Baaghi TV

Author: +9251

  • عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنماؤں کی موجودگی میں فائرنگ ، کون ذمہ دار

    عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنماؤں کی موجودگی میں فائرنگ ، کون ذمہ دار

    عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنماؤں کی موجودگی میں فائرنگ ، کون ذمہ دار

    باغی ٹی وی :افغانستان پھر سے جنگ کی طرف جانے کا خدشہ ، ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 18 افراد زخمی ہو گئے، تقریب میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنما بھی موجود تھے۔

    افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان حزب وحدت کے سربراہ کی برسی کی تقریب جاری تھی۔فائرنگ کے وقت سربراہ ہائی پیس کانفرنس محمد کریم خلیلی تقریر کر رہے تھے، سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی تقریب میں موجود تھے۔رسی کی تقریب کابل کے علاقے دشت برچی میں جاری تھی جب ایک شخص نے فائرنگ شروع کر دی۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ عبداللہ عبداللہ تقریب چھوڑ کر روانہ ہو گئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ طالبان نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس معاہدے پر کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بہت اندیشہ ہے اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکے

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

    امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    واضح رہےکہ امریکا افغانستان کی طرف سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں. افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس39382 تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں چارسو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کا آخری دن ہونے کے سبب سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دے رہے ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

  • برستی بارش میں نکاسی آب کرنے والا شخص کون؟

    برستی بارش میں نکاسی آب کرنے والا شخص کون؟

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی ) میں دو دن سے مسلسل بارش ہے جس وجہ سے اندرون شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ بھی ہے ایس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سیاستدان تو کبھی سنجیدہ ہی نہیں ہوئے لیکن جہانیاں کو ایک ایسا شخص ضرور مل گیا ہے جس کو درست معنی میں جہانیاں کا وارث کہا جاسکتا ہے۔ اس برستی بارش میں زیر نظر تصویر میں نظر آنے والا شخص اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری بابر سلیمان چیمہ ہیں جو شدید بارش میں ٹریک سوٹ پہنے ہوئے نکاسی آب کی نگرانی بذات خود کررہے ہیں۔

  • دو دن سے بارشیں جاری ،نہ تھمنے والا سلسلہ

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی) میں دو دن کے بعد بھی بارش تھم نہ سکی تفصیلات کے مطابق خانیوال اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ دو دن سے ہونے والی مسلسل  بارش تھم نہ سکی۔شدید بارش کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوگئے جبکہ بارش کی وجہ سے آج دوسرے دن بھی تمام مارکیٹس مکمل طور پہ بند ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک ملتان ڈویزن میں موسم اسی طرح ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں جزوی طور پہ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں

  • رحیم یارخان نہر کا بند ٹوٹ گیا پانی دیہات میں داخل

    رحیم یارخان نہر کا بند ٹوٹ گیا پانی دیہات میں داخل

    نمائندہ باغی ٹی وی)بںنگلہ منٹھار نہر صادق برانچ چک نمبر 142 پی کے قریب سے ٹوٹ گی ۔پانی چک کے اندار داخل تقریبا 15 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے ۔مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شگاف پڑنے کی وجہ رات نہر کے کناروں سے سفیدے کے درختوں کا گرنا بتایا جا رہاہے ۔محکمہ ایریگیشن کا عملہ تاحال موقع پر نہیں پہنچا

  • نجی ٹی وی چینل کا خلیل الرحمٰن قمر کیساتھ معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

    نجی ٹی وی چینل کا خلیل الرحمٰن قمر کیساتھ معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

    کراچی:نجی ٹی وی چینل کا خلیل الرحمٰن قمر کیساتھ معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

    اطلاعات کے مطابق ڈراما نویس خلیل الرحمٰن قمر نے 3 مارچ کی شب نجی ٹی وی ’نیو‘ کے پروگرام ’آج عائشہ احتشام کے ساتھ‘ عورت مارچ پر بحث کے دوران معروف خاتون سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے براہ راست پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماروی سرمد کو ’گھٹیا عورت‘ کہنے سمیت ان کے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی اور انہیں ’جسم کے طعنے‘ بھی دیے تھے۔

