Baaghi TV

Author: +9251

  • محبتوں کے انداز بدل گئے : کروناوائرس کا خطرہ، شہری پیروں سے مصافحہ کرنے لگے

    محبتوں کے انداز بدل گئے : کروناوائرس کا خطرہ، شہری پیروں سے مصافحہ کرنے لگے

    بیجنگ: محبتوں کے انداز بدل گئے : کروناوائرس کا خطرہ، شہری پیروں سے مصافحہ کرنے لگے،اطلاعات کےمطابق چین میں کروناوائرس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مہلک وائرس سے بچنے کے لیے لوگ ایک دوسرے سے مصافحہ کے لیے ہاتھ ملانے کے بجائے پاؤں ملانے لگے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری گاڑی سے اتر کر اپنے دوست سے ملنے کے قریب آیا تو انہوں نے پیروں سے مصافحہ کیا۔چین میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں، لوگوں نے ایک دوسرے سے ملنا کم دیا ہے اگر ضرورت کے لیے ملاقات کی جائے تو پیروں سے مصافحہ کرتے ہیں۔

     

    اس نئے طرز کے مصافحے کو ’’ووہان شیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد کروناوائرس سے بچاؤ ہے۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے، اس طرح حقیقی زندگی میں نہیں ہورہا البتہ شہری ہیلو ہائے کہہ رہے ہیں ہاتھ نہیں ملارہے۔

    جبکہ درجنوں صارفین نے اس عمل کی تعریف کی، انہیں نے کہا کہ یہ اچھی ترغیب ہے اس طرح کسی کی دل آزاری بھی نہیں ہوگی اور ملاقات بھی ہوجائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرح مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

  • کورونا وائرس کا خوف اب مصافحہ کی بجائے کچھ اور کیا جائے گا

    کورونا وائرس کا خوف اب مصافحہ کی بجائے کچھ اور کیا جائے گا

    کورونا وائرس کا خوف اب مصافحہ کی بجائے کچھ اور کیا جائے گا

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے اب دنیا کے 81 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس سے اب تک 3203 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

    کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف ممالک کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور مصافحہ کرنے سے احتیاط کریں۔پی ایس ایل کے گزشتہ میں قلندرز نے اپنی حریف ٹیم کو37 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل2020 میں پہلی بار فتح کا مزہ چکھا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا تاہم مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی۔
    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کورونا وائرس کے خوف سے دو لوگ آپس میں مصافحہ کرنے کے بجائے پاؤں ملانے کو ترجیح دے رہے ہیں

    ۔کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، اعلان کردیا گیا

    نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت 
    واضح رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

    ایرانی وزارت صحت کے نائب سربراہ علی رضا رئیسی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 77 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید 835 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2336 تک جاپہنچی ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے پاکستان کو کسی حوالے سے خوش نصیب قرار دے دیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے پاکستان کو کسی حوالے سے خوش نصیب قرار دے دیا

    :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے پاکستان کو کسی حوالے سے خوش نصیب قرار دے دیا

    باغی ٹی وی :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن ہم بنائے جانے والے منصوبے پرعمل درآمد نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ہماری پارٹنرشپ نہیں لگی اور پھر باؤلنگ میں بھی رنز نکل گئے۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہماری اہم موقع پر وکٹیں گر گئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے باؤلرز کو بھی کریڈٹ دیا۔

    بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے اسکور کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو تھوڑی خوش قسمتی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لاہور قلندرز کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں وکٹیں سلو ہیں لہذا رنز کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔
    بین کٹنگ نے کہا کہ باؤنڈری چھوٹی ہیں جس کا بلے بازوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا معیار بہت شاندار ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ یہاں فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر باؤلرز کی اسپیڈ 150 سے 140 کے درمیان ہے۔

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    واضح‌رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ بھی موجود تھے،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارک باد دی، وزیراعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردار یادرکھا جائےگا.وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جاویدآفریدی نےہمیشہ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کی خدمات کو سراہنے پر زور دیا،جاویدآفریدی نےڈیرن سیمی کےساتھ مل کرکرکٹ کی خدمت کی ہے،پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحال، ڈیرن سیمی کا کردار یادرکھا جائےگ

  • سرکاری پروٹوکول سے سرکار کی رعایا زخمی

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرخانیوال نے آج ٹھٹھہ صادق آباد کا اچانک دورہ کیا اور ان کے دورہ ٹھٹھہ صادق آباد سے واپسی پر پولیس پروٹوکول وین نے مسافر موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی ۔گاڑی کی ٹکر سے دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے ہیں اور ان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.30 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.35 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.25 روپے میں فروخت ہوا۔واضح‌رہے کہ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • ڈپٹی کمشنر ان ایکشن ، دوران بارش بھی طوفانی  دورے

    ڈپٹی کمشنر ان ایکشن ، دوران بارش بھی طوفانی دورے

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے بارش کے دوران کااچانک ٹھٹھہ صادق آباد کے مختلف ادارواں کے دورے کئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی خانیوال اظہر عباس شیرازی نے آج صبح ہی رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ، بنیادی مرکز صحت چکنمبر ١٣٩ ، گورنمنٹ مڈل سکول ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر آر10/ 135جد ید کا دورہ کیااور اس دورے کے دوران مزکورہ اداروں کا ریکارڈ چیک کیا اور اداروں کے سربراہان کی اداروں کی بہتری کی کوششوں کو بھی سراہا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس ابتدا سے ہی منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز کا 39 ہزار 199 پوائنٹس پر ہوا۔

    ابتدا میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔واضح‌رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں مندی ہے پاکستان اسٹاک بھی متاثر ہے .

