Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانوی رائل نیوی دنیا کی سب سے بڑی ڈرون آبدوز تیارکرنےلگی ،پاکستانی 3کھرب 31 ارب،65 کروڑ روپے لاگت آئے گی

    برطانوی رائل نیوی دنیا کی سب سے بڑی ڈرون آبدوز تیارکرنےلگی ،پاکستانی 3کھرب 31 ارب،65 کروڑ روپے لاگت آئے گی

    لندن :برطانوی رائل نیوی دنیا کی سب سے بڑی ڈرون آبدوز تیارکرنےلگی ،پاکستانی 3کھرب 31 ارب،65 کروڑ روپے لاگت آئے گی اطلاعات کےمطابق دنیا کی سب سے بڑی ڈرون آبدوز برطانوی رائل نیوی تیار کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بدوز برطانوی رائل نیوی کی جانب سے سے بڑی ڈرون آبدوز کی خاص بات یہ ہے کہ 100 فٹ زیر سمندر رہ سکتی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ جوہری صلاحیت سے لیس اس آبدوز کا سراغ لگانا دشمن کیلئے مشکل ہوگا۔

    خیال رہے کہ ڈرون آبدوز کو دور سے کسی دوسری آبدوز یا جہاز سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔یاد رہے کہ اسے 3 ماہ تک سمندری لہروں کے نیچے رہنے کیلئے بھی پروگرام کیا جاسکتا ہے۔

    اس آبدوز کی خفیہ صلاحیت نیو کلیئر ری ایکٹر کی بجائے بیٹری کے استعمال پر مبنی ہوگی۔واضح رہے کہ آبدوز کی تیاری میں ایک اعشاریہ 65 ارب پاؤنڈ کی لاگت آئی ہے جو 5 سالوں میں برطانوی بحری بیڑے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کی تلوارپاکستانی ڈاکٹروں پربھی چل گئی ، اب بتانا پڑے گا کہ کمائی کیسے کی ؟

    ایف اے ٹی ایف کی تلوارپاکستانی ڈاکٹروں پربھی چل گئی ، اب بتانا پڑے گا کہ کمائی کیسے کی ؟

    پیرس :ایف اے ٹی ایف کی تلوارپاکستانی ڈاکٹروں پربھی چل گئی ، اب بتانا پڑے گا کہ کمائی کیسے کی ؟ ،اطلاعات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز، پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین تیار کرنے شروع کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جیولرز تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ ایف بی آر کو پیش کریں گے اور جیولرز کی ڈاکیومینٹیشن کے لیے نیا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولرز کی تمام ٹرانزیکشنز کو مانیٹر کیا جائے گا، جیولرز مشکوک ٹرانزیکشنز کو ایف بی آر میں رپورٹ کریں گے جبکہ جیولرز کے ٹیکس ریٹرنز کے لیے خصوصی فارم بنایاجا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے ڈاکٹروں اور وکلاء کی آمدن بھی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تاہم وکلاء کے حوالے سے ایف بی آر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے۔

  • عالمی یوم خواتین پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پاکستان کی تمام خواتین کوخراج تحسین وسلام عقیدت

    عالمی یوم خواتین پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پاکستان کی تمام خواتین کوخراج تحسین وسلام عقیدت

    راولپنڈی :عالمی یوم خواتین پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا پاکستان کی تمام خواتین کوخراج تحسین وسلام عقیدت ،اطلاعات کےمطابق افواج پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی یوم خواتین پر آرمی چیف کا پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سلام عقیدت پیش کیا ہے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی یوم خواتین پر اپنے بیان میں پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے۔ اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاکستان کی تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خواتین نے قوم اور معاشرے کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور خصوصاً شہداء کے اہل خانہ قوم کا فخر ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والی خواتین بھی قوم کا فخر ہیں

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کا قلندرز کو 188رنز کا ہدف ، میچ کے سنسنی خیزہونے کا امکان

    پی ایس ایل: کراچی کنگز کا قلندرز کو 188رنز کا ہدف ، میچ کے سنسنی خیزہونے کا امکان

    لاہور:پی ایس ایل: کراچی کنگز کا قلندرز کو 188رنز کا ہدف ، میچ کے سنسنی خیزہونے کا امکان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 188رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کو اننگز کی انتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان صرف پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

    شرجیل خان کے بعد پھر بابر اعظم کا ساتھ دینے ایلکس ہیلز آئے اور دونوں نے 60رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 70تک پہنچا دیا، بابر 38رنز بنانے کے بعد نوجوان معاذ خان کو وکٹ دے بیٹھے۔کیمرون ڈیلپورٹ کا وکٹ پر قیام بھی 15رنز تک محدود رہا اور وہ بھی معاذ خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ افتخار احمد کی اننگز بھی رن آؤٹ کے نتیجے میں اختتام کو پہنچی۔4وکٹیں گرنے کے بعد ہیلز کا ساتھ دینے چیڈوک والٹن آئے جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    والٹن نے صرف 20 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ ساتھ 39گیندوں پر 93رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔ایلکس ہیلز نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 48گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80رنز کی اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے معاذ خان 2وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور دلبرحسین کی جگہ عثمان شنواری جبکہ راجہ فرزان کی جگہ معاذ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    جبکہ تبدیلی کا اثرکراچی پربھی ہوا اور کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور مچل میک کلینیگن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ دو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

  • ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 7 ہوگئی

    ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 7 ہوگئی

    کراچی : ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 7 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے آج سندھ حکومت کی طرف سے حکام نے بتایا کہ آج کراچی میں 4 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے ایک مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور مریض کا تعلق کراچی سے ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نےاب تک 107 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 4 مثبت آئے ہیں اور ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر چلاگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے مریض کے قریبی افراد کو بھی چیک کیا جائے۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 4، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

  • سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے  حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    لاہور:سعودی عرب:گورنرہاوسز،شاہی محل، فوج کے حوالے،13شہزادے گرفتار،خاندان تقسیم،کچھ نہ کچھ ضرورہونے جارہا ہے،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگار،معروف صحافی اورمشرق وسطیٰ پرگہری نظررکھنے والے اینکرمبشرلقمان نے سعودی عرب میں پچھلے چند گھنٹوں میں ہونے والی اہم تبدیلیوں اورشاہی خاندان میں پیدا ہونے والی دراڑوں میں بہت بڑے انکشافات کردیئے ،

     

    سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے معروف مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے اسلام کے مرکزومحورسعودی عرب میں قائم شاہی نظام حکمرانی میں دراڑوں کی خبریں پھر سے عرب بہار کا پیغام دے رہی ہیں سعودی عرب میں تمام گورنرہاوس اور شاہی محل کی سکیورٹی آرمی کےحوالےکر دی گئی

    سعودی عرب کی تازہ ترین اورمحلات کے اندرہونے والی اہم گرفتاریوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ 13 شہزادوں کو فوری گرفتار کر لیا گیا داخلہ سمیت اہم 3 شہزادوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا
    ریاض اورجدہ سمیت تمام شاہی محل فوج کے مکمل کنٹرول میں دے دیئےگئے

    مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرسعودی عرب کے شاہی محلات میں برپا ہونے والے زلزلے کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الاحساءاورنجران کےگورنرجوعبدالعزیزکے بھائی کی اولاد میں سے ہیں ساتھ ہی وزیرداخلہ کےماموں ہیں کونظر بندکردیاگی ،ممکنہ طور پر کنگ سلمان کی وفات ہو گئی ہے اس لیے بغاوت کا خطرہ ہو گیا ہے ،غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ کنگ سلمان کی وفات ہو گئی ہے

    انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق حرمین شریفین کی بندش کا معاملہ کرونا وائرس سے نہیں بلکہ سعودی عرب میں ایک تازہ فوجی بغاوت سے جڑا ہوا ہے، اس بغاوت کے تمام کردار گرفتار کیے جاچکے ہیں لیکن صرف تین افراد کے نام سامنے لائے گئے ہیں جن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے جس میں سے ایک نام شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بغاوت کی شروعات شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی کوشش سے شروع ہونی تھی اور پھر خانۂ کعبہ میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا جانا تھا۔بغاوت کے شروع ہوتے ہی بحرین کے نیوز چینل پر شہزادہ محمد بن سلمان کے انتقال کے ٹکرز چلنے شروع ہوگئے تھے لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ ٹکرز ہٹا دیے گئے۔شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں کہ وہ بھی زخمی ہے۔

    سعودیہ میں بغاوت کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے بارے میں بھی اطلاعات آئیں کہ انھیں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ابو ظہبی کے امریکن اسپتال میں داخل کیا گیا ہے لیکن بعد میں ذرائع کے مطابق محمد بن زید کے کیس میں کرونا کے بجائے زہر خورانی کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • کویت :بخیل مالکہ کے رویہ سے تنگ خادمہ نے 8سگے بھائیوں کوزندہ جلادیا ، 5 شدید زخمی

    کویت :بخیل مالکہ کے رویہ سے تنگ خادمہ نے 8سگے بھائیوں کوزندہ جلادیا ، 5 شدید زخمی

