Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیرن سیمی نے اپنے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات پر سب کچھ بتادیا

    ڈیرن سیمی نے اپنے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات پر سب کچھ بتادیا

    ڈیرن سیمی نے اپنے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات پر سب کچھ بتادیا

    باغی ٹی وی :
    ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئیٹ میں ان میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے کہ ان کے اور پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلافات ہیں ۔
    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا انہیں یقین نہیں آرہا کہ میڈیا میں ان کے جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے لائی گئیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ جاوید آفریدی اور وہ بھائیوں کی طرح ہیں اور اسی طرح زلمی ان کے بچے کی طرح ہیں اور میرے اورزلمی کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔
    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ. محمد اکرم نے ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی تردید کی اور کہا پہلے دن کی طرح پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے۔ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا اور ڈیرن سیمی بھی اس کے حق میں یے۔ دو دن پریکٹس سیشنز میں ڈیرن سیمی اپنی فٹنس اور فارم پر محنت کریں گے۔ کھلاڑیوں کو ریسٹ کرانا کوئی نہیں بات نہیں . ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا، سیمی فارم اور فٹنس کے لیے نیٹس میں کام کررہے ہیں،

  • ہڑپہ : ڈاکوؤں اور راہگیر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    ہڑپہ : ڈاکوؤں اور راہگیر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    باغی ٹی وی :ہڑپہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں ڈاکوؤں اور راہگیر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اصغر جوئیہ نامی شخص سکنہ178 9 ایل موقع پر ہیں جاں بحق ہوگیاجبکہ ہلاک ہونے والے شخص اصغر جوئیہ کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا

    یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع چک نمبر 145 نو ایل کے قریب پیش آیا . ہلاک ہونے والا شخص اصغر جوئیہ اپنے گھر 178/ جا رہا تھا 145 نو ایل کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے ہوئے ڈاکوؤں نے واردات کی نیت سے روکا جس پر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند سال قبل ہڑپہ کے رہائشی مرتضیٰ نامی شخص کو بھی عین اسی جگہ ڈاکوؤں نے فائر مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

    پنجاب کے بڑے شہر میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک ،ایک گرفتار، باقی فرار

  • دہلی میں ہندو دہشت گردوں اور پولیس کی مسلم کشی کے واقعات  سے بی بی سی نے پردہ اٹھا دیا

    دہلی میں ہندو دہشت گردوں اور پولیس کی مسلم کشی کے واقعات سے بی بی سی نے پردہ اٹھا دیا

    دہلی میں ہندو دہشت گردوں اور پولیس کی مسلم کشی کے واقعات سے بی بی سی نے پردہ اٹھا دیا

    باغی ٹی وی :بھارت میں ہندو دہشت گردوں کے ساتھ دہلی پولیس کیسے ساتھ ملی تھی اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو حملہ پر اکسا رہی تھی اس پر برطانوی نشریاتی ادرے بی بی سی نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے. بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں ان سب ویڈیو ثبوت کو پیش کیا جس میں پولیس مسلمانوں کو تشدد کررہی ہے اور بلواؤں کو تحفظ فراہم کر ہی ہے . اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف جو قتل و غارت ہوئی یہ کوئی حادثاتی معاملات نہیں تھے بلکہ ایک منصوبہ بند اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت سارا کام کیا گیا تھا.

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    واضح‌ رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

  • بورے والا : پولیس وین کی موٹر سائیکل سواروں سے ٹکر

    بورے والا(نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ صدر چکنمبر 259ای بی پھاٹک تیز رفتار پولیس وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل پر سوار بیٹا اور ماں شدید زخمی.. ربیل اکرم سکنہ 303 ای بی اپنی والدہ کے ہمراہ 259 ای بی کے قریب بسواری موٹر سائیکل آرہا تھا کے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار پولیس وین نے ٹکر ماردی جس سے ماں اور بیٹا شدید زخمی ہو گے

    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا

  • معذور بچوں کا سرکاری ادارہ چھٹیوں کے باوجود کھولا جا رہا،  والدین پریشان

    معذور بچوں کا سرکاری ادارہ چھٹیوں کے باوجود کھولا جا رہا، والدین پریشان

    معذور بچوں کا سرکاری ادارہ چھٹیوں کے باوجود کھولا جا رہا، والدین پریشان

    باغی ٹی وی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے ، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے، جو نجی سکول کھلے رہے ان کی رجسٹریشن معطل کردی ہے. لیکن اس کے باوجود بھی بعض ادارے بچوں کو بلا رہے ہیں. اسی طرح سپیشل بچوں کی تعلیم کا ادارہ آج بھی کھلا تھا اور اس نے بچوں کو ادراے میں‌بلا رکھا تھا .حکومتی آڑڈینینس کے باوجود” سینٹر فار آٹزم رہیبیلی ٹیشن اینڈ ٹریننگ سندھ "ادارے نے حکومتی آرڈی نینس کی خلاف ورزی کی ہے .
    واضح‌ رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے حکم کے خلاف دوسرے روز کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کردی۔
    https://www.facebook.com/800386996742773/posts/2812288515552601/

