Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : منشیات فروش سے اڑھائی کلو چرس برآمد

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ناصر محمود کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا تھانہ فتح شاہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم عرف چھیندا کو گرفتار کر لیا
    گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2500 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  • کیا ہے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی، سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دی

    کیا ہے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی، سینئراینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دی

    کیا ہے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دی

    باغی ٹی وی روپورٹ :سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 کے اندر کی کہانی بتادی.انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پروگرام کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح برطانیہ سے پرواز بھرنے والے پی آئی اے کے طیارے کہ جس نے اسلام آباد آنا تھا 153 منٹ اسکا ریڈیو رابطہ منقطع رہا .انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس پر پی آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا ہے . لیکن اہم سوال یہ ہےکہ پائلٹ نے اپنی ڈی بریفنگ میں‌ اس مسئلے کو لکھا کیوں نہیں اور اسے لاک کیوں نہیں‌؟ اس کا مطلب تو یہی بنتا ہے کہ پائلٹ کو اس کی امید ہی نہیں تھی کہ اس بات کا کسی کو پتہ بھی چلے گا. یاد رہے کہ چھوٹی بات نہیں یہ بہت بڑی لاپرواہی ہے .جو کہ 300 کے قریب جانوں کا مسئلہ تھا.

    انہوں نےکہا کہ جب پی آئی اے کے پائلٹ اور اس کی ساتھی پائلٹ کو ہیڈ آفس میں بلایا گیا تو انہوں نے پلی یہ دی کہ جرمنی کی ٹریفک کنٹرول نے انہیں ایک فریکوئینسی الاٹ کردی کہ اس پر رابطہ کریں.اور اپنا روٹ اسی پر جاری رکھیں. اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے لیکن اتنے منٹ جو رابطہ منقطع رہا اس کی کیا منطق پیش کی جاسکتی ہے.، آپ تین سو مسافروں کو لے کر جارہے ہیں . آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ خود رابطہ کرتے .ہیڈ کواٹر سے رابطہ نہیں‌ ہوتا تھا تو کسی پائلٹ سے رابطہ کرلیتے.اسی طرح ہنگر ی اور چیک ریبلک ٹریفک کنٹرول والے بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارا ان سے رابطہ نہیں‌ ہوا.اور وہ ہمیں جواب بھی نہیں دے رہے تھے.

    پی آئی اے طیارے کا بغیر کمیونیکشن پرواز پر تحقیقات کا آغاز ہو گیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت 4 جہاز اس طیارے کے آس پاس محو سفر تھے . دو چار ہزار فٹ پر تھے اور یہ طیارہ سینتیس سو فٹ پر تھا دو اور طیارے تھے ان سے بھی ایئر ٹریفک کنٹرول والوں نے کہا کہ آپ ان سے رابطہ کریں اور پائلٹ ٹو پائلٹ رابطہ کریں.اور ان سے بات کر کے بتائیں کہ ان کو ہمارا میسج مل رہا ہے کہ نہیں.؟
    انہوں نے کہا کہ اب تو اس بات کے اور بھی گواہ آگئے ہیں کہ ان سے رابطہ کیا گیا .لیکن اصل بات یہ ہے کہ کیا یہ دوران پرواز سو گئے تھے یا ان کی تربیت میں کمی ہے . پائلٹ اورنگ زیب تو بہت سینئر پائلٹ ہیں ان سے یہ امید نہیں‌کی جاسکتی .ارم صاحبہ کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ان کے چیکس کس طرح اپروو ہوتے ہیں سب کو علم ہے ..
    مبشر لقمان نےاصل کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اب یورپین ایئر کنٹرول پی آئی اے پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں.انہوں نے کہا ایتھوپین ایئر لائن کے لے 34 پی آئی اے کے پائلٹوں اور اہم عہدوں پر براجمان اہلکاروں نے انٹرویو دیے ان میں‌سے 80 فیصد فیل ہوگئے. اس طرح اورایئر لائنز کے لیے بھی کوشش کی تا کہ بہتر تنخواہ اور مراعات حاصل کی جا سکیں.

    انہوں نے کہا کہ یا تو آپ کی تربیت کا معیار ناقص ہے یا آپ کے پاس ایسی لاٹ آچکی ہے جو اس معیار پر پورا نہں اترتی اور سیکھ نہیں سکتی .انہوں نے کہا کہ اگر مجھے جہاز اڑانا آتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ایک کمرشل فلائٹ بھی اڑا کر پائلٹ بن جاؤں ، پائلٹ کو بہت زیادہ مہارت ، تربیت اور علم ہونا چاہیے اور بہت زیادہ ذمہ داری کا احساس بھی ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے نے انکوئر شروع کردی ہے یہ توقع کی جارہی ہے کہ حسب معمول ان کو اس انکوائری سے کلیئر کر دیا جائے گا . حق تو یہ ہے کیپٹن اورنگ زیب اور ارم کو انکوائری آنے تک گراؤنڈ کردینا چاہیے .
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہمارا بحیثیت پاکستانی یہ حق بنتا تھا ہے کہ ہم یورپ سے اصل حقیقت جانیں اور اس سلسلے میں ہم کوشش بھی کر رہیں ہیں ،جب ان کی طرف سے جوا ب آئے گا آپ کو مزید آگاہی دی جائے گی ، کیونکہ یہ قیمتی جانوں کا مسئلہ ہے .