  • عوام ہوجائے تیار،طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشین گوئی کردی ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملتان ڈویزن کے علاقوں میں خطرناک بارشوں اور طوفانی آندھیوں کی پیشین گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا۔گزشتہ رات خانیوال کے علاقوں میں تقریبا رات بھر بارش اور آندھی جاری رہی ہے جبکہ مطلع ابھی بھی ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں بارش چمک گرج کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ چند دن قبل بھی ضلع خانیوال اور ملتان میں بارش کے ساتھ ساتھ خطرناک اولے بھی آئے جن کی وجہ سے مکئی اور گندم کی فصل کا کافی نقصان ہوا جبکہ آئندہ بارشوں کا امکان ابھی بھی موجود ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید طوفانی بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

  • بھلوال بھلوال پولیس نے ناجائر اسلحہ کی سمگلنک میں ملوث بین الاصوبائی گروہ کے ممبرکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا ناجائز بھاری اسلحہ برامد کرکے مقد مہ درج کرلیا

    بھلوال بھلوال پولیس نے ناجائر اسلحہ کی سمگلنک میں ملوث بین الاصوبائی گروہ کے ممبرکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا ناجائز بھاری اسلحہ برامد کرکے مقد مہ درج کرلیا

    بھلوال بھلوال پولیس نے ناجائر اسلحہ کی سمگلنک میں ملوث بین الاصوبائی گروہ کے ممبرکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا ناجائز بھاری اسلحہ برامد کرکے مقد مہ درج کرلیا ہے ڈی ایس پی بھلوال سکیل احمد کھوکھر نے ایس ایچ اوتھا نہ خطیب الرحمن اور اے ایس آئی محمد اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور،کوہاٹ ادم خیل اور علاقہ غیر نے ناجائز اسلحہ بھلوال لا کر اسلحہ ڈیلروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے غیر قانونی طور پر فروخت ہورہا ہے جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسلحہ فروخت کرتے ہوئے اسلحہ کے بین الاصوبائی گروہ کے رکن محمد اسماعیل خان ولد نواز خان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں پیٹر آٹو مکینک دو عدد،رائفل سیمی آٹومیٹک دو عدد،ایک عددبارہ بور ڈبل بیرل،ایک عدتھری نٹ تھری رائفل کلچ والی دو پسٹل 30بورجبکہ چار ہزار گولیاں برامد کرلی۔انہوں نے بتایا کہ اسلحہ سمگلروں سے اسلحہ خرید کر آگے فروخت کرنے والے اسلحہ ڈیلر کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ اس گروہ کے دیگر ممبران کا پتہ بھی چلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ کی فروخت سے ہی علاقہ میں جرائم بڑھتے ہیں اور شبہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد بھی انہیں افراد سے اسلحہ خرید کرتے رہے ہیں۔جبکہ یہ بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ اس گروہ سے کس کس نے کتنا اسلحہ خرید کیا ہے۔

  • آخر کار لاہور قلندر نے فتح کا مزہ چکھ لیا

    آخر کار لاہور قلندر نے فتح کا مزہ چکھ لیا

    آخر کار لاہور قلندر نے فتح کا مزہ چکھ لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔

    بین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور لاہور نے میچ 37 رنز سے جیت لیا۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
    ین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہےکوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

    قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ٹیم کا اسکور 209 تک پہنچادیا۔چوتھی وکٹ پر بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران دونوں نے مجموعی طور پر 12 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

    قلندرز کی چوتھی وکٹ 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    گلیڈی ایٹرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ قلندرز ابھی تک پوائنٹس کا کھاتا نہیں کھول سکے ہیں۔پی ایس ایل کی گہما گہمی پھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لوٹ آئی ہے جہاں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہےین ڈنک اور سمت پٹیل کی دھوان دار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہےکوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

    قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ٹیم کا اسکور 209 تک پہنچادیا۔چوتھی وکٹ پر بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران دونوں نے مجموعی طور پر 12 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔

    قلندرز کی چوتھی وکٹ 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    گلیڈی ایٹرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ قلندرز ابھی تک پوائنٹس کا کھاتا نہیں کھول سکے ہیں۔پی ایس ایل کی گہما گہمی پھر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لوٹ آئی ہے جہاں آج ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے