Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیرن سیمی کوپشاورزلمی کا ہیڈ کوچ لگا دیا گیا،وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ لے لی

    ڈیرن سیمی کوپشاورزلمی کا ہیڈ کوچ لگا دیا گیا،وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ لے لی

    کراچی :ڈیرن سیمی کوپشاورزلمی کا ہیڈ کوچ لگا دیا گیا،وہاب ریاض نے ڈیرن سیمی کی جگہ لے لی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

     

    پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    2017 میں پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ ان کا بحیثت کپتان آخری میچ ہو گا۔

     

    یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو قیادت سے ایک ایسے موقع پر ہٹایا گیا ہے جب دو دن قبل ہی سیمی کے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار کپتان ڈیرن سیمی کو نہیں کھلایا تھا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے تھے۔

    تاہم میڈیا میں اختلافات کی خبریں اس وقت زیر گردش کرنے لگی تھیں جب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں’۔تاہم بعدازاں سابق ویسٹ انڈین کپتان نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پشاور زلمی ان کا ʼبے بیʼ ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آسکتی۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا، میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں، سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔

  • کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ تن گوش

    کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ تن گوش

    کراچی:کراچی: گولیمار میں تین رہائشی عمارتیں گر گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ،پاک فوج کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ تن گوش رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے۔

    ایک عمارت مکمل اور دو عمارتوں کا بیشتر حصہ گرا جس کے بعد قریب موجود چوتھی عمارت کو بھی مخدوش قرار دے دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان اور دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر کرار عباسی کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے تک عباسی شہید اسپتال میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 افراد کی لاشیں پہنچائی جا چکی تھیں جبکہ 18 زخمی زیرعلاج ہیں۔

    ڈاکٹر کرار عباسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16سالہ حرا رشید اس کی چھوٹی بہن سارا رشید، 9 ماہ کا شیر خوار بچہ حیدر خرم اور اس کا بڑا بھائی تین سال کا یحییٰ خرم، شہلا، زبیدہ زوجہ محمد علی، غلام مصطفی اور سب سے پہلے لائی جانے والی نامعلوم خاتون شامل ہیں۔عباسی شہید اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) سہیل یار خان کے مطابق واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی لاشیں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل راؤ ایف اسلم کے مطابق امدادی کام جاری ہے اس سلسلے میں امدادی ٹیموں کو بہت احتیاط سے کام کرنا پڑ رہا ہے۔ عارف اسلم راؤ کے مطابق ابھی بھی ملبے تلے لوگوں کے زندہ ہونے کی امید ہے، ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ ملبہ اٹھانے میں عجلت کی بنا پر دوسری عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے 5 منزلہ عمارت زمین میں دھنسی جس کا ملبہ گرنےسے دو مزید عمارتیں متاثر ہوئیں۔گرنے والی عمارت پر مزید ایک فلور ڈالا جارہا تھا، علاقہ مکینوں نے مالک کو منع بھی کیا تھا لیکن اس نے ایک نہ سنی۔عمارت میں گراؤنڈ فلور پر کلینک تھا اور ملبے میں کلینک میں آئے مریضوں کے بھی دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ علاقہ مکینوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور سریے کاٹ کر ملبے کو ہٹایا گیا۔اس کے علاوہ ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے جب کہ پاک آرمی کے جوانوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

    سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کےایم سی ڈاکٹرسلمیٰ کوثر نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گولیمار میں عمارت اور فیڈرل بی ایریا میں گیلری گرنے کے دونوں واقعات میں 25 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں بچے، خواتین اوربزرگ شہری بھی شامل ہیں، 6 افراد کو حالت تشویشناک ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ دونوں واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، گولیمارمیں 3 اور ایف بی ایریا میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت پھول والی گلی میں گری اور اس عمارت کو فاطمہ بلڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، عمارت کے پشتے کمزور تھے جو عمارت کے گرنے کی وجہ بتائی جارہی ہے، عمارت گرنے سے برابر والی دو عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کا بھی کچھ حصہ گر گیا جب کہ ساتھ ہی چوتھی عمارت کو حفاظتی انتظامات کے تحت خالی کرالیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کو گلی تنگ ہونے کہ وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایمبولینسز کو بھی پچھلی گلی سے لایا گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ بلڈنگ زیادہ پرانی نہیں، اسے 3 سے 4 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں چار خاندان رہائش پذیر تھے جس کے باعث کئی افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ عمارت کے پاس کھڑی کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی ملبے میں دب گئیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے آشکار داور کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت پر 4،5 ماہ پہلے مزید تعمیرات کی گئیں جس کے نتیجے میں وزن بڑھا اور عمارت برابر والی 2 عمارتوں پر آگری۔
    انہوں نے کہا کہ کچی آبادی میں 40،40گز کے چھوٹے چھوٹےپلاٹ ہیں، عمارت غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی، واقعہ علاقے میں تعینات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعقلہ افسران کی غفلت کے باعث پیش آیا، ملوث متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائےگا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات وائرس کی طرح پھیل رہی ہیں، نان ٹیکنیکل افراد تعمیرات کرکے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

