Baaghi TV

Author: +9251

  • یوم خواتین مارچ  میں برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار

    یوم خواتین مارچ میں برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار

    اسلام آباد:برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،اطلاعات کےمطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جاری عورت آزادی مارچ سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے صحافی کے سوال پر بتایا کہ وہ خواتین مارچ میں برقعہ پہن کر فاٹا کی خواتین کی نمائندگی کر رہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عثمان ہے جس کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آ سکتیں اس لئے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔

    یاد رہےکہ آج دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اسی دن کی مناسبت کے ‌حوالے سے آج ملک بھرمیں خواتین کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں ، یہ واقعہ بھی اسی سلسلے میں پیش آیا جہاں اسلام آباد میں عورت مارچ تودوسری طرف خواتین مارچ کے شرکا مظاہرہ کررہےہیں‌

  • اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    اسلام آباد: اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں لڑائی ،عورت مارچ میں شریک شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا ،اطلاعات کےمطابق عالمی یوم نسواں کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ مختلف ریلیوں کے شرکا کے درمیان تنازع کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب عورت مارچ کے شرکا نے یوم خواتین ریلی کو دیکھنے ہی بہت غلیظ قسم کے نعرے لگانے شروع کردیئے ، اس کے بعد یوم خواتین ریلی کی طرف سے نعروں کی آوازیں آنے لگیں ،

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اس دوران عورت مارچ میں شریک منچلوں نے جو کہ پہلے ہی بہت جزباتی دکھائی دے رہے تھے ، ساتھ پڑے سڑک پر پتھروں سے یوم خواتین ریلی کے شرکاپرپتھراو کرنے لگے ،تاہم سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے حالات کو کنٹرول میں لاتے ہوئے دونوں ریلیوں کو مختلف راستوں پر منتقل کردیا۔

    خیال رہے کہ متعدد ریلیوں کے انعقاد کی وجہ سے پولیس نے دونوں علیحدہ علیحدہ ریلیوں کے درمیان رکاوٹیں لگا رکھی تھیں۔رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے بعد یوم خواتین ریلی میں موجود افراد نے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی اور عورت مارچ کے شرکا پر وہی پتھر پھینکنے جوپہلے عورت مارچ والوں‌کیطرف سے پھینکے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ آج (8 مارچ) کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے مختلف قسم کی ریلی اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سول سوسائٹی اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے عورت مارچ کا انعقاد کیا تھا، ان کے علاوہ جماعت اسلامی، منہاج القرآن اور جامعہ حفصہ سمیت دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ مارچ اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

  • خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے نسلوں کوپروان چڑھاتی ہیں،عورت انسان کی پہلی معلم اور درس گاہ ہے،، ترک صدر

    خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے نسلوں کوپروان چڑھاتی ہیں،عورت انسان کی پہلی معلم اور درس گاہ ہے،، ترک صدر

    انقرہ: خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے نسلوں کوپروان چڑھاتی ہیں،عورت انسان کی پہلی معلم اور درس گاہ ہے،اطلاعات کےمطابق ترک صدر طیب اردوان نے ’یوم خواتین‘ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین انسانیت کی پہلی معلم اور درس گاہ ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق 8 مارچ کو یومِ نسواں کے موقع پر صدر طیب اردوان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے آئندہ نسلوں کی تربیت کر کے پہلی معلم اور درس گاہ کی حیثیت سے دنیا کے مستقبل کو سنوارتی ہیں۔

    ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون ایک کنبے کو تشکیل دیتی ہے جو معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ تعلیم و تربیت کیساتھ کیساتھ پیشہ وارانہ زندگی اور سیاست تک ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔ تعلیم یافتہ، خود اعتماد اور بہادر خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

    صدر طیب اردوان نے جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے امتیازیت پر قابو پانا معاشرے کے ہر طبقے کا فریضہ ہے۔ ترک صدر نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والی اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے. پالیسیوں میں اصلاحات کے ذریعہ خواتین کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہونے کے باقاعدہ سفر کا آغاز کر دیا گیا ہے. خواتین کی ترقیاتی عمل میں شرکت یقینی بناکر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا. وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہم اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت چادر اور چار دیواری کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوۓ ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ صنفی مساوات اور ترقی نسواں کی پالیسی کے حامی ہیں جس کا مقصد خواتین اور بچیوں کے لئے بامعنی اصلاحات کرتے ہوئے ان کو ایک بہتر، پائیدار اور موزوں ماحول دینا ہے، یہ حقیقتاً پہلی پالیسی ہے جو خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حقوق دیتی ہے. اس سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول بھی ممکن ہوگا اور خواتین کی تمام شعبوں میں شرکت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام قومی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس پالیسی کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا اہمیت کا حامل ہے،وہ اس پالیسی کو خواتین اداروں کے ساتھ وویمن پارلیمنٹیرین کاکس، محتسب، ورکنگ وومن میں ہراسگی سے تحفظ اور بلوچستان کمیشن اسٹیٹس آف وویمن کے ضمن میں ایک رہنما اصول کے طور پر دیکھتے ہیں. وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے صوبے میں کلیدی کو کردار دیکھتے ہوئے مضبوط معیشت میں ان کی شراکت داری اہم ہے جس سے خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات گی روک تھام بھی ہو گی امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے میں صنفی مساوات اور ترقی نسواں کے لئے اس پالیسی کا بہتر استعمال کریں گے جس کے یقینا دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور معاشرہ بلاکسی امتیاز اور تفریق کے بہتر اور تعمیری راہ پر گامزن ہو گا.

  • آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر پانچویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا،پاکستانی امپائربھی اعزاز لے گئے

    آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر پانچویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا،پاکستانی امپائربھی اعزاز لے گئے

    سڈنی آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر پانچویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا،پاکستانی امپائربھی اعزاز لے گئے ا،اطلاعات کےمطابق دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

    آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ویمن ڈے کے موقع پر بدترین شکست کے بعد بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی رو پڑیں۔ آسٹریلیا نے پانچویں بار ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

    آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ نے 4 اورجیس جونیسن کی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسری جانب پاکستانی امپائر احسن رضا نے پہلی بار ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

  • جیو،جنگ کی ورکروں سے جنگ،4ماہ کی تنخواہیں ہڑپ کرگئے ،انجام کے قریب ، ورکروں نے تالے لگانے کی دھمکی دے دی

    جیو،جنگ کی ورکروں سے جنگ،4ماہ کی تنخواہیں ہڑپ کرگئے ،انجام کے قریب ، ورکروں نے تالے لگانے کی دھمکی دے دی

    لاہور:جیو،جنگ کی ورکروں سے جنگ،4ماہ کی تنخواہیں ہڑپ کرگئے ،ورکروں نے تالے لگانے کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کےمطابق جیو نیوز چینل ، روزنامہ جنگ ، روزنامہ آواز ، دی نیوز ، نے اپنے سٹاف کو چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جیو،جنگ گروپ مالکان کی طرف سے ورکروں کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ دینے کی وجہ سے اس وقت بہت مشکل کی زندگی بسرکررہیں ، اوراب تو صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ورکروں نے اپنے بچوں کوتعلیمی اداروں میں نہیں بھیج رہے ، کیوں کہ اب ان کے پاس فیسوں اورٹیوشنز کےلیے پیسے نہیں ہیں‌اوراب تو کوئی بار بار قرض بھی نہیں دے رہا

    ذرائع کےمطابق دوسری طرف صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ اگرجیو نیوز چینل کے مالک میر شکیل الرحمان نے سات روز تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ایمرا باڈی لاہور میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کی تالہ بندی کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جیو نیوز چینل کی ڈی ایس این جی کو روکا جائے گا اور کوریج سے بھی روکا جائے گا

    یاد رہےکہ نیب کی طرف سے جیو،جنگ مال میرشکیل الرحمن کو نیب نے بلاوا دے بھیجا ہے اورکہا ہےکہ وہ بتائیں کہ ان کا میاں نواز شریف کے کیا تعلق ہےکہ انہوں نے لاہور کی قیمتی ترین 54 کنال اراضی تحفے میں دے دی

  • جنگ گروپ کے مالکان کے نام ایمرا باڈی کا  اہم  پیغام

    جنگ گروپ کے مالکان کے نام ایمرا باڈی کا اہم پیغام

    جنگ گروپ کے مالکان کے نام ایمرا باڈی کا اہم پیغام

    باغی ٹی وی : ایمرا باڈی کے علم میں آیا ہے کہ جیو نیوز چینل ، روزنامہ جنگ ، روزنامہ آواز ، دی نیوز ، نے اپنے سٹاف کو چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے جیو نیوز چینل کے مالک میر شکیل الرحمان نے سات روز تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ایمرا باڈی لاہور میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کی تالہ بندی کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جیو نیوز چینل کی ڈی ایس این جی کو روکا جائے گا اور کوریج سے بھی روکا جائے گا
    صدر ایمرا
    محمد آصف بٹ

  • عالمی یوم خواتین اور مسلم خواتین کے حقوق        ، تحریر:شعیب بھٹی

    عالمی یوم خواتین اور مسلم خواتین کے حقوق ، تحریر:شعیب بھٹی

    عالمی یوم خواتین اور مسلم خواتین کے حقوق تحریر:شعیب بھٹی
    ہر سال 8مارچ کو خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن خواتین کی آزادی،تعیلم و تربیت، جنسی و جسمانی تشدد سے آگاہی اور ان کے خلاف قانون سازی پہ زور دیا جاتا ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز اس دن سیمینارز کا انعقاد کرتی ہیں۔خواتین کی آزادی اور ان کے حقوق کی بات کی جاتی ہے۔ لیکن اس حوالے سے کام کرنے والی این جی اوز در حقیقت عورت کی آزادی کے نام پر اس کا استحصال کررہی ہیں اور انہیں معاشرے میں چلتا پھرتا اشتہار بناکر مغربی ایجنڈے کی تکمیل کرتی ہیں۔ لیکن افسوس عالمی امن کے دعویدار، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنےوالی عالمی تنظیمیں اور این جی اوز مسلم خواتین کے حقوق پر بات کرنے سے قاصر ہیں۔ ان این جی اوز نے کھبی بھی کشمیر،برما،فلسطین،شام،عراق،افغانستان میں مسلم خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کی۔ یورپ کے اکثر ممالک میں بھی مسلم خواتین کی مذہبی آزادی پر پابندیاں عاٸد ہیں۔ آج کے نام نہاد خواتین مارچ کرنے والے عورت کو فحاشی،عریانی،مادہ پرستی اور خدا بیزاری کا لباس پہنانا چاہتے ہیں۔
    عالمی امن کے ٹھیکدار UNO امریکی اور اسرائيلی لونڈی بن کر خاموش ہیں۔
    سیکولر کھلانے کی دعویدار ریاست بھارت میں مسلم خواتین پر مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی مظالم سے کشمیر میں 1989 سے اب تک 905,22 خواتین بیوہ ہوٸیں۔ ایک ہزار سے زاٸد خواتین سمیت 1لاکھ افراد کو شہید کیا گیا۔ انڈین آرمی کشمیری خواتین کے خلاف ریپ کو بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے۔ کشمیری خواتین دنیا بد ترین بے حرمتی کا شکار ہوٸیں۔ ایک اندازے کے مطابق %9فیصد خواتین کا جنسی استحصال کیا گیا۔ اب تک 140,11 خواتین کی عصمت دری کی گٸی۔ ان میں 1991 میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی کنن پوش پورہ کی 100 خواتین بھی شامل ہیں۔ ہیومین راٸٹس واچ کے مطابق خواتین کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
    کشمیر میں گمنام قبریں بھی دریافت ہوٸی ہیں جن میں اغواہ کے بعد زیادتی اور تشدد کا شکار ہونے والی خواتین اور مرد شامل ہیں۔ پچھلے 6 ماہ سے تمام کشمیری محصور ہیں انکے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عاٸد ہے۔ نوجوانوں کو گرفتاری کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے رات کے اندھیرے میں گھروں میں تلاشی کے نام پر عورتوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔
    لیکن خواتین کے حقوق کی علمبردار این جی اوز کے منہ پہ تالے لگے ہوۓ ہیں۔
    برما میں برمی فوج کی طرف سے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور 94,000 خواتین کی عصمت دری کے بعد ان کو زندہ جلایا گیا ۔
    مہاجرین کے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈاٸریکٹر جنرل ولیم لیسی سوینگ نے دعوی کیا ہے کہ برمی مسلم خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری میں میانمار کی فوج قصوروار ہے۔
    فرانس،ہالینڈ،بیلجٸیم،سوٸٹزر لینڈ،آسڑیا،جرمنی،ڈنمارک،ناورے،اسپین اور روس میں مسلم خواتین کے برقعہ اوڑھنے پر پابندی عاٸد کرکے مسلم عورتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ان ممالک میں اب تک جس تہذیب و تمدن کو مادہ پرستی اور دین بیزاری کے لباس میں پیش کیا جاتا رہا ہے آج وہ تہذیب دیمک زدہ لکڑی کی تصویر پیش کررہی ہے۔
    اسلام کی حقانیت اور مقبولت سے پریشان یہ ممالک اب مسلم خواتین کو بے پردہ کرکے اور ان کے حقوق چھین کر ان صابر و شاکر عورتوں کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں۔
    ڈنمارک میں 28 سالہ خاتون کو برقعہ اوڑھنے پر 1ہزار کروز جرمانہ کیا گیا۔
    فرانس میں 2010 میں پردہ کرنے پہ پابندی عاٸد کی گٸی اور 1000 ڈالر جرمانہ رکھا گیا۔ فرانس میں صرف 1900 خواتین برقعہ اوڑھتی ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ممالک کس حد تک اسلام فوبیا کا شکار ہیں۔
    2013 میں پیرس میں ٹراپس کے علاقے میں سندرا بیلن کو برقعہ اڑوھنے پہ 200 ڈالر جرمانہ اور پولیس سے ہاتھا پاٸی پر ایک ماہ قید کی سزا دی گٸی۔ سندرا بیلن نے پولیس سے ہاتھا پاٸی اس وقت کی جب پولیس نے زبردستی اس کو بے پردہ کیا۔
    ہالینڈ میں کل آبادی سترہ ملین ہے اور وہاں مقیم مسلمانوں کی تعداد 1 ملین ہے۔ ہالینڈ میں بھی اتنی بڑی مسلم تعداد کے حقوق کو چھینا گیا۔ برقعہ اوڑھنے پہ پابندی لگاٸی گٸی 150 یورو جرمانے کا قانون بنایا گیا اور اگر کوٸی عالم دین پردہ کی تبلیغ کرے گا تو اسے 30,000 یورو جرمانہ کیا جاۓ گا۔
    ان سب ممالک میں مسلم خواتین سختیاں،تکلیفیں،نظر بندیاں اور جرمانے ادا کرکے بھی پردہ کو اپنا شعار بناۓ ہوۓ ہیں۔
    اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے خواتین کو حقیقی آزادی دی۔ خواتین کو تکریم اور عزت سے نوازا۔ پردہ جوکہ عورت کے لیے عزت وقار اور تکریم کی علامت ہے اس کو ان ممالک نے جبر قرار دیا۔ حالانکہ پردہ گندی نظروں،حرس و ہوس زدہ نگاہوں کے حصار سے محفوظ رکھتا ہے۔
    ایک عیساٸی بلاگ راٸٹر ناومی والف اپنے ایک آرٹیکل جس کا عنوان "خواتین،پردہ،جنس” تھا۔
    میں پردے کےحوالے سے لکھتی ہیں کہ یہ "پبلک بمقابلہ پراٸیوٹ” کا معاملہ ہے۔
    یہ سب تعصب پسند ممالک اسلاموفوبیا کا شکار ہیں اور اسلام کی مقبولیت سے پریشان ہیں ایک سروے کے مطابق امریکہ میں سالانہ 20,000 افراد داٸرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔
    عورت کے حقوق کی علمبردار تنظیموں،این جی اوز کی تعصب بازی ان سب باتوں سے عیاں ہے۔ یہ تنظیمیں اور این جی اوز غیرملکی فنڈنگ پر اُن کے مقاصد کی تکمیل کے لیے کام کررہی ہیں۔
    مساوی طریقے سے عورتوں کے حقوق کی نماٸندگی کی جاتی تو آج مسلم عورتوں پر مذہبی پابندیاں ہر گز عاٸد نا کی جاتیں۔غیر ملکی ایجنڈوں کو پھیلانا اور عورتوں کو معاشرے کی اقدار سے باغی کرنا،مادہ پرستی، خدا بیزاری کو پروموٹ کرنا ان تنظیموں اور این جی اوز کے بنیادی مقاصد ہیں۔
    جب تک باشعور لوگ موجود ہیں ان ایجنڈوں کی تکیمل میں روکاٹ بننتے رہیں گے۔
    اپنی نظریات،تہذیب و تمدن کو نشانہ بننے سے بچاتے رہیں گے اور عورتوں کے حقیقی مساٸل کو اجاگر کریں گے خواہ وہ کسی مذہب،معاشرے یا طبقے سے تعلق رکھتی ہو۔

  • تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 40 ہلاک اور69 زخمی

    تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 40 ہلاک اور69 زخمی

    دمشق: تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 40 ہلاک اور69 زخمی،اطلاعات کےمطابق شام کی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے بے قابو ہو کر 2 مسافر بسوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 69 ہو گئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث ٹینکر نے پہلے دو مسافر بسوں کو ٹکر مار کر تباہ کردیا اور پھر 15 سے زائد موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔

    حادثے میں مجموعی طور پر40 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عراق کے شیعہ زائرین تھے جو شام میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جا رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

    ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 13 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • نوجوانوں کے لیے اسکالر شپ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت  بھی ضروری، صدر مملکت

    نوجوانوں کے لیے اسکالر شپ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت بھی ضروری، صدر مملکت

    نوجوانوں کے لیے اسکالر شپ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت بھی ضروری، صدر مملکت

    باغی ٹی وی :نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت پر توجہ بھی ضروری ہے، ملکی ترقی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر کام تیز کرنا ہو گا۔

    اپنے تعریفی اور تحنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا ، ملکی نوجوانوں کو ًڈیجیٹل پاکستان اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جوڑنے کے منصوبہ سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی وفد کے ہمراہ صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔ سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس منصوبے میں نوجوانوں کے متحرک کردار پر گفتگو کی اور کہا کہ دیگر ممالک آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں بہت آگے نکل چکے، پاکستان اپنے نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل اسپورٹ فراہم کرے گا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ ملکی نوجوانوں کو روائتی طریقوں سے ہٹ کر جدید ترین اسکل سیٹ اپ فراہم کرنا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان منصوبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت نوجوانوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اہم فیصلے کر لئے ہیں نوجوانوں کو ملکی معیشت میں متحرک شراکت دار بنائیں گے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارت کے مواقع فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