Baaghi TV

Author: +9251

  • سعدیہ خان  کمیشنر ایس ای سی پی تعینات

    سعدیہ خان کمیشنر ایس ای سی پی تعینات

    سعدیہ خان کمیشنر ایس ای سی پی تعینات
    باغی ٹی وی :وفاقی حکومت نے سعدیہ خان کو تین سال کیلئے کمیشنر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان( ایس ای سی پی) تعینات کر دیا ہے۔

    سعدیہ خان کی کمیشنر ایس ای سی پی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل سعدیہ خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ کاپریٹ گورننس میں بطور صدر اور سی ای او تین سال خدمات سرانجام دی ہیں۔

    ایس ای سی پی کی تعیناتی کا فیصلہ 20 فروری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

    سعدیہ خان نے کیمبرج اور ییل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی اور متعدد بین الاقوامی اداروں میں بھی اعلیٰ عہدے پر فائز رہی ہیں۔ انہوں نے’کارپوریٹ گورننس لینڈ سکیپ آف پاکستان‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی مرتب کی جس کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2017 میں شائع کیا تھا۔

  • شیخ رشید کے لیے خوشی کی خبرآگئی : راولپنڈی میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

    شیخ رشید کے لیے خوشی کی خبرآگئی : راولپنڈی میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

    راولپنڈی :شیخ رشید کے لیے خوشی کی خبرآگئی : راولپنڈی میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت شیخ رشید کے ضلع سے پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

    ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر راولپنڈی کے علاقے پنڈوری بلاک 10سے دریافت ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق نئے ذخائر سے یومیہ 27 لاکھ 60 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور 832 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا۔

    یاد رہےکہ اس وقت ملک بھرمیں بہت سے مقامات پرتیل اورگیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری ہے ، اس سے پہلے سندھ اوربلوچستان سے بھی تیل اورگیس کے دریافت ہونے کی خبریں آئی ہیں، ایسے ہی کے پی سے بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ وہاں بھی تیل اورگیس کی دریافت کےلیے کوششیں جاری ہیں

  • پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنما بول پڑ ے

    پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنما بول پڑ ے

    پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنما بول پڑ ے

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے رہنما احمد جواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو اس حالت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پہنچایا ہے . انہوں نے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کر کے اور یونین کو کھڑا کر کے اس ادارے کا ستیاناس کیا ہے .

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کس طرح ارشد ملک کو ایسے عناصر نے کام کرنے سے روکے رکھا اور پھر ان کو ادارے سے ہی فارغ کرا دیا . اگر قوم چاہتی ہے کہ پی آئی اے جیسے ادارے ترقی کریں اور قوم کو فائد دیں پھر ارشد ملک جیسے قابل آفیسر کو لانا ہو گا ، اداروں کے خلاف متحرک ایسے عناصرکے کو مسترد کرنا چاہیے ، . قوم کو ارشد ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے . تاکہ ہمارے ادارے پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑ ہو کر کام کر سکیں.

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1235469381502529537?s=20

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا تھا، اس درخواست میں پی آئی اے کےاثاثوں کے حوالے سے بھی اہم اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس پرعدالت نے کہاکہ پی آئی اے میں خریدو فروخت پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں،ملازمین کو نکالنے اورتبادلوں سے بھی روک دیا

    یاد رہے کہ ارشد ملک کے خلاف ساسا کے جنرل سیکٹری صفدر انجم نے عدالت سے رجوع کیا تھا،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزارنے یہ بھی اعتراض کیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کا ائیر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے

  • کورونا وائرس کی وجہ سے مجوعی ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں، پریشان کن اعدادو شمار

    کورونا وائرس کی وجہ سے مجوعی ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں، پریشان کن اعدادو شمار

    کورونا وائرس کی وجہ سے مجوعی ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں، پریشان کن اعدادو شمار

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس اپنی تمام تر نقصانات کے ساتھ تیزی سے موت بانٹ رہا ہے . نئے اور مہلک وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3,286 ہو گئی ہے، اب تک دنیا کے 84 ممالک تک کرونا وائرس پھیل چکا ہے، جب کہ اس کا تیزی سے پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ روکا نہیں جا سکا، نہ ہی اس کے پھیلاؤ کے آگے بندھ باندھا جا سکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 افراد متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 53689 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، عالمی سطح پر صحت یابی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    چین میں، جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,013 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 80,430 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 52,208 تک پہنچ گئی ہے تاہم اب بھی 5,952 چینی شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کا باعث ہے ، امریکی اخبار

    واضح‌رہے کہ ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

  • خبردار: جن کونیند کے مسائل ہیں ، ان کے دل کامعاملہ کچھ ٹھیک نہیں رہتا ، طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    خبردار: جن کونیند کے مسائل ہیں ، ان کے دل کامعاملہ کچھ ٹھیک نہیں رہتا ، طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن:خبردار: جن کونیند کے مسائل ہیں ، ان کے دل کامعاملہ کچھ ٹھیک نہیں رہتا ، طبی ماہرین کا دعویٰ ،رپورٹ کے مطابق پانچ سال تک جاری رہنے والے ایک مطالعے کے بعد طبّی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ بڑی عمر کے وہ لوگ جو روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند نہیں لیتے یا جن کے سونے کا کوئی مخصوص وقت نہیں ہوتا، انہیں دل کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

    نیند کے حوالے سے اہم مسائل کی بحث امریکا کے ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ‘‘ کے ذیلی ادارے ’’نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کے تحت کیا گیا، پانچ سال تک جاری رہا جبکہ اس میں 45 سے 84 سال تک کے ایسے بالغ افراد شریک تھے جنہیں مطالعہ شروع ہوتے وقت دل کی کوئی بیماری نہیں تھی۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ابتداء میں سات روز تک ان کی کلائی پر اسمارٹ بینڈ باندھ کر ان میں سونے جاگنے کے اوقات، دورانیے اور معمولات کے بارے میں معلومات جمع کی گئیں جبکہ بعد کے پانچ سال میں بھی اس حوالے سے ان کے معمولات پر وقفے وقفے سے نظر رکھی گئی۔ مطالعے کے شرکاء میں سے 111 افراد مختلف امراضِ قلب میں مبتلا ہوئے جن میں دل کا دورہ اور فالج کے علاوہ دل کی خرابی کے باعث موت تک شامل تھے۔

    امریکا کے ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ‘‘ کے ذیلی ادارے ’’نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کے مطالعہ میں یہ بات بطورِ خاص مشاہدے میں آئی کہ وہ لوگ جن کی نیند سب سے زیادہ متاثر رہی، ان میں لگے بندھے معمول کے مطابق روزانہ 7 سے 8 گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا دگنا اور مضبوط امکان مشاہدے میں آیا۔

    سونے جاگنے کے معمولات میں بے قاعدگی سے مراد یہ ہے کہ نہ تو سونے کا کوئی وقت مقرر ہو اور نہ ہی جاگنے کا۔ یعنی کسی دن دیر سے سو کر جلدی اٹھ گئے، کبھی دن میں سوئے رہے تو کسی روز جلدی سوئے اور گھنٹوں خوابِ خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔ماضی میں کم نیند اور بے خوابی سے موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں جیسے خدشات کا براہِ راست تعلق ثابت ہوچکا ہے۔ البتہ مذکورہ مطالعے کا تعلق نیند کے معمولات میں بے قاعدگی سے ہے۔

    امریکا کے ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ‘‘ کے ذیلی ادارے ’’نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ‘‘کے اس مطالعے کی روشنی میں یہ تجویز یقیناً مناسب رہے گی کہ اگر آپ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اپنی صحت مناسب رکھنا چاہتے ہیں تو دیگر عملی تدابیر کے ساتھ ساتھ سونے جاگنے کا وقت بھی مقرر کرلیجیے اور روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لیجیے۔

  • پی ایس ایل کے خلاف سازشیں بھارت کوالٹی پڑگئیں ، آئی پی ایل زوال کا شکار،کام پورا انعام آدھا، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں

    پی ایس ایل کے خلاف سازشیں بھارت کوالٹی پڑگئیں ، آئی پی ایل زوال کا شکار،کام پورا انعام آدھا، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں

    نئی دیلی : پی ایس ایل کے خلاف سازشیں بھارت کوالٹی پڑگئیں ، آئی پی ایل زوال کا شکار،کام پورامگر انعام آدھا، ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں شروع،اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اخراجات میں کمی کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی انعامی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ہے۔

    بی سی سی آئی کے ایک بیان کے مطابق آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کو 20 کروڑ بھارتی روپے کے بجائے اب 10 کروڑ (یعنی 13.6 لاکھ ڈالرز) ملیں گے جب کہ دوسرے نمبر آنے والی ٹیم (رنرز اپ) کو ساڑھے 12 کروڑ(بھارتی روپے) کے بجائے سوا 6 کروڑ روپے ملیں گے۔اسی طرح کوالیفائرز (سیمی فائنل) ہارنے والی ٹیموں کو بھی اب 4.3 کروڑ روپے ملیں گے۔

    بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اوسط درجے کے کسی ملازم کو 8 گھنٹے سے کم طوالت کے فضائی سفر کی صورت میں بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی نہیں ملے گا۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات کی وجہ سے انعامی رقم میں کمی کی گئی ہے۔اوراگرکوئی بزنس کلاس کا ٹکٹ لے گا تواس کی تنخواہ یا مراعات میں سے کٹوتی کی جائے گی

    بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بورڈ نے یہ اقدامات اس لیے کیے ہیں کیونکہ آئی پی ایل کی فرنچائز (ٹیمیں) اسپانرز سے بھی ایک خطیر رقم کماتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز (سات کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔

  • سویٹزر لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے  مریض کی ہلاکت

    سویٹزر لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے مریض کی ہلاکت

    سویٹزر لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے مریض کی ہلاکت
    باغی ٹی وی :سویٹزر لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ پہلی موت کا واقعہ سامنے آگیا، سویٹزر لینڈکی 74 سالہ خاتون موت کے منہ چلی گئ یوں یہ پہلا کیس ہے . اے ایف پی نیوز ایجنسی نے بریکنگ نیوز کے طور پر سویٹزر لینڈ میں خاتون کی ہلاکت کو بریک کیا ہے.
    کورونا وائرس پورے یورپ میں بھی اپنے پنچے گاڑ رہا ہے . اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں ، رپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔

    اٹلی کے سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 89 تک جاپہنچی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

     

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کا باعث ہے ، امریکی اخبار
    واضح‌رہے کہ ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

  • تبدیلی کے اثرات ٹوئٹرتک پہنچ گئے : ٹوئٹراکاونٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، 24 گھنٹے کی مہلت

    تبدیلی کے اثرات ٹوئٹرتک پہنچ گئے : ٹوئٹراکاونٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، 24 گھنٹے کی مہلت

    نیویارک:تبدیلی کے اثرات ٹوئٹرتک پہنچ گئے : ٹوئٹراکاونٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، 24 گھنٹے کی مہلت ،اطلاعات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نئی آزمائشی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی اسٹوریز کی طرح ٹوئٹس 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی۔

    ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے برازیل میں ’فلیٹ‘ کے نام سے ایک آزمائشی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے اگر کسی صارف نے کسی کی بھی ٹوئٹ دیکھنی ہو تو وہ اس شخص کی پروفائل پکچر پر کلک کر کے متعلقہ ٹوئٹ دیکھ کر اسے براہ راست جواب دے سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت اپنے ٹوئٹ کے ردعمل میں دیئے گئے مخصوص کمنٹ کو ہائیڈ (چھپا) سکتے تھے۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہمیں امید ہےکہ فلیٹ فیچر ایسے لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جو اپنی اچانک یا محدود سوچوں کو ٹوئٹ کرنا پسند نہیں کرتے۔

  • ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن رہا  ، امریکی اخبار

    ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن رہا ، امریکی اخبار

    ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کا باعث ہے ، امریکی اخبار

    باغی ٹی وی :ایران کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں‌ کورونا وائرس پھیل رہا ہے . ایک طرف ایران کرونا وائرس سے لڑ رہا ہے جو دنیا بھر میں بدترین اور مہلک وائرس کے طور پر پھیلتا جا رہا ہے … دوسری جانب ایران کے پڑوسی ممالک پھیلے بدترین وائرس کا سامنا ہے تو دوسری جانب ایران کے پڑوسی ممالک ایران کی سرحد کے اُس پار سے سامان اور افراد کی آمد روکنے کی تگ و دو میں ہیں۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایران سے تقریبا 10 ممالک منتقل ہوا جن میں پڑوسی ممالک عراق، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔ ان ممالک نے ایران کے لیے فضائی پروازیں روک دیں اور ایرانیوں کے اپنے ملک آنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ ان اقدامات کا مقصد مذکورہ وائرس کو زیادہ بڑی صورت میں پھیلنے سے روکنا ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران میں قُم شہر اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کا مرکز ہے۔ یہ شہر ایک اہم تجارتی مرکز شمار کیا جاتا ہے جو چین سمیت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لیے کشش رکھتا ہے۔اکستان اور عراق نے ایرانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ تاہم خود ان ممالک کے ہزاروں شہریوں کے علاوہ افغانوں کی بڑی تعداد مزارات کی زیارت یا کاروباری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان اور عراق اپنے شہریوں کے ایران سفر پر روک لگانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    عراق اور افغانستان میں کئی برس سے جاری عسکری تنازع کے سبب دونوں ملکوں میں صحت سے متعلق دیکھ بھال کا نظام خرابی کا شکار ہو چکا ہے۔ عراقی وزارت صحت ملک میں کرونا وائرس کے 34 کیسوں کی تصدیق کر چکی ہے۔ ان میں تقریبا تمام ہی افراد کچھ عرصہ پہلے ایران سے لوٹے تھے۔
    واضح‌رہے کہ ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

  • یمنی فوج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کاروائی ، کتنا ہوا نقصان

    یمنی فوج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کاروائی ، کتنا ہوا نقصان

    یمن کی فوج حوثی ملیشیا کے خلاف کاروائی

    باغی ٹی وی : یمن میں سرکاری فوج نے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں صلب کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    اس کاروائی کے متعلق یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ قومی فوج نے اس آپریشن کے دوران مذکورہ مقام پر تعینات حوثیوں کا خاتمہ کر دیا۔ اس دوران لڑائی میں استعمال ہونے والی ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کر دی گئی۔ اس گاڑی میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا۔

    یمن میں سرکاری فوج نے بدھ کے روز دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں صلب کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔
    حوثیوں نے یمن میں میزائل حملے سے بڑی تباہی مچا دی

    یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ قومی فوج نے اس آپریشن کے دوران مذکورہ مقام پر تعینات حوثیوں کا خاتمہ کر دیا۔ اس دوران لڑائی میں استعمال ہونے والی ایک بکتر بند گاڑی بھی تباہ کر دی گئی۔ اس گاڑی میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا.بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کی پوزیشن کمزور ترین ہو چکی ہے اور حالیہ کارروائی نے اسے دہشت اور بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا۔

    میڈیا سیںٹر کی جانب سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ وڈیو میں یمنی فوج کی ہدف تک رسائی اور کامیابی کے ساتھ آپریشن پر عمل درامد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

    ادھر یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے بدھ کے روز کہا ہے کہ "جب تک ایران کے ہاتھ نہیں کاٹ دیے جاتے اُس وقت تک یمن میں کوئی بھی سیاسی حل ہر گز پائیدار نہیں ہو گا۔ ایران کی جانب سے مداخلت اور باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ روکنا ہو گا۔ اس کے علاوہ تہران کی جانب سے اپنے ایجنڈے پورے کیے جانے اور عالمی برادری کو بلیک میل کرنے کے مقسد سے یمن کا استعمال بند کیے جانے کی ضرورت ہے”۔

    یمنی وزیراعظم نے زور دیا کہ جب تک ایران اپنے دشمنانہ برتاؤ پر مُصر ہے اُس وقت تک یمن میں امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔ ایران اپنے خطرناک مقاصد کے لیے حوثی ملیشیا کو استعمال کر رہا ہے۔ ان مقاصد کا مرکزی ہدف یمن اور خلیج کے علاوہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سیکورٹی کو نشانہ بنانا ہے۔