Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی عدالت نے چینی باشندے کو 6 سال قید کی سزا سنادی

    کراچی عدالت نے چینی باشندے کو 6 سال قید کی سزا سنادی

    کراچی: کراچی عدالت نے چینی باشندے کو 6 سال قید کی سزا سنادی ، کیوں اتنی سخت سزاسنائی اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق عدالت نے آٹومیٹک ٹیلز مشین (اے ٹی ایم) فراڈ میں ملوث چینی باشندے کو سزا سنادی۔

    کراچی کے سیشن جج جنوبی نے اے ٹی ایم اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنایا اور جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے لیولینن کو 6 سال 3ماہ قید کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

    چینی باشندے لیولینن پر ڈیفنس میں اے ٹی ایم سے ڈیوائسز لگا کر ٹرانزیکشن کرنے اور مختلف اے ٹی ایمز سے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم چرائی گئی تھیں۔

    صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا تھا اور کراچی کے نجی بینک میں اسکمنگ لگاتے ہوئے 2 چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

  • شہر قائد میں پی ایس ایل کے باقی میچوں کے انعقاد پر سندھ حکومت نے آمادگی ظاہر کر دی

    شہر قائد میں پی ایس ایل کے باقی میچوں کے انعقاد پر سندھ حکومت نے آمادگی ظاہر کر دی

    شہر قائد میں پی ایس ایل کے باقی میچوں کے انعقاد پر سندھ حکومت نے آمادگی ظاہر کر دی

    باغی ٹی وی : شہر قائد کو مزید پی ایس ایل میچز ملنے جارہے .سندھ حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ رابطہ کر کے 12 مارچ سے کراچی میں میچز کے انعقاد کے لیے حامی بھر لی۔

    حکومت کے ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں ہے اور طبی ماہرین نے بھی وائرس سے متعلق کلیئرنس دے دی ہے۔ پی ایس ایل میچز دیکھنے والے شائقین کی اسکریننگ کی جائے گی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں نجی کمپنی کی جانب سے سینیٹائرز مشینیں بھی لگائی جائیں گی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کے 12 داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے پولیس کے ساتھ طبی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔گزشتہ روز پی ایس ایل کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر پہلا میچ جیت لیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا تاہم مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز 22 مارچ تک جاری رہیں گے جس میں سے 9 میچز کراچی میں کھیلے جانے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہو چکا ہے جس میں بڑے شہروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ملنان اپنے سلسلے کے میچز کھلا چکا ہے .

  • کرونا وائرس کے بھارت پرحملے شروع:21 افراد میں‌ کرونا وائرس کی تصدیق سے کھلبلی مچ گئی

    کرونا وائرس کے بھارت پرحملے شروع:21 افراد میں‌ کرونا وائرس کی تصدیق سے کھلبلی مچ گئی

    نئی دہلی :کرونا وائرس کے بھارت پرحملے شروع:21 افراد میں‌ کرونا وائرس کی تصدیق سے کھلبلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، 21 اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلو سے مشابہ وائرس کے باعث دنیا بھر میں‌ اموات کا سلسلہ جاری ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار ہوچکی ہے جبکہ 3200 افراد کرونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پندرہ اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بھارتی حکام نے کرونا سے متعلق معلومات کےلیے 104 خصوصی ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں دو اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ دارالحکومت میں بہت سے اسکولوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ اگر بچوں میں سردی اور کھانسی کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھروں میں ہی رکھیں۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے 12 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رقم کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کےلیے استعمال کی جائے گی، اس رقم سے شعبہ صحت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ 12 ارب ڈالر کے ابتدائی پیکج سے ادویات اور دیگر سامان خرید کر متاثرہ ممالک میں پہنچایا جائے گا جبکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کےلیے 2 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، جبکہ چین میں 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 792 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چین سے باہر کیسز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اب تک دنیا بھر کے 73 ممالک میں یہ وائرس لوگوں کو متاثر کرچکا ہے۔

  • چمن: افغان مہاجرین کی واپسی اتوار کے بعد شروع ہو گی

    کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چمن میں پاک افغان بارڈر تیسرے روز بھی بند ہے۔
    یو این ایچ سی آر کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی بابِ دوستی کی بندش کے باعث اتوار کے بعد شروع ہو گی۔
    کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان تجارت معطل ہے، افغانستان جانے والے میوہ جات کے ٹرک مقامی کولنگ اسٹورز منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیاں، نیٹو آئل ٹینکرز، ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈز میں موجود ہیں۔
    محکمۂ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں پاک افغان بارڈر پر 10 ہزار افراد کی اسکریننگ کورونا کا کوئی مریض نہیں پایا گیا.

  • کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کوئٹہ:- وفاقئ وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے بروز بدھ کوئٹہ ایئرپورٹ پر بڑے رن وے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی،غلام سرور خان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ریاست کی تمام اکائیوں کے یکساں حقوق پر یقین رکھتا ہوں۔کوئٹہ ایئرپورٹ میں نئے بین الاقوامی ٹرمینل کا آغاز ایک اہم واقعہ ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ہفتہ میں 38 پروازیں آتی ہیں۔کوئٹہ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوااور فیز I مئی 2018 میں مکمل ہوا۔ ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016 میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل لاگت میں 3 بلین روپے آئی۔ٹرمینل کے رقبہ کو 3 گنا بڑھایا گیا۔ یعنی 73،000 مربع فٹ سے لے کر 200،000 مربع فٹ تک ٹرمینل بڑھایا گیا تا کہ مسافروں کے لیے آسانی ہو۔ 3چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ہے۔ امیگریشن کاونٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میں بیگیج بیلٹ 2 کر دی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل لاوئنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں۔اسی طرح CIP لاوئنج میں 53 نشستیں کر دی گئی ہیں۔ڈومیسٹک ڈیپارچر میں200 سے 432 نشستوں تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اور یہاں CIP لاوئنج میں 30 نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 4 ایکسیلیٹرز، 4 ایلیوٹرز اور 2 پاسنجر بورڈنگ پل بھی قائم کیے گئے ہیں ۔
    ٭ ہیڈ آف سٹیٹ کے لئے اسٹیٹ لاوئنج کی ایک نئی سہولت شامل کی گئی ہے۔ٹرمینل کی توسیع کے بعد،کوئٹہ ائیرہورٹ سالانہ 1.6 ملین مسافر ہینڈل کر پائے گا۔ فیز 2 کے علاوہ کوئٹہ ایئرپورٹ کی مین رن وے کی بحالی کے لئے بھی بنیاد رکھ رہے ہیں۔رن وے کی تعمیر نو بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی،رن وے کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے تھے۔اس کے علاوہ رن وے کے ترقیاتی مرحلے 3 کے لئے بنیاد رکھ دی ہے۔رن وے مکمل ہونے کے بعد ، 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہو گا۔پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا۔

  • آج لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا

    آج لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا

    پاکستان سپرلیگ2020 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    باغی ٹی و ی : کارکردگی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو آج کے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری ہے لیکن لاہور قلندرز نے بھی گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر اپنی جیت کا سفر شروع کیا ہے۔آج کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے کھیلا شروع ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔

    بین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور لاہور نے میچ 37 رنز سے جیت لیا۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
    ین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہےکوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

    قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ٹیم کا اسکور 209 تک پہنچادیا۔چوتھی وکٹ پر بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران دونوں نے مجموعی طور پر 12 چھکے اور 11 چوکے لگائے

  • بیٹیوں کی والدین سے محبت خدا کی رحمت : باپ کو بچانے کے لیے بیٹی نے شعلوں میں کود کرنئی مثال رقم کردی

    بیٹیوں کی والدین سے محبت خدا کی رحمت : باپ کو بچانے کے لیے بیٹی نے شعلوں میں کود کرنئی مثال رقم کردی

    ریاض :بیٹیوں کی والدین سے محبت خدا کی رحمت : باپ کو بچانے کے لیے بیٹی نے شعلوں میں کود گئی،اطلاعات کےمطابق گھر میں بھڑکنے والی ہولناک آگ سے معذور باپ کو بچاتے ہوئے بیٹی نے اپنی جان قربان کرکے ایثار و قربانی کی نئی مثال قائم کردی۔نویر السیسی کے ایثار و قربانی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس بہادر بیٹی کو شاہ عبدالعزیز تمغے سے نوازنے کا مطالبہ کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایثار و قربانی کی یہ اعلیٰ مثال سعودی عرب کے مکہ ریجن میں قائم ہوئی ہے جہاں ایک بیٹی نے والد کی جان بچانے کےلیے اپنی جان قربان کردی۔نویر السیسی نامی خاتون کے گھر میں اچانک آگ بھڑکی تو انہوں اپنے معذور والد کو گھر سے نکالنے کی سرتوڑ کوششیں کی لیکن جب اپنی کوشش ناکام ہوتی نظر آئی تو السیسی نے خود کو والد سے لپٹا لیا تاکہ آگ والد کو نہ جھلسا سکے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران السیسی کی ماں لوگوں کو مدد کےلیے پکارتی رہی لیکن جب تک اہل محلہ گھر میں داخل ہوئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ السیسی نے بری طرح جھلسنے کے باوجود خود کو باپ سے لپٹایا ہوا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے باپ بیٹی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تین ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ والد اب بھی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔اس سے قبل ماضی میں نویر السیسی کا شوہر بھی ایک ڈوبتے ہوئے شخص کو بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھا تھا، مقامی شہریوں نے نویر السیسی کو ‘ام الایتام’ یعنی یتیموں کی ماں کا لقب دے رکھا تھا۔