  • رویت ہلال کمیٹی نے 3 اسلامی مہینوں کی غلط تاریخیں بتائی ہیں، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگا دیئے

    رویت ہلال کمیٹی نے 3 اسلامی مہینوں کی غلط تاریخیں بتائی ہیں، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگا دیئے

    اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی نے 3 اسلامی مہینوں کی غلط تاریخیں بتائی ہیں، فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگا دیئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی پرسنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے اس سال تین اسلامی مہینوں کی غلط تاریخ بتائی ہیں جن میں رجب، زیقعد، صفر شامل ہیں۔

     

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کا اجلاس ہوا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری سائنسی کلینڈر سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ترقی یافتہ ملک بننا چاہتے ہیں، قوموں کے پاس علم اور عقل نہیں ہوتا تو وہ معذور قوم ہوتی ہے۔

    فواد چوہدری نے علماء پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان میں جب سے رویت ہلال کمیٹی بنی تھی تب سے پاکستان میں ایک چاند بس ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، پچھلے سال مئی میں ہم نے یہ کوشش شروع کی کہ پورے ملک میں ایک عید ہو سکے لیکن ایسا ممکن نہ وسکا۔

    میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے یہاں پر کوشش کی اور اختلاف رائے ختم کرنے کے کئے تمام علما کو مدعو کیا، ہم نے مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو دعوت دی لیکن وہ نہیں آئے تاہم ان کے بیانات آئے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ناک کی نوک پر ان کے عینک ہے وہ بھی سائنس کی ایجاد ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام علم کا دین ہے، جو پہلی وحی نازل ہوئی وہ اقرا تھی اور ہماری مذہب کی بنیاد ہی علم ہے

     

     

    انہوں نے بتایا کہ قرآن میں یہ ہے کہ سورج اور چاند اپنے اپنے وقت پر اپنے مدار میں گردش کر رہے ہیں اگر سمجھنا چاہیں ، اگر عقل استعمال کرنا چاہیں تو عقل اور ایمان والوں کے لئے دلیلیں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا فرض بنتا ہے کہ جدت کو اپنائے جس کے لئے ہم نے ایک اپلیکیشن بنا دی ہے وہاں عوام چاند دیکھ پائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے بعد چاند نظر آنے کا معاملہ ہے، نیا چاند یہ ہے کہ جب سورج چاند اور زمیں ایک لائن میں آجائیں اور ہمارا بنیادی فارمولہ چاند دیکھنے کے لئے ہے کہ جب چاند چھ اشارعہ 5 ڈگری پر ہوگا،،،0.7 آرک منٹ چورائی ہوگی، چاند کی چمک 0.8 فیصد ہوگی، زاویہ 9 ڈگری ہوگا ، غروب آفتاب اور چاند کے مابین 38 منٹ کا فرق ہوگا تو چاند نظر آئے گا۔

     

    اس موقع پر فود چوہدری نے بتایا کہ چاند زمین کے گرد اپنا چکر 27 دن میں مکمل کرتا ہے اور زمین کی گردش سورج کے ارد گرد ہونے کی وجہ سے چاند کو اپنا مدار پورا کرنے میں دو دن لگتے ہیں لیکن ہم نے اپنا نظام اس طور پر بنایا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر چاند نظر آتا یے یا نہیں۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس سال ماہ رمضان کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

  • آئی ایم ایف کا کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 50ارب ڈالر امداد کا اعلان

    آئی ایم ایف کا کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 50ارب ڈالر امداد کا اعلان

