ، نوجوان ایکشن کیمٹی کے عبدالحق میانی ، پولیس انتظامیہ اور دیگر نے شرکت کی۔

    ہرنائی : موقع پر ایس پی ہرنائی/زیارت نے کہا۔ کہ امن امان، منشیات اور عوامی مسائل کے حوالے سے جو بھی مسلہ ہو۔ تو اس بابت ڈائریکٹ مجھے واٹس اپ کرسکتے ہو۔ یا پھر ایس پی آفس کے سامنے شکایت بکس لگا ہے اس میں احوال دے کیونکہ عوام کی تعاون کے بغیر پولیس ادھوری ہے۔
    انشااللہ آپکی جان و مال کی حفاظت ہماری زمہ واری ہیں۔
    آخر میں ایس پی پولیس نے کھلی کچہرے میں آئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور ٹی پارٹی کی۔