Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا وائرس: بانی فیس بک نے عالمی ادارہ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش کردی

    کورونا وائرس: بانی فیس بک نے عالمی ادارہ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش کردی

    واشنگٹن :کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت جتنے چاہیں اشتہارت فیس بک پر چلا سکتے ہیں ،فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا وائرس سے متعلق غلط خبریں روکنے کے لیے مفت اشتہارات کی پیشکش کردی۔

    مارک زکر برگ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم ڈبلیو ایچ او کو ان کی ضرورت کےمطابق مفت اشتہارات کا موقع دے رہے ہیں جس کا مقصد کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات کی ترسیل ہےانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ صحت جتنے چاہے اشتہارت فیس بک پر چلا سکتا ہے۔

    سی ای او کے مطابق ایسے افراد کوبلاک کیا جائے گا جو اشتہارات کا ناجائز استعمال کریں گے، مثال کے طور پر کسی نے اپنی پروڈکٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہو کہ اس کے استعمال سے مرض ٹھیک ہوجائے گا تو اسے بلاک کردیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایسے بھی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کئی پروڈکٹس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے فیس بک نے حکمت عملی بنالی ہے جس کا مقصد صارفین کو درست و تصدیق شدہ معلومات کی فراہمی، غلط معلومات یا اطلاعات کو روکنا اور تصدیق شدہ اعداد وشمار پیش کرنا ہے۔

    صارفین فیس بک پر ’کورونا وائرس‘ لکھیں گے تو ان کے سامنے ایک پوپ اپ آئے گا جس سے انہیں عالمی ادارہ صحت یا مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق شدہ تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک نے بھی کورونا وائرس کے باعث سالانہ ڈیویلپر کانفرنس منسوخ کردی ہے جبکہ یہ کانفرنس رواں برس مئی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں ہونا تھی۔

    یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے چین میں اب تک 2981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 282 ہے جس میں سے 50 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔چین کے علاوہ کورونا وائرس 60 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اب تک 240 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں ہوئی ہیں۔

  • اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28  افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں

    اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں

    اٹلی :اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 100 سے تجاوز کرگئیں ، رپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔

    اٹلی کے سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 89 تک جاپہنچی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

    اٹلی میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔وزیر تعلیم کا تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ حکومت کے لیے یہ فیصلہ مشکل تھا۔

    دوسری جانب اطالوی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائرزی جاری کرنے کا امکان ہے جس میں عوام سے اگلے 30 دن تک طرزِ زندگی میں تبدیلی کا کہا جائے گا۔ایڈوائزری میں عوام سے گلے ملنے، ہاتھ ملانے اور بڑے اجتماعات سے دور رہنے کا کہا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے چین میں اب تک3ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 282 ہے جس میں سے 50 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔چین کے علاوہ کورونا وائرس 67 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اب تک 240 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں ہوئی ہیں۔

  • جانوروں کی آپس میں محبت کا دردناک واقعہ : نیپال میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک

    جانوروں کی آپس میں محبت کا دردناک واقعہ : نیپال میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک

    کھٹمنڈو:جانوروں کی آپس میں محبت کا دردناک واقعہ : نیپال میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں 13 بندر ڈوب کر ہلاک،اطلاعات کےمطابق نیپال میں ایک بندر کے تالاب میں گر جانے کے بعد اسے بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے جانے والے 12 بندر بھی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے ایک گاؤں میں رات بھر ہونے والی بارشوں کے باعث تالاب کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا اور اس دوران وہاں پانی پینے کی کوشش میں ایک بندر تالاب میں گر گیا جسے بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے درجن سے زائد بندروں نے چھلانگیں لگائیں تاہم ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ایک بھی بندر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

    گورکھا میونسپل ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تالاب سے 13 جنگلی بندروں کی لاشیں نکالی ہیں۔ اس تالاب میں بندروں کے ڈوبنے کا 6 ماہ کے اندر یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اسی تالاب میں ایک ہی وقت میں 16 بندر ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے بندروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔

  • "میرا جسم میری مرضی ” کے نعرے سے بڑھ کرفحاشی اورکیا ہوسکتی ہے، سینیٹرمشاہداللہ خان

