Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل کے انعقاد میں کیا کیا مشکلات درپیش تھیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا

    پی ایس ایل کے انعقاد میں کیا کیا مشکلات درپیش تھیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا

    پی ایس ایل کے انعقاد میں کیا کیا مشکلات درپیش تھیں، چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا
    باغی ٹی وی :پاکستان میں کھیل کی واپسی اور پی ایس ایل کے بارے احسان مانی چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ اس کا انعقاد کس طرح سے ہوا. پاکستان کرکٹ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں کرانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے چھوٹے چھوٹے قدموں سے پی ایس ایل کا پوری طرح انعقاد پاکستان میں کرایا ہے۔اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے چیلنج تھا کیونکہ پاکستان میں دس سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی۔

    احسان مانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ کو پوری طرح پاکستان میں لایا گیا، ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ پاکستان میں دیگراسپورٹس کے لیے بھی کام کرنا ہوگا۔

    ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ تمام ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کی میٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک مہینے کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، اگر بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز ہوتی تو میں ضرور زور دیتا کہ بھارت پاکستان میں آ کر کھیلے.
    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی آمد سے دنیا کو ایک واضح پیغام پہنچا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کے لیے ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید مؤثر ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو فروغ دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھایں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ ہمیں بہترین نتائج دینے کے لیے کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ نوجوان قومی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور یہی ہمارے مستقبل کا روشن اثاثہ ہیں۔

  • گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔۔۔۔

    گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
    ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے خصوصی آپریشن کرکے بدنام زمانہ شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،
    16بوتل ولائیتی شراب برآمد،مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIمجاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے بدنام زمانہ شراب سپلائرشبیر حسین ولد غلام سرور سکنہ ڈوگہ کالونی کھاریاں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے مجموعی طور پر 16بوتل ولائتی شراب برآمد ہوئی۔جس کے خلاف3/4/4/79 امتناع منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔

  • ‘جموں و کشمیر اپنی پارٹی’ کا قیام  8 مارچ کو پی ڈی پی کے سابق رہنما الطاف بخاری اعلان کریں گے

    ‘جموں و کشمیر اپنی پارٹی’ کا قیام 8 مارچ کو پی ڈی پی کے سابق رہنما الطاف بخاری اعلان کریں گے

    Lسرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی (جے کے اے پی )کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا اور اس کی قیادت سابق وزیر مملکت برائے خزانہ سید الطاف بخاری کریں گے ۔

    ساتھ ایشین وائر کے مطابق دہلی سے فون پر بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ وہ اپنی نئی سیاسی جماعت ‘اپنی پارٹی’ کا آئین مرتب کرنے میں مصروف ہیں ، اورپارٹی کو اتوار کو باقاعدہ لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی مخصوص خاندان کی پارٹی نہیں ہے اس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اتفاقی طور پر سیاست میں ہوں لیکن میرا سیاست کا نظریہ مختلف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ لوگوں کی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے بھر پور خدمت کرسکتے ہیں۔

    پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ کی طرف سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بخاری نے کہا کہ جس دن پارٹی کا باقاعدہ اعلان ہوگا اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ کون ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ عام لوگوں کی پارٹی ہے کسی مخصوص خاندان کی پارٹی نہیں ہے اس میں کوئی بھی شمولیت اختیار کر سکتا ہے اسی لئے ہم نے اس کا نام ‘اپنی پارٹی’ رکھا ہے۔

    الطاف بخاری محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی کے سینئر رہنما تھے۔ لیکن مفتی اور بخاری کے مابین پی ڈی پی کے کام کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات تھے۔

    الطاف بخاری نے کہا کہ فی الوقت پارٹی کی سرگرمیاں جموں و کشمیر تک ہی محدود رہیں گی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پارٹی کو سری نگر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے مرکزی دفاتر سری نگر اور جموں میں ہوں گے۔