  • لاہور قلندرز کی ہار پر رونے والا بچہ ٹیم کیلیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا

    لاہور قلندرز کی ہار پر رونے والا بچہ ٹیم کیلیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا

    لاہور:رونا خوش قسمت ثابت ہوا، قلندرز کی ہار پر رونے والا بچہ ٹیم کیلیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوا،اطلاعات کے مطابق لاہو قلندرز کی ہار پر جذباتی ہو کر رونے والا بچہ عبدالاحد ناصر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں قلندرز کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گیا۔

    پی ایس ایل 5 میں گزشتہ روز لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر کے ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز تین میچز کھیل چکی تھی اور تینوں میں اسے ناکامی کا سامنا رہا جس سے مداح بھی مایوس ہوئے تھے۔عبدالاحد ناصر نامی ایک بچہ بھی ہے جو لاہور قلندرز کی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے مگر ایونٹ میں اپنی ٹیم کی مسلسل تیسری ہار برداشت نہ کر سکا اور دھاڑیں مار کر رونے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نہ صرف اس بچے کو قلندرز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کروائی بلکہ اس کے جذبے کو بھی سراہا اور آئندہ کے میچز میں جیت کر خوشیاں دینے کا وعدہ بھی کیا۔عبدالاحد کو گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں مدعو کیا گیا تھا۔

    عبدالاحد نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اس میچ میں شرکت کی اور انتظامیہ کے ساتھ میچ دیکھا جب کہ اپنی ٹیم کو کامیاب دیکھ کر خوب خوشی بھی منائی۔لاہور قلندرز کے مداح عبد الاحد نے ناصرف میچ دیکھا بلکہ یہ ایوارڈز کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

  • افغان طالبان پرحملے کے جواب میں  افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی، 16 فوجی ہلاک، کئی کو یرغمال بنا لیا

    افغان طالبان پرحملے کے جواب میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی، 16 فوجی ہلاک، کئی کو یرغمال بنا لیا

    قندوز: افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی، 16 فوجی ہلاک، کئی کو یرغمال بنا لیا،اطلاعات کےمطابق افغان طالبان پرامریکہ کی طرف سے حملے کے بعد افغان طالبان کے افغان فوج پر حملے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ کئی فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بھی بنا لیا۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔افغان فورسز کی جانب سے بھی طالبان کے حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغان حکومت پر حملوں کے دوبارہ آغاز کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان فورسز نے قندوز، تخار شاہراہ، اکبر خان، قلبراس گاؤں میں طالبان کا حملہ پسپاکیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق افغان فورسز کی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک، 4 زخمی اور ایک گرفتار ہوا۔افغان حکام نے کارروائی میں طالبان ملٹری کمیشن چیف مولوی بشیر کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    ادھر ترجمان گورنر اروزگان کا کہنا ہے افغان صوبے اورزگان میں طالبان کے حملے میں افغان نیشنل پولیس کے 6 افسر ہلاک ہوئے جب کہ ضلع ترنکوت میں طالبان کے حملے میں 8 افسران زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں طالبان کے 8 جنگجو مارے گئے اور 4 زخمی بھی ہوئے۔

  • ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہو، رپورٹ نے ہلچل مچادی

    ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہو، رپورٹ نے ہلچل مچادی

    ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہو، رپورٹ نے ہلچل مچادی
    باغی ٹی وی :ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.سپیکٹیٹر انڈیکس ویب سائٹ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے.کہ ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں ہے جس میں کرونا وائرس کا مریض نہ ہو.

    ایرانی وزارت صحت کے نائب سربراہ علی رضا رئیسی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید 835 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2336 تک جاپہنچی ہے۔
    دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آگیا، گلگت بلتستان کی 45 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ خاتون نے حال ہی میں ایران کا سفرکیا۔

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے۔