Baaghi TV

Author: +9251

  • ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بزدارسے ن لیگی ممبران کی ملاقات نے ہلا کر رکھ دیا ، حمزہ شہبازسخت پریشان،نوٹس لے لیا

    ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بزدارسے ن لیگی ممبران کی ملاقات نے ہلا کر رکھ دیا ، حمزہ شہبازسخت پریشان،نوٹس لے لیا

    لاہور:ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بزدارسے ن لیگی ممبران کی ملاقات نے ہلا کر رکھ دیا ، حمزہ شہبازسخت پریشان،نوٹس لے لیا ،اطلاعات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے ن لیگی اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لے لیا ہے۔

    عثمان بزدار سے ملاقات ہونے والی ن لیگی ارکان اسمبلی کی ملاقات کے ‌حوالے سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اراکین کی ملاقات کا معاملہ علم میں آیا، پارٹی میں اس پر مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں۔ آج الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ آج وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ن لیگی اراکین اسمبلی نے ملاقات کرکے اپنے اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا تھا ، جس پروزیراعلیٰ نے فوری توجہ دیتے ہوئے ترجیحی پنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی

  • شعیب ملک، حیدر علی کی نصف سنچریاں، قلندرز کو 188 رنز کا ہدف، میچ کے سسنسنی خیز ہونے کا امکان

    شعیب ملک، حیدر علی کی نصف سنچریاں، قلندرز کو 188 رنز کا ہدف، میچ کے سسنسنی خیز ہونے کا امکان

    لاہور:شعیب ملک، حیدر علی کی نصف سنچریاں، قلندرز کو 188 رنز کا ہدف، میچ کے سسنسنی خیز ہونے کا امکان ،ذرائع کےمطابق پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں شروع میں 3 وکٹیں بہت جلد گنوانے کے بعد شعیب ملک اور حیدر علی کی زبردست 116رنز کی شراکت کے باعث لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوورز میں ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے زلمی کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

    لاہور قذافی اسٹیڈیم سے ذرائع کے مطابق آج سمیت پٹیل نے ایک مرتبہ پھر اچھی باؤلنگ کی اور لونگ اسٹون کو 10 کے اسکور پر آؤٹ کرکے دوسری کامیابی دلائی۔زخمی ہونے کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث رؤف نے پشاور زلمی کی تیسری وکٹ حاصل کرنے میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے عمدہ کیچ لیا جس کے نتیجے میں 24 کے اسکور پر کامران اکمل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ابتدا میں تین وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور نوجوان بلے باز حیدرعلی ذمہ داری نبھائی اور زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔شعیب ملک اور حیدر علی نے طویل شراکت میں اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

    دونوں بلے بازوں نے شراکت میں 116 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا تھا کہ ڈیوڈ ویزے کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شعیب فخر زمان کو کیچ دے گئے۔شعیب ملک 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے قلندرز کو پانچویں وکٹ دلائی اور گریگوری کو 155 کے مجموعے پر آؤٹ کیا جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔حیدر علی نے 69 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور 163 رنز پر دلبر حسین کو وکٹ دے گئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے وہاب ریاض کو آؤٹ کیا جو ان کی تیسری وکٹ تھی۔پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنا لیے۔کارلوس بریتھویٹ نے 16 اور حسن علی نے 7 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، سمیت پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز میں کرس لِن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ‘پلے آف مرحلے’ میں رسائی کے لیے اس کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔پاکستان سپر لیگ میں دونوں ٹیمیں اب تک 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 8 میچز میں پشاور زلمی نے فتح اپنے نام کی ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، کرس لِن، محمد حفیظ، بین ڈنک، سَمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، دلبر حسین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، معاذ خان

    پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، ٹام بینٹن، شعیب ملک، لیام لونگ اسٹون، گریگری، کارلوس بریتھویٹ، حسن علی، یاسر شاہ، راحت علی

  • وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم،عوام کوہرصورت ریلیف دیا جائے

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم،عوام کوہرصورت ریلیف دیا جائے

    اسلام آباد: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم،عوام کوہرصورت ریلیف دیا جائے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیتے ہوئے جامع حکمت عملی سے عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، قیمتوں اور اخراجات پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ماضی کی حکومتوں نے مناسب حکمت عملی اختیار نہیں کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی برتی جانے والی مجرمانہ غفلت کی قیمت عوام نے چکائی،پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وقتی اور قلیل مدتی انتظامات کا فقدان ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی ہے۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ ملکی ضروریات اور شرح نمو کے مطابق ضروریات پورا کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کی باہمی کوارڈینیشن سے جامع حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیل و متفرق اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی لائی جائےاورجامع حکمت عملی سے عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

