Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ؛ دنیا بھر میں سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان

    کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ؛ دنیا بھر میں سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان

    لندن :کورونا وائرس نے دنیا کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ؛ دنیا بھر میں سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان۔ورلڈ ٹورزم ٹریول آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے عالمی سیاحتی صنعت شدید نقصان کی زد میں آگئی۔ دنیا بھر سے سیاحوں نے اپنی پروازوں، ہوٹل اوردیگرتفریحی بکنگ منسوخ کرادی ہیں جس سے سیاحتی صنعت کو ماہانہ 47 ارب ڈالرکا نقصان ہورہا ہے۔ سال 2018 میں سیاحتی صنعت کا حجم 1700 ارب ڈالرتھا۔

    رپورٹ کے مطابق ایئرلائنزکے ریونیو میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، سیاحتی صنعت پر انحصارکرنے والے 14 ملک بڑی طرح متاثرہوئے ہیں، ایشیائی ملکوں میں بڑے بڑے ہوٹل خالی پڑے ہیں، چین کے 85 فیصد، ہانگ کانگ 74 فیصد، سنگاپور49 فیصد اورتھائی لینڈ میں 31 فیصد ہوٹل خالی ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار115 جبکہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 90 ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس متعلق سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کورونا وائرس نے دنیا کوایک نا پسندیدہ صورتحال کا شکارکردیا ہے۔

  • ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،92 سے زائد جانبحق ،متاثرین 3ہزارسے زائد ہوگئے

    ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،92 سے زائد جانبحق ،متاثرین 3ہزارسے زائد ہوگئے

    تہران :ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ،92 سے زائد جانبحق ،متاثرین 3ہزارسے زائد ہوگئے ایران کی حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی تعداد 3ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر 92 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ایرانی حکام کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد 92 تک پہنچنے اور متاثرین کی تعداد میں بھی اضافے سے آگاہ کیا۔ایران میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد خطے میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں اکثر ایران کا دورہ کرنے والے افراد شامل ہیں۔

    کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ ‘وائرس کے کوئی پر نہیں ہیں کہ اڑ جائے بلکہ ہم میں سے ایک دوسرے کو منتقل ہوجاتا ہے’۔رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ وائرس سے ایران کے تمام 31 صوبے متاثر ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وائرس ہر جگہ پھیل گیا ہے’ اور ایران کے تمام صوبوں تک پہنچ چکا ہے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ ‘یہ وائرس تقریباً ہمارے تمام صوبوں میں پھیل گیا ہے اور عالمی سطح پر بھی کئی ممالک اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہم سب کو جتنا ہو سکے جلدی مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا’۔

    خیال رہے کہ ایران میں دو ہفتے قبل کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

    ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے اور گزشتہ روز ایران کی ایمرجنسی سروس کے سربراہ بھی متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر کی مشاورتی کونسل کے 72 سالہ رکن محمد میر محمدی بھی کوروناوائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

    ایران کے نائب وزیرصحت بھی کورنا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جنہیں کھانسی کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اسی دوران ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا اس سے قبل انہوں نے 25 فروری کو پریس کانفرنس کے دوران انہیں تکلیف ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والا یہ وائرس اب دنیا کے کئی ممالک تک پھیل چکا ہے اور ایران میں چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور متاثرین مین جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے تاہم ہلاکتیں ایران سے کم ہوئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اب دنیا بھر میں 90 ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار 100 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔چین میں نئے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہلاکتیں ہوئیں تاہم نئے کیسز کی تعداد مسلسل تیسرے روز بھی کم رہی۔

    اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں قومی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 981 ہوگئی اور کُل 80 ہزار 200 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔چین میں وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے میں کُل 115 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دیگر حصوں میں 4 کیسز سامنے آئے۔حالیہ ہفتوں میں چین میں قرنطینہ کرنے کے اقدامات کی وجہ سے اعداد و شمار میں کمی آئی ہے تاہم دیگر ممالک سے چین میں وائرس کے واپس آنے کی تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔

  • مسلم لیگ (ن) سے پرندے اڑ اڑ کر مسلم لیگ (ق) میں جانے لگے ، 13 اہم رہنما شامل، لندن والے بھی ہل گئے

    مسلم لیگ (ن) سے پرندے اڑ اڑ کر مسلم لیگ (ق) میں جانے لگے ، 13 اہم رہنما شامل، لندن والے بھی ہل گئے

    لاہور:مسلم لیگ (ن) سے پرندے اڑ اڑ کر مسلم لیگ (ق) میں جانے لگے ، 13 اہم رہنما پارٹی میں شامل، ن کی صفوں میں ہلچل ، لندن والے بھی ہل گئے شامل،اطلاعات کےمطابق جوڑ توڑ کے محاذ پر متحرک مسلم لیگ (ق) نے سیاسی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 اہم رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کر لیا ہے۔

    مسلم لیگ قائداعظم میں شامل ہونے والوں میں سابق وفاقی وزیر، سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں۔ ان تمام رہنماؤں نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    فیصل آباد سے سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مشتاق احمد چیمہ، اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے دیوان اخلاق، اوکاڑہ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے میاں اصغر علی جیویکا، سابق ٹاؤن ناظم سجاد حیدر، سمندری سے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی خالد محمود گل، صداقت خان لودھی، ضیاء اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، ٹکٹ ہولڈر رائے قادر اور ٹکٹ ہولڈر خالد پرویز گل مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوئے ہیں۔

    سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ چودھری پرویز الہیٰ کا تمام شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے شامل ہونے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں اہم عہدوں پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے۔ ہم بلدیاتی میدان میں بھرپور انداز سے اتریں گے۔ ق لیگ الزام تراشی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نہیں ہمارے کام بولتے ہیں، ق لیگ کا دور حکومت خدمت کا دور تھا۔

    ادھر ذرائع کےمطابق آج بہت بڑی سیاسی شخصیات کے مسلم لیگ ق میں شامل ہونے پرن لیگ کے مزید تقسیم ہونے اورٹوٹنے سے لاہور سے لندن تل ہچل مچ گئی ہے، ادھر ن لیگ کی قیادت نے اہم رہنماوں کے ق لیگ میں جانے کے سلسلے کوروکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلے کھیلتے ہوئے لاہور کوپہاڑ جیسا ہدف

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلے کھیلتے ہوئے لاہور کوپہاڑ جیسا ہدف

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلے کھیلتے ہوئے لاہور کوپہاڑ جیسا ہدف

    باغی ٹی وی :اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور کو 199 رنز کا ہدف دیا، لیوک رونکی 48 اور کولن منرو ناقابل شکست 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسلام آباد کی اننگز
    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو اور لیوک رونکی نے شاندار آغاز کیا اور 103 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔

    اس موقع پر لیوک رونکی 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شاداب خان بھی صرف 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے.کولن انگرام 29 رنز بناسکے تاہم منرو اور آصف علی نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ منرو 87 اور آصف علی 6 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز میں اوپنر فخر زمان کی جگہ آج سلمان بٹ کھیل رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد کے کپتان شاداب خان بھی فارم میں ہیں اور تجربہ کار لیوک رونکی بھی جبکہ انگرام بھی خوب رنگ جما رہے ہیں۔اسلام آباد کی بولنگ لائن میں موسیٰ خان ، فہیم اشرف کے ساتھ ڈیل اسٹین کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی، دوسری جانب لاہور قلندرز ہے جس نے ابھی ایک ہی میچ جیتا ہے لیکن ہر بار بیٹنگ اور بولنگ میں اسٹرنتھ شو کی ہے، آخری میچ میں تو بین ڈنک اور سمت پٹیل نے کمال ہی کر دیا تھا۔اب تک اسلام آباد کے 6 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں جبکہ قلندرز نے 4 میچز میں 2 پوائنٹس بنائے ہیں۔ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کررہا ہے
    شاداب خان نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی باؤلنگ کرتے کیونکہ رات میں اوس کا بھی کردار ہوتا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف، موسیٰ خان اور احمد صفی عبداللہ کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا۔

  • مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

    مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

    سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران ضلع کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک آپریشن میں ضلع کے علاقے مروہ میں غلام حسین ، ذاکر حسین اور بشیر احمد سمیت پانچ نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے ان پر حریت پسندوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیاہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع کشتواڑمیں 2000سے اب تک 73مختلف واقعات میں 102افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 77واقعات میں 97افراد شہید کئے گئے جن میں26شہری شامل ہیں۔ضلع کشتواڑمیں اسی عرصے میں 18سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

  • سلیکٹڈ جب بھی آتے ہیں، ملک کے اثاثے بیچنا شروع کر دیتے ہیں، بلاول بھٹو

    سلیکٹڈ جب بھی آتے ہیں، ملک کے اثاثے بیچنا شروع کر دیتے ہیں، بلاول بھٹو

    سلیکٹڈ جب بھی آتے ہیں، ملک کے اثاثے بیچنا شروع کر دیتے ہیں، بلاول بھٹو

    باغی ٹی وی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ جب بھی آتے ہیں، ملک کے اثاثے بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔ اداروں میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہے، ہم بیچنے نہیں دیں گے۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہتے ہیں معیشت صیح سمت پر چل رہی ہے، موڈیز اور عالمی ادارے معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر مزدوروں کے معاشی حقوق کی سودے بازی کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے، کسی کٹھ پتلی کو نجکاری نہیں کرنے دے گی۔ اگر مشرف ادارے نہیں بیچ سکے تو کٹھ پتلی کو بھی بیچنے نہیں دیں گے۔ ہم مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مزدوروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ ریاست مزدوروں اور ہر طبقے کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ ایک ہی راستہ عوام اور مزدور دوست حکومت بنانی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو مزدوروں کو حق واپس دلوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جب حق چھینا گیا تو آصف زرداری نے اسے واپس دلوایا تھا۔ پیپلز پارٹی نے پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ ہمیں اب بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔ ہمیں ایک نئی لیبر پالیسی لانا پڑے گی۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے نام پر مزدوروں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ماڈرنائزیسن، گلوبلائزیشن اور کمپیوٹر کے دور میں مزدور کی نوکری کا تحفظ کیسے ہو گا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف اور آئی ایم ایف کے مابین ڈیل کو ہم نہیں مانتے، اسے پھاڑ کر پھینک دیا جائے اور عوام کے حق کے لیے نئے مذاکرات کئے جائیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اپنے مزدوروں کے درمیان ہوں، پی پی اور مزدوروں کا بہت اہم رشتہ ہے، ان کے لئے اگر کچھ کام ہوا ہے تو وہ ہمارے دور میں ہی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ سندھ میں مزدور کے ساتھ سب اچھا ہو رہا ہے کیونکہ سارا نظام ایسا ہے لیکن وہاں کا لیبر وزیر مزدور دشمن نہیں بلکہ اس کا دوست ہے۔

  • سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی میں توسیع کردی

    سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی میں توسیع کردی

    سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی میں توسیع کردی

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔چین سے پھیلنے والے وائرس سے دنیا کے 65 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں اور سعودی عرب میں بھی وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔کیس کی تصدیق سے قبل ہی سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے تھے جس کے تحت عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے 16 دن کی عارضی پابندی میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 مارچ تک کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی کمپنی نے تمام ٹکٹ منسوخ کر دیئے ہیں اور منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیر لائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    رونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟

    واضح رہے کہ متاثرہ سعودی شہری ایران سے بذریعہ بحرین سعودی عرب میں داخل ہوا تھا جس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔سعودی وزارت صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ شہری کوہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

  • دن دیہاڑے ڈاکواڑھائی کروڑروپے لے کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار،لوگ دیکھتے رہ گئے ، تین زخمی

    دن دیہاڑے ڈاکواڑھائی کروڑروپے لے کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار،لوگ دیکھتے رہ گئے ، تین زخمی

