Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کے کرونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ؟وائٹ ہاوس نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ؟وائٹ ہاوس نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ؟وائٹ ہاوس نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کےمطابق وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے ، وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکی صدر کے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کوئی میڈیکل ٹیسٹ نہیں ہوا

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا اور ان میں وائرس کی کوئی علامات بھی نہیں ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کا نہ کسی ایسے شخص سے قریبی رابطہ ہے جو کووڈ-19 میں مبتلا ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت اچھی ہے اور ان کے ذاتی معالج ان کا معائنہ کرتے رہیں گے، فی الحال وہ بالکل ٹھیک ہیں۔کانگریس رکن میں وائرس کی تصدیق کےبعد افواہیں زیر گردش تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا ہے لیکن وائٹ ہاؤس نے اس کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میں وضاحت پیش کی۔

    چین سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے امریکا میں بھی 700 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔امریکا میں وائرس سے متاثرہ افراد میں کانگریس کے 2 رکن بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک کانفرنس میں شرکت کی۔کانفرنس کے بعد کانگریسی رکن ڈوگ کولنز میں وائرس کی تصدیق کی گئی جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ بھی ملایا تھا۔

  • پاکستان کوروناوائرس سے100 فیصدمحفوظ ،صحت کارڈ کے لیے 8500 پر شناختی کارڈ نمبرمیسج کریں‌: فیاض الحسن چوہان

    پاکستان کوروناوائرس سے100 فیصدمحفوظ ،صحت کارڈ کے لیے 8500 پر شناختی کارڈ نمبرمیسج کریں‌: فیاض الحسن چوہان

    لاہور:پاکستان کوروناوائرس سے100 فیصدمحفوظ 8500 پر شناختی کارڈ میسج کریں‌،صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ 72 لاکھ خاندانوان میں صحت کارڈ جاری کرنے کا پلان تھا ستر فیصد خاندانوں کو کارڈ جاری ہو چکے ہیں

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو بے جا خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی طرح ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی پہلی ترجیح ہے ۔

    وائرس سے بچاؤ کےلئے صوبے کے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے جنوری سے آگاہی مہم شروع کردی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی وبا آتی ہے تو کچھ افراد خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کورونا سے متعلق افواہوں کو روکنے کے لئےمحکمہ اطلاعات کا م کررہا ہے ۔اس سے متعلق لوگوں میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں ۔

    انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آپنے  آپنے اضلاع میں بہترین آگاہی دینے والے آفیسر کو انعام دیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لیے اینیمیٹڈ سیریز کا آغاز کیا ہے

    سوشل میڈیا ٹیم کو متحرک کر رہے ہیں، انہوں‌نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور پنجاب بچا ہوا ہے اس عالمی وبا سے، انہوں نے مزید کہاکہ سب نے سیاست سے بلائے طاق مل کر اس وائرس کا مقابلہ کرنا ہے،عوام کے ساتھ رابطے میں رہ کر اس وائرس کو شکست دیں گے

    ڈی جی خان میں آنے والے مشتبہ افراد کا بلوچستان سے کلئیرنس کے بعد ٹھہرایا جا رہا لے،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ایس ایل کے متعلق وفاق جو فیصلہ کرے گا اس پر عمل کریں گے،سندھ حکومت سمیت تمام حکومتیں اچھی طرح کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سمجھتے ہیں کہ ہسپتالوں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے

    اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہسپتالوں کی بہتری کی جارہی ہے ہسپتال سرکار کے ہی ہِیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کاکہنا تھا کہ صوبے کے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو صحت کارڈ دئیے جائیں گے ۔72 لاکھ خاندانوں میں انصاف کارڈ تقسیم کا اعلان بھی کیا گیا ۔

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی : بنگلہ دیش میں احتجاج کے بعد نریندر مودی کواپنا دورہ ملتوی کرنا پڑگیا

    اسے کہتے ہیں تبدیلی : بنگلہ دیش میں احتجاج کے بعد نریندر مودی کواپنا دورہ ملتوی کرنا پڑگیا

    نئی دہلی: اسے کہتے ہیں تبدیلی : بنگلہ دیش میں احتجاج کے بعد نریندر مودی کواپنا دورہ ملتوی کرنا پڑگیا ،ذرائع کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی پیدائش کی صد سالہ تقریب ‘مجیب بورشو’ منسوخ ہونے کے باعث نریندر مودی کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کردیا گیا۔