    ماروی سرمد کے خلاف ایسی زبان استعمال کیے جانے پر کئی سیاستدانوں، اداکاروں، سماجی رہنما اور دیگر افراد نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے رویے کی مذمت کی اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی کہ ڈراما نویس کا بائیکاٹ کیا جائے اور انہیں کسی پروگرام میں نہ بلایا جائے۔

  • معاشرے سے حیا کے انخلاء کی سازشیں—از–  صالح عبداللہ جتوئی

    معاشرے سے حیا کے انخلاء کی سازشیں—از– صالح عبداللہ جتوئی

    آج کل ایک ایسا طبقہ سرگرم ہو چکا ہے جو کہ عورت کے حقوق کے نام پہ عورتوں کو بے حیائی کی طرف راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے مختلف حربے اپناۓ جا رہے ہیں جن کا عورتوں کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    آج وہی عورت جو میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگا رہی ہے اس کو زمانہ جاہلیت میں زندہ درگور کر دیا جاتا تھا اور لڑکی کی پیدائش کو نحوست سمجھا جاتا تھا لیکن جس اسلام کو یہ پس پشت ڈال کر اپنے آپ کو فحاشی کی دلدل میں دھنسا رہی ہیں اسی اسلام نے عورت کو معاشرے میں بہترین مقام عطا فرمایا اور ان کو عزت و وقار سے مزین فرمایا۔

    کچھ دن پہلے ایک پروگرام میں ماروی سرمد نامی لبرل عورت کو ایک مولانا صاحب اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر کو عورت مارچ کے حوالے سے گفتگو کے لیے مدعو کیا اور وہاں پہ بحث و تکرار میں تلخ الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا اور خلیل الرحمٰن قمر کا لہجہ قدرے سخت ہو گیا لیکن ان کا مؤقف بالکل ٹھیک تھا کہ عورتوں کے حقوق کے لیے ہم بھی سڑکوں پہ نکلنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم یہ نعرہ کبھی بھی نہیں لگنے دیں گے کہ میرا جسم میری مرضی۔

    یہ نعرہ تو شرک اور گمراہی کی طرف بڑھتا ایک قدم ہے کیونکہ یہ جسم اللہ کی امانت ہے اب ہم پہ منحصر ہے کہ ہم اسے اللہ کے احکامات پہ عمل پیرا ہونے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر اپنی من مانی کرتے ہوۓ سرکشی کا رستہ اختیار کرتے ہیں اور فحاشی کو فروغ دیتے ہوۓ اللہ کو ناراض کرکے دونوں جہانوں کا سکون برباد کرتے ہیں۔

    دراصل اس مارچ کو تقویت دینے کے لیے ایسے ڈرامے رچاۓ جاتے ہیں اور یہ طبقہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت کفار کے اشاروں پہ ناچ رہا ہے جس کا مقصد ملک پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی کو عام کرنا ہے ایسی عورتوں کی نہ تو گھر میں کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ ہی معاشرے میں انہیں کوئی اہمیت دیتا ہے۔

    خلیل الرحمٰن قمر صاحب نے کرخت لہجہ استعمال کرتے ہوۓ عورت مارچ کو ایجنڈے کو کاؤنٹر کرنے کی بجاۓ اسے مزید تقویت دے دی ہے اور وہی ہو رہا ہے جو اس طرح کی لبرل عورتیں چاہتی ہیں اور اب ان کی حمایت میں کئی نام نہاد نیم حکیم اینکر اور براۓ نام ملا حضرات کیڑوں مکوڑوں کی طرح بلوں سے نکل آۓ ہیں اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    یہ اسلامی ملک کو لبرل ملک کا درجہ دینے کے لئے اور اپنے مذموم ایجنڈوں کے فروغ کے لیے ایسے نعروں کی تشہیر جاری و ساری ہے اور ان کا مقصد معاشرے کو بے راہ روی کا شکار کرنا ہے اور حقوق کے نام پہ ناچ گانا اور بے پردگی کو فروغ دینا ہے۔

    اسلام تو عورتوں کو کئی حقوق سے نوازتا ہے کبھی ماں کی صورت میں کبھی بیٹی کی صورت میں تو کبھی بہن کی صورت میں لیکن یہ کیسی عورتیں ہیں جو مردوں سے نفرت کرتی ہیں اور ان کو غلط ثابت کرنے پہ ہی تلی ہوئی ہیں اور شادی کی بجاۓ اکیلے رہنے کا درس دیتی ہیں اور نہ انہیں باپ کی شفقت نصیب ہوتی نہ بھائیوں کی محبت اور نہ ہی شوہر کا پیار نصیب ہوتا ہے کیونکہ اسلام نے عورت کی حدود مقرر کی ہیں جس میں رہتے ہوۓ اسے زندگی گزارنی چاہئے اگر وہ ان حدود کی پامالی کرے گی تو معاشرہ بے حیائی کی طرف راغب ہو گا اور گمراہی اس کا مقدر بن جاۓ گی اور یہی اس نعرے میرا جسم میری مرضی کا مصداق بھی ہے۔

    میرا جسم میری مرضی کی بجاۓ ہمیں میرا جسم میرے اللہ کی مرضی کا نعرہ لگانا چاہئے کیونکہ ہمیں بالکل بھی حق نہیں ہے کہ ہم اپنے جسم کو اللہ کی نافرمانی میں ڈھال کر اس کی ناراضگی کو اپنا مقدر بنائیں اور اس جسم کو آگ میں جھونک دیں۔

    یہ جسم اس رب نے بنایا ہے اور اسی کی مرضی ہی چلے گی تو ہمیں چاہئے کہ ایسے ایجنڈوں کا بائیکاٹ کریں اور ان کے خلاف کرخت لہجہ اپنانے کی بجاۓ نرم طریقے سے اپنے مؤقف اور دلائل کو مضبوط کیا جاۓ اور معاشرے میں اسلامی قوانین و تعلیمات کو فروغ دیا جاۓ تاکہ معاشرے سے ایسے ناسوروں کا خاتمہ ہو سکے۔

    اللہ اس ملک پاکستان اور اسلام کا حامی و ناصر ہو آمین ثمہ آمین۔
    پاکستان زندہ باد
    اسلام پائندہ باد

    معاشرے سے حیا کے انخلاء کی سازشیں

    صالح عبداللہ جتوئی

  • کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس، پاکستان میں مجموعی تعداد 6 ہوگئی

    کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس، پاکستان میں مجموعی تعداد 6 ہوگئی

    کراچی : کورونا وائرس کا ایک اور کیس، پاکستان میں مجموعی تعداد 6 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے بھی کراچی میں کورونا وائرس کے نئے مریض کی تصدیق کی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متاثرہ شہری سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے بھی ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے 69 سالہ متاثرہ شہری کا تعلق ضلع شرقی سے ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے فوری بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوسرے کیس بھی تصدیق کی تھی۔

    بعد ازاں 29 فروری کو اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ہیں اور مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ایک کیس سندھ اور دوسرا وفاق میں رپورٹ ہوا ہے جبکہ پہلے رپورٹ ہونے والے مریض تیزی سے روبصحت ہیں۔

  • کرونا وائرس : عمرے پرپابندی کے بعد طواف پربھی پابندی ؟ کچھ وقت کےلیے طواف کیوں روکنا پڑا اہم وجہ سامنے آگئی

    کرونا وائرس : عمرے پرپابندی کے بعد طواف پربھی پابندی ؟ کچھ وقت کےلیے طواف کیوں روکنا پڑا اہم وجہ سامنے آگئی

    ریاض:کرونا وائرس : عمرے پرپابندی کے بعد طواف پربھی پابندی ؟ کچھ وقت کےلیے طواف کیوں روکنا پڑا اہم وجہ سامنے آگئی ،عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی آگئی ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب نے غیرملکیوں کے بعد اب مقامی شہریوں پر بھی عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت پر عارضی پابندی عائد کردی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد متاثرین کی تعداد2ہوگئی ، تاہم دوسرا متاثرہ شخص بھی ایران سے سعودی عر ب آیا تھا۔دوسری جانب مہلک وائر س کے پھیلاوکو روکنے کیلئے سعودی عرب نے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے سعودی شہریوں پر بھی عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔سعودی حکام کاکہنا ہے کہ اسباب ختم ہوئے تو پابندی اٹھا لی جائے گی۔

    ذرائع کےمطابق بیت اللہ کے طواف کا کچھ وقت کے لیے سلسلہ اس وجہ سے روکنا پڑاکیونکہ وہاں طبی ماہرین اس خطرناک وائرس سے بچاوکےلیے سپرے کررہےتھے ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ اوپروالی منزلوں پرطواف جاری رہا اورجاری ہے

    سعودی عرب کے وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی شہریوں اور مکینوں پر عمرہ ادائیگی پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکی کارکنان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زیارت کے لیے مسجد نبوی ﷺبھی نہ جائیں۔

    وزارت داخلہ کے مطابق مقامی شہریوں پر پابندی کا فیصلہ اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے ارسال کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے خطرات جیسے ہی کم ہوں گے پہلی فرصت میں فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔

  • پاکستانی بیوٹی کریموں سے متعلق بنگلہ دیش میں کیمیائی ٹیسٹ خطرناک انکشاف،نقصان دہ اثرات

    پاکستانی بیوٹی کریموں سے متعلق بنگلہ دیش میں کیمیائی ٹیسٹ خطرناک انکشاف،نقصان دہ اثرات

    ڈھاکہ :پاکستانی بیوٹی کریموں سے متعلق بنگلہ دیش میں کیمیائی ٹیسٹ خطرناک انکشاف،نقصان دہ اثرات ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بننے والی چندرنگ گوراکرنے والی کریموں کوبنگلہ دیش میں ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ان کے متعلق ایسا انکشاف ہوا ہے کہ سن کر پاکستانی خواتین بھی انہیں استعمال کرنے سے پہلے دس بار سوچیں گی۔

    بنگلہ دیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوشن کے ماہرین کی طرف سے جاری رپورٹ میں خطرناک انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ 8مختلف کریمیں ہیں جو پاکستان سے بنگلہ دیش برآمد کی جاتی ہیں۔ ان میں فائزہ بیوٹی کریم، گولڈن پرل بیوٹی کریم، گوری بیوٹی کریم، نور وائٹننگ کریم، نیو فیس وائٹننگ کریم، وائٹ پرل، چاندنی وائٹننگ کریم اورڈو کریم شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوشن کے ماہرین نے ان کریموں کو ٹیسٹ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ان میں ’پارہ‘ اور دیگر کیمیکل بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کا طویل عرصے تک استعمال خوفناک جلدی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایاگیا کہ ان کریموں میں کیمیکلزکی مقدار مجوزہ مقدار سے 200گنازیادہ پائی جاتی ہے۔ بی ایس ٹی آئی نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی کریموں کے 13نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے۔

    بی ایس ٹی آئی کے معیار کے مطابق اسکن کیئر کی مصنوعات میں 1پی پی ایم پارہ اور 5پی پی ایم ہائیڈروکیونون ہونا چاہیے لیکن ان کریموں میں 193پی پی ایم سے 948پی پی ایم تک پارہ اور 434پی پی ایم سے 1980پی پی ایم کیونون پایا گیا جوکہ انتہائی خطرناک لیول ہے۔ بی ایس ٹی آئی کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کریموں کے استعمال سےگریزکریں۔