    نیویارک: کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی طاقتیں حرکت میں آگئیں، آئی ایم ایف کا 50ارب ڈالر جبکہ امریکی ایوان نمائندگان نے8ارب 30 کروڑ ڈالر ایمرجنسی امداد کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے ہنگامی طورپر50ارب ڈالر مختص کرنے کااعلان کردیا۔رقم کا بڑا حصہ بلاسود ہوگا۔

    رقم ان ملکوں کو بھی دی جا سکے گی جنہوں نے آئی ایم ایف سے کوئی پروگرام نہیں لے رکھا، عالمی بینک بھی کررونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 12 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں ایوان نمائندگان نے بھی وائرس سے نمٹنے کیلئے آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالرکاایمرجنسی امدادی بل منظور کرلیا۔ بل سینٹ میں بھیج دیا گیا جس پر ووٹنگ آج ہوگی۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس نے 84ممالک میں پنجے گاڑھ لیے۔چین میں وائرس سے 48،جنوبی کوریا میں34 اور ایران میں مزید 15افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔عراق میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد29اور امریکا میں 137ہوچکی ہے۔مہلک وائرس سے دنیابھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3200جبکہ متاثرین کی تعداد 94ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • لودھراں : خطرناک حادثے میں 10 افراد شدید زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ جلہ تھانہ کے قریب ٹرک کی ہائی ایس ویگن کو ٹکر

    حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • امریکی سٹور پر کورونا وائرس کش سپرے کی موجودگی ، کئی سوالات کھڑے  ہوگئے

    امریکی سٹور پر کورونا وائرس کش سپرے کی موجودگی ، کئی سوالات کھڑے ہوگئے

    امریکی سٹور پر کورونا وائرس کش سپرے کی موجودگی ، کئی سوالات کھڑے ہوگئے

    باغی ٹی وی ، امریکہ کے ایک سٹور میں کورونا وائرس کے خلاف یا وائرس کش مبینہ سپرے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے . ایک امریکن شہری اتفاقا ایک دوکان میں کچھ سامان خریدنے جاتا تو انکی توجہ ایک ایسے اسپرے پر پڑتا ہے کہ جو وائرس کو ختم کرنے کیلیئے بنایا گیا ہے لیکن حیرانگی کی بات یہ ہوئی کپ اس اسپرے پر کروناوائرس کا بھی نام لکھا پایا گیا
    اب بات یہ ہے که جس وائرس کا ابھی تک کوئی ویکسین ابہی ایجاد ہی نہ ہوا ہو اور یہ اسپرے مارکیٹ میں کرونا وائرس کے کلر کے طور کیسے کارخانہ سے مارکیٹ تک پہنچ گیا.یا یہ امریکن بائیولوجیکل وار ہے چین کی اقتصادی منڈی پر؟
    واضح‌رہے کہ ایسی کنسپائریسی تھیوریز کافی دیر سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرر ہی ہیں کہ یہ وائرس خود بخود نہیں بنا بلکہ اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے اور پھر اس کے علاج کے طور پر ادویات بیچ کر مالی طور پر فوائد حاصل کیے جارئیں گے. اس کے علاوہ چین کو خاص طور پر اس کا نشانہ بنا کر امریکہ اس سے دشمنی چکا رہا ہے ، چین کی بڑھتی ہوئی معاشی ترقی اب امریکہ کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے .اب اس سپرے کی موجودگی ایسی کنسپائریس تھیوریز کو سچ ثابت کرنے لگی ہے . اور امریکا جیسی طاقتین اپنے مفاد کے لیے ہزاروں عام معصوم لوگوں کو بائیولوجیکل ویپن سے کتنی آسانی سے مار دیں کوئی پوچھ گچھ نہیں ہے ، اس طرح کے دیگر کئ سوالات جنم لینے لگے ہیں.