    "میرا جسم میری مرضی ” کے نعرے سے بڑھ کرفحاشی اورکیا ہوسکتی ہے، سینیٹرمشاہداللہ خان

    اسلام آباد :”میرا جسم میری مرضی ” کےنعرے سے بڑھ کرفحاشی اورکیا ہوسکتی ہے، اطلاعات کےمطابق ملک بھرمیں ایک نئے نعرے اورپھراس پرپیدا ہونے والے مسائل پرپاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرمشاہداللہ خان نے بھی اپنے جزبہ ایمانی کا بھرپورمظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نعرہ سوائے فحاشی کے اورکچھ نہیں ، یہ غلط نعرہ ہے اورہم اس کوغلط کہتے رہیں گے

    ذرائع کےمطابق ایک موقع پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مرد اور عورت کی بحث فضول ہے، کسی مارچ کے خلاف نہیں، مرد کےخلاف بات کرنے سے قبل عورت اپنا حق حاصل کرنے کے لیے اپنے باپ بھائی کے خلاف مہذب انداز میں بات کرے۔

    سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ میرا جسم میری مرضی کون کرارہا ہے، یہ این جی اوز کا نیا طریقہ ہے۔ میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی ہے، آپ کریں، ہم اپ کو روکیں گے نہیں، لیکن غلط کو غلط کہیں گے۔

  • کورونا وائرس 2 مختلف اقسام میں تبدیل ہوگیا،ایک جارحانہ رویے کا حامل ہے ، ویکسین کی تیاری میں مشکلات کا انکشاف

    کورونا وائرس 2 مختلف اقسام میں تبدیل ہوگیا،ایک جارحانہ رویے کا حامل ہے ، ویکسین کی تیاری میں مشکلات کا انکشاف

    بیجنگ :کورونا وائرس 2 مختلف اقسام میں تبدیل ہوگیا،ایک جارحانہ رویے کا حامل ہے ، ویکسین کی تیاری میں مشکلات کا انکشاف ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس 2 مختلف حصوں میں تقسیم ہوگیا، جن میں سے ایک زیادہ جارحانہ رویے کا حامل ہے۔ یہ وائرس ارتقائی مراحل سے گزر کر 2 حصوں ایل اور ایس ٹائپس کی شکل اختیار کرگیا۔

    یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی اور اس دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔پیکینگ یونیورسٹی اسکول آف لائف سائنسز اور انسٹیٹوٹ Pasteur آف شنگھائی کے سائنسدانوں محدود ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا کہ انہوں نے 2 اقسام کی بیماری کو دریافت کیا ہے جو انفیکشنز کا باعث بنتا ہے۔

    اس ابتدائی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وائرس کی زیادہ جارحانہ قسم ووہان میں 70 فیصد کیسز میں دریافت ہوئی جبکہ باقی 30 فیصد کم جارحانہ قسم کے وائرس سے شکار ہوئے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر جامع تحقیق کی ضرورت ہے جس میں جینوم ڈیٹا، وبائی ڈیٹا اور مریضوں کی علامات کے چارٹ ریکارڈز کا جائزہ لیا جائے۔تحقیق کے نتائج چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے نیشنل سائنس ریویو میں شائع ہوئے۔

    دوسری جانب بدھ کو چائنیز میڈیک لایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کی علامات نمودار ہونے کا دورانیہ 5 سے 7 دن اور زیادہ سے زیادہ 14 دن ہے۔یہ اب تک حکومت سے منسلک طبی ادارے کی وائرس کی علامات نمودار ہونے کے دورانیے کے بارے میں سب سے تفصیلی تجزیہ ہے اور اس دورانیے کے دوران بھی یہ وائرس متاثرہ فرد سے صحت مند افراد میں منتقل ہوسکتا ہے۔

    چین میں منگل کو کورونا وائرس کے 119 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ پیر کو یہ تعداد 125 تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چین میں وبائی صورتحال میں کمی آرہی ہے اور فروری کے وسط سے ہی نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

    چین میں مجموعی طور پر 80 ہزار 270 کیسز سامنے آئے اور 3 مارچ تک ہلاکتوں کی تعداد 2981 تھی۔اگرچہ چین سے باہر مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد چین کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے مگر چینی حکام مستقبل میں اس کو دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

    حکام نے بیرون ملک موجود چینی شہریوں کو ملک واپس نہ اانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ زیادہ کیسز والے ممالک سے واپس آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کے ضوابط مرتب کیے گئے ہیں۔چین کی جانب سے مقامی کمپنیوں میں حفاظتی ملبوسات بیرون ملک برآمد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ وائرس پھیلنے سے پیدا ہونے والی طبل کو پورا کیا جاسکے۔چینی حکام کی جانب سے ایمرجنسی طبی سہولیات اور حفاظتی مواد کو محفوظ کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

  • لاہور قلندرز ایک فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے ڈھیر،71 رنز سے شکست

    لاہور قلندرز ایک فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے ڈھیر،71 رنز سے شکست

    لاہور:لاہور قلندرز ایک فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے ڈھیر،71 رنز سے شکست ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی کمزور ترین ٹیم لاہور قلندرز کو باآسانی 71 رنز سے شکست دے دی۔

     

    ذرائع کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپنرز کولن منرو اور لیوک رونکی نے شان دار آغاز فراہم کرتے ہوئے 100رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی 10اوورز میں میزبان باؤلرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عمدہ شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے لیے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

     

     

    تمام باؤلرز کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان تجربہ کار محمد حفیظ کو باؤلنگ کے لیے لائے جنہوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پہلی گیند پر 48رنز بنانے والے رونکی کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
    کپتان شاداب خان نے چھکا مار کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی ہی تھی کہ اگلی گیند پر محمد فیضان نے ان کا شکار کر لیا۔اس موقع پر کولن انگرام اور کولن منرو نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر اسکور میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا، انگرام 29رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    دوسرے اینڈ سے منرو نے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 59گیندوں پر 3 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 87 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت یونائیٹڈ مقررہ اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 198رنز کا مجموعتہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی، اختتامی لمحات میں آصف علی نے 6گیندوں پر 20رنز بنائے۔قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ، سلمان ارشاد اور محمد فیضان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی نقصان اٹھانا پڑا جب کرس لِن صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 10 رنز بنا کر عاکف جاوید کی گیند پر وکٹ دے کر واپس چلے گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے بین ڈنک نے ایک مرتبہ پھر اسی انداز میں بیٹنگ جاری رکھی لیکن شاداب خان نے ان کی اننگز 25 رنز پر ختم کردی اور سکون کا سانس لیا۔

    لاہور قلندرز نے سلمان بٹ کو پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ دی لیکن انہوں نے انتہائی سست روی کا مظاہرہ کیا حالانکہ ٹیم کو جیت کے لیے تیزرفتاری سے بیٹنگ کی ضرورت تھی اور 24 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس میں صرف 2 چوکے شامل تھے۔سمت پٹیل بھی جارحانہ بیٹنگ کی کوشش میں غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو قلندرز کی 5 وکٹیں 69 رنز پر گر چکی تھیں جس کے بعد محمد فیضان بھی 6 رنز بنا سکے۔

    یونائیٹڈ کے باؤلرز نے دباؤ برقرار رکھا اور 87 کے مجموعی اسکور پر ساتویں وکٹ کپتان سہیل اختر کی صورت میں گری جنہیں ظفر گوہر نے نشانہ بنایا۔رومان رئیس نے 15 ویں اوور میں پراسنا اور سلمان ارشاد کو آؤٹ کرکے ٹیم کو جیت کے قریب لاکھڑا کیا۔عثمان شنواری اور دلبرحسین نے آخری وکٹ میں کھل کر شاٹس کھیلیں۔لاہور قلندرز کی پور ٹیم 127رنز پر ڈھیر ہوئی اور 71 رنز سے شکست کھا گئی۔

    عثمان شنواری اور دلبر حسین نے 38 رنز کی شراکت کی، عثمان 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دلبر حسین 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ظفر گوہر اور رومان رئیس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ اس وکٹ پر 180رنز کا ہدف حاصل کرنا ممکن ہو گا اور ہم اسلام آباد کو کم سے کم رنز پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور فخر زمان کی جگہ سلمان بٹ اور عثمان شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی باؤلنگ کرتے کیونکہ رات میں اوس کا بھی کردار ہوتا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف، موسیٰ خان اور احمد صفی عبداللہ کی جگہ حسین طلعت، ظفر گوہر اور عاکف جاوید کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، رضوان حسین، حسین طلعت، کولن انگرام، شاداب خان، آصف علی، ڈیل اسٹین، ظفر گوہر، رومان رئیس اور عاکف جاوید

    لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، کرس لِن، سلمان بٹ، بین ڈنک، محمد حفیظ، محمد فیضان، سمیت پٹیل، سکیگو پرسنا، دلبر حسین، عثمان شنواری اور سلمان ارشاد

  • پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل، بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ  کے بارے میں بھی اہم فیصلہ

    پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل، بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ کے بارے میں بھی اہم فیصلہ

    اسلام آباد: پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ،بے نظیربھٹوایئرپورٹ کے بارے میں بھی اہم فیصلہ ،اطلاعات کےمطابق ایوی ایشن ڈویژن نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کا اسلام آباد منتقلی سے متعلق فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے اور اسے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی بے نظیربھٹو ایئرپورٹ کی پارکنگ کو کمرشل استعمال میں لانے پر بھی غور کررہی ہے تاہم ’ڈیلٹا ٹیکسی جنرل ایوی ایشن رن وے‘ پاکستان ایئر فورس کے پاس ہی رہے گا۔

    اس حوالے سے پاکستان ایئرفورس اور ایوی ایشن ڈویژن کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور حتمی پلان وزیر اعظم عمران خان کو منظوری کے لئے جلد بجھوایا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس رواں سال اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کی وجہ ہوا بازی ڈویژن کا اسلام آباد میں ہونا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی نمائندگی نہیں تھی، سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے بھی شرکت نہیں کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے حکومتی ادارہ ہے اور 96 فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں

  • او آئی سی کے خصوصی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،آئی آیس پی آر

    او آئی سی کے خصوصی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،آئی آیس پی آر

    راولپنڈی:او آئی سی کے خصوصی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،باغی ٹی وی کےمطابق سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے خصوصی وفد نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کادورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق او آئی سی کے وفدکو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پربریفنگ دی گئی۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی اور وفد نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے او آئی سی وفد کو بھارت میں فاشسٹ ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں مسلم کشی کے خلاف کردار ادا کرنےکا مطالبہ کیا۔

    ملاقات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے خصوصی نمائندے کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں بیان قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کی مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے، یہ امت مسلمہ کے کشمیریوں کے لیے احساس ہے اور بھارتی انسانیت سوز مظالم کا بھی اعتراف ہے۔

  • نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ ، پاکستان لانے کےلیے شہزاد اکبر اور وزیر قانون فروغ نسیم لندن پہنچ گئے

    نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ ، پاکستان لانے کےلیے شہزاد اکبر اور وزیر قانون فروغ نسیم لندن پہنچ گئے

    لندن :نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ ، پاکستان لانے کےلیے شہزاد اکبر اور وزیر قانون فروغ نسیم لندن پہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق شہزاد اکبر اور فروغ نسیم لندن میں پاکستان سے متعلقہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیں گے
    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر قانون سینیٹر فروغ نسیم لندن پہنچ گئے۔اس حوالے سے اہم برطانوی حکام سے ملاقات بھی ہوچکی ہے،

    ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر اور فروغ نسیم لندن میں پاکستان سے متعلقہ افراد کے کیسز کا جائزہ لیں گے جب کہ اٹارنی جنرل انور منصور کے مستعفی ہونے کے بعد زیرالتواء قانونی معاملات پر بھی غور کریں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی برطانوی ہوم آفس کے افسران کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔

  • امریکا میں 24 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    امریکا میں 24 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ٹینیسی :امریکا میں 24 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ، ایمرجنسی نافذ کردی گئی ا،طلاعات کےمطابق امريکا میں بڑے پیمانے پرہلاکتیں ہوئی ہیں اوربڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوگئے ہیں، ادھرریاست کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں زور دار طوفانی بگولوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سبک رفتار بگولوں نے اپنے درمیان آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، درجنوں زخمی ہیں اور متعدد شہری لاپتہ ہیں۔

    طوفانی بگولوں سے 140 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور زیادہ تر ہلاکتیں بھی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ گھروں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

    متاثرہ افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں جہاں شہریوں کو قیام و طعام کے علاوہ طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ٹینیسی کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکی صدر بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