Baaghi TV

Author: +9251

  • اک زرداری سب پربھاری : تفتیش جاری ، مشکل طاری ، فریال تالپوربچوں کی سکول فیس اداکرنے سے قاصر ہوگئیں‌

    اک زرداری سب پربھاری : تفتیش جاری ، مشکل طاری ، فریال تالپوربچوں کی سکول فیس اداکرنے سے قاصر ہوگئیں‌

    اسلام آباد :اک زرداری سب پربھاری : تفتیش جاری ، مشکل طاری ، فریال تالپوربچوں کی سکول فیس اداکرنے سے قاصر ہوگئیں‌ ،اطلاعات کےمطابق احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

    فریال تالپور کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) اتنا ظلم نہ کرے اور بتائے کہ فریال تالپور کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں کون سے پیسے آئے ہیں؟

    اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں، زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مشکوک ٹرانزیکشنز والے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ان کے اور بھی بینک اکاؤنٹس موجود ہیں، گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کی بات بلاجواز ہے، درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی لہٰذا مسترد کی جائے۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔

  • ولی عہد نے کینسر کا شکار بھارتی بچے کی خواہش پوری کردی

    ولی عہد نے کینسر کا شکار بھارتی بچے کی خواہش پوری کردی

    دبئی :ولی عہد نے کینسر کا شکار بھارتی بچے کی خواہش پوری کردی،اطلاعات کےمطابق دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک بھارتی بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کرکے اسے حیران کردیا۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کینسر کے شکار 7 سالہ بھارتی بچے محمد عبداللہ نے دبئی کے ولی عہد کے نام ایک پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے لکھا تھا اس کی آخری خواہش الشیخ حمدان بن محمد آل مکتوم سے ملاقات کرنا ہے۔ محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی کے ولی عہد کو اپنے لیے ہیرو سمجھتا اور ایک رول ماڈل قرار دیتا ہے۔ اسے دبئی کے ولی عہد کی کھیلوں بالخصوص گھوڑ سواری اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں دلچسپی بہت پسند ہے۔

    محمد عبداللہ کا پیغام ملتے ہی دبئی کے ولی عہد نے اسے ملاقات کے لیے بلا بھیجا۔ عبداللہ نے دبئی کےولی عہد کی طرف سے ملاقات کے لیے وقت دینے اور حوصلہ پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر محمد عبداللہ کے والد عبداللہ حسین نے کہا کہ اس کے بیٹے میں کینسر کی علامات دو ماہ قبل سامنے آئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کینسر اس وقت تیسرے درجے میں ہے اور بچے کی جان بچانے کے لیے مسلسل علاج کی ضرورت ہے۔

    محمد عبداللہ کو ابھی اسکول کی پہلی جماعت میں ہے گھوڑوں کو بہت پسند کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے گھوڑوں کا مالک بننا چاہتا ہے۔دبئی کے ولی عہد کی طرف سے شرف ملاقات بخشنے پر بھارتی بچہ اور اس کے والدین بہت زیادہ خوش ہیں۔عبداللہ حسین کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ جس شخص کو ہم اپنے سامنے دیکھ رہے ہیں وہ دبئی کے ولی عہد ہیں۔

    بھارتی بچے کا کہنا تھا کہ میں انسٹا گرام اور یوٹیوب چینل پر دبئی کے شہزادے کی کھیلوں کی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے دیکھتا ہوں۔

  • ن لیگ ٹوٹ رہی ہے،ایک اور فارورڈ بلاک بن گیا

    ن لیگ ٹوٹ رہی ہے،ایک اور فارورڈ بلاک بن گیا

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی) کے ن لیگی ایم پی اے سمیت دس ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہوچکے ہیں عثمان بزدار سے ملاقاتیں جاری،تفصیلات کے مطابق خانیوال کے ایم پی اے نشاط ڈاہا سمیت دس ارکان پنجاب اسمبلی نے آج وزیراعلی عثمان بزدار سے ایک خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد نشاط ڈاہا نے موقف اختیار کیا کہ ہم صرف اپنے علاقے کے لئے فنڈنگ کے سلسلے میں ملے ہیں لیکن باوثوق ذرائع سے یہ معلوم ہوا کہ نشاط ڈاہا جلد یا بدیر مسلم لیگ ن کو اپنے ساتھیوں سمیت خیرباد کہہ دیں گے اور یہ ملاقات بھی اسی سلسلے میں کی گئی تھی ۔اس ملاقات میں نشاط ڈاہا کے ساتھ غیاث الدین ،چوہدری اشرف علی، فیصل اکرم خان نیازی ،غضنفر علی خان ،محمد ارشد ،اطہر عباس اور یونس انصاری شامل تھے۔

  • فرانس کے وزیر ثقافت کرونا وائرس کی لپیٹ میں،تعلیمی نظام ٹھپ : پیرسے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

    فرانس کے وزیر ثقافت کرونا وائرس کی لپیٹ میں،تعلیمی نظام ٹھپ : پیرسے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

    پیرس:فرانس کے وزیر ثقافت کرونا وائرس کی لپیٹ میں،اوربھی بڑے بڑے لوگوں میں وائرس کے پائے جانے کی اطلاعات ،فرانس کی وزارت ثقافت کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ ملک کے وزیر ثقافت فرینک ریسٹر کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ 46 سالہ وزیر کی حالت مستحکم ہے۔

    فرانسیسی ذرائع کے مطابق وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں پارلیمنٹ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران وہاں ان کا کرونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ اختلاط ہوا۔ اس کے سبب وزیر ثقافت نے کرونا سے متعلق ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ "پازیٹو” آیا۔ادھرفرانس کی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس فیصلے کے مطابق پیرسے فرانس میں بھی تعلیمی نظام ٹھپ ہوکررہ جائے گا

    فرانس نے پیر کے روز کرونا وائرس کے سبب مزید چار افراد کی اموات ریکارڈ کیں۔ اس طرح فرانس میں اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہو کر فوت ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ ان کے علاوہ ملک میں کرونا کے 1412 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔فرانس میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کے مطابق فوت ہونے والوں میں 15 مرد اور 10 خواتین ہیں۔

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،2 ہزارسے زائد جاں بحق ہوچکے ،عرب ذرائع ابلاغ

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،2 ہزارسے زائد جاں بحق ہوچکے ،عرب ذرائع ابلاغ

    تہران :کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانئ کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

     

    https://twitter.com/AbbasSalamat/status/1237014018679865344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237014018679865344&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.alarabiya.net%2Fur%2Fmiddle-east%2F2020%2F03%2F10%2F%25DA%25A9%25D8%25B1%25D9%2588%25D9%2586%25D8%25A7-%25D9%2588%25D8%25A7%25D8%25A6%25D8%25B1%25D8%25B3-%25DA%25A9%25DB%258C-%25D8%25AA%25D8%25A8%25D8%25A7%25DB%2581-%25DA%25A9%25D8%25A7%25D8%25B1%25DB%258C%25D8%25A7%25DA%25BA%25D8%258C-%25D8%25A7%25DB%258C%25D8%25B1%25D8%25A7%25D9%2586-%25D9%2585%25DB%258C%25DA%25BA-%25DA%25AF%25D9%2584%25DB%258C%25D9%2588%25DA%25BA-%25D8%25A7%25D9%2588%25D8%25B1-%25D9%2581%25D9%25B9-%25D9%25BE%25D8%25A7%25D8%25AA%25DA%25BE%25D9%2588%25DA%25BA-%25D9%25BE%25D8%25B1%25D8%25A7%25D9%2586%25D8%25B3%25D8%25A7%25D9%2586%25DB%258C-%25D9%2584%25D8%25A7%25D8%25B4%25DB%258C%25DA%25BA%25D8%258C-%25DB%2581%25D8%25B1-%25D8%25B7%25D8%25B1%25D9%2581-%25D8%25AE%25D9%2588%25D9%2581.html

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں ہر گھنٹے کرونا کے شکار کسی شخص کی ہلاکت یا نئے کیسز کی خبریں آ رہی ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ ایران کا نظام صحت جو پہلے ہی تباہی کے دھانے پر ہے مزید دبائو کا شکار ہوگیا ہے۔ موجودہ حالات میں جہاں ایرانی عوام کے لیے زندگی کی امید دم توڑتی جا رہی ہے وہیں قبرستانوں کا دائرہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

    ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ شمالی ایران کے شہر ساری میں سڑک پر ایک شخص فٹ پاتھ پر پڑا ہےجبکہ کیمرا مین کے مطابق کرونا وائرس نے اس شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ شخص دم توڑ رہا ہے مگر اسے اسپتال لے جانے کے کوئی ایمبولینس دستیاب ہے اور نہ ہی کرونا کا شکار ہونے کے ڈر سے کوئی اس کی مدد کر پا رہا ہے۔

    ایک دوسری ویڈیو قم شہر کی ہے جس میں ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سےاس نے اپنی ماں کو کھو دیا ہے۔ وہ شخص ویڈیو کی عکس بندی کر رہا تھا۔ قم کی سڑکوں پر گھوم رہا تھا اور رو رہا تھا۔ اس شخص نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای ، صدر حسن روحانی اور ایرانی ٹیلی ویژن پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ اس نے کہا کہ قم کی سڑکیں اور گلیاں کرونا کی وجہ سے انسانی لاشوں سے اٹی پڑی ہیں مگر ہماری لیڈر شپ اسے چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

    ایران میں ایک نیوز ویب سائٹ ‘ انتخاب’ کے مدیر مصطفیٰ فقیہی نے وزیر صحت سعید نمکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کرونا کے باعث اب تک 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب سرکاری اعدادو شمار اس کا دسوں حصہ بیان کرتے ہیں۔

    ٹویٹر پر فقیہی نے ٹویٹ کیا کہ جناب کیا آپ کرونا انفیکشن سے فوت ہونے والے لوگوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کرنا چاہتے؟ ٹھیک ہے! صرف تہران اور گیلان کے صوبوں میں کل سے زیادہ 130 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

     

    ذرائع کے مطابق

  • پی ایس ایل5:لاہورقلندرزکی مسلسل تیسری فتح، پشاورکوشکست، لاہوریوں کے دل باغ باغ ہوگئے

    پی ایس ایل5:لاہورقلندرزکی مسلسل تیسری فتح، پشاورکوشکست، لاہوریوں کے دل باغ باغ ہوگئے

    لاہور: پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، پشاور کو شکست،لاہوریوں کے دل باغ باغ ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری اور ایونٹ میں چوتھی فتح حاصل کرلی۔

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 5 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا جو لاہور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میں میچ میں قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ہیں۔پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں اس کے اوپنر ٹوم بینٹن بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کا شکار ہوگئے۔

    دوسری وکٹ کیلئے بھی قلندرز کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور دوسرے ہی اوور میں لِونگ اسٹون 4 رنز بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔24 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل بھی 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے انہیں بھی سمت پٹیل نے آؤٹ کیا۔

    3 وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور حیدر علی نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 116 رنز کی شراکت سے ٹیم کو بحران سے نکال دیا۔140 کے مجموعی اسکور ہر شعیب ملک 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ان کے بعد آنے والے لویس گریگوری 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    حیدر علی بھی 69 رنز بنا کر دلبر حسین کا شکار ہوگئے جب کہ کپتان وہاب ریاض ایک رنز پر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور سمت پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دلبر حسین اور ڈیوڈ وائز بھی ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل گذشتہ میچ میں پشاور زلمی نے قلندرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

    خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 9 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے صرف ایک میں لاہور قلندرز کامیاب رہا جبکہ 8 مرتبہ زلمی فاتح رہا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنے 2 میچز جیتنے ہوں گے جبکہ پشاور زلمی کو صرف ایک فتح درکار ہے۔

    پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری فتح، پشاور کو شکست،لاہوریوں کے دل باغ باغ ہوگئے

  • سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئی درست ثابت ہوئی ،حکومت کے لیے فروری مشکل پھرنان سٹاپ پہلے 5 سال

    سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئی درست ثابت ہوئی ،حکومت کے لیے فروری مشکل پھرنان سٹاپ پہلے 5 سال

    لاہور:سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئی درست ثابت ہوئی ،حکومت کے لیے فروری تک مشکل پھرنان سٹاپ ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سیاست کے میدان کے سب سے بڑے کھلاڑی اورسیاسی نجومی کے طور پرجانے والی اہم شخصیت شیخ رشید کی پشین گوئیاں درست ثابت ہونے لگیں

    باغی ٹی وی کےمطابق شیخ رشید نے چند ہفتے قبل یہ پشین گوئی کی تھی کہ حکومت کےلیے جنوری ،فروری کے مہینے مشکل ہوں گے اورپھر اس کے بعد حکومت کی مشکلات ختم ہوجائیں گی اورحکومت نان سٹاپ اپنے پہلے 5 سال پورے کرے گی

    شیخ رشید کی اس پشین گوئی کا پنجاب سے آغاز ہوگیا ہے اورآج ایک ہی دن پنجاب کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، پہلی تبدیلی مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں آج صوبائی ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے اورکہا ہےکہ وہ اس حکومت کو مستحکم اورکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں

    دوسری اہم کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ارکان اسمبلی اورکچھ اہم رہنماوں نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اپنی ہمدردیاں پیش کی ہیں اورکہا ہےکہ وہ صوبے کی ترقی کے لیے موجودہ سیٹ اپ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں

    اس ملاقات میں پی پی کے ارکان اسمبلی نے عثمان بزدار پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے

    یاد رہےکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ کافی دیرسے پنجاب کی سیاست میں نقب لگانے کے چکروں میں تھی مگرآج خود ن لیگ میں نقب لگ گیااور اس وقت لاہور سے لندن تک ہلچل مچی ہوئی ہے

  • وزیر اعظم  قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،قافلے میں شامل دوگاڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں‌

    وزیر اعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،قافلے میں شامل دوگاڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں‌

    خرطوم : وزیر اعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،قافلے میں شامل دوگاڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں‌،ذرائع کےمطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    حملہ آور فرار ہوگئے اور کسی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قاتلانہ حملے میں وزیراعظم عبداللہ حمدوک خوش قسمتی سے محفوظ رہے جنہیں سخت سیکیورٹی حصار میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ دارالحکومت خرطوم کو جانے والی شاہراہ پر کیا گیا۔ عبداللہ حمدوک کو 7 ماہ قبل ہی سیاسی بحران کے شکار سوڈان کا عبوری وزیراعظم تعینات کیا گیا تھا۔ وہ ایک ماہر معاشیات ہیں۔

    واضح رہے کہ 30 سال تک سوڈان کے صدر رہنے والے عمر البشیر کو طویل عوامی مظاہروں کے بعد گزشتہ برس فوج نے معزول کرکے حراست میں لے لیا تھا تاہم سیاسی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا جس کے خاتمے کے لیے بنائی گئی سلامتی کونسل نے عبد اللہ حمدوک کو عبوری مدت کیلیے ملک کا وزیراعظم مقرر کیا تھا جن کی کابینہ میں 6 شہری اور 5 ملٹری ا?فیسرز شامل ہیں۔

  • بلوچستان میں گیس پریشر کا دم گھٹنے لگا

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ سے گیس پریشر کا دم گھٹنے لگا ،سیٹلائٹ ٹائون ،عبداللہ ٹائون ،پشتون آباد سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی نے صارفین کے معاملات زندگی بری طرح متاثر کررکھے ہیں بلکہ پشین ،خانوزئی ،زیارت ،مستونگ ،قلات ،منگوچر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا صارفین کو سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ایک مرتبہ پھر بارشوں اور پہاڑی علاقوں پر برف باری کے سلسلے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے بلکہ سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیاہے اکثر علاقوں میں گیس کے پھڑپھڑاتے چولہے صارفین کیلئے درد سر بن گئے ہیں بلکہ پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع کے بھی خدشات پیدا ہوچکے ہیں یوں تو ہر سال موسم سرما میں کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر کی کمی کا صارفین کو سامنا کرنا پڑتاہے تاہم اس سال اس مسئلے نے مزید بھی گھمبیر صورت اختیار کرلی ہے اسی لئے حکومت اور اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے منتخب نمائندوں کی جانب سے اس سلسلے میں احتجاج کیاگیا بلکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی صارفین گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپاحتجاج نظر آئے یہی نہیں گیس پریشر کی کمی ،بیشی اور لوڈشیڈنگ کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صارفین کو جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑاہے ،گیس پریشر کا مسئلہ گزشتہ دو ہفتے موسم گرم رہنے کے ساتھ ہی سلجھنا شروع ہوا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے گیس پریشر کی کمی کی بھی شکایات شروع ہوگئی ہے گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹائون ،عبداللہ ٹائون ،پشتون آباد اور ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین کی گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے بلکہ پشین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں سرے شام اور صبح سویرے گیس پریشر کی کمی تو کجا گیس لوڈشیڈنگ کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں عوام کو سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑاہے بلکہ اکثر صارفین گیس بلوں کے ساتھ ساتھ ایندھن کے طورپر لکڑیاں ،کوئلہ جلانے پر مجبور ہوچکے ہیں ان کاکہناہے کہ گیس کی ضرورت بلوچستان میں سردیوں میں ہی صارفین کو ہوتی ہے گرمیوں کے دوران گیس پریشر کی بحالی کا انہیں کوئی خاص فائدہ نہیں کیونکہ بلوچستان میں شدید سردی پڑتی ہے پشین کے علاوہ خانوزئی ،زیارت ،منگچر ،قلات ،مستونگ میں بھی گیس پریشر کی کمی پر لوگوں کو مشکلات کاسامناہے ۔صارفین کاکہناہے کہ گیس کمپنی گیس پریشر کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں دریںاثناء سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضروری مرمت کے سلسلے میں 12مارچ2020ء بروز جمعرات صبح10بجے شام 5بجے تک موسیٰ کالونی ،خلجی کالونی ،قادری آباد ،مندوخیل آباد ،بھوسہ منڈی ،کلی تاجو،بخت سٹاپ ،بلوچ کالونی ،نورزئی ٹائون ،سریاب روڈ ،گوہر آباد ،کیچی بیگ ،فیض آباد، بارکزئی ٹائون اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی سپلائی بند رہے گی ۔صارفین گیس سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کاانتظام کرلیں ۔انتظامیہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس زحمت پر معذرت خواہ ہے ۔

  • ممبئی:ہولی تہوارمیں کووروناوائرس کاپتلانذرآتش کردیا گیا

    ممبئی:ہولی تہوارمیں کووروناوائرس کاپتلانذرآتش کردیا گیا

    ممبئی:ہولی تہوارمیں کووروناوائرس کاپتلانذرآتش کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق آج بھارت میں جہاں ایک طرف ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے وہاں دوسری طرف کرونا وائرس کے پتلے بناکرجلائے جارہے ہیں ،

    کورونا وائرس نےدنیا بھرکی طرح بھارت میں بھی اس میں خوف پیداکردیاہےاسی ضمن میں ہندوبرادری کے ہولی کے تہوار کے موقع پر ممبئی میں کورونا وائرس کو ایک شیطان تصورکیاگیااوراس کاپتلابناکرجلایا گیا۔ممبئی میں ہندوافرادنےاپنی مذہبی روایت ’ہولیکا داہان‘ کےپیشِ نظرایک پُتلاتیارکیاجس کانام انہوں نےڈائناسورسےجوڑتےہوئے ’کوروناسور‘رکھاجسےبعد ازاں جلایا گیا۔

    واضح رہےکہ ہندوبرادری اپنےمذہبی تہوارہولی کے موقع پرایک روایت پرعمل کرتے ہیں جس میں وہ ایک شیطان کاپُتلابناکراسے جلاتےہیں او یہ تصورکرتےہیں کہ یہ برائی کےآگےان کی جیت ہے۔لہٰذااب کورونا وائرس کوایک شیطان سمجھتےہوئےہندووں نے اپنی روایت کے مطابق اس سال ہولی کے دن کورونا کاایک پتلا بناکر اسے جلایا۔