    چیچہ وطنی :دن دیہاڑے ڈاکواڑھائی کروڑروپے لے کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار، تین زخمی ،باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال کے نواحی علاقے چیچہ وطنی میں ڈاکو دن دیہاڑے اڑھائی کروڑ روپے لوٹ کرفرارہوگئے ہیں ،پولیس بھی واردات کے بعد پہنچ گئی

     

    باغی ٹی وی کو چیچہ وطنی سےملنے والی اطلاعات میں‌بتایا گیا ہےکہ یہ واردات شہرکے وسط میں مین شاہراہ پراورایک مارکیٹ کے سامنے ہوئی ، جس میں چند نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کارمیں سوار افراد پرفائرنگ کردی جس سے کارڈرائیورشدید زخمی ہوگیا اورپیچھے بیٹھے ہوئے افراد بھی شدید زخمی ہوگئے

    جس کے بعد چند ڈاکونقاب کیئے کارمیں سے اڑھائی کروڑ روپے اٹھاکرسارے ہجوم کے سامنے فرارہوجاتے ہیں ، اس واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہوئے اورپھرزخمیوں کوساہیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیجنے کےلیے بندوبست کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق تھوڑی دیر بعد پولیس بھی وہاں پہنچ جاتی ہے اورپھرگاڑی کی تلا شی کرنے اورفائرکیے گئی گولیوں کےخول اکٹھے کرنے کے بعد مزید تفتیش کا کہہ کرواپس پولیس اسٹیشن روانہ ہوجاتی ہے

  • بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل ہوگیا

    بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل ہوگیا

    بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل ہو گیا

    باغی ٹی وی :پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےپاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیےکراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لیےمزیدکچھ روز کاوقت دیا جائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ 5 اپریل سے شروع ہوگا۔

    نئے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 3 اپریل کو اسی مقام پر ایک روزہ میچ کھیلنا تھا۔مہمان ٹیم اب 29 مارچ کو بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے گی۔

    آئی سی سی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 12 پوائنٹس کا فرق ہے۔

    ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی:

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈمہمانوں کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، لہٰذا پی سی بی اب زیادہ عرصے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کراچی میں میزبانی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے آغاز سے قبل ہی مداحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اس دوران شائقینِ کرکٹ کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 44 رنز سے جیتا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان فی الحال پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوز ی لینڈ اور انگلینڈ سے اوپر لے جائے گی۔دونوں ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اورآسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

    آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس ٹیبل یہاں موجود ہے۔

    نیا شیڈول:

    29 مارچ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد
    30 اور31 مارچ: پریکٹس
    یکم اپریل: واحد ایک روزہ میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
    2 تا 4 اپریل: پریکٹس
    5تا9 اپریل: آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی

  • بے حیائی کے خلاف محاذ پر نکلا ہوں، آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر

    بے حیائی کے خلاف محاذ پر نکلا ہوں، آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر

    بے حیائی کے خلاف محاذ پر نکلا ہوں، آپکی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ میں اپنی قوم کے نونہالوں کواس گند میں نہیں پڑنے دوں گا، یہ میرا مشن سب کےلیے ہے، معروف رائٹر، ہدایت کاراورمشہورزمانہ ڈارمہ سیریل "میرے پاس تم ہو”کے مصنف ،ہدایت کارخلیل الرحمن قمر نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہےکہ وہ کسی بھی صورت اپنی قوم کوبے حیائی کے قریب نہیں جانے دیں گے

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ویڈیوپیغام میں خلیل الرحمن قمرنے کہا ہے کہ وہ اس مشن کی تکمیل کےلیے گھرسےنکل پڑے ہیں ، اوراس ملک کے کونے کونے تک اپنی آواز پہنچا کررکھیں گے کہ خدارا بچالیجئے پنے آپ کوبھی اوراپنی نسلوں کو بھی

    اپنے ویڈیوپیغام میں‌ خلیل الرحمن قمرایک امید کی کرن لیئے کہتے ہیں کہ وہ اس مقصد کےلیے ہرکسی کے پاس جائیں گے ، ہرکسی سے ملیں گے تاکہ اس معاشرے کوبے حیائی سے بچایا جاسکے