Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر: شناخت پر مزید وار،سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے  نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

    مقبوضہ کشمیر: شناخت پر مزید وار،سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کرنے کا منصوبہ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی شناخت پر مزید وار کرنے کی تیاری سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے کا نام تبدیل کرنے کامنصوبہ،اطلاعات کےمطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر نے عندیہ دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دار الحکومت سرینگر کے معروف مقامات اور شاہراہوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے۔

    سرینگر میونسپل کارپویشن سرینگر ریگل چوک، امیرا کدل روڈ اور حضرت بل،صدربل لال بازار روڈ کا نام بدلنے پر زور دے رہی ہے۔جبکہ وادی کے معروف امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر ‘سید شجاعت بخاری روڈ’ رکھاجائے گا۔

    سرینگر میونسپل کارپوریشن سری نگر کے میئر جنید عظیم متو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والی ایس ایم سی جنرل کونسل کے اجلاس میں نام تبدیل کرنے کے لیے دو قراردادیں پیش کریں گے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل کا اجلاس 9 مارچ کو ہوگا۔جنید متو نے کہا کہ وہ ریگل چوک – امیرا کدل روڈ کا نام بدل کر ‘سید شجاعت بخاری روڈ’ اور حضرت بل۔ صدربل چوک لال بازار کو ‘مشیر الحق روڈ’ کے نام سے منسوب کریں گے۔

    سرینگر کے میونسپل کارپوریشن کے میئر نے کہا ہم دو شخصیات سید شجاعت بخاری اور مشیر الحق کی خدمات کی یاد میں دو تاریخی سڑکوں کا نام تبدیل کریں گے۔ القمرآن لائن کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کا نام رکھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    سید شجاعت بخاری کشمیر کے ایک قدآور صحافی تھے، اور ڈاکٹر مشیر الحق کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے۔
    جنید متو نے کہا کہ شہر کے موجودہ ناموں کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔مستقبل میں ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی جائے گی۔

    نام تبدیل کرنے کے اختیارات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جنید متو نے کہا کہ ‘وہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے تحت ووٹنگ کے لیے قراردادیں پیش کریں گے اور اس ایکٹ کے تحت ایس ایم سی کو شہر میں سڑکوں کا نام تبدیل کرنے یا نام رکھنے کے لیے خصوصی جواز حاصل ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چند روز قبل خطے جموں میں میونسپل کارپوریشن نے دو تاریخی چوکوں کا نام تبدیل کیا تھا۔جموں کے معروف ‘سٹی چوک ‘ کا نام بدل کر ‘بھارت ماتا چوک’ رکھ دیا گیا جبکہ ایک اور چوراہے کا نام ‘اٹل چوک’ رکھا گیا۔

    جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کے بعد جنید متو نے یہ پیشرفت کی ہے ۔اس ماہ کے اوائل میں جموں میونسپل کارپوریشن نے ڈوگرہ حکمرانوں- مہاراجہ گلاب سنگھ اور مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پر یونیورسٹی اور جموں ہوائی اڈے کے نام رکھنے کے لیے ایک قرار داد منظور کی ہے۔

    مہاراجہ گلاب سنگھ جموں و کشمیر میں ڈوگرہ حکمرانی کے بانی تھے جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ آخری ڈوگرہ حکمران تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کے بھارت سے الحاق کے دستاویز پر دستخط کیا تھا۔

  • مردان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان پر قیامت صغرٰی ٹوٹ پڑی

    مردان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاندان پر قیامت صغرٰی ٹوٹ پڑی

    مردان میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی. بارش کے بعد ایک ہی خاندان کے کئی افراد زخمی ہو گئے. افسوس ناک واقع تحصیل تخت بھائی کے علاقہ سرور آباد جلالہ میں پیش آیا، بارش کے باعث غریب ڈرائیور دوست محمد کے مکان کی بو سیدہ چھت گر گئی۔ ملبے تلے 8 افراد دب گئے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے 5 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ 3 کمسن بچے موقع پر جان بحق ہوگئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ فائزہ، 4 سالہ ثناء جبکہ شیر خوار وقاص شامل ہے، ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تخت بھائی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 12 سالہ نعمت، 7 سالہ صبا، 2 سالہ آسمہ اور 6 سالہ عباس شامل ہیں

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں  بارش کا سلسلہ جاری ، ایسا موسم کب تک رہے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، ایسا موسم کب تک رہے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، ایسا موسم کب تک رہے گا