    زراعت سائنس سے فارغ التحصیل بخاری (60) کے ساتھ ان کی پارٹی میں نیشنل کانفرنس (این سی)، پی ڈی پی ، کانگریس اور بی جے پی سمیت مختلف دیگر جماعتوں کے سیاستدان شامل ہوں گے۔جن میں نمایاں نام وجئے بکایا ، رفیع میر (این سی) ، عثمان ماجد (سابق کانگریس ایم ایل اے)، غلام حسن میر (سابقہ آزاد ایم ایل اے)، جاوید حسین بیگ ، دلاور میر ، نور محمد ، ظفر منہاس ، عبدالماجد ہیں۔ عبدالرحیم راتھر (پی ڈی پی)، گگن بھگت (بی جے پی)اور کانگریس سے منجیت سنگھ اور وکرم ملہوترابھی بخاری کی پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔

    بخاری نے تمام سیاسی رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی ہفتوں تک صبر سے انتظار کیا کہ کوئی دوسرا لیڈرآگے قدم بڑھائے لیکن آخرکارمیں نے خود اس اقدام کا فیصلہ کیا۔القمر آن لائن کے مطابق بخاری کا کہنا تھا کہ اگرچہ جماعتوں کے کارکنوں کی توجہ اپنے قائدین کی رہائی پر مرکوز ہے ، لیکن ان کے بہت سے کارکن ایک دن میں دو مرتبہ کھانا بھی حاصل نہیں کرسکتے ۔ میری کوشش ہوگی کہ ہم ان کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔”

    پی ڈی پی کے سابق رہنما نے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ وہ اصولوں کا آدمی ہے اور جو دوسروں کے برعکس اپنے سیاسی اہداف کے حصول کے لئے لوگوں کو کبھی تکلیف نہیں پہنچائے گا ۔ بخاری نے کہا ، ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں وہ ان کی ہر طرح کی حمایت کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ میرا مقصد لوگوں کو راحت پہنچانا ہے۔ یہ مقصد میری پارٹی یا اقتدار میں آنے والی کسی بھی دوسری پارٹی کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    بخاری نے کہا کہ نئے منظر نامے میں ہر سیاسی جماعت کو لوگوں کو سابقہ ریاست کی تبدیل شدہ حقائق سے آگاہ کرنا چاہئے۔

    ذرائع کے مطابق بخاری اور دیگر سیاسی رہنما وں نے جنوری کی 7 تاریخ کو لیفٹینیٹ گورنر جی سی مرمو سے ملاقات کی تھی۔ 9 جنوری کو غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد الطاف بخاری کی نئی جماعت کے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم بخاری اور دیگر رہنماوں نے تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ تاہم اگر ضرورت پڑی تو جماعت کی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی سیاست میں نئی سیاسی جماعت کاقیام پہلے ہی اختلافات کا شکارہوگیاتھا۔ جب قیادت کے مسئلے پر رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے جن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے سرپرست مظفر حسین بیگ شامل تھے۔

    بخاری اور مظفر بیگ دونوں نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور ڈومیسائل اسٹیٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    باغی ٹی وی :سونا پھر مہنگا ہوا ہے ملک بھر میں فی تولہ سونے میں 1500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، سونا آج مجموعی طور پر 1500 روپے فی تولہ تک مہنگا ہوگیا۔چوبیس قیراط خالص سونے کی قیمت 94 ہزار دوسو روپے سے بڑھ کر 95 ہزار سات سو روپے فی تولہ ہوگئی، 22 قیراط سونا 87 ہزار پانچ سو روپے فی تولہ سے تجاوز کرگیا۔

    چاندی کی قیمت میں بیس روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قیمت ایک ہزار 25 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔
    واضح‌ رہے کہ چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں.تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،ہنگامی دوررے

    ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ،ہنگامی دوررے

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع بھر میں جاری بارش کے سلسلہ کے دوران چاروں تحصیلوں کا ہنگامی دورہ کیا – انہوں خانیوال شہر ،مخدوم پور پہوڑاں، کبیروالا، سرائے سدھو ، باگڑ سرگانہ ، عبدالحکیم ، تلمبہ ، میاں چنوں ، جہانیاں کے علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا -اور بارش میں کام جاری رکھنے پر میونسپل کمیٹیز کے عملہ کو شاباش دی – تحصیلوں کے دوروں کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے – ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پانی کی مکمل نکاسی تک کام جاری رکھا جائے اور نکاسی کے کاموں میں پہلے نشیبی علاقوں پر فوکس کیا جائے – ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مزید ہدایت کی کہ پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں خود موجود رہیں – ڈپٹی کمشنر نے کبیروالا دورہ کے دوران بارش کے دوران چھت گرنے کی جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء سے دلی ہمدردری اور افسوس کا اظہار کیا – ڈپٹی کمشنر نے سرائے سدھو دورہ کے دوران مندر چوک پر ایک گھر میں جنازہ کی موجودگی پر علاقہ سے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات دئیے -ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران بجلی کی بندش پر پانی کی نکاسی کے لئے ڈسپوزلز کو چالو رکھنے کے لئے جنریٹرز کا بندوبست کیا جائے – دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا ہے کہ آج غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں- جو لوگ چھوٹے بڑے جانور پالتے ہیں انہیں محفوظ مقامات پر رکھیں اور بجلی کے کھمبوں کے نزدیک سے ہرگز مت گزریں-

  • پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟

    پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟

    پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟
    باغی ٹی وی :میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے میدان میں کون سی ٹیم آگے ہے اور کسی پوزیشن پر ہے یہ بھی ایک اہم خبر ہے . پاکستان سپر لیگ ہر گزرتے سال کامیابی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے جس کا سہرا شائقین کرکٹ کو جاتا ہے جو کہ اسٹیڈیم کی رونقیں بڑھاتے ہیں۔

    2016 میں دبئی کے اسٹیڈیم سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا سفر اس سال پاکستان پہنچ گیا ہے اور اب شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں راولپنڈی اور ملتان میں اس سال گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر آئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس ایل اور اس میں شریک چھ ٹیمیں شائقین کے دلوں میں بستی ہیں۔

    جہاں پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تمام ٹیموں کی کوشش بھی ہے کہ وہ میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں سے جڑی رہیں اور انہیں وقتاً فوقتاً انہیں اطلاعات پہنچاتی رہیں۔
    پشاور زلمی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایک ملین فالوورز پورے ہونے کا اعلان کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر سب سے کس فرنچائز کے کتنے فالوورز ہیں؟ چلیں اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
    ادھر پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
    1۔ پشاور زلمی
    ٹوئٹر: 10 لاکھ فالوورز

    فیس بک: 26 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 98 ہزار

    2۔ کوئٹہ گلیدی ایٹرز
    ٹوئٹر: 9 لاکھ 92 ہزار

    فیس بک: 12 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 21 ہزار

    3۔ اسلام آباد یونائٹڈز
    ٹوئٹر: 7 لاکھ 86 ہزار

    فیس بک: 32 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 58 ہزار

    4۔ کراچی کنگز
    ٹوئٹر: 7 لاکھ 49 ہزار

    فیس بک: 15 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 62 ہزار

    5۔ ملتان سلطانز
    ٹوئٹر: 2 لاکھ 84 ہزار

    فیس بک: 10 لاکھ

    انسٹاگرام: 1 لاکھ 87 ہزار

    6۔ لاہور قلندرز
    ٹوئٹر: 7 لاکھ 42 ہزار

    فیس بک: 13 لاکھ

    انسٹاگرام: 3 لاکھ 48 ہزار

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پلوامہ میں رات کے وقت نوجونوں کو گرفتار کر نے لگی

    اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے منگہام علاقے میں رات گئے سیکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے رات کے دوران منگہام علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جو کہ جمعے کی صبح ختم ہوا۔ اس دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں چند حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد رات گئے منگہام گاوں کو محاصرے میں لیاگیا تھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران ایک نوجوان وسیم بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار کو گرفتار کیا گیا۔تلاشی کی کاروائی صبح سات بجے کے قریب ختم ہوئی۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک 196مختلف واقعات میں 370افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    جبکہ 1002واقعات میں 1405افراد شہید کئے گئے جن میں 437شہری شامل ہیں۔پلوامہ ضلع میں اسی عرصے میں 314سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