    دنیا بھر میں کورونا وئرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کرچکی ہیں. ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی، ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.
    ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران میں قُم شہر اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کا مرکز ہے۔ یہ شہر ایک اہم تجارتی مرکز شمار کیا جاتا ہے جو چین سمیت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لیے کشش رکھتا ہے۔اکستان اور عراق نے ایرانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ تاہم خود ان ممالک کے ہزاروں شہریوں کے علاوہ افغانوں کی بڑی تعداد مزارات کی زیارت یا کاروباری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان اور عراق اپنے شہریوں کے ایران سفر پر روک لگانے کے لیے کوشاں ہیں

  • ایک طرف "میرا جسم میری مرضی ” دوسری طرف صدرنے خواتین سے 6-6 بچے پیدا کرنے کی درخواست کردی

    ایک طرف "میرا جسم میری مرضی ” دوسری طرف صدرنے خواتین سے 6-6 بچے پیدا کرنے کی درخواست کردی

    کراکس: ایک طرف "میرا جسم میری مرضی ” عورتوں کا اعلان تودوسری طرف صدرنے خواتین سے 6-6 بچے پیدا کرنے کی درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں ایک طرف خواتین کے ایک گروہ نے "میرا جسم میری مرضی ” کا نعرہ لگا کرپاکستان میں معاشرے میں ایک متنازعہ بحث شروع کردی ہے ، وہاں دوسری طرف وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملک میں خواتین سے کم ازکم چھ ، چھ بچے پیدا کرنے کی درخواست کردی

    ذرائع کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروغ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے چھ چھ بچے پیدا کریں۔

    صدر خوان گوائیدو کے حامیوں نے مادوروپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کام نہیں کر رہے، ادویات کی قلت ہے، عورتیں بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتیں کیونکہ انہیں مناسب خوراک دستیاب نہیں اور بازار کا دودھ خریدنے کی سکت نہیں۔واضح رہے وینزویلا معاشی بحران سے دوچار ہے اور ملک میں خوراک وادویات کی قلت شدید ہے ۔

  • قبل ازوقت پیدائش سے خبردار کرنے والی ایپ،نئے شادی شدہ جوڑے اس ایپ کوبڑی تیزی سے استعمال کرنے لگے

    قبل ازوقت پیدائش سے خبردار کرنے والی ایپ،نئے شادی شدہ جوڑے اس ایپ کوبڑی تیزی سے استعمال کرنے لگے

    لندن: قبل ازوقت پیدائش سے خبردار کرنے والی ایپ،نئے شادی شدہ جوڑے اس ایپ کوبڑی تیزی سے استعمال کرنے لگے،تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں ہرسال لاکھوں بچے یا تو قبل از وقت آنکھ کھولتے ہیں یا پھر وہ کسی نہ کسی پیچیدگی کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں لیکن اب ب ایک ایپ اس سے خبردار کرسکتی ہے تاکہ مائیں چوکنا رہ کر اپنا علاج کرواسکیں اور اپنی اور آنے والے بچے کی جان بچاسکیں۔

    اس ایپ پر کام کرنے والے سب سے اہم ماہر ڈاکٹر جینی کارٹر کہتی ہیں کہ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی بچے رحمِ مادر میں مدتِ حمل کے 37 اہم ہفتے پورے نہیں کرپاتے اور اس دنیا میں کئی امراض کے ساتھ آنکھ کھولتے ہیں۔ ایسے بچوں کو عام طور انکیوبیٹر میں بھی رکھا جاتا ہے۔

    اس ایپ پر کام کرنے والے سب سے اہم ماہر ڈاکٹر جینی کارٹر کہتی ہیں کہ اب ایک ایپ QUiPP v2 کے ذریعے ماں کے حمل اور قبل از وقت بچے کی پیدائش پر نظر رکھی جاسکے گی۔ یہ ایپ بالخصوص ایک قسم کا اہم پروٹین ’فیٹل فائبرونیکٹن‘ پر نظر رکھتی ہے۔ یہ پروٹین رحم کے اندر مائع کی تھیلی کو رحم کی دیوار سے ’چپکائے‘ رکھتا ہے۔

    اس ایپ پر کام کرنے والے سب سے اہم ماہر ڈاکٹر جینی کارٹر کہتی ہیں کہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ کسی انفیکشن یا بیماری کی کیفیت میں حمل کے چپکنے کی یہ صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ کوئی خاتون چند دنوں یا ہفتے میں بچے کو وقت سے قبل جنم دے سکتی ہے۔