  • بورے والا : جان سے مارنے کی دھمکیاں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) سسرالیوں نے نوجوان کی نا بالغ بہن کو اغواء کر لیا ۔ معصوم بچی کی واپسی کا مطالبہ کر نے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں

    شبیراں بی بی سکنہ صدام ٹاؤن نے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ شفیق سکنہ احا طہ شاہنواز تین خوا تین سمیت آیا اور گھر میں موجود چودہ سالہ (ت) کو زبردستی اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے اپنے گھر میں محبوس کر لیا جس پر شبیراں بی بی نے ملزمان سے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں شبیراں بی بی نے روتے ہوئے خد شہ ظاہر کیا کہ اس کی نا بالغ بیٹی کے قتل کر دیے جا نے کا خد شہ ہے

  • وہاڑی : مختلف جگہوں سے جواری گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کامیاب کاروائی میں 4 جواری گرفتار اور داؤ پر لگی رقم برآمد

    میلسی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کرمپور کے علاقہ سے4جواری گرفتار کر لئے. ملزمان جواء بذریعہ لڈو کھیل رہے تھے کہ ایس ایچ او کرم پور رائے محمد اکرم اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. پولیس تھانہ کرمپور نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور موبائل قبضہ میں لئے. ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.

  • میلسی : نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کے تھانے کے وزٹ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کا پولیس اسٹیشن ٹبہ سلطانپورکا سرپرائز وزٹ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے پولیس اسٹیشن ٹبہ سلطانپورکا سرپرائز وزٹ کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ ، صفائی ستھرائی، ریکارڈ, فرنٹ ڈیسک اور حوالات چیک کئے. اس موقع پر وہ تھانہ میں موجود شہریوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے

  • خط لکھنےکی شدید مذمت ، شہباز شریف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں‌ لیا

    خط لکھنےکی شدید مذمت ، شہباز شریف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں‌ لیا

    خط لکھنے کی حکومتی اقدام کی شدید مذمت ، شہباز شریف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں‌ لیا

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی برطانوی حکومت کو خط لکھنے کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت

    حکومت کو خط لکھنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، مکمل طور پر غیر اخلاقی و غیر منطقی اقدام ہے.حکومتی جلدبازی مجرمانہ اور مذموم ارادوں کو عیاں کرتی ہے .محمد نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ہفتے کی ضمانت دی تھی اور اس میں توسیع کے لیے حکومت سے رجوع کرنے کا کہا تھا .عدالتی حکم تھا کہ حکومت کے کسی اقدام پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں .قانون کے تحت حکومت کو ایسا خط لکھنے کا کوئی اختیار نہیں

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، عدالت سے رجوع کا حق استعمال کریں گے .حکومتی اقدام عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے .عمران خان سیاسی انتقام اور ذاتی دشمنی میں اوچھی حرکتیں کر رہے ہی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالتی حکم پر تمام قانونی تقاضے پورے کر کے علاج کیلئے بیرون ملک گئے.وزیر صحت پنجاب اور سرکاری میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کے دستخطوں سے تصدیق کی گئی کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج کیا جائے.عدالتی احکامات کے مطابق نواز شریف بیرون ملک علاج کے دوران تمام تقاضے باقاعدگی سے پورے کر رہے ہیں.ایسے اقدامات سے کرپٹ، نااہل اور عوام دشمن حکومت بیرون ملک پاکستان کی جگ ہنسائی کر رہی ہے

    نواز شریف کی صحت بارے ڈاکٹر عدنان نے دی صحافیوں کو بریفنگ ،کیا کہا؟

    نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ان کو قتل کرنے کے مترادف ہے .ناکام حکومت عوام کی نفرت سے بچنے کے لئے نوازشریف کی صحت سے کھیل رہی ہے . حکومت کے انتقامی اور سیاسی دشمنی پر مبنی غیر قانونی اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے

    قانون اور عدالتی حکم کی روشنی میں نواز شریف کے زندہ رہنے کے بنیادی انسانی حق کا استعمال کریں گے.نواز شریف کی صحت پر حکومتی وزراء کے متضاد بیانات حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اجلاس کا مطالبہ کر دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اجلاس کا مطالبہ کر دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اجلاس کا تقاضا کر دیا

    باغی ٹی وی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو او آئی سی سے بہت سی توقعات ہیں۔ کشمیر کی صورتحال پر اس کا خصوصی اجلاس ہونا چاہیے۔

    اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی تنظیم کی کشمیر کے حوالے سے بہت سی قراردادیں موجود ہیں۔ یوسف ایم الدوبے کو کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت میں امتیازی قانون کا نفاذ کرکے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ بھارت کے رویے سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں بل پر احتجاج کی کیفیت ہے۔ متنازع شہریت قانون پر مسلمانوں کے علاوہ ہندوؤں نے بھی آواز بلند کی ہے۔اس سے قبل او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے جموں وکشمیر یوسف ایم الدوبے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی خلاف ورزی میں، پانچ اگست 2019ء سے اٹھائے گئے بھارتی اقدامات زیر گفتگو آئے۔

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کی بدولت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق شدت سے پامال ہو رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے بیانات اس بات کے ثبوت ہیں کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے تمام متعلقہ ادارے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر متحرک ہوں۔ خطے کے امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا ضروری ہے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی.