    کویت سٹی:کویت :بخیل مالکہ کے رویہ سے تنگ خادمہ نے 8سگے بھائیوں کوزندہ جلادیا ، 5 شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق کویت کے ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں شیر خوار سمیت 8 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کویت کے شہر صباح میں واقع ایک گھر میں آتشزدگی سے مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 8 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ 5 بچوں کو بچا لیا گیا ہے تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہونے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    کویت کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گھر میں 13 بچے اور دو خادمائیں موجود تھیں۔ ہلاک ہونے والے آٹھوں بچے سگے بھائی تھے جب کہ زخمی ہونے والے بچے بھی خونی رشتہ دار ہیں۔ والدین سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 14 سال سے 8 ماہ کے درمیان ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثہ تخریبی کارروائی لگتا ہے، ایک خادمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ آگ فرار ہونے والی خادمہ نے لگائی ہے۔مفرور خادمہ مالک اورمالکہ کے رویے سے بہت تنگ تھی ، مفرور خادمہ کی گرفتاری کیلیے پولیس پارٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

  • عورت مارچ کا پیغام قوم کے نام ، والد سے لیں گے آزادی ، وائرل ویڈیو نے جھنجھوڑکررکھ دیا

    عورت مارچ کا پیغام قوم کے نام ، والد سے لیں گے آزادی ، وائرل ویڈیو نے جھنجھوڑکررکھ دیا

    اسلام آباد :عورت مارچ کا پیغام قوم کے نام ، والد سے لیں گے آزادی ، وائرل ویڈیو نے جھنجھوڑکررکھ دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق عورت مارچ سے جوتوقع کی جارہی تھی بالکل وہی ہوا اورپھرعورت مارچ کی قائدین نے پاکستانی قوم کے نام ایک پیغام داغ ہی دیا

     

    باغی ٹی وی کےمطابق آج اسلام آباد میں‌ہونے والے عورت مارچ میں قوم کو سننے میں‌وہ نعرے ملے ، جس کا ڈر تھا ، باغی ٹی وی کےمطابق ڈھول کی تاپ پرخواتین رہنماوں نے دل لگا کر،آواز کا جادو دکھا کربڑے زور زور سے نعرے لگائے ” والد سے لیں گے آزادی ”

    باغی ٹی وی کےمطابق اس عورت مارچ میں اوربھی بڑے بھیانک قسم کے نعرے لگائے گئے اورمطالبےبھی کئے گئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عورت مارچ کی بھرپورکوریج کے لیے دنیا بھر کے اہم ممالک کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے

  • ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی :ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی،باغی ٹی وی کےمطابق آج کے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے 92 رنز کا ہدف 14 گیندیں قبل محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز مقررہ وقت سے تقریباََ 2:15 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو کے علاوہ کوئی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

     

    اوپنر لیوک رونکی 18 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس پہنچے تو کولن منرو نے کپتان شاداب خان کے ہمراہ 31 رنز کی شراکت قائم کی جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کی سب سے طویل شراکت داری تھی۔ کولن منرو 25 اور شاداب خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔

    ابتدائی تین بلے بازوں کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی بلے باز بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا اور مقررہ 9 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز ہی بنائے جاسکے۔ کولن انگرام 6، آصف علی 4، رضوان حسین7 اور عماد بٹ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عمران طاہر اور جنید خان نے 2،2 جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے اوپنر جیمز ونس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 20 گیندوں پر نصف سنچری بناکر میچ میں گرفت مضبوط کرلی۔ انہوں نے ذیشان اشرف کے ہمراہ 68رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔ذیشان اشرف16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    تیسرے نمبر پر میدان میں اترنے والے معین علی نے جیمز ونس کے ہمراہ 26 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ جیمز ونس 61 اور معین علی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف ساتویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر جیمز ونس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ایک روز آرام کے بعد10 مارچ بروز منگل کولاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

  • کراچی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی، 1500 من گٹکا برآمد،کسٹمز حکام بھی حیران

    کراچی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی، 1500 من گٹکا برآمد،کسٹمز حکام بھی حیران

    کراچی :کراچی سائٹ ایریا میں بڑی کارروائی، 1500 من گٹکا برآمد،اطلاعات کےمطابق آج پاکستان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کے قریب ایک بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ ہزار من سے زائد گٹکا برآمد کر لیا۔

    کارروائی کرنے والی پاکستان کسٹمز کی انٹیلی جنس ٹیم کے ایک رکن مالک بلوچ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ آج صبح سویرے مارا گیا اور دوپہر تک جاری کارروائی میں چھالیہ اور گٹکے سے بھرے 11 ٹرک کسٹم ہاؤس منتقل کیے جا چکے تھے۔مالک بلوچ نے ایک اندازہ کے مطابق بتایا کہ 60 ٹن سے زائد مال کسٹم منقتل کیا جا چکا تھا جو 1500 من سے زائد بنتا ہے۔

    کسٹمز آفیسر مالک بلوچ کے مطابق یہ گودام کس کا ہے اور مال کب اور کہاں سے اس دام میں پہنچایا گیا؟ اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گودام کے بعض چوکیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ان کا بتانا ہے کہ آج چھٹی ہونے کی وجہ سے کچھ کارروائی ممکن نہیں تھی جو کل سے شروع کی جائے گی۔