    برطانیہ میں مریضوں کے تحفظ کی وزیر ناڈین ڈوریز کے مطابق بچے کی قبل از وقت پیدائش اولاد کی خوشی کو خوف میں بدل دیتی ہے۔ اس طرح بچے کی قبل از وقت پیدائش کو نوٹ کرکے ہم زچہ و بچہ ، دونوں کو ہی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    ڈاکٹروں کے مطابق جو بچے 24 ہفتے میں آنکھ کھولتے ہیں ان کے زندہ رہنے کے امکانات روشن ہوتے ہیں تاہم ان کے پھیپھڑے یا تو پوری طرح نہیں بنتے یا پھر طرح طرح کے امراض اور انفیکشن کے شکار ہوجاتے ہیں یا پھر دماغی امراض میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔

    کسی بھی خطرے کی صورت میں ڈاکٹر ماؤں کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہیں۔ کنگز کالج کے ماہرین نے یہ ایپ تیار کی ہے ۔ QUiPP v2 ایپ خاتون سے بعض کیفیات کے متعلق پوچھتی ہیں جن میں سکڑاؤ، ماہانہ ایام جیسے درد، کمرکی تکلیف اور بار بار پانی کی تھیلی پھٹ جانے یا بہہ جانے کا ان دیکھا احساس شامل ہیں۔

    اسی طرح رحم کی چوڑائی کم ہونے کو بھی ایپ نوٹ کرتی رہتی ہے اور ان علامات کی بنا پر خطرے کو فی صد میں ظاہر کرتی ہے۔ کنگز کالج کے ماہرین نے ایپ کو باقاعدہ استعمال کیا ہے اور اس کی تفصیلات متعلقہ سائنسی جریدے میں شائع کرائی ہیں۔

    اس ایپ پر کام کرنے والے سب سے اہم ماہر ڈاکٹر جینی کارٹر کہتی ہیں کہ اب ہم اپنی تحقیق لوگوں کے سامنے پیش کررہے ہیں اور یہ ایپ ہر طرح سے قابلِ اعتبار ہے جس سے خطرے کی شکار خواتین کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر جینی نے کہا کہ خود ماں، ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کے لیے یہ ایپ بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال ڈاکٹروں اور ہسپتالوں پر مرض کا بوجھ کم کرے گا اور سب سے بڑھ کر انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہوگا۔

    دوسری جانب ایپ کو ایک اور ہسپتال سینٹ تھامس میں بھی استعمال کیا گیا ہے جس کے نتائج اگلے چند ماہ میں پیش کیے جائیں گے۔

  • ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں سو سے  بھی تجاوز کرگئیں

    ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں سو سے بھی تجاوز کرگئیں

    ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں سو سے بھی تجاوز کرگئیں.
    باغی ٹی وی :ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی، ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.
    خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران میں قُم شہر اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کا مرکز ہے۔ یہ شہر ایک اہم تجارتی مرکز شمار کیا جاتا ہے جو چین سمیت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لیے کشش رکھتا ہے۔اکستان اور عراق نے ایرانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ تاہم خود ان ممالک کے ہزاروں شہریوں کے علاوہ افغانوں کی بڑی تعداد مزارات کی زیارت یا کاروباری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان اور عراق اپنے شہریوں کے ایران سفر پر روک لگانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں.کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے

  • بھارت میں کرونا وائرس تباہی پھیلانے لگا : دہلی کے تعلیمی ادارے بند، بایومیٹرک حاضری بھی نہیں ہوگی

    بھارت میں کرونا وائرس تباہی پھیلانے لگا : دہلی کے تعلیمی ادارے بند، بایومیٹرک حاضری بھی نہیں ہوگی

    نئی دہلی:بھارت میں کرونا وائرس تباہی پھیلانے لگا : دہلی کے تعلیمی ادارے بند، بایومیٹرک حاضری بھی نہیں ہوگی،اطلاعات کےمطابق بھارت میں بھی اب کرونا وائرس کا قہر اب دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ خاص کر اب دہلی میں اس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اب دہلی حکومت نے راجدھانی کے سبھی پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سلسلہ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کر یہ جانکاری دی۔ منیش سسودیا کے مطابق، تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاط کے طور پر پرائمری اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ سبھی اسکول 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

    وہیں، كورونا وائرس کے ہندوستان میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر دہلی سرکار نے دارالحکومت میں بایومیٹرک حاضری لگانے پر جمعرات کو روک لگا دی۔ دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، اسکولوں، کالجوں، دفتروں اور اسپتالوں کے حکام اور ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔

    دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔ بایومیٹرک حاضری کے لئے آنکھوں اور ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاشبہ ہے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