  • الحمد للہ :پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا

    الحمد للہ :پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا

    کراچی :الحمد للہ :پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جو پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا ہے جسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ابھی تک تمام کیسز اہمیت کے حامل ہیں، صوبے میں اب تک کوئی بھی مقامی کیس نہیں ہے تمام لوگ بیرون ملک سے متاثر ہوکر آئے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون اور میئر کراچی سمیت چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ روز 19 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے جن میں 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، حیدرآباد کے کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت آیا ایک منفی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 افراد کے نمونے ابھی بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

  • دنیاکےڈاکٹرزانسانیت کوبچانےکی تگ ودومیں؛ہمارےڈاکٹرزاپنی منوانےکے چکروں،مریض،شہری سب رسوا،بددعائیں دینے لگے

    دنیاکےڈاکٹرزانسانیت کوبچانےکی تگ ودومیں؛ہمارےڈاکٹرزاپنی منوانےکے چکروں،مریض،شہری سب رسوا،بددعائیں دینے لگے

    لاہور:دنیاکے ڈاکٹرزانسانیت کوبچانے کی تگ ودو میں؛ہمارےڈاکٹرزاپنی منوانے کے چکروں میں احتجاج کی راہ پر،مریض بھی رسوا،شہری بھی خوار،اطلاعات کےمطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کی مختلف شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ راستے بند ہونے سے شہری خوار ہو کر رہ گئے۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، چلڈرن اور میو ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف شدید نعرہ بازی کی۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت ایم ٹی آئی ایکٹ کو نہیں مانتے۔ حکومت نے مشاورت کے بغیر بل اسمبلی سے پاس کروایا تو سخت درعمل دیں گے۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد دھرنا موخر کر دیا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب احتجاجی دھرنے کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

    ادھر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے کہ ایم ٹی ائی صحت کا اصلاحاتی ایکٹ ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس سڑکوں پر آکر سیاست چمکا رہا ہے۔ ایکٹ کا مقصد مالی اور انتظامی خود مختاری ہے۔ کورٹ کی ڈائریکشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز سے مشاورت کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس سے 30 سے زائد مشاورتی ملاقاتوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ ہم مریضوں کی بھلائی کے لیے ایم آئی ٹی ایکٹ لا رہے ہیں۔

  • پاکستان سے غربت کا خاتمہ میرا مشن ہے، بہت جلد بڑے بڑے منصوبے لارہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان

    پاکستان سے غربت کا خاتمہ میرا مشن ہے، بہت جلد بڑے بڑے منصوبے لارہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :پاکستان سے غربت کا خاتمہ میرا مشن ہے، بہت جلد بڑے بڑے منصوبے لارہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک سے غربت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنا ہمارا مشن ہے۔

    اسلام آباد میں ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘کوئی بھی ملک جہاں غریبوں کا سمندر ہو اور تھوڑے سے امیر ہوں وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا، مہذب معاشرے کی پہچان غریبوں کے رہن سہن سے ہوتی ہے، پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنا ہمارا مشن ہے اور حکومت غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔’

    انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اعداد و شمار کو بہتر کرنا اہمیت کا حامل ہے، عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، ترقیاتی فنڈز پسماندہ علاقوں میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا 55 فیصد بجٹ لاہور پر لگا جس کی وجہ سے دیگر شہر محروم رہے۔’

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈیٹا فار پاکستان اس لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ کہاں پیسا خرچ کرنے کی ضرورت ہے، اس ڈیٹا سے پتا چلے گا کہ بچیاں کیوں نہیں پڑھ رہیں، کیوں پیچھے رہ گئی ہیں۔’

    وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیٹا فار پاکستان کی ملک کو بہت ضرورت تھی، فیصلہ سازی اور فنڈز مختص کرنے میں یہ اعداد و شمار معاون ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے تحت صوبائی مالیاتی ایوارڈ میں آسانی ہوگی جبکہ کمزور طبقے کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

  • کرونا وائرس پرقابوپانا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے ، چینی صدر نےیہ بتا کردنیا کوہلا کررکھ دیا

    کرونا وائرس پرقابوپانا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے ، چینی صدر نےیہ بتا کردنیا کوہلا کررکھ دیا