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں 2 سے 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور نجی تعلیمی اداروں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اداروں کو بند رکھیں
    تاہم شہر قائد میں کچھ اسکولز نے صوبائی حکومت کے حکم کے برخلاف پیر (2 مارچ) کو بھی اسکولز کھولنے کی کوشش کی جس پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 25 تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل کردی تھی۔

  • نئے چیئرمین پی آئی اے عبدالقادر مقرر، کابینہ کی منظوری

    نئے چیئرمین پی آئی اے عبدالقادر مقرر، کابینہ کی منظوری

    نئے چیئرمین پی آئی اے عبدالقادر مقرر، کابینہ کی منظوری

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔جس میں‌ نئے چیئرمین پی آئی اے عبدالقادر مقرر کی منظوری دی گئی .

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین عبدالقادر کا تقرر ہوا . اور نادرا اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔

    کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
    کیا ہے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی، سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دی

    اس موقع پر وفاقی وزرا اوروفاقی سیکرٹریز کی کورونا وائرس اسکیننگ کی گئی، تاہم بھی شخص میں اس خطرناک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔ کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس حوالے سے کابینہ اراکین نے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات قومی مفاد میں ہیں، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین سے مشاورت ہونی چاہیے۔

  • لاہور قلندر کے پہاڑ جیسے  ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری

    لاہور قلندر کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری

    لاہور قلندر کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی :لاہور قلندر کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری
    ہے . اور ابھی تاک 14 سکور کیے کوئی نقصان نہیں‌ہوا .پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

    بین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہےکوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

    قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ٹیم کا اسکور 209 تک پہنچادیا۔چوتھی وکٹ پر بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران دونوں نے مجموعی طور پر 12 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

    قلندرز کی چوتھی وکٹ 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    گلیڈی ایٹرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ قلندرز ابھی تک پوائنٹس کا کھاتا نہیں کھول سکے ہیں۔پی ایس ایل کی گہما گہمی پھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لوٹ آئی ہے جہاں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

  • ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق،ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی

    ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق،ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی

    ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق،ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی

    باغی ٹی وی : پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

    ایرانی وزارت صحت کے نائب سربراہ علی رضا رئیسی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید 835 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2336 تک جاپہنچی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران کے مختلف اسپتالوں میں 8 ہزار 532 افراد زیرعلاج ہیں جن میں سے 5 ہزار 737 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2336 میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو بھی مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت سے تعاون کا حکم دیا ہے۔
    حکام کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے حکم کے بعد 3 لاکھ فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ایرانی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں بڑا طبی آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے علاقوں میں اسپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر استعمال کی جائیں گی۔
    کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، اعلان کردیا گیا

    چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

    نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت 

    ریجنل ہیلتھ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ماں اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر فرانس حکومت نے 5 ہزار سے زیادہ ہجوم پر پابندی لگا دی ہے۔یورپی ملک اٹلی میں بھی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے مزید 566 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1701 ہو گئی ہے۔
    پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد چار ہو گئی ہے . اس سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے

  • بورے والا : گرلز کالج میں سپورٹس ڈے کا انعقاد

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر کالجز وہاڑی میاں اطہر نے کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر پرنسپل زاہدہ ناہید، میڈم شفقت، میڈم غزالہ، میڈم خالدہ اور میڈم نعیمہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر کھلاڑی طالبات نے مارچ پاسٹ کیا طالبات نے رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس، ٹھگ آف وار اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز میاں اطہر نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کے لئے مثبت سرگرمیاں ضروری ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی پڑھائی اور تعلیمی میدان میں آگے لے جاسکتا ہےجبکہ کھیلوں سے منفی سرگرمیوں کی جانب رجحان بھی کم ہوتا ہے۔ کالج پرنسپل زاہدہ ناہید کے مطابق سپورٹس ڈے جیسی سرگرمیوں سے بچیوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما ہوگی اورجو طالبات کالج سے باہر مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتیں ان کو مثبت سرگرمیوں کے ذریعے تفریح کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے انہوں نے مزید بتایا بہت کم عرصہ می کالج کے اندر 60 کمپیوٹرز پر مشتمل لیب، لائبریری، ڈے کئیر سنٹر اور کیفے ٹیریا کا آغاز کیا گیا ہے

  • بورےوالا : حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی

    بورے والا) نمائندہ باغی ٹی وی) چک ٹھٹئیی کا رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد اقبال ولد علی احمد فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چک موہر سنگھ کے قریب وہ حادثہ کا شکار ہوگئے،جاں بحق ہونے والا 30 سالہ محمد اقبال اور زخمیوں میں متوفی کی بیوی پروین بی بی اور 25 سالہ تنویر ولد علی حسین شامل ہیں،