Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

    باغی ٹی وی :ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 157 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعے کو 154.30 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور آج یہ 157.90 روپے میں فروخت ہوا۔

    گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار ہے اور روپیہ مستحکم ہوا ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.55 روپے میں فروخت ہوا۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پرمبارکباد

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہاہےکے ہولی کاتہوار ہندوں کےلیۓ سچ اور حق کی فتح کادن اوراس میں رنگوں کا استعمال موسم بہار کی آمد کی علامت ہے. بلوچستان میں صدیوں سےآباد ہندو برادری ہماری روایات اورثقافت کاحصہ بن چکی ہے. بلوچستان میں صدیوں سے آباد ہندو برادری ہماری روایات اور ثقافت کا حصہ بن چکی ہے. اقلیتوں کو مزہبی آزادی اور مکمل اور یکساں حقوق حاصل ہیں. ہندوںرادری پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرتی چلی آئی ہے. دین اسلام تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ اور انکی مزہبی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے. گزشتہ دنوں ژوب میں قدیم مندر ہندوں کے حوالے کیا گیا جبکہ کوئیٹہ کا گردوارہ بھی سکھ برادری کے حوالے کیا گیا. مندر کی حوالگی بین المزاہب ہم آہنگی مزہبی رواداری اور احترام کی روشن مثال ہے. صوبائی حکومت اور مقامی آبادی کے اس جزبہ خیر سگالی کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے.

  • چورکون ہے،عوام آٹا چور اور چینی چورکے نعرے لگا رہی ہے،حمزہ شہباز کی حکومت پر کڑی تنقید

    چورکون ہے،عوام آٹا چور اور چینی چورکے نعرے لگا رہی ہے،حمزہ شہباز کی حکومت پر کڑی تنقید

    چور کون ہےعوام آٹا چور اور چینی چورکے نعرے لگا رہی ہے، حمزہ شہباز کی حکومت پر کڑی تنقید

    باغی ٹی وی :حمزہ شہباز میڈیا ٹاک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی اور تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیا گیا تھا.معیشت کے اعشارے منفی ہے.ہم نے پہلے دن سے میثاق معیشت کی پیش کش کی.میثاق معیشت کی پیش کش کے بدلے میں ہمیں چور ڈاکو کہا گیا.اب عوام دیکھ رہی ہے آٹا چور اور چینی چور کون ہیں.عوام آٹا چور اور چینی چوروں کے نعرے لگا رہی ہے.آج حکومت کے ساتھ مقافات عمل ہو رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہوتا یہ معیشت کے لیے زہر قاتل ہے.اب سایسی جماعتوں کے بقا کی نہیں ملکی بقا کی بات ہے.لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں حکومت کہتی ہے گھبرانا نہیں.انہوں نے اپنی نا اہلی کے بوجھ تلے پرانے پاکستان کو بھی دبا دیا ہے.ہم نے ڈینگی کو ختم کیا ہوش کے ناخن و کرونا جیسے وائرس نمٹنے کے لیے تدارک اپنائیں

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرونا کے خاتمے کے لیے آپ کے ساتھ ہے.ڈالر پھر مہنگا ہوگیا یے لوگ مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں.نیب نیازی گٹھ جوڑ کی آصل حقیقت یہ ہے جس پر کرپشن ثابت نہ ہو اس پر آمدن سے زائد آثاثہ جات کا کیس بنا دو،دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہوئ ہے انہوں نے لیوی کی مد میں حساب برابر کر دیا،بارہ لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہیں فیکٹریوں کو تالے لگ چکے ہیں مستقبل میں کیا ہوحگا کسی کو نہہی۔قیامت آجائے گی لیکن بی آر ٹی منصوبہ نہیں چلے گا، نیب کو حکومتی کرپشن والے لوگ نظر نہیں آتے، وقت آ رہا ہے عوام آپکو نہیں چھوڑے گی، کنٹینر پر کیے گے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں

    انہوں نے مزید کہا کہ اب گھبراہٹ حکومتی ایوانوں میں ہے ملکی معیشت برباد کر کے قوم کی کمر توڈی ہے.یوم حساب آئے گا.ن لیگ نے کڑوا گھونٹ پنجاب سمبلی میں پیا ہے اہماری اکثریت تھی پنجاب میں ، ہماری اکژیت ختم کر کے پی ٹی آئ کی حکومت بنائ گئ ہے جو کہ عوام پر عزاب ہے،جنوبی پنجاب کے سیکریٹیریٹ کے لیے حکومت گتھم گٹھا ہے

    کوئی ملتان میں اور کوئی لودھراں میں۔ سیکریٹیریٹ بنانا چاہتا ہے.نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے حسد اور انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں. نواز شریف نے جیلیں کاٹی ہیں نواز شریف بھی آئے گا اور شہباز شریف بھی ملک میں‌آئے گا.

  • پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، غیرملکی کرکٹرز بھی  پی ایس ایل کے  سحر میں مبتلاہوگئے

    پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، غیرملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلاہوگئے

    پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، غیرملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلاہوگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ : بیس فروری سے شروع ہونے والاایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کامیلہ بھرپور دھوم دھام سے پاکستان میں جاری ہے۔ مقامی اور قومی کھلاڑیوں کے بعد اب غیرملکی کرکٹرز بھی لیگ کے سحر میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

    پاکستان کے چار مختلف شہروں میں کرکٹ کھیلنے کے بعد غیرملکی کھلاڑی لیگ کے دوران ماحول، تماشائیوں کی شرکت اور گراؤنڈ اسٹاف کی بھرپور تعریف کررہے ہیں۔پاکستان کی بھرپور مہمان نوازی کے معترف غیرملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں کھیل کے معیار کو بھی سراہا ہے۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈاور 2017 کی چیمپئن پشاور زلمی کے علاوہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے میں رسائی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

    اب تک صرف ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کےساتھ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرسکی ہے۔

    معین علی، ملتان سلطانز:

    معین علی کا کہنا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تینوں میچوں میں شائقینِ کرکٹ کا جوش دیدنی تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسکواڈ میں شامل ہر رکن ملتان کے لوگوں کی میزبانی، پیار اور کھیل سے محبت کے جذبےکا معترف ہے۔

    معین علی نے کہاکہ سہولیات کے اعتبار سے ملتان اسٹیڈیم کا شمار محدود طرز کی کرکٹ کے چند بہترین اسٹیڈیمز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی پچ بیٹسمین اور باؤلر دونوں کے لیے سازگار ہے۔وہ پرامید ہیں کہ ملتان سلطانز آئندہ ایڈیشنز میں اپنے تمام میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

    پشاور زلمی کی ٹیم تاحال پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

    لیام لیونگ اسٹون، پشاور زلمی:

    پشاور زلمی کے بلے باز لیام لیونگ اسٹون کاکہنا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتے پشاور زلمی کے لیے بہت اہم تھے تاہم اب ٹیم کی گاڑی جیت کی پٹری پر چڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ کے آغاز کی بجائے بہترین وقت پرمومنٹم پکڑنا اہم ہوتا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران پشاور زلمی کی گاڑی درست سمت پر گامزن ہے۔

    لیام لیونگ اسٹون نے کہا کہ وہاب ریاض ایک پرسکون کپتان ہے جنہیں اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران جہاں بھی میچز کھیلے ہیں، تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد پیلے رنگ میں ڈھلی نظر آئی ہے۔ انہوں نے خصوصاََ راولپنڈی کے کراؤڈ کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ لیگ کے آئندہ میچز میں بھی دیگر مقامات پر اتنا جوشیلہ اور بھرپور کراؤڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

    دوسری جانب فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دیگر ٹیموں کے درمیان میچوں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

    ڈیل اسٹین، اسلام آباد یونائیٹڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان واپسی پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ غیرملکی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔

    ڈیل اسٹین نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عملے کی انتھک محنت کے سبب بارش کے باوجود مداحوں کو بہترین اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کراچی میں اپنا آخری گروپ میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کرکےاسلام آباد یونائیٹڈ کے فینز کو تحفہ دینے کی کوشش کی۔