    بیجنگ :کرونا وائرس پرقابوپانا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے ، چینی صدر نےیہ بتا کردنیا کوہلا کررکھ دیا ،اطلاعات کےمطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ صوبے ہوبئی اور اس کے شہر ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے کا کام ابھی بھی مشکل ہے۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے قائم میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا۔چینی صدر نے طبی عملے اور ماہرین سے ملاقات کی، اس موقع پر شی جن پنگ کو کورونا وائرس کے علاج اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق پر بریفنگ دی گئی۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدرکا اس موقع پرکہنا تھا کہ صوبہ ہوبئی اور ووہان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کاکام ابھی بھی مشکل ہے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد ووہان اور ہوبئی میں صورتحال کو تبدیل اور مستحکم کرنا تھا جو کہ ہم حاصل کرچکے ہیں۔مہلک وبا کے باعث صوبہ ہوبئی کی معیشت کو ہونے والے نقصانات پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہوبئی کی طویل المدتی مثبت رفتار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

  • چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کروناوائرس سے آگاہی کی مہم شروع کردی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کروناوائرس سے آگاہی کی مہم شروع کردی

    اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کروناوائرس سے آگاہی کی مہم شروع کردی ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دنیا بھر میں پھیلتے ہوئے کرو نا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے منگل کو دفتر میں ماسک پہنا اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا عوام میں آگاہی کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں اور عوام میں افراتفری اور سنسنی پھیلانے کی بجائے شعور اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مناسب آگاہی کی بدولت کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے اورادارے آپس کی رابطہ کاری کو بڑھائیں اور عوام تک درست معلومات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وبا سے خوف زدہ ہونے کی بجائے حفاظتی اقدامات اختیار کر کے موذی مرض سے بچ سکتی ہے۔

  • اٹلی : کورونا وائرس کی وجہ سے 6 کروڑافراد گھروں تک محدود، حکومت اورشہری سب بے بس ہوگئے

    اٹلی : کورونا وائرس کی وجہ سے 6 کروڑافراد گھروں تک محدود، حکومت اورشہری سب بے بس ہوگئے

    روم: اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 6کروڑ افراد گھروں تک محدود،حکومت اورشہری سب بے بس ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق یورپ کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک اٹلی میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے سبب ملک کے تمام 6کروڑ عوام کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی یا بڑی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔


    گزشتہ سال چین میں منظر عام پر آنے والے کووڈ-19 وائرس سے اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس میں اب تک 9ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ کم از کم 450افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اٹلی میں شادی بیاہ اور جنازوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ بار اور ریسٹورنٹس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6بجے تک بند کردیں۔سرکاری حکمنامے کے بعد اٹلی کے تمام بڑے شہروں کی گلیاں اور مشہور مقامات پر سناٹے کا راج ہے اور چند مقامات پر اکا دکا لوگ نظر آ رہے ہیں۔

    اٹلی کے وزیر اعظم نے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی ہے جہاں 3اپریل تک ملک بھر میں غیرمعمولی اقدامات کرتے ہوئے پیر کی رات جاری کیے گئے حکمنامے کے ذریعے تمام 6کروڑ عوام کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اٹلی میں سیریز اے فٹبال لیگ کے ساتھ ساتھ ملک میں ہر قسم کے کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

  • پہلے کشمیر : وزیراعظم نے بھارت سے کیڑے مار ادویات منگوانے کی سمری مسترد کردی

    پہلے کشمیر : وزیراعظم نے بھارت سے کیڑے مار ادویات منگوانے کی سمری مسترد کردی

    اسلام آباد: پہلے کشمیر : وزیراعظم نے بھارت سے کیڑے مار ادویات منگوانے کی سمری مسترد کردی، اطلاعات کےمطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں۔

    ذرائع کےمطابق آج اسلام آباد میں‌ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ اجلاس میں بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کا معاملہ ایک بار پھر مؤخر ہوگیا۔

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ بھارت سے ڈینگی اسپرے منگوانے کی پنجاب حکومت کی سمری مسترد کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تجارت کے حوالے سے سمری کو مسترد کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے پہلے کشمیراورکشمیری ہیں اس لیے تجارت کوئی اہمیت نہیں رکھتی

    کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت ممکن نہیں۔خیال رہے کہ 7 اگست 2019 کو قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی 9 اگست کو وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دی تھی۔