    واضح‌رہے کہ بھارت میں‌ منتازعہ قانون شہریت کے خلاف بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی جانب سے طویل احتجاج جاری ہے . امریکی صدر کی آمد پر دہلی میں مسلمانوں پر حملے کیے گئے ان کے مال املاک جلائے گئے .اور اب تک ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 45افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

  • پاک بحریہ کی سمندری مشق کامیابی سے اختتام پزیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس  کا خراج تحسین

    پاک بحریہ کی سمندری مشق کامیابی سے اختتام پزیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس کا خراج تحسین

    پاک بحریہ کی سمندری مشق کامیابی سے اختتام پزیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا خراج تحسین

    راولپنڈی ، باغی ٹی وی ، آئی ایس پی آر کے مطابق بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی سمندری مشق SEASPark-20 کے اختتام پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے۔پاکستان بحریہ کے سطحی ، ذیلی سطح کے پلیٹ فارم اور ایوی ایشن یونٹوں سمیت مختلف بحری بیڑے جنگی پلیٹ فارمز سے اینٹی شپ میزائلوں کا براہ راست ہتھیار فائر کرنا مشق کا کا اہم حصہ تھا

    یہ مشق بحریہ کے دفاع اور سلامتی اور جنگ کے دوران پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اعلی سطح کی تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کے پاک بحریہ کے ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔ مشق میں پاک فوج اور پی اے ایف کے اہم ہتھیاروں اور قمیتی اثاثہ جات نے بھی شرکت کی جس میں سہ فریقی خدمات کی سطح پر ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، چیف آف نیول اسٹاف اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ، چیف آف ایئر اسٹاف کے ساتھ دیگر سینئر فوجی عہدیداروں نے بھی فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔
    نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نیوی دشمن کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی سمندری حدود کو وسیع خطرہ سے بچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران اور جوانوں کی اپنے کام سے وابستگی پر خراج تحسین پیش کیا.

  • بلاول این جی اوز کی حمایت میں‌ بول پڑے ، غداری کی وضاحت بھی کردی

    بلاول این جی اوز کی حمایت میں‌ بول پڑے ، غداری کی وضاحت بھی کردی

    بلاول این جی اوز کی حمایت میں‌ بول پڑے ، غداری کی وضاحت بھی کردی
    باغی ٹی وی :بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاست کومختلف آوازیں برداشت کرنی چاہیےدبانےکی کوشش نہیں کرنی چاہیے.پیپلزپارٹی نےمثبت تنقیدکا ہمیشہ خیرمقدم کیاہے،

    انہوںنے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں.حکومت این جی اوزاورسول سوسائٹی کوبھی قابومیں رکھناچاہتی ہے،مثبت تنقیدبغاوت یاغداری نہیں ہوتی،حکومت کی نااہلی کےباعث این جی اوزکاکردار محدود ہو گیا ،این جی اوزفلاحی کاموں میں مصروف ہیں.

    اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کہا حکومتی بیانیہ پہلے دن سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، سیاسی انتقام کی وجہ سے ہمارے رہنما جیل میں ہیں، سیاسی مخالف کے مرحوم بھائی کو بھی نہیں چھوڑا، خور شید شاہ کے مرحوم بھائی کو نیب نے نوٹس جاری کیا، آئی ایم ایف ڈیل کے مطابق معاشی فیصلے کیے جاتے ہیں، ایسا نہیں کہ ٹیکس نہ دینے والے چور اور ڈاکو ہیں، ہمارے ٹیکس نظام میں خامیاں ہیں۔

  • کراچی: دوسرے روز بھی حکومتی حکم کیخلاف کھلنے والے اسکولز کی رجسٹریشن معطل

    کراچی: دوسرے روز بھی حکومتی حکم کیخلاف کھلنے والے اسکولز کی رجسٹریشن معطل

    کراچی: دوسرے روز بھی حکومتی حکم کیخلاف کھلنے والے اسکولز کی رجسٹریشن معطل

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے حکم کے خلاف دوسرے روز کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کردی۔

    خیال رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں 2 سے 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور نجی تعلیمی اداروں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اداروں کو بند رکھیں۔

    تاہم شہر قائد میں کچھ اسکولز نے صوبائی حکومت کے حکم کے برخلاف پیر (2 مارچ) کو بھی اسکولز کھولنے کی کوشش کی جس پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 25 تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل کردی تھی۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔
    جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سےزائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