    کراچی کنگز کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

    ایلکس ہیلز، کراچی کنگز:

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور شرجیل خان کی ٹاپ آرڈر میں موجودگی ہماری ٹیم کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ رائٹ اینڈ لیفٹ ہینڈ کمبی نیشن پر مشتمل کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی میں شامل دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے مختلف انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کی جارحانہ حکمت عملی کے سبب حریف باؤلرز کے لیے اچھی باؤلنگ کرنا ایک مشکل ہدف بن جاتا ہے۔

    ایلکس ہیلز نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچز کے دوران شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کے بعد وہ ایک بار پھرکراچی جانے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے کراچی کنگز اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    بین ڈنک، لاہور قلندرز:

    لاہور قلندرز کے جارحانہ مزاج بلےباز بین ڈنک کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اب تک کھیلے گئے تمام میچوں میں کراؤڈ شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں کھیل آگے بڑھتا جاتا ہے توں توں تماشائیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کرنے کا جذبہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔

    بین ڈنک نے کہا کہ تماشائیوں کا شور دیکھ کر انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کم از کم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کے علاوہ کسی اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

    دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

    شین واٹسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آلراؤنڈر شین واٹسن کاکہنا ہے کہ انہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران پاکستان کے چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی، میں کرکٹ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ سے بھرے اسٹیڈیمز میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اصل مقصد آئند نسل کو کرکٹ کے کھیل سے متاثرکرنا ہے۔

    شین واٹسن نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری دو گروپ میچ جیت کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم اب بھی ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • دنیاپور : بس الٹنے سے 18 افراد زخمی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں خانیوال روڈ پل محمود کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بس الٹنے کے حادثے کے باعث 18 افراد زخمی ہوئے ،جن میں سے چار افراد کو موقع پر ہی جبکہ 14 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا

    حادثے کی اطلاع پر امدادی سرگرمیوں کیلئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی

  • سوات میں پھرمیلے سجنےلگے ، مالم جبہ میں پہلی بار ِاسنو میراتھن کے انعقاد سے اتھلیٹس بھی خوش اورسواتی بھی

    سوات میں پھرمیلے سجنےلگے ، مالم جبہ میں پہلی بار ِاسنو میراتھن کے انعقاد سے اتھلیٹس بھی خوش اورسواتی بھی

    سوات :سوات میں پھرمیلے سجنےلگے ، مالم جبہ میں پہلی بار ِاسنو میراتھن کے انعقاد سے اتھلیٹس بھی خوش اورسواتی بھی ،اطلاعات کےمطابق سوات کی برفیلی وادی مالم جبہ میں پہلی بار اِسنو میرا تھن ریس کے مقابلے ہوئے جس میں خاتون سمیت 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام برف پوش وادی مالم جبہ میں میراتھن ریس منعقد کی گئی۔میراتھن ریس میں 5، 10 اور 21 کلومیٹر ریس کی 3 گیٹیگریز شامل تھیں، ایتھلیٹس نے برفیلی وادی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیا۔5، 10 اور 21 کلومیٹر کی کیٹیگری میں محمد رحیم، محب اللہ اور سہیل عامر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مالم جبہ سے ذرائع کےمطابق اس ریس کے بعد کھلاڑیوں نے برفباری کے دوران رقص سے خون کو گرمانے کی بھی کوشش کی۔اس موقع پر ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ اس ریس میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا، برفباری کے باعث مناظر بھی اچھے تھے اور ہم اس سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ برفباری میں دوڑنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ برف کی وجہ سے چلنے اور دوڑنے میں دشواری ہوتی ہے۔منتظمین نے اسنو میراتھن ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں میڈلز، سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

  • اٹلی میں کورونا وائرس تباہی پھیلانے لگا ، مزید 133 افراد ہلاک ، صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی

    اٹلی میں کورونا وائرس تباہی پھیلانے لگا ، مزید 133 افراد ہلاک ، صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی

    اٹلی :اٹلی میں کورونا وائرس تباہی پھیلانے لگا ، مزید 133 افراد ہلاک ، صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے خطرناک صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے اور ایک روز میں مہلک وائرس نے 133 افراد کی جان لے لی ہے۔

    چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے یورپی ملک اٹلی میں خطرناک صورتحال پیدا کردی ہے جہاں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 133 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 366 تک جاپہنچی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ 1492 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7375 ہوگئی ہے۔خطرناک صورتحال کے بعد اٹلی کی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شمالی اٹلی اور دیگر 14 صوبوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں۔ حکومت کے اِس اقدام سے تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور یہ قرنطینہ 3 اپریل تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متاثرہ شہروں میں داخلے اور نکلنے پر پابندی ہوگی، جس کی خلاف ورزی پر3 ماہ قید کی سزا اور 206 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکومتی فیصلے سے میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی متاثرہوں گے۔اٹلی کی حکومت نے اسکولز اور یونیورسٹیز پہلے ہی 15 مارچ تک بند کررکھی ہیں تاہم اب عوامی اجتماعات، کھیل اور مذہبی تقریبات بھی منسوخ کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار 98 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔چین کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 704 تک جاپہنچی ہے اور ہزاروں افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں

  • خواتین کا عالمی دن اورپاکستان کی فوجی خواتین کی جرات وبہادری کا ہرکوئی معترف

    خواتین کا عالمی دن اورپاکستان کی فوجی خواتین کی جرات وبہادری کا ہرکوئی معترف

    لاہور: خواتین کا عالمی دن اورپاکستان کی فوجی خواتین کی جرات وبہادری کا ہرکوئی معترف ،تفصیلات کےمطابق پاکستانی خواتین دنیا کے لیے عزم وہمت کی مثال بن چکی ہیں۔ مسلح افواج کی باہمت خواتین نے ملکی سطح سے لے کر اقوام متحدہ امن مشن تک قابل فخر خدمات سے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا۔

    تینوں مسلح افواج کی خواتین ملکی سطح پر میڈیکل، انجینئرنگ اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ میجر جنرل نگار کا اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر ہونا اس کی روشن مثال ہے۔ قوم کی ان بلند حوصلہ بیٹیوں کا عزم ہے کہ ان کے دم سے ہی وطن عزیز ترقی کی نئی بلندیاں چھوئے گا۔

    یوم پاکستان کی پریڈ ہو یا زمانہ جنگ، مسلح افواج کی نڈر خواتین ہر محاذ پر صف اول میں نظر آتی ہیں۔ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 19 جون 2019ء کو کانگو میں خواتین کے دستے تعینات کیے اور پھر خواتین کا فیلڈ اینگیجمنٹ دستہ بھیجنے کی قابل تقلید مثال قائم کی۔

    اقوام متحدہ امن مشنز میں اب تک 450 خواتین خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ حال ہی میں بہترین کارکردگی پر پاکستانی خواتین کے 15 رکنی پیس کیپر دستے کو انعامات سے نوازا گیا۔

  • پاکستان میں فضائی آلودگی اوسط زندگی کے تین سال کم کرسکتی ہے،طبی ماہرین نے خبردار کردیا

    پاکستان میں فضائی آلودگی اوسط زندگی کے تین سال کم کرسکتی ہے،طبی ماہرین نے خبردار کردیا

    برلن: پاکستان میں فضائی آلودگی اوسط زندگی کے تین سال کم کرسکتی ہے،طبی ماہرین نے خبردار کردیا ،جرمنی کے ماہرین طب کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلسل فضائی آلودگی میں رہنے سے انسانی زندگی میں اوسط 3 سے 4 سال کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس فہرست میں جنوبی ایشیا سرِ فہرست ہے جہاں چین میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی انسانی زندگی کے اوسط عمر سے 4.1 سال، بھارت میں 3.9 برس اور پاکستان میں اوسط 3.8 سال کم ہوسکتے ہیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ آلودہ فضا میں مسلسل رہنے سے امراضِ قلب، سانس میں دقت اور بلڈ پریشر جیسی کیفیات پیدا ہوتی ہیں جو دھیرے دھیرے آپ کو متاثر کرسکتی ہے اور کسی عارضے میں مبتلا کرکے بیمار کرسکتی ہیں۔

    جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے یہ سروے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں اور کارخانوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں یا تیل اور گیس کے جلنے سے پیدا ہونے والے بخارات پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرسکتے ہیں اور کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔

    یہ تحیق جرنل آف کارڈیالوجی ریسرچ میں شائع ہوئی ہے یہاں تک کہ سروے سے وابستہ ایک ماہر ہوز لیلی ویلڈ نے اسے سگریٹ نوشی سے زیادہ تباہ کن قرار دیا ہے۔

    انہوں نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ فضائی آلودگی پوری دنیا میں 88 لاکھ افراد کو قبل از وقت موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ توانائی کے صاف اور ماحول دوست ذرائع سے اسے کم کیا جاسکتا ہے۔

    قبل از وقت موت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی ملیریا سے 19 گنا، ایچ آئی وی ایڈز سے 9 گنا اور شراب نوشی سے 3 گنا زائد اموات کی وجہ بن رہی ہے۔ ان میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور فالج سرِ فہرست ہیں جبکہ پھیپھڑے کے سرطان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    ماہرین نے بھارت کے آلودہ ترین علاقے اترپردیش کو بھی اپنے مطالعے میں بطورِ خاص شامل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہاں 20 کروڑ لوگ رہتے ہیں اور زندگی میں ساڑھے 8 برس کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ دوسرے نمبر پر چین کا صوبہ ہیبائی ہے جس کی آبادی ساڑھے 7 کروڑ ہے اور اوسط عمر میں 6 سال کی کمی نوٹ کی گئی ہے۔

    ماہرین نے خواتین کے حوالے سے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں گھر کے اندر لکڑی، تیل اور کوئلے وغیرہ کے جلنے سے اندرونی فضائی آلودگی انتہائی خطرناک ہے جو بالخصوص حاملہ خواتین کے لیے بہت مضر ثابت ہورہی ہے۔

  • لاہور قلندرز کی شاندار بیٹنگ، جاندارفتح :  کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز کی شاندار بیٹنگ، جاندارفتح : کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور:لاہور قلندرز کی شاندار بیٹنگ، جاندارفتح کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ،اطلاعات کےمطابق آج لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی چوکوں اور چھکوں سے مزید برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز 8 وکٹوں سے شکست دی جو اس کی تیسری فتح ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کو اننگز کی انتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان صرف پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

    شرجیل خان کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے ایلکس ہیلز آئے اور دونوں نے 60رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 70تک پہنچا دیا، بابر 38رنز بنانے کے بعد نوجوان معاذ خان کو وکٹ دے بیٹھے۔کیمرون ڈیلپورٹ کا وکٹ پر قیام بھی 15رنز تک محدود رہا اور وہ بھی معاذ خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ افتخار احمد کی اننگز بھی رن آؤٹ کے نتیجے میں اختتام کو پہنچی۔

    4وکٹیں گرنے کے بعد ہیلز کا ساتھ دینے چیڈوک والٹن آئے جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔والٹن نے صرف 20 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ ساتھ 39گیندوں پر 93رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔

    ایلکس ہیلز نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 48گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی طرف سے معاذ خان 2وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے ایک اچھے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کے فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کیں۔محمد حفیظ نے 50 کے مجموعے تک کپتان سہیل اختر کا ساتھ دیا اور 24 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا کر عمر خان کو وکٹ دے گئے۔

     

    سہیل اختر نے اپنی اچھی بیٹنگ کو جاری رکھا جس کے لیے انہیں بین ڈنک کا جارحانہ ساتھ رہا اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔بین ڈنک نے عمرخان اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے خلاف بلند و بالا چھکے لگائے اور صرف 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور دلکش بیٹنگ کی۔لاہور قلندرز نےمطلوبہ ہدف آخری اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بین ڈنک 99 اور کپتان سہیل اختر 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور دلبرحسین کی جگہ عثمان شنواری جبکہ راجہ فرزان کی جگہ معاذ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور مچل میک کلینیگن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ دو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