    بھارتی معروف اخبارانڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تقریب شیخ حسینہ اور ان کی موجودگی میں شیخ مجیب الرحمٰن کی جائے پیدائش پر منعقد کی جائیں گی جس میں نریندر مودی کا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے متوقع دورے کے پیش نظر ڈھاکا میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے تھے۔

    بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن ملا ہے کہ عوامی تقریب کو منانے کا فیصلہ بنگلہ دیش میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے کیسز اور عالمی سطح پر عوام کی صحت کے حوالے سے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے واپس لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ 17 مارچ کو ہونے والی تقریب کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اتوار کی رات کو ڈھاکا میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔اس فیصلے کے تحت 17 مارچ کو بڑا اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر کو مدعو کیا گیا تھا۔بنگلہ دیش نے تجویز دی ہے کہ اس تقریب کے لیے نئی تاریخیں بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔

  • محسن داوڑ،علی وزیر’افغانستان کے بہانے بھارت کی خواہش پرپاکستان کونقصان پہنچانےکا فریضہ ادا کررہے ہیں’اہم ادارے کا دعویٰ

    محسن داوڑ،علی وزیر’افغانستان کے بہانے بھارت کی خواہش پرپاکستان کونقصان پہنچانےکا فریضہ ادا کررہے ہیں’اہم ادارے کا دعویٰ

    اسلام آباد :محسن داوڑ، علی وزیر ‘افغانستان کے بہانے بھارت کی خواہش پرپاکستان کوزد پہنچانے کا فریضہ ادا کررہے ہیں ‘ ذرائع کےمطابق ریڈیو پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر ‘پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پاکستان مخالف قوتوں کو سہولت’ فراہم کر رہے ہیں۔

    https://twitter.com/RadioPakistan/status/1237222290594676736?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237222292461150208&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1122040

    ریاستی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع کی جانے والی 2 پیراگراف پر مشتمل ایک مختصر سی رپورٹ میں قبائلی علاقوں سے منتخب ہونے والے دونوں اراکین کو ‘پی ٹی ایم رہنما’ کے طور پر لکھا گیا۔اپنی رپورٹ میں ریڈیو پاکستان نے اس معاملے پر روشنی ڈالی کہ دونوں رہنما کو اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے کابل پہنچنے پر ‘افغان فوج کی جانب سے خصوصی پروٹوکول’ دیا گیا۔

    ریڈیوپاکستان کی اس حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ لوگ ‘افغانستان کے ذریعے بھارتی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں’۔واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما بھی ہیں۔

  • کورونا وائرس ایک عالم گیر وباء بن چکی : عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردارکردیا

    کورونا وائرس ایک عالم گیر وباء بن چکی : عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردارکردیا

    واشنگٹن :کورونا وائرس ایک عالم گیر وباء بننے کے قریب ہے: عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردارکردیا ،تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے چین سے متعدد ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ ایک عالم گیر وباء بننے کے قریب ہے۔

    ذرائع کےمطابق اموات میں زیادتی کی شرح کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس میں اموات کی شرح فلو سے کہیں زیادہ ہے جب کہ اس سے قبل یہ سمجھا جا رہا تھا کہ فلو میں ہلاکتوں کی شرح کورونا وائرس سے زیادہ ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3.4 فیصد ہلاکتیں ہوئیں جب کہ فلو کے متاثرین میں ہلاکتوں کی شرح محض ایک فیصد ہے۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی کورونا وائرس سے بچنے کے قابل نہیں ہے، اس کی وجہ سے ہونے والی سنگین بیماریاں بھی موسمی فلو سے زیادہ ہیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کے مطابق وائرس دنیا کے اتنے ممالک تک پہنچ چکا ہے کہ اس کے عالم گیر وباء بننے کے خطرات بالکل حقیقی ہیں تاہم یہ پہلی عالمی وباء ہے جسے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے باعث ہمارے اندازے سے بھی زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں اور کچھ کو سنگین عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

  • ایران میں کرونا وائرس سے بچتے بچتے 27 افراد شراب پی کرہلاک 200 سے زائد موت وحیات کی کشمکش میں

    ایران میں کرونا وائرس سے بچتے بچتے 27 افراد شراب پی کرہلاک 200 سے زائد موت وحیات کی کشمکش میں

    تہران :ایران میں کرونا وائرس سے بچتے بچتے 27 افراد شراب پی کرہلاک 200 سے زائد موت وحیات کی کشمکش میں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں نوول کورونا وائرس کا علاج شراب سے ہونے کی افواہوں کے بعد زہریلی شراب پینے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ نے ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ‘اِرنا’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزِستان میں 20 جبکہ شمالی خطے البورز میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ایران، چین کے باہر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

    مقامی میڈیا کی خفیہ طور پر فروخت ہونے والی زہریلی شراب سے متعلق اکثر رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔خوزستان کے دارالحکومت اہواز کی جُندیشاپور میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ زہریلی شراپ پینے والے 218 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    البورز کے نائب پراسیکیوٹر محمد اغیاری نے ‘ارنا’ کو بتایا کہ مرنے والے افراد نے آن لائن مواد سے گمراہ ہو کر یہ سوچ کر شراب نوش کی کہ اس سے انہیں کورونا وائرس سے لڑنے اور علاج میں مدد ملے گی۔شراب اگر زیادہ مقدار میں پی جائے تو اس سے بینائی جانے، جگر کو نقصان پہنچنے اور موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس اس کے تمام 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک 237 افراد ہلاک اور 7 ہزار 161 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ارنا کے مطابق خوزستان میں اتوار تک کورونا وائرس کے 69 کیسز میں سے 16 کی موت واقع ہوچکی تھی۔

  • کورونا وائرس کا شکار پانچ مبینہ مریض

    کوئٹہ میں کورونا وائرس کا شکار پانچ مبینہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ شفٹ کردیا گیا ستم ظریفی اور حکومتی کاہلی کا یہ عالم ہے ضروری اشیاء ماسک ودیگر چیزیں نہ ہونے کے باعث ہسپتال کا عملہ مریضوں کا مزید علاج اور مرض کی مکمل تشخیص سے گریزاں ہے ہسپتال عملہ کا دعویٰ ہے کہ انہیں ابھی تک ماسک ودیگر اشیاء میسر ہی نہیں ہیں.
    مذکورہ مشتبہ مریض زائرین ہیں جوکہ گزشتہ روز ایران سے آئے ہیں.

  • کوئٹہ میں کرونا وائرس کا خدشہ

    کرونا وائرس کا خدشہ،محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے میاں غنڈی کے مقام پر کورنٹائن سینٹر قائم کر دیا گیا

    کوئٹہ: کورنٹائن سینٹر میں بیک وقت ایک ہزار سے زائد لوگوں کو رکھنے کی گنجائش ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل طارق

    کورنٹائن میں ایران سے آنے والے پاکستانی باشندوں کو رکھا جائے گا میاں غنڈی کورنٹائن سینٹر میں آنے والوں کو خوارک گرم کپڑےاور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیرداخلہ کی ہدایت پر سینٹر قائم کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون کی جانب سے سینٹر میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے گئے تھے،کورنٹائن سینٹر میں 100خیمے 6کنٹینرز اور 22کمرے موجود ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل طارق

  • ہوشیار ، شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل  سے شروع

    ہوشیار ، شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل سے شروع

    ہوشیار ، شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل سے شروع

    باغی ٹی وی :شدید بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں منگل کے روز سے جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو بدھ کے روز باقی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا۔یہ سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
    اس سلسلے سے پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، بالائی سندھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور زالہ باری کی توقع۔
    پنجاب
    اٹک،فتح جنگ، ٹیکسلا، باصل، جنڈ، ٹیکسلا، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ایوبیا، خان پور، حسن ابدال، میں تمام مقامات پر تیز ہواؤں اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور زالہ باری کی توقع۔
    پنڈی گیب، تلاگنگ،چکوال، بھگوال، دھدیال، چکری، گجر خان،منگلہ، ساہاوہ،جہلم، کھیوڑہ، ملک وال، کھاریاں، پھالیاں میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
    گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکر گڑھ میں اکثر مقامات پر شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
    عیسی خیل، موسی خیل، میانوالی، کالا باغ، کنڈیاں، پپلاں، کلر کوٹ،سکیسر، پیل، باؤن، کلر کہار، خوشاب، جوہر آباد،.شاہ پور، بھلوال، بھیرا، کوٹ مومن، ساہیوال، نورپورتھل، سلانوالی، شاہین آباد، نورپورتھل، حیدرآباد تھل، بھکر میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ، بوانہ، جلال پور بھٹیاں، سانگلہ ہل، پنڈی بھٹیاں، سمندری، جڑانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، شاہ کوٹ، لاہور، رائونڈ اور کسور میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
    چھانگا مانگا، پتوکی، چنیاں، اوکاڑہ، عارف والا، پاکپتن، ہرپہ، چیچا وتنی، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گڑھ مہاراجہ، چوبارہ، چوک اعظم، چوک منڈا، لیہ، نواں کوٹ، کروڑ، میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور کہیں کہیں زالہ باری کی بھی توقع۔
    تونسہ، کوٹ ادو، ملتان، مظفرگڑھ، جامپور، ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو، علی پور، فاصل پور، راجن پور میں بھی اکثر مقامات پر موسلادھار بارش اور زالہ باری کی توقع۔
    رحیم یار خان، صادق آباد، اسلام گڑھ، لیاقت پور، احمد پور ایسٹ، یاذمین، بہاولپور، فورٹ عباس، بہاولپور، لودھراں، دنیا پور، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران مختلف مقامات پر زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    خیبرپختونخوا
    خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران شدید گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی توقع۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں،نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، ہنگو، کوہاٹ، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، مالاکنڈ، مردان، صوابی، ہری پور، ابیٹ آباد، بونیر، شانگلہ، بٹ کرام، سوات، دیربالا، چترال میں شدید بارشوں کی توقع۔اس دوران بلند مقامات پر برفباری کی توقع۔زالہ باری کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا سکتا۔
    کشمیر
    کشمیر کی تمام وادیوں میں اس دوران شدید بارش کی توقع۔جس میں باغ، حویلی، پونچھ، بٹیاں، نیلم، مظفرآباد، سدھنوتی، کوٹلی بھمبر اور میرپور کی وادیاں شامل ہیں۔اس دوران شدید ترین بارش بھی ہو سکتی ہے۔
    گلگت بلتستان
    ہنزہ، نگر، شگار، گانچی، سکردو، استور، دیامر میں اس دوران اچی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔
    بلوچستان
    زوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل، لورالائی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جل مگسی میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع۔
    کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، ہرنائی، کوئٹہ، مستونگ، سبی، بولان، کلات، نوشکی، خاران، خصدار، چاغی اور واشک، پنجگور میں اکثر مقامات گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع۔
    سندھ
    گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ، جیکب اورم، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرہ فیروز، دادو، کمبر، شاہ داد کوٹ میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔بعض مقامات پر زالہ باری کی توقع۔

    بارشوں کا یہ سلسلہ منگل کی دوپہر سے داخل ہو گا اور جمعہ کی شام تک ختم ہوجائے گا۔

  • ساہیوال جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ڈاکو گورنمنٹ کے  لاکھوں روپے لے اڑے

    ساہیوال جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ڈاکو گورنمنٹ کے لاکھوں روپے لے اڑے

    ساہیوال جرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ڈاکو گورنمنٹ کے لاکھوں روپے لے اڑے
    باغی ٹی وی : عبداللہ ولد عبدالرزاق اور اکرام ولد ارشاد ساہیوال میں ٹینکی والا چوک کے قریب حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ سے سرکاری چیک جس کی مالیت دو لاکھ دس ہزار تھی کیش کروا کے نکلے ہی تھے کہ جی ٹی روڈ پر یوسف والا گرڈ اسٹیشن کے پاس 125 موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا ، موٹر سائیکل کا نمبر SLO 1233 تھا انہوں نے ان پر اسلحہ تان لیا اور گن پوائنٹ پر سارے پیسے اور موبائل چھین لیے ، جس کی مالیت تقریبا ڈھائی لاکھ بنتی ہے.جب ڈاکوؤں کو پیسے نکال کر دیے گئے تو انہوں نے کہا کہ بینک سے جو پیسے نکال کر لائے ہو وہ بھی دو . یہ دوپہر اڑھائی تین بجے کا وقت تھا . اس کے بعد عبداللہ اور اکرام نے 15 پر کال کی کے اس ڈکیتی کا پولیس کو بتا دیا.