    پلوامہ میں 7خود کش حملوں میں 53سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 34زخمی ہوئے۔پلوامہ میں اسی عرصہ کے دوران 259دھماکوں کے واقعات میں 1508افراد زخمی ہوئے جن میں354 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔دھماکوں کے ان واقعا ت میں94افراد شہید ہوئے۔ جبکہ 99سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

  • پی ایس ایل میں آج  کراچی کنگز اور  ملتان سلطانز کا پڑے گا جوڑ

    پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا پڑے گا جوڑ

    پی ایس ایل میں‌ آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا پڑے گا جوڑ

    باغی ٹی وی :آج پی ایس ایل کاایک اہم میچ کھیلا جا رہا ہے. پاکستان سپر لیگ 5 کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
    آج لاہور میں رات 8 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز دوسری بار ٹکرائیں گے، یہ پی ایس ایل فائیو کا 19 واں میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 28 فروری کو ملتان میں کھیلا جانے والا پہلا میچ ملتان ٹیم نے 52 رنز سے جیتا تھا۔ یہ پی ایس ایل کا دسواں میچ بھی تھا۔

    میچ کے امپائرز ہیں مائیکل گف، شوزیب رضا اور ناصر حسین۔ جب کہ میچ ریفری ہوں گے عزیز الرحمان اور ٹی وی امپائر ہوں گے آصف یعقوب۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کی سوپرڈوپر پرفارمنس جاری ہے، عماد وسیم کی قیادت میں کنگز آج قذافی اسٹیڈیم فتح کرنے کو پر عزم دکھائی دے رہے ہیں، کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی سب پر بھاری نظر آ رہی ہے، بابر اعظم اور شرجیل خان بولرز کی خوب دھلائی کرتے ہیں۔ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ بھی میچ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ بولنگ میں محمد عامر، کرس جورڈن اور عمر خان سے امید ہے کہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف سلطانز کے معین علی اور رائلی روسو کراچی کنگز کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کے کے کو میچ جیتنے کے لیے ملتان ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر اور بولر محمد الیاس کو سنبھل کے کھیلنا ہوگا۔

  • کراچی سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی: پورٹ قاسم میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج سے 70 افراد کی حالت غیر، ایمرجنسی نافذ

    کراچی سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی: پورٹ قاسم میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج سے 70 افراد کی حالت غیر، ایمرجنسی نافذ

    نافکراچی: کراچی: پورٹ قاسم میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکیج سے 70 افراد کی حالت غیر، ایمرجنسی کی کیفیت ،اطلاعات کےمطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں کیمیکل فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

    حکام کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم کے علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے کم از کم 70 افراد متاثر ہوئے۔اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر محمد علی رضا نے بتایا کہ واقعہ فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے جائے وقوع پر موجود تمام افراد متاثر ہوئے جبکہ ٹوٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ فی الحال فیکٹری کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے جبکہ فیکٹری کے تمام ملازمین کو وہاں سے نکال لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ صورتحال معمول میں آنے کے بعد فیکٹری ورکرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔

    علاوہ ازیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیںٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کی کہ 70 افراد کو ہسپتال لایا گیا۔سیمی جمالی کہتے ہیں‌ کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک مریض کی حالت خطرے میں ہے جبکہ باقی دیگر کی حالت خطرے سے باہر تھی اور انہیں ڈسجارچ کردیا گیا۔

  • ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

    ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

    ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض تصدیق ہواہے . محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کو پہلے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے۔ اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے وائرس سے نمٹنے کےلیے تئیس کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی۔موذی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کتابچہ تیار کر لیا گیا۔کرونا سے آگاہی کے لئےمساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے۔

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

    واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں.کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے.
    چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,013 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 80,430 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، سعودی عرب میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 35، جاپان میں 6، فرانس میں 4، اسپین، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں 2،2 ہلاکتیں ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بھارت میں کیسز کی تعداد 28 ہو چکی ہے،ناروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے مجموعی تعداد 59 ہو گئی، برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 115 تک پہنچ گئی اب تک 18 ہزار 38 شہریوں کے وائرس کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 115 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

    چین کے بعد اٹلی اور ایران میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ اب تک امریکا میں بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 10 افراد دم توڑ چکے ہیں۔