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں‌بارش اور رم جھم کا سماں ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بھی گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    موسم کی رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے اور گیس ہیٹر استعمال کرنا شروع کر دیے۔

    بارشوں کی وجہ سے کئی شہروں میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کشمیر، گلگت، مالاکنڈ، دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

  • فرانس میں‌اسلام وفوبیا ، متعصب انتظامیہ نے سکارف والی خواتین کو بنایا نامناسب رویے کا نشانہ

    فرانس میں‌اسلام وفوبیا ، متعصب انتظامیہ نے سکارف والی خواتین کو بنایا نامناسب رویے کا نشانہ

    یورپ میں‌ اسلام وفوبیا ، متعصب انتظامیہ نے سکارف والی خواتین کو بنایا نامناسب رویے کا نشانہ

    باغی ٹی وی فرانس میں اسلام کے خلاف نفرت کا سلسہ جاری ہے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک ریستوران نے مبینہ طور اسکارف پہنی ہوئی 2 خواتین کو ریستوران کے اندر داخل ہونے سے منع کردیا، واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ریستوران کے گرد جمع ہوگئی اور احتجاج اور نعرے بازی کی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر واقع ایک ریستوران میں خواتین کا ایک گروپ آیا تھا جن میں اسکارف پہنی ہوئی ایک خاتون بھی شامل تھیں۔تاہم ریستوران انتظامیہ کی جانب سے اس گروپ کو اندر آنے سے منع کردیا گیا۔
    پاک فوج کوسلام : نانگاپربت ریسکیو آپریشن، پاک فوج کے پائلٹس کوفرانسیسی میڈلز سے نوازا گیا

    مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے گروپ کے پیچھے ایک اور خاتون موجود تھیں اور انہوں نے بھی اسکارف پہنا ہوا تھا۔ ریستوران انتظامیہ نے ان کے گروپ اور اس خاتون کو بھی اندر آنے سے منع کردیا اور بھونڈا جواز پیش کیا کہ انہوں نے مناسب جوتے نہیں پہنے۔

    اس پر وہاں موجود تمام خواتین نے جو سب ہی بہترین اور بیش قیمت لباس میں تھیں، احتجاج کیا۔ مذکورہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان کی اسکارف کی وجہ سے اندر آنے سے منع کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ریستوران کے ملازمین نے بدترین تعصب کا مظاہرہ کیا۔
    https://twitter.com/HJSparis/status/1233497640127602692?s=20

    واقعے کے اگلے دن شہریوں کی بڑی تعداد ریستوران کے باہر جمع ہوگئی اور انتظامیہ کی اس حرکت کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ احتجاج میں شامل ایک خاتون نے اس عمل کو اسلامو فوبیا بھی قرار دیا

  • وزیر خارجہ سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    باغی ٹی وی :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سیاسی تعاون کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یورپی سفیر کو بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    یورپی یونین کی سفیر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے مصمم ارادے کو سراہا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔
    اس سے قبل سلام آباد میں سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی تنظیم کی کشمیر کے حوالے سے بہت سی قراردادیں موجود ہیں۔ یوسف ایم الدوبے کو کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے مابین کس مسئلہ پر جنگ ہو سکتی ہے؟ سابق امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کیا کہا؟

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں امتیازی قانون کا نفاذ کرکے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ بھارت کے رویے سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں بل پر احتجاج کی کیفیت ہے۔ متنازع شہریت قانون پر مسلمانوں کے علاوہ ہندوؤں نے بھی آواز بلند کی ہے۔اس سے قبل او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں وکشمیر یوسف ایم الدوبے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی خلاف ورزی میں، پانچ اگست 2019ء سے اٹھائے گئے بھارتی اقدامات زیر گفتگو آئے۔

  • کراچی میں تاجران کا دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کا فیصلہ

    کراچی میں تاجران کا دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی ، کراچی میں‌ انرجی کی بچت کا ایک اچھا طریقہ اپنایا گیا ہے الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ صبح 10بجے کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیٹرن ان چیف کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن انیس مجید کے مطابق ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی عام طور پر صبح 10بجے کھول دی جاتی ہے۔

    تاجران نے کہا کہ مارکیٹیں جلد کھلنے اور جلد بند ہونے سے بجلی کی بچت ہوگی۔شہر میں سب سے پہلے بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے کا اعلان کیا جبکہ دوسرا فیصلہ آرام باغ مارکیٹ الیکڑک مارکیٹ کی جانب سے کیا گیا۔چئیرمین آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ کراچی میں خریداروں کا جلد مارکیٹیں آنے کا رجحان نہیں ہے۔

    چئیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ تاجروں کے اجتماعی فیصلوں سے عمل درآمد بہتر ہوتا ہے۔ بڑے بڑے مال اور مارٹ کو بھی جلد کھولنے اوربند کرنے پر آمادہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رات گئے توانائی کا زیادہ استعمال بڑے شاپنگ پلازہ اور مارٹ کرتے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی آج زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی آج زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی آج زبردست تیزی موجود ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 906 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس کے آغاز پر تیزی کے باعث مارکیٹ 39 ہزار 178 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 25,679,330 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,139,485,707 بنتی ہے۔

  • سینئر صحافی نعیم حنیف  کو اے آر وائی نیوز چینل لاہور کا بیورو چیف بننے پر ایمرا کی طرف سے مبارکباد

    سینئر صحافی نعیم حنیف کو اے آر وائی نیوز چینل لاہور کا بیورو چیف بننے پر ایمرا کی طرف سے مبارکباد

    سینئر صحافی نعیم حنیف کو اے آر وائی نیوز چینل لاہور کا بیورو چیف بننے پر ایمرا کی طرف سے مبارکباد

    باغی ٹی وی : صدر ایمرا محمد آصف بٹ، سیکرٹری ایمرا سلیم احمد شیخ اور ایمرا باڈی کی جانب سے ایمرا کے سئنیر ممبر اور سئنیر صحافی و صحافی رہنما ،صحافی دوست اور اپنے پیارے دوست نعیم حنیف صاحب کو اے آر وائی نیوز چینل لاہور کا بیورو چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی انہیں مزید ترقی و خوشحالی اور شہرت عطاء کرے اور صحت و تندوستی کے ساتھ ان کے رزق میں اضافہ کریں .

    ایمرا باڈی کے رہنماؤں اور ممبران کی طرف سے امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ صحافیوں کے لئے بہترین اقدامات کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے بیسٹ آف لک نعیم حنیف صاحب اللہ تعالی آپکو خوش رکھے اور آباد رکھے

  • ماسک کس کو پہننا چاہیے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

    ماسک کس کو پہننا چاہیے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

    ماسک کس کو پہننا چاہیے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس سے متعلق سرکاری ہدایات یہ ہیں کہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صرف وہ لوگ ماسک پہنیں جنہیں کورونا وائرس کی بیماری ہو یا پھر وہ ڈاکٹرز اور صحت کا عملہ جو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ماسک کے غیر ضروری استعمال سے روکتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ماسک پہنیں جنہیں سخت کھانسی یا نزلہ زکام لگا ہوا ہو۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ماسک کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا اور قیمتیں بھی کئی سو گنا بڑھا دی گئی ہیں جبکہ ماسک بھی ناپید ہو گیا۔

    کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
    اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے معاملہ پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کس نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کل آپ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟ عدالت نے کہا کہ ماسک مل تو رہے ہیں، عدالت میں بچی نے ماسک پہنا ہوا ہے،عدالت نے بچی سے پوچھا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟ جس پر بچی نے جواب دیا کہ مارکیٹ سےبہت مشکل سےملاہے ، بچی کے جواب میں کمرہ عدالت میں قہقہے گونجنے لگے

  • پشاور زلمی کے اعزاز میں زلفی بخاری کا عشائیہ

    پشاور زلمی کے اعزاز میں زلفی بخاری کا عشائیہ

    پشاور زلمی کے اعزاز میں زلفی بخاری کا عشائیہ

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے اووسیز پاکستان سید زلفی بخاری کی جانب سے پشاور زلمی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا. جس میں‌ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی اور تمام ٹیم نے شرکت کی .اس موقع پر سید زلفی بخاری نے زلمی اسکواڈ خصوصا غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا

    زلفی بخاری نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پورے پاکستان میں رونق یے، فینز خوش ہیں ،اس پرتپاق عشائیے پر ٹیم ڈنر پر جاوید آفریدی نے زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا
    اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان خان سے پشاور زلمی کےچیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی پر توجہ ہے جلد اجلاس منعقد ہوگا ۔جس میں پاکستان میں اسپورٹس کی بہتری پر بات چیت ہوگی۔ جاوید آفریدی سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان نے ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے کرکٹرز کا پی ایس ایل فرنچائز سے منسلک ہونا پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اچھی خبر ہے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔


    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا پاکستان مکمل انعقاد تاریخی موقع ہوگا،پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ملک میں کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