Baaghi TV

Author: +9251

  • سانپ کو آگ لگانے کے چکر میں ایک شخص نے پورا گھر جلا دیا،سانپ پھربھی بچ نکلا

    سانپ کو آگ لگانے کے چکر میں ایک شخص نے پورا گھر جلا دیا،سانپ پھربھی بچ نکلا

    لاہور:سانپ کو آگ لگانے کے چکر میں ایک شخص نے پورا گھر جلا دیا،سانپ پھربھی بچ نکلا ،اطلاعات کے مطابق ایک جذباتی شخص سانپ کو مارنے کے چکر میں پورا گھر جلا دیا۔مقامی لوگوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ مکان تو جل کرراکھ ہوگیا مگرسانپ بچ نکلا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیانا کے ایک چھوٹے سے ملک کورنٹائن کے علاقے میں مشرقی باربائس میں ایک شخص نے سانپ کو آگ سے جلا کر مارنے کی کوشش کی تو عمارت نما گھر بھی اس کی لپیٹ میں آگیا۔یہ واقعہ چند روز قبل دوپہر ایک بجے اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈ نے دیکھا کہ ایک سانپ رینگ کر پرانے ٹائروں کے ڈھیر میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے۔ گارڈ نے سانپ کو جلانے کی کوشش کی تو پہلے ٹائروں میں آگ لگ گئی۔

    تاہم ٹائروں میں لگی ہوئی آگ قریبی مکان تک جاپہنچی اور پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بعض حوالوں کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مطمئن تھا کہ چند ٹائر جل کر بجھ جائیں گے اور وہ کسی کام سے چلا گیا لیکن واپس لوٹا تو ٹائروں کی آگ مکان تک پہنچ چکی تھی۔

    ٹائروں کی آگ نے پہلے خشک گھاس کو جلایا اور یوں مکان بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اس کے فوراً بعد قریبی فائراسٹیشن سے مدد طلب کی گئی اور پھر آگ پربڑی مشکل سے قابو پایا گیا۔ آتشزدگی سےمکان کو نقصان پہنچا جہاں پہلے سرکاری دفاترقائم تھے۔ پولیس نے گارڈ سے سوالات کیے اور اس سے بازپرس کی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سانپ مرگیا یا بچ کر بھاگ نکلا ہے۔

  • نوکریاں ہی نوکریاں‌ : پنجاب پولیس کی 10 ہزار 633 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

    نوکریاں ہی نوکریاں‌ : پنجاب پولیس کی 10 ہزار 633 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

    لاہور:نوکریاں ہی نوکریاں‌ : پنجاب پولیس کی 10 ہزار 633 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کی 10 ہزار 633 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے رواں برس ریٹائر ہونیوالوں اور پہلے سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر قواعد و ضوابط کی روشنی میں کام کو آگے بڑھایا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بہت جلد خالی آسامیوں کے اشتہارات دے دیئے جائیں گے ، ادھر رواں سال31 دسمبر تک ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کی فہرستیں الگ سے فراہم کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ اور آپریشنل امور کے لیے 548 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

  • کرونا وائرس نے محبتیں چھین لیں‌ : شوہر نے کورونا وائرس کے خوف میں بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا

    کرونا وائرس نے محبتیں چھین لیں‌ : شوہر نے کورونا وائرس کے خوف میں بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا

    ویلنیوس: کرونا وائرس نے محبتیں چھین لیں‌ : شوہر نے کورونا وائرس کے خوف میں بیوی کو باتھ روم میں بند کر دیا،اطلاعات کےمطابق یورپی ملک لیتھیونیا میں کورونا وائرس سے خوف زدہ شوہر نے اپنی اہلیہ کو صرف اس لیے باتھ روم میں بند کر دیا کیوں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض سے مل کر آئی تھیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق یورپی ملک لیتھیونیا میں کورونا وائرس سے خوف زدہ ہونے سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے، اٹلی سے لیتھیونیا پہنچنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور بچوں کو جیسے ہی یہ بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے ایک مریض سے مل کر آئی ہیں تو شوہر اور بچوں نے خوف زدہ ہو کر انہیں باتھ روم میں بند کردیا۔

    اہلیہ کو باتھ روم میں بند کرنے کے بعد شوہر نے ریسکیو ادارے کو فون کیا، امدادی ٹیم نے خاتون کو نہایت محتاط طریقے سے باتھ روم سے باہر نکالا اور ان کے ضروری طبی ٹیسٹ لیے گئے تاہم ٹیسٹ کے نتائج میں خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا جس پر شوہر اور بچوں نے سکون کا سانس لیا۔

  • مفتی عبدالقوی نے دوسری شادی کرلی

    مفتی عبدالقوی نے دوسری شادی کرلی

    لاہور:معروف مذہبی سکالراورہردل عزیز شخصیت مفتی عبدالقوی نے دوسری شادی کرکے سنت نبوی پرعمل کردکھایا، باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف مذہبی سکالر، ہردلعزیزشخصیت مفتی عبدالقوی نے دوسری شادی کرلی ہے ، مفتی عبدالقوی کی شادی کے بارے میں اس وقت انکشاف ہوا جب پاکستان کے ایک معروف اورسینیئرتجزیہ نگار نے شادی کی مبارک باد دی

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کودوسری شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کے درمیان محبت و الفت پیدافرمائے اوریہ جوڑا سدا خوش وخرم رہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ساتھ ہی مبشرلقمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اس شادی کےبارے میں مزید تفصیلات آج وہ مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرپیش کریں گے ، یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اس وقت جب ملک میں عورت مارچ کے حوالے سے اہم گفتگو جاری ہے

  • بیوی نے کہا بے شرم عورت سے ہارے توگھرمیں داخل نہیں ہونے دوں گی، خلیل الرحمان قمر

    بیوی نے کہا بے شرم عورت سے ہارے توگھرمیں داخل نہیں ہونے دوں گی، خلیل الرحمان قمر

    کراچی: بیوی نے کہا بے شرم عورت سے ہارے توگھرمیں داخل نہیں ہونے دوں گی،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، ہدایت کاراوراس وقت ملکی اوربین الاقوامی خبروں کی زینت بننے والے خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اپنے الفاظوں پر معافی نہیں مانگوں گا اورمیری بیوی نے کہا ہے کہ اگر اس بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر تین روز قبل نجی ٹی وی چینل پر ایک ٹاک شو کے دوران سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع پر تنقید کی زد میں ہیں۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے ان سے معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا میں پچھلے دو دن سے ان ہی کپڑوں میں مختلف جگہوں پر انٹرویو دے رہا ہوں۔ میری بیوی نے مجھ سے کہا اگرآپ ایسی بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو میں آپ کو گھر میں داخل نہیں ہونے دوں گی۔

    ماروی سرمد کے بارے میں خلیل الرحمان نے کہا یہ کیا سمجھتی ہیں اپنے آپ کو، کون ہے کہاں سے آئی ہے دین کو اورپاکستان کو گالی دیتی ہے، اورمجھ سے امید کی جارہی ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں۔ اس خاتون سے معافی مانگنے کے بجائے میں خود کو مارنا اورخودکشی کرنا پسند کروں گا۔

    میزبان نے خلیل الرحمان قمرسے پوچھا کیا یہ صحیح ہے کہ آپ نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ 5 گنا کردیا ہے جس پر انہوں نے کہا میں پہلے ہی پاکستان کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا مصنف ہوں اورمیں پروڈیوسرز کا بڑا خیال کرتا ہوں میں انہیں اتنی تکلیف میں نہیں ڈالتا میں جانتاہوں وہ کتنا کماتے ہیں۔

    عورت مارچ کے حوالے سے خلیل الرحمان نے کہا آج میں اس کے خلاف میدان میں کودا ہوں، کل چارلوگ اورآئیں گے اور خواتین بھی اس کے خلاف سامنے آئیں گی کیونکہ اس سے دراصل متاثر تو وہ عورتیں ہورہی ہیں، زیادتی ان کے ساتھ کی جارہی ہے کہ آپ ان کی حیاداری میں نقب لگانے کی کوشش کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ خلیل اور ماروی سرمد تنازع کے بعد نجی چینل نےٹاک شو میں خاتون سے نازیبا زبان استعمال کرنے پر معافی مانگنے تک خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنا معاہدہ معطل کردیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے اس چینل کے لیے 4 ڈرامے اور ایک فلم کا اسکرپٹ لکھنے کا معاہدہ کیا تھا۔

  • سینئیر صحافی طارق محمود کو یوتھ آف گجرات کا صدر نامزد کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

    سینئیر صحافی طارق محمود کو یوتھ آف گجرات کا صدر نامزد کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) سینئیر صحافی طارق محمود کو یوتھ آف گجرات کا صدر نامزد کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع گجرات کے سینئر صحافی و رپوٹر باغی ٹی وی طارق محمود کو یوتھ آف گجرات کا ضلعی صدر نامزد کر دیا گیا ایک تقریب کے دوران ان کی نامزدگی کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طارق محمود نے اس موقع پر کہا کہ میں ضلع گجرات کے نوجوانوں کو متحد کر کے مثبت سرگرمیاں شروع کرنا چاہتا ہوں میرا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے مسائل حل کریں اور ایک دوسرے کی غمی خوشی میں شریک ہوں

  • امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش حملہ، 2 ہلاک

    امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش حملہ، 2 ہلاک

    تیونس : امریکی سفارتخانے کے باہر خود کش حملہ، 2 ہلاک ،ذرائع کےمطابق آج تھوڑی دیر پہلے امریکی سفارت خانے کے باہر دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور پولیس سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں ہونے والے دو دھماکوں میں سفارت خانے کے پولیس گارڈ سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے لیکن حکام کی جانب سے کسی ہلاکت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے دوپہر کو ہوئے جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جون 2019 کے بعد تیونس کے دارالحکومت میں یہ پہلا حملہ ہے اور اس واقعے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور سفارت خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود پولیس گارڈز نے اس کو ناکام بنایا۔جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ایک خود کش حملہ موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اسی دوران وہ بھی ہلاک ہوگیا جس کے جسم کے اعضا بکھرے پڑے تھے۔

    تیونس کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیے بغیر بتایا کہ ‘خوش کش دھماکے میں دو حملہ آور مارے گئے، 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور ایک شہری کو بھی معمولی زخم آئے ہیں’۔
    حملہ ہوتے ہی فارنزک ماہرین سمیت پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ہیلی کاپٹر سے مذکورہ علاقے کی نگرانی کی جاتی رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ کے ساتھی زخمی ہوئے ہوں تو ایسے میں کام کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے’۔

    امریکی سفارت خانے سے جاری ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘تونس میں امریکی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے سے پیدا صورت حال کو ایمرجنسی عہدیدار دیکھ رہے ہیں’۔سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘متاثرہ علاقے کی طرف جانے سے گریز کریں اور مقامی میڈیا کو دیکھتے رہیں’۔

  • گجرات جرائم کی آماجگاہ بن گیا پولیس بے بس

    گجرات(طارق محمود سے)گجرات میں ضلعی اور مقامی پولیس بے بس جگہ جگہ بھتہ مافیا، سرعام تشدد اورقتل کی وارداتوں میں آئےروز اضافہ عوام کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی سے نوٹس کی اپیل گزشتہ روز بھی ایک موٹر سائیکل سوار کو بھرے بازار میں روک کر تشدد کیا گیا اور اغواء کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی پولیس تھانہ سول لائن پولیس تا حال کاروائی سے لا پرواہ ہے بلکہ مظلوم زاہد حسین سکنہ بیووالی نے میڈیا کو بتاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او سول لائن میری درخواست لینے کی بجائے مخالفین سے مل کر میری جگہ پر قبضہ کرواتا رہادوسرا واقعہ میں ڈیوٹی سے فارغ ہو کر رینٹ اے کار کا کام کرنے والے پولیس ملزم کو چھٹی کے روز گاڑی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاگزشتہ روزکو پولیس کو بذریعہ 15اطلاع موصول ہوئی کہ 8/30بجیدن کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک شخص جو کہ کار نمبر LED/7997پرسوار تھابیووالی کے قریب فائر مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر SHOتھانہ صدر گجرات اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک شخص جس کی شناخت احسن شہزاد ولد محمد شہزاد قوم جٹ سکنہ بھاگوال خورد معلوم ہوئی جس کے سر پر فائر لگا ہوا تھا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں کار میں پڑا تھا۔جسے فوری طور پر ABSہسپتال بھجوایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول پولیس کنسٹیبل تھا اور تھانہ اے ڈویژن تعینات تھا اور بعد از فراغت ڈیوٹی ریسٹ پر تھا۔مزید تحقیقات کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل، SHOتھانہ صدر گجرات، PFSAٹیم اور کرائم سین یونٹ گجرات موقعہ پر پہنچاے اور مزید تفتش شروع کر دی

  • ڈنگہ پولیس ان ایکشن منشیات فروش سے 1 کلو اور 50 گرام چرس برآمد

    گجرات (طارق محمود سے) پولیس تھانہ ڈنگہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی 1 کلو 50گرام چرس برآمد،مقدمہ درج .تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے موضع جانی چک سے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بدنام زمانہ ملزم محمد اکمل ولد محمد اکرم ساکن جانی چک کے قبضہ سے 1050گرام چرس برآمد ہوئی۔جس کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔

  • پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر:سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر:سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    کراچی :پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر:سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا،اطلاعات کےمطابق ‏سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا جسے جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

    مرتضیٰ وہاب نے مریض کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھکے مطابق یحییٰ جعفری میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے 3 بار کورونا وائرس کی تصدیق کے ٹیسٹ ہوئے۔

     

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوجوان کے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور نوجوان کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں یحییٰ جعفری میں بیماری کی کوئی علامات نہیں آئیں، آج دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر مریض کو گھر بھیج دیاجائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔26 فروری کو ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا دوسرا کیس اسلام آباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متاثرہ تمام افراد نے ایران کا سفر کیا تھا۔اب تک کراچی میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