گجرات (طارق محمود سے) گجرات کے نواحی علاقے حقن پورجٹاں کے قریب تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گے تین افراد جاں بحق ایک زخمی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور الخدمت فاؤنڈیشن حسن کی ایمبولینس سے موقع پر پہنچ گئی گئی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کا تعلق جلالپورجٹاں اور اور اس کے نواحی علاقوں سے ہے
Author: +9251
-

کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سعودی عرب کا بڑا اعلان
کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سعودی عرب کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی : سعودی حکمران شاہ سلمان کی جانب سے کرونا وائرس سے روک کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔مشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ امداد انسانی ہمدردی کے تحت کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار چھ سو ساٹھ تک پہنچ گئی۔اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جنرل نے خود کو گھر تک محدود کردیا ہے جبکہ دوسرے آرمی چیف نے انکی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش، چین، مصر، بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیںدوسری جانب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قطر نے پاکستان کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگائی ، جس کے بعد کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔مجموعی طور پر کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، آف لوڈ کئے جانے والے مسافر وزٹ ویزے پر دوحہ جارہے تھے۔
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔
قبل ازیں قطر نے کرونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں
-
رحیم یار خان میں ڈاکو راج پولیس ڈاکو پکڑنے میں ناکام
رحیم یار خان شہباز پور روڈ پر شام 05:30 بجے حبیب آئرن سٹور پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو لاکھوں روپے کیش لے اڑے.رحیم یار خان میں ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کا معمول بن چکا ہے جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
-

کراچی : کرونا وائرس کے تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر
کراچی میں کرونا وائرس کے تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر
باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے اچھی خبر، کراچی میں کرونا وائرس کے تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر ہے۔ آج ہونے والے پانچوں افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت کرونا وائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج ہونے والے پانچوں افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیس کے 8 متعلقہ افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 19 افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں جبکہ تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر ہوئی ہے۔
اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ سندھ میں 135 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے چار کیس مثبت آئے اور ایک مریض صحت یاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعلیٰ نے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں کو ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ کوئی بھی مشتبہ شخص سامنے آئے تو فوری محکمہ صحت کو رپورٹ کیا جائے اور بیرون ملک سے کراچی آنے والوں کی سکریننگ کی جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے آنے والے 3630 مسافروں کو سکرین کیا گیا ہے جبکہ ایران سے آنے والے 230 افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے.
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک بھر سے کورونا کے 289 مشتبہ کیسوں کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کروائے گئے ۔پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کے حوالے سے قائم ائسولیشن روم کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ر ہے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری کے مطابق کورونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی رکھے گئے ہیں ۔1 مشتبہ مریض نشتر ہسپتال ملتان، 1 ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے
-

کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو… مریم اورنگ زیب نے کیا بات کہہ دی
کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو..مریم اورنگ زیب نے کیا بات کہہ دی
باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کاش وہ ایک خودکشی ہو جاتی تو عوام کو خودکشیاں نہ کرنی پڑتیں۔اپنے قائد کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وزیراعظم کی صحت پرسیاست کی جا رہی ہے جس نے موٹروے، اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی اور سی پیک بنایا۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والے اب تک ایک نوکری تک نہیں دے سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جبکہ چور اور نالائق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں گردشی قرضہ اس لیے زیادہ ہو رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2018 میں بارہ سو ملین گردشی قرضہ تھا جبکہ 19 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، ستر فیصد بجلی مہنگی کر کے پیسہ کہاں گیا۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج جب وزیر اعظم اپنی تقریر کر رہے تھے تو بینظیر اِنکم سپورٹ کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام کی تختی لگائی گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے حمزہ شہباز سر سے پائوں تک چور بازاری ٹھگے ماری میں دھنسے ہوئے ہیں وہ بتا رہے تھے معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے .دس سالوں میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا آٹھ سو ارب کا مقروض کے بعد ساڑے بارہ سو ارب روپے کا مقروض عثمان بزدار کو دیا.فرزند ادنی کے والد نے دس سال حکومت کی سوا سات لاکھ بچہ پرائمری سکولوں سے ڈراپ کیابھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم اعلی کے دور میں چھ اعشاریہ نو تک تھا تو دو ہزار اٹھارہ دو فیصد تک آ گیا دس سال کے فرزند ادنی کہتے ہیں معیشت بدحال ہے .دوہزار پندرہ میں فیصل آباد کاٹن انڈسٹری کو بٹھہ بیٹھ گیاتھا ایک ہزار ارب سستی روٹی فوڈ سٹمپ اشیانہ سکیم پر خرچ کیاگیا اور صوبے کو مقروض کیاگیاحیران ہوں ان کے والد کے ملازم گریڈ بیس میں بھرتی کئے جاتے کروڑوں روپے سرکاری گاڑیوں پر منی لانڈرنگ کرتے رہے
-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج شدید مندی کی لپیٹ میں آنے کے بعد کریش کر گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی کریش کر گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 219 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا میں ہی انڈیکس 2 ہزار 106 پوائنٹس گر گیا اور انڈیکس 36 ہزار 112 پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔
اسٹاک مارکیٹ کریش ہوتے ہی سرمایہ کار انتہائی محتاط ہو گئے اور اپنا سرمایہ محفوظ کرنے لگے۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 58 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔
-

فیاض الحسن چوہان نے بلاول اور حمزہ شہباز کو کھری کھری سنادیں
فیاض الحسن چوہان نے بلاول اور حمزہ شہباز کو کھری کھری سنادیں
باغی ٹی وی رپورٹ :فیاض الحسن چوہان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو فرزندوں اعلی و ادنی نے بات کی ہے زرداری کے فرزند بلاول اور شہبازشریف کے اشتہار اعلی نے میڈیا ٹاک کی اور بوکھلاہٹ میں عمران خان اور پنجاب حکومت پر الزامات لگائے.حمزہ شہباز سر سے پائوں تک چور بازاری ٹھگے ماری میں دھنسے ہوئے ہیں وہ بتا رہے تھے معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے .دس سالوں میں صوبے اور عوام کا خون نچوڑا آٹھ سو ارب کا مقروض کے بعد ساڑے بارہ سو ارب روپے کا مقروض عثمان بزدار کو دیا.فرزند ادنی کے والد نے دس سال حکومت کی سوا سات لاکھ بچہ پرائمرئ سکولوں سے ڈراپ ہوا
ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم اعلی کے دور میں چھ اعشاریہ نو تک تھا تو دو ہزار اٹھارہ دو فیصد تک آ گیا دس سال کے فرزند ادنی کہتے ہیں معیشت بدحال ہے .دوہزار پندرہ میں فیصل آباد کاٹن انڈسٹری کو بٹھہ بیٹھ گیاتھا ایک ہزار ارب سستی روٹی فوڈ سٹمپ اشیانہ سکیم پر خرچ کیاگیا اور صوبے کو مقروض کیاگیاحیران ہوں ان کے والد کے ملازم گریڈ بیس میں بھرتی کئے جاتے کروڑوں روپے سرکاری گاڑیوں پر منی لانڈرنگ کرتے رہے
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ دنیا مان رہی ہے دو ماہ میں برآمدات بڑھ رہی ہے درآمدات کم ہوئے .دنیا تسلیم کررہی ہے عمران خان کی بدولت دس ارب ڈالر کا سے معیشت کو بچایا .بیسیوں ارب روپے ہر محکمے کا اضافہ ہوا انٹرنئشنل گیمز آئی ہیں پاکستان ہر شعبہ زندگئ میں دنیا میں اچھامیسج ہورہاہے لوٹ مار ایسوسی ایشن کو یہ ترقی ہضم نہیں ہو رہی تو ہماری حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں .آصف زرداری کے فرزند اعلی نے پینتالیس منٹ عوام کے دماغ کی چٹنی بنائی
ان کا کہنا تھا بلاول اکیسویں بار لانچ کرنے کےلئے آئے راکٹ لانچر پہلی بار چل جاتاہے لیکن بلاول کی لانچنگ کامیاب نہیں ہو پا رہی.بلاول نے سینے پر بچپن اور پچپن میں والد نے کرپشن کا تمغہ سجایاہے وہ اس سے آگے نہیں جا سکتے .پنجاب کے پی بلوچستان میں جتنا مرضی بھاگ اور اچھل لیں پنجاب میں آپ پانی میں مدھارنی اور بلبلے ہیں
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے مسترد کر دیا ئے والد کی انتھک کرپشن سے مسترد کر دیا ہے اندرون سندھ کے چند اضلاع میں اب اگلی بار سندھ لے لیں گے سدھرنے کو نہیں آ رہے .عزیز میمن نے جعلی شرکاء کو ایکسپوز کیاتو زبان بند کر دی گئی روح انہیں تلاش کررہی ہے پنجاب میں جتنی بار لانچ ہوں گے بلاول کی مثال شرلی جیسی ہے پہلی آسمان پر تو دوسری شلوار میں پھس پھسی شرلی جیسی ہے حاصل وصول کچھ نہیں ہونے لگا .شہبازشریف جب عدالت میں نوازشریف کی گارنٹی دے رہے تھے تو کہوں گا ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا، خادم اعلی اشتہاری اعلی کے مقام پر فائزہو چکے ہیں.الیکشن کمیشن میں ریفرنس میں دائر ہوناچاہیے کہ شہبازشریف ملک سے بھاگے ہوئے ہیں
مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ڈسے جا چکے ہیں درد اپنوں نے دیا دوبارہ اعتماد کریں گے حالت عجیب ہو گی ناکام کے بعد توبہ توبہ کی قوالی پڑھیں میں کینوں کینوں دسا پیار دیا گلاں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کرونا پر مہم چلائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے.جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہیں بن رہا تمہارے پاس دو تہائی اکثریت تھی ن لیگ پانچ سالوں میں جنوبی پنجاب نہ بنا سکے ہمارے پاس اکثریت نہیں لیکن اس پر مشاورت جاری ہے .ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کا رکھا جلد اس کا فیصلہ کریں گے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اگلے مہینے پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی اس پر سبسڈی دی جا رہی ہے
-
میلسی : گمشدہ بچی ڈھونڈ کر والدین کے حوالے
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ کرمپور کی کاروائی.. 6 سالہ لائبہ لاوارث بچی ملی جس کے ورثاء کو تلاش کر کے بچی کو باحفاظت اسکے والد کےحوالے کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کرمپور نے 6سالہ لائبہ جو کہ اپنے والدین سے بچھڑ کر لاوارث رو رہی تھی ۔ مشتاق نامی شہری نے بچی کو پولیس کی حفاظت میں دید یا۔پولیس تھانہ کرمپور نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔ جس پر ایس ایچ او کرمپور رائے محمد اکرم اور ان کی ٹیم نے 30 منٹ کی تگ ودو کے بعد بچی کے والدین کی تلاش کر کے شیخ ریاض نامی والد کے حوالے کر دیا.
وارثان نے پولیس کی اس بروقت کاروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا.
-

گجرات پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں، 10 افراد دھر لئے گئے
گجرات (طارق محمود سے) گجرات پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف تابڑ ثوڑ کاروائیاں۔ 10 افراد دھر لئے گے۔تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن "نوکائیٹ سیو لائف "کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر اعجاز علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 10پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان میں 1۔ارسلان ارشد 2۔نعمان آصف 3۔ریاست علی 4۔سعد 5۔جری حیدر 6۔اسد علی 7۔شامیر 8۔شاہزیب 9۔وائز 10۔شمریز شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر بڑی مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمدکر کے انکے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے .ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن نو کائیٹ سیو لائف کامیابی سے جاری ہے تفریخ کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی.
-

جلالپور جٹاں کے قریب موٹر سائیکلوں کا المناک حادثہ، 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گے 1 شدید زخمی
گجرات (طارق محمود سے) گجرات کے نواحی علاقے حقن پورجٹاں کے قریب تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گے تین افراد جاں بحق ایک زخمی۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور الخدمت فاؤنڈیشن حسن کی ایمبولینس سے موقع پر پہنچ گئی گئی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کا تعلق جلالپورجٹاں اور اور اس کے نواحی علاقوں سے ہے مقامی افراد کے مطابق المناